Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فردوس عاشق اعوان نے سنائیں احسن اقبال کو کھری کھری،کیا کہا؟ جان کر ن لیگی بھی شرمندہ

    فردوس عاشق اعوان نے سنائیں احسن اقبال کو کھری کھری،کیا کہا؟ جان کر ن لیگی بھی شرمندہ

    فردوس عاشق اعوان نے سنائیں احسن اقبال کو کھری کھری،کیا کہا؟ جان کر ن لیگی بھی شرمندہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لٹیرا لیگ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کررہی ہے۔ آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس ہی فارن میں ہیں، کاروبار اور علاج بھی فارن میں ہے۔ پاناما کی کرپشن اور کالی کمائی کے انبار قوم بھول نہیں گئی۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ عدالتی سزایافتہ کو معصوم ثابت کرنے کے لئے عمران خان کی امانت ودیانت پر انگلی اٹھا کر احسن اقبال گنہگار ہورہے ہیں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔سپریم کورٹ پرآپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے۔آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔احسن صاحب آپ جس مشن ٹوئنٹی ٹوئینٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا۔ عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریزجیت چکے ہیں

  • مریم نواز کو ملی احتساب عدالت سے "خوشخبری”

    مریم نواز کو ملی احتساب عدالت سے "خوشخبری”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوھدری شوگر ملز کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ ریفرنس دائرہونےتک حاضری سےاستثنیٰ دیاجائے، نیب نےمریم نواز کی استثنیٰ درخواست کی مخالفت کردی

    احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی.نیب کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ قانون کےمطابق مریم نوازکی پیشی ضروری ہے،عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جارہا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ابھی تحقیقات چل رہی ہیں،مکمل ہونے پرفائل کردیں گے،

    عدالت میں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی پیش کی گئی،وکیل نے کہا کہ نواز شریف بیمار ،علاج کے لیےبیرون ملک ہیں ، نوازشریف علاج کے بعد پاکستان آجائیں گے، نواز شریف واپس آ کر کیسزکا سامنا کریں گے ،

    عدالت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی نیب استدعا مسترد کر دی گئی. عدالت نے نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے مریم نواز کو بھی پیشی سے استثنی دے دیا، عدالت نے مریم نواز کی درخواست منظورکرلی،عدالت نے کہا کہ ریفرنس فائل ہونےکے بعد مریم نوازٹرائل کا سامنا کریں گی،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • ایمرا کے الیکشن کا شیڈول جاری، صحافی میدان میں اترنے کو تیار

    ایمرا کے الیکشن کا شیڈول جاری، صحافی میدان میں اترنے کو تیار

    ایمرا کے الیکشن کا شیڈول جاری، صحافی میدان میں اترنے کو تیار

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن( ایمرا ) کے سالانہ انتخابات برائے 2019/20 کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، جوائنٹ کمیٹی کے اعلان کردہ الیکشن کمشن کے ممبران اس شیڈول کے مطابق مقرر اوقات میں ایمرا آفس میں موجود رہیں گے اور قواعد ضوابط کے مطابق انتخابی مراحل انجام پائیں گے

    ایمرا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 22 نومبر بروز جمعہ کاغذات جمع کروائے جا سکیں گے جس کا وقت دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گیا،23 نومبرکو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی،23 نومبر اعتراضات جمع کروانے کی تاریخ شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک ہو گی

    جاری کردہ شیڈویل کے مطابق 23 نومبر کو حتمی فہرست رات دس بجے لگے گی،24 اور 25 نومبرکو الیکشن کمپین رات گیارہ بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی،26 نومبر بروز منگل ایمرا سالانہ الیکشن 2019/20 صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے.

    ایمرا کی الیکشن کمیٹی میں امجد اقبال ،فیصل خان درانی اور نعیم مصطفیٰ شامل ہیں، جبکہ الیکشن آبزورو میں ارشد انصاری ،اعظم چوہدری ،رانا عظیم ،شہزاد حسین بٹ ،جاوید فاروقی اور نعیم حنیف شامل ہیں.

  • مریم نواز نے عدالت میں دائر درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

    مریم نواز نے عدالت میں دائر درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

    مریم نواز نے عدالت میں دائر درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز عدالت پہنچ گئیں، یوسف عباس کو بھی جیل حکام نے عدالت پہنچا دیا، مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن ر صفدر بھی عدالت پہنچے. ن لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید بھی ہمراہ تھے.

    مریم نوازکوریفرنس دائرہونےتک حاضری سےاستثنیٰ دینے کے لئے درخواست دائرکر دی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے چوہدری شوگرملزکا ابھی تک ریفرنس دائرنہیں کیا،عبدالعلیم خان اورسبطین خان کو بھی حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکوبھی ریفرنس دائرہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • احتساب عدالت کے باہر میدان جنگ کا منظر،الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کا عملی نمونہ

    احتساب عدالت کے باہر میدان جنگ کا منظر،الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کا عملی نمونہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز عدالت پہنچ گئیں، یوسف عباس کو بھی جیل حکام نے عدالت پہنچا دیا

    کمرہ عدالت کے باہرن لیگی وکلا نے پولیس اہلکارپردھاوابول دیا،کمرہ عدالت میں داخلے سے منع کرنے پرلیگی وکلاپولیس اہلکار کیساتھ دست وگربیان ہو گئے،خواتین وکلاء جج کے پاس پہنچ گئیں اور کہا کہ جج صاحب بہت دھکے کھائے ہیں، پھر کمرہ عدالت میں آنے دیا گیا، جج صاحب آپکانام لیکرہمیں کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روکاجاتا ہے،یس پی سکیورٹی کوابھی طلب کرکے فیصلہ کیاجائے

    جس پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کہا کہ ملزمان کی سکیورٹی کامعاملہ ہے،ن لیگی خواتین وکلاء نے کہا کہ جج صاحب ہم سکیورٹی کےمعاملے پرمکمل تعاون کرتے ہیں ،ملزمان کےعلاوہ فاضل جج کی سکیورٹی بھی عزیزہے،پولیس کوحکم دیں کہ وکلا کی چیکنگ کریں اوراندرآنےدیں،سکیورٹی معاملے پرآئندہ بھی تعاون کرنے کوتیارہیں ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس مسئلے کو حل کرتا ہوں.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کو ملی بڑی کامیابی

    دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کو ملی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، ملزم کا ہدف کیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات کی جائیں گی

    ایک ہفتہ قبل پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • چودھری شوگر ملز کیس، مریم نواز عدالت میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    چودھری شوگر ملز کیس، مریم نواز عدالت میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف،مریم نوازاوریوسف عباس کےخلاف چوہدری شوگرملزکیس کی سماعت آج ہوگی،یوسف عباس کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت کے روبروپیش کیا جائے گا ،احتساب عدالت نے نواز شریف اورمریم نوازکوبھی آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    گزشتہ سماعت پراحتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی جس میں کہا گیا کہ سیاسی شخصیات عدالتی کاروائی پر میڈیا پر پروگرام کرتی ہیں اور بحث کر کے عدالت کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہیں، عدالت زیر التوا کیسز کے حوالہ سے میڈیا پر پروگرام رکنے کا حکم دے

    احتساب عدالت کے جج امیر حیدر خان نے نیب وکیل کی درخواست پر کمرہ عدالت کی تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے کے حوالہ سے پیمرا کو حکم جاری کیا جس میں عدالت نے تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے سے منع کر دیا

    عدالت نے دوران سماعت سیلفی لینے پر بھی پابندی عائد کر دی، عدالت نے کسی قسم کی ویڈیو بنانے سے بھی روک دیا

    واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت میں سیلفیاں بناتے رہتے ہیں عدالت ماضی میں برہمی کا اظہار کر چکی ہے،آج عدالت نے نیب وکیل کی درخواست پر موبائل سے سیلفی بنانے سے روک دیا.

    مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 08 اگست کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا،

  • وزیراعظم عمران خان کن منصوبوں کا آج کرنے جا رہے ہیں افتتاح؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کن منصوبوں کا آج کرنے جا رہے ہیں افتتاح؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کن منصوبوں کا آج کرنے جا رہے ہیں افتتاح؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو میانوالی کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم عمران خان میانوالی میں 2منصوبوں کا سنگ بنیادرکھیں گے،وہ میانوالی میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیراعظم 200بستروں پر مشتمل زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، میانوالی کے دورہ کے حوالہ سے شہر بھر میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، شہر بھر میں وزیراعظم عمران خان کی میانوالی آمد پر خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں، وزیراعظم  عمران خان کی میانوالی آمد سے قبل تمام محکمے حرکت میں آ گئے ہیں، شہر بھر کی صفائی کے لئے محکمہ بلدیہ بھی متحرک ہو چکا ہے،

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم دورہ میانوالی کے دوران تاجر برادری اور حلقہ کی عوام سے بھی ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 19 جولائی کو میانوالی کا دورہ کیا تھا،انہوں نے نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد اور میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا.

  • ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیت المال کی جانب سے پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کو آسٹریلیا سے درآمد شدہ آلہ کا کلئیر امپلانٹ لگا دیا گیا۔ملتان کے رہائشی 3 سالہ عبداللہ جان اور اسلام آباد کی رہائشی 3 سالہ کشف عمران کو پاکستان بیت المال کی جانب سے کاکلئیر امپلانٹ فراہم کردیئے گئے۔

    دونوں بچوں کا آپریشن سی ڈی اے ہسپتال میں کیا گیا جس کا مکمل خرچ پاکستان بیت المال نے برداشت کیا۔ آپریشن کے بعد بچوں کو کان کی ڈیوائس سے آواز سنائی دے گی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بچے کے کان میں اذان دے کر کوکلئیر امپلانٹ کا افتتاح کیا۔ 3 سالہ عبداللہ جان اور کشف عمران نے جو اپنی زندگی میں پہلی آواز سنی وہ آذان کی آواز تھی۔

    پاکستان بیت المال نے رواں مالی سال کے لئے 143 بچوں کے آپریشن کے لئے پیسے مختص کر دیئے ہیں جبکہ ایک بچے پر علاج کا خرچ تقریبا 14 لاکھ سے زائد ہے۔

    اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کے احساس پروگرام میں بھی کاکلئیر امپلانٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے خواب کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر مسئلہ کو سنجیدگی، دیرپا اور قابل عمل بنیادوں پر حل کرنےکے لئے اقدامات کیے جائیں، پاکستان بیت المال اپنے حصے کا کردار نبھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے اب مخیر حضرات کو بھی اس خیر کے کام میں آگے بڑھنا ہوگا اور حکومت وقت کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ مظلوم طبقے کی زیادہ سے زیادہ داد رسی ہوسکے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے و ایم این اے علی نواز اعوان نے بھی شرکاءسے خطاب کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابقہ حکومت میں قوت سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے علاج(کوکلئیر امپلانٹ (Cochlear Implants کے لیے رکھے گئے فنڈز کوابھی تک بحال نہیں کیا گیا جبکہ اس منصوبہ کووزیراعظم شکایت سیل سے نکل کر پاکستان بیت المال کودے دیا گیا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود پاکستان بیت المال کو اس حوالے سے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیاگیا۔ بیت المال نے مخیر حضرات سے فنڈز لے کر 13 بچوں کا آپریشن کروایا ہے.

    اس منصوبے کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کا علاج کیاجاناتھا جس میں اپریشن کے ذریع کوکلئیرامپلانٹ ایک آلہ لگایاجاتاہے جس سے سماعت سے محروم بچہ دوسال کے اندر بولنا شروع دیتاہے اور وہ عام بچوں کی طرح زندگی گزارسکتاہے ۔

    ذرائع نےباغی ٹی وی کوبتایاہے کہ پاکستان بیت المال نے زیادہ درخواستیں ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے 13بچوں کاانتخاب کیا جن کے فنڈز کیپٹل ہسپتال کودیئے گئے، اور ان کا آپریشن ہوا، بیت المال نے یہ رقم مخیر حضرت اور اپنی مدد آپ کے تحت جمع کی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس مد میں اب تک ایک روپیہ بھی بیت المال کوفراہم نہیں کیاگیاہے۔

    واضح رہے کہ کوکلیر امپلانٹ آپریشن سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا تھا جسے موجودہ حکومت نے بند کر دیا تھا.

  • ویلڈن وزیراعظم عمران خان، ایسا منصوبہ لائے کہ مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوںگے

    ویلڈن وزیراعظم عمران خان، ایسا منصوبہ لائے کہ مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوںگے، پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں سے بات چیت بھی چل رہی ہے

    اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز ٹیکنالوجی کے فروغ سے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ میسر آئے گی، طویل مدتی پالیسی کے تحت 2030ءتک ملکی ٹرانسپورٹ کا 30 فیصد الیکٹرک ٹیکنالوجی جبکہ آئندہ چار سالوں کے دوران 5 لاکھ رکشے، موٹرسائیکل اور ایک لاکھ گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کی جائیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان الیکٹرک وہیکلز اینڈ پارٹس مینوفیکچررز اینڈ ٹرینڈرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی منظوری دے چکی ہے۔ اس کی چار بنیادی وجوہات ہیں، پاکستان میں 40 فیصد فضائی آلودگی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو الیکٹرک وہیکلز سے سستی ٹرانسپورٹ میسر آئے گی اور ان کے موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑیاں، بسوں کے تیل کا بل صرف 30 فیصد رہ جائے گا اور اس ٹیکنالوجی کے فروغ سے تیل کی درآمدات میں بھی واضح کمی ہو گی کیونکہ پاکستان اس وقت تیل کی درآمدات پر خطیر رقم خرچ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز انقلابی ٹیکنالوجی ثابت ہو گی اور اس کو عوام میں بے حد پذیرائی ملے گی اور اس کے ساتھ نئی انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا جس میں خاص طور پر چارجنگ سٹیشن، سولر چارجنگ سٹیشن اور بیٹریوں کی انڈسٹری فروغ پائے گی۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ انہوں نے کراچی جا کر گاڑیوں کی کنورژن کٹس بھی دیکھیں جس میں موٹر سائیکل کی کٹس 25 سے 30 ہزار میں دستیاب ہیں، اس حوالہ سے ہم چین سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ ماحول کو فضائی آلودگی سے بچانے کے ساتھ عوام کو سستی ٹرانسپورٹ مہیا ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی موقع ملے گا، وہ عوام کو سستی گاڑیاں فراہم کریں گے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم نے گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنیوں ٹویوٹا، سوزوکی اور ہنڈا سے بھی بات کی ہے، وہ اپنی گاڑیوں کو تیل کی بجائے الیکٹرک ٹیکنالوجی میں منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ چار سالوں تک ہدف مقرر کیا ہے کہ پانچ لاکھ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ ایک لاکھ گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی میں منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہم نے طویل مدتی پالیسی کے تحت 2030ءتک ملکی ٹرانسپورٹ کا 30 فیصد حصہ الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں سے بات چیت بھی چل رہی ہے، لاہور میں اڑھائی سو الیکٹرک بسیں جبکہ کراچی میں 100 الیکٹرک بسیں لائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میٹرو بس کے حوالہ سے بھی معاہدہ ہو چکا ہے جس میں 25 فیصد بسیں الیکٹرک ٹیکنالوجی پر چلیں گی۔