Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھٹو کے شہر میں 6 سالہ بچہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی، تحریک انصاف نے کیا اہم اعلان

    بھٹو کے شہر میں 6 سالہ بچہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی، تحریک انصاف نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا افسوسناک واقعہ ،پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی نے متاثرہ بچے کی مدد کا اعلان کر دیا، آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ زخمی حسنین کے مکمل علاج کا خرچ ہم اٹھائیں گے، بھٹو کے شہرمیں لوگ کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں ،

    واضح رہے کہ بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین کو بری طرح زخمی کر ڈالا جسے طبی امداد کے لیے لاڑکانہ سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،لاڑکانہ کے 6 سالہ حسنین کے والدین علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لاڑکانہ سے کراچی کے نجی ہسپتال پھر سول ہسپتال اور آخر میں این آئی سی ایچ ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

    حسنین کے والد غلام حسین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی حکمران نے ساتھ نہیں دیا، بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت لیکر آئے ہیں، ہسپتال والے خون کی تھیلیاں مانگ رہے ہیں کہاں سے دیں، حکومت بچے کے علاج کے لیے مدد فراہم کرے۔

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

  • خورشید شاہ کیس، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کیس، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کیس، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ،خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16جنوری تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے،

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، اب وہ ہسپتال میں ہیں، عدالت نے  انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے

  • بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر،عدالت نے آج کس کو طلب کر رکھا ہے؟

    بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر،عدالت نے آج کس کو طلب کر رکھا ہے؟

    بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر،عدالت نے آج کس کو طلب کر رکھا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ،دونوں ڈیموں کی تعمیر پر پیشرفت کی تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت آج ہوگی ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے  جواب طلب کر رکھا ہے ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کریں گے

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے درخواست میں کہا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے کتنی اراضی ایکوائر کی گئی ہے، ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے پر کب کام شروع ہوا اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مہمند اور بھاشا ڈیم کے بارے میں سپریم کورٹ کی ہداہت پر کیا پیشرفت ہوئی ہے،  ڈیم کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،

    ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

    اے پی پی کے مطابق مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبہ 2024 ء تک مکمل ہو جائے گا۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پی سی ون کے تحت اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 291 ارب روپے ہے اور اس کی تکمیل میں پانچ سال لگیں گے۔ منصوبے کے لیے واپڈا67 فیصد فنڈز فراہم کرے گا جبکہ باقی رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ مہمند ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں 12 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا جبکہ اس سے 800 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور واپڈا حکام نے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کےلئے دن رات موثر نگرانی اور شفاف طریقے سے کام کو آگے بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ مہمند ڈیم منصوبہ تربیلا اور منگلا کے بعد ملک میں پن بجلی کی پیداوار کا تیسرا بڑا منصوبہ ہے جسے بروقت مکمل کرنے کے لیے حکومت کو نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں توانائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی اور سستی بجلی کا حصول ممکن بنایا جاسکے گا۔

     

  • چیف جسٹس کہاں کا دورہ کرنیوالے ہیں اور کس لئے؟ اہم خبر

    چیف جسٹس کہاں کا دورہ کرنیوالے ہیں اور کس لئے؟ اہم خبر

    چیف جسٹس کہاں کا دورہ کرنیوالے ہیں اور کس لئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کا مختصردورہ کریں گے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کاافتتاح کریں گے .

    کوہاٹ اورمردان سے ویڈیولنک کے ذریعے سماعت ممکن ہوگی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ انفارمیشن سینٹر کابھی افتتاح کریں گے ،انفارمیشن سینٹرسے شہریوں کوکیسزاورمتعلقہ بنچ کی معلومات میسرہوں گی.

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

    اس حوالہ سے تمام تر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے، پولیس کی بھاری نفری تقریب کے موقع پر تعینات ہو گی

  • نواز شریف ان ای سی ایل، درخواست پر ہو گی سماعت

    نواز شریف ان ای سی ایل، درخواست پر ہو گی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت آج ہو گی، لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا بریکنگ:- جسٹس علی باقرنجفی،جسٹس سرداراحمدنعیم بنچ میں شامل ہیں، عدالت نے آج وفاقی حکومت سےجواب طلب کررکھاہے درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ سمیت دیگرفریق بنایا گیا ہے،.

    شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالہ سے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا،سراج الحق

    قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا،سراج الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ۔اسی لیے وہ میاں نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے کی ذمہ داری بھی عدالتوں پر ڈالنا چاہتی ہے۔حکومت دماغ اور قوت فیصلہ دونوں سے محروم ہے۔رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت تباہ ہوچکی ہے۔تمام ادارے اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔

    خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعدپارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میاں نواز شریف کے علاج کے لیے باہر جانے سے حکومت ڈرتی ہے کہ اس پر کوئی ذمہ داری نہ آجائے اس لیے اس معاملے کو بھی عدالتوں پر ڈال رہی ہے۔حکومت کی اب تک کوئی سمت ہے نہ اسے اپنی نااہلی ،ناکامی اور عوام کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی کا کوئی ادراک ہے۔ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں جس کی وجہ سے تمام ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے اور عام آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔دال سبزی پر گزارہ کرنے والا سفید پوش طبقہ پس کررہ گیا ہے۔سبزی گوشت کی قیمت پر مل رہی ہے۔سو روپے میں دو کلو آٹا نہیں آتا۔ادرک پیاز اور ٹماٹر جیسی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ملک میں روزگار ختم ہو کررہ گیا ہے۔

  • مولانا کا پلان بی، جمعہ کو کون کونسی شاہراہیں بند کریں گے؟ اعلان ہو گیا

    مولانا کا پلان بی، جمعہ کو کون کونسی شاہراہیں بند کریں گے؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل شروع ہے، مختلف شہروں میں شاہراہوں پر احتجاج جاری ہے، مولانا فضل الرحمان کی ہدایات کے مطابق مختلف مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے،پنجاب میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں کھڈ بزدار کا مرکزی پل بند ہے تاہم مریضوں اور مقامی افراد کو گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر جے یو آئی کی جانب سے دھرنا دیا گیا جو مغرب کے بعد ختم ہوگیا۔

    ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر

    خیبرپختونخوا میں مانسہرہ کے قریب چھترپلین کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بند کردیاگیا ہے۔ بنوں میں انڈس ہائی وے پر جے یو آئی کے کارکنو ں نے درخت کاٹ کر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں،نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر حکیم آباد کے قریب جاری دھرنے میں مردان، چارسدہ، صوابی سے بھی کارکناں شریک ہیں۔اس کے علاوہ چکدرہ چوک پردھرنے سے سوات، چترال، اپر و لوئردیر اور شانگلہ جانے والے راستے بند ہیں۔ادھر مالاکنڈ میں بھی پل چوکی پر جاری دھرنے سے مرکزی شاہراہ پر مسافروں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کل پشاور انٹر چینج پر نماز جمعہ ادا کریں گے۔ حکومت تو اٹک پل بند نہیں کرسکی ہے لیکن ہم کل بند کردیں گے۔پشاور روڈ انٹرچینج پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شاہراہ چمن اور انڈس ہائی وے سمیت تمام مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ملک کی مزید بڑی بڑی شاہراہوں کو بند کردیں گے۔

    کل جمعہ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کل دو بجے انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا ،پشاور لاہور موٹروے بند کیا جائے گا ،چکدرہ کے مقام پر سوات دیر چترال اور باجوڑ کے لائنز بند ہونگے ، شاہراہ قراقرم بند کیا جائے گا

    جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پلان پی کے تحت دو دو اضلاع کی سڑکیں بند کریں گے، جمعہ کو خضدار اور لورالائی میں قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی جبکہ ہفتہ کو کوئٹہ ،جیکب آباد اور نصیرآباد اور ژوب میں سڑکیں بند کریں گے۔ 17 نومبر کو کوئٹہ ۔ تفتان اور کوئٹہ ۔ چمن شاہراہ بند کی جائیں گی،18 نومبر کو کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کی جائے گی جبکہ ہفتے میں ایک دن تمام شاہراہیں ایک ساتھ بند کی جائیں گی البتہ اس دن کا تعین بعد میں ہوگا، عوام شاہراہیں بند ہونے والے دنوں میں سفر نہ کریں

    جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو کہا گیا ہے کہ کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے ۔لاڑکانہ؛ جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرینگے ۔. سکھر؛ پنو عاقل؛ شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑینگے ، سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا

    بلوچستان میں کل دو بجے سے کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل بند ہوگا ،ایران تفتان شاہراہ بند کیا جائے گا ، بلوچستان کراچی شاہراہ خضدار کے مقام پر بند کیا جائے گا ، پنجاب بلوچستان شاہراہ ڈیرہ غازی خان باونڈری پر بند کیا جائے گا

  • تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی، اسد عمر نے ایسی بات کیا بات کر دی کہ …..

    تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی، اسد عمر نے ایسی بات کیا بات کر دی کہ …..

    تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی، اسد عمر نے ایسی بات کیا بات کر دی کہ …..

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں اکثر وزرا پہلی بار اسمبلیوں میں آئے تھے،شروع کے ایک یا 2 سال کے بعد ہمارے کام شروع ہوجائیں گے ،سرویز کےمطابق پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے،نئے نظام سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں کی آواز آہستہ آہستہ سنائی دیتی ہے،

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سوشل میڈیا کی بہت سپورٹ حاصل ہے، تحریک انصاف اقتدار میں ہے اس لیے زیادہ تنقید ہوتی ہے،وزرا اپنے مہمانوں کو اپنی جیب سے چائے پلاتے ہیں،جلدی میں عوام کے لیے مشکل فیصلے لیے مگر عوام کو آگاہ کرنا رہ گیا، حکومت نے تمام اداروں سے کہا آپ آزاد ہیں،

    اسد عمر نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کل اسمبلی کے اجلاس میں کچھ فیصلےنظر آئیں،مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر عمران خان پر الزامات لگائے گئے،نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور وہ اپنے کیسز چلارہا ہے،

  • چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پا ک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے اُن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تینوں افواج کے درمیان مشترکہ و مربوط کاوشوں کو اجاگر کرنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی  کے حصول کے لئے جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

    قبل ازیں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے ائیر ہیڈ کوارٹرزآمد پر ائیر چیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چاد ر بھی چڑھائی ۔

  • کرتار پور راہداری کیوں کھولی؟ وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن بھی حیران رہ گئی

    کرتار پور راہداری کیوں کھولی؟ وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن بھی حیران رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولے جانے کا اقدام اسلامی اصولوں، قائداعظم کے پرامن ہمسائیگی کے تصور اور پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    جمعرات کو وزیراعظم میڈیا ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاریخی گوردواروں کی دستاویزی کتاب ”ٹرائسٹ ود ٹریز” کے مصنف اور سابق سول سرونٹ ڈی ایس جسپال سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور صاحب راہداری کھولے جانے کا تاریخی اقدام باباگرونانک کے نام لیوائوں اور دنیا بالخصوص بھارت میں بسنے والی سکھ برادری کی دیرینہ درخواست پر اٹھایا گیا۔

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    ڈی ایس جسپال باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے دورہ پر آئے ہیں۔ ڈی ایس جسپال نے وزیراعظم کا تاریخی کرتار پور راہداری کھولے جانے کے اقدام اور پاکستان میں تمام سکھ یاتریوں کیلئے گرمجوشی سے میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔