Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان کو عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی کیا ملی؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستان کو عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی کیا ملی؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستان کو عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی کیا ملی؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پرایک اوربڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کاچیئرپرسن منتخب ہوا ہے،

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکن ممالک کا کنونشن کے حقیقی اطلاق کے لیے سالانہ اجلاس ہوتاہے،پاکستان کا انتخاب بذریعہ تحدید اسلحہ عالمی سلامتی کے لیے خدمات کامظہرہے،رکن ممالک روایتی ہتھیاروں کےخطرات سےنمٹنےکے لیے پروٹوکولزمرتب کرتے ہیں ،پاکستان کامتفقہ طورپرانتخاب عالمی برادری کااظہار اعتماد ہے،

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنیوامیں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوئے،کنونشن متعدد روایتی ہتھیاروں پرپابندی سےمتعلق ہے،کنونشن انسانیت کودرپیش خطرات،فوجی مقاصد میں توازن فراہم کرتا ہے،پاکستان کا انتخاب بذریعہ تجدیداسلحہ عالمی سلامتی کے لیے خدمات کا مظہرہے،

  • پرویز الہیٰ نے نواز شریف بارے وزیراعظم کو کیا مشورہ دیا؟

    پرویز الہیٰ نے نواز شریف بارے وزیراعظم کو کیا مشورہ دیا؟

    پرویز الہیٰ نے نواز شریف بارے وزیراعظم کو کیا مشورہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاست ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے، نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پربیرون ملک بھیجنا چاہیے، پیسوں کی بات کرنا انسانی ہمدردی تو نہیں،وزیراعظم کوآگاہ کیا گیا کہ تاخیر سے نقصان ہوگا،خدانخواستہ کچھ ہواتویہ داغ دھونا بڑامشکل ہوگا،

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کوبتایا کہ بھٹوصاحب کا واقعہ لوگ آج تک نہیں بھولے، نوازشریف کو پاکستان میں سیاست کرنی ہے توواپس آنا ہوگا، نوازشریف نہ آئے توسیاست سنبھالنے کا اخلاقی جوازکھو دیں گے، شہباز شریف ضمانتی کیسے بنیں گے یہ قانونی پہلوہے.

    چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے نام کوئی جائیداد نہیں سب بچوں میں تقسیم کرچکے ہیں،انسانی ہمدردی کے ساتھ پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے، نوازشریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، کابینہ کے کچھ لوگوں نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا، شریف فیملی کہہ رہی ہےکہ گارنٹی کیوں دیں،

    چودھری برادران ملنے گئے تومولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران کو کیا کہا؟

    چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ کوشش کررہے ہیں،معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا،ایسےحالات پیدانہ کیے جائیں کہ کوئی وزیراعظم بننے کو تیارنہ ہو چودھری شجاعت نے کہا تھا ملک میں بہترماحول پیداکرنا ہوگا، ہماری کوششوں سے ماحول کچھ بہتر ہوا،

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر

    قبل ازیں مولانا فضل الرحما ن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی قیادت میں ثابت ہوا کہ مولانا فضل الرحمان اب پاکستان کے واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ان کے علاوہ اسمبلی کے اندر اور باہر کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں، ساری جماعتیں ان کے پیچھے کھڑی رہیں، واحد ایسا دھرنا ہوا جس میں ڈسپلن تھا،پہلے جو دھرنے ہوئے ان میں گولی بھی چلی لوگ زخمی بھی ہوئے ،یہ ایسا دھرنا تھا جس میں کچھ نہیں ہوا، ٹریفک بھی چلتی رہی، جہاں دھرنا ہوا وہاں صفائی بھی انہی کے لوگوں نے کی، دوسری جماعتیں مولانا کی قیادت کو مان گئی ہیں.

  • ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم رہنماؤں کو اچانک طلب کر لیا؟

    ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم رہنماؤں کو اچانک طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے بھجوانے کے حوالہ سے بھی اجلاس میں بات چیت ہو گی اور مزید مشاورت کی جائے گی.

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران مہنگائی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی مشاورت ہوگی، اجلاس میں مولانا فضل الرحما ن کے آزادی مارچ کے پلان بی کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جائے گی.

    اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے عدالت میں دائر درخواست اور متوقع عدالتی فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی. اجلاس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اسلام آباد اجلاس کے لئے بلا لیا گیا ہے وہ بھی تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالہ سے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • کشمیر سے متعلق آئینی کی شقوں میں تبدیلی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، جرمن سفیر

    کشمیر سے متعلق آئینی کی شقوں میں تبدیلی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، جرمن سفیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مقیم جرمنی کے سفیر بیرن ہارڈشلاگک نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف کشمیر سے متعلق آئینی کی شقوں میں تبدیلی ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جرمنی کوگہری تشویش ہے۔ ہم امید کرتے ہیںکہ لائن آف کنٹرول پر صورت حال پرامن رہے گی۔ جرمنی سی پیک منصوبے میں بطور تھرڈپارٹی شرکت کے لئے غورخوص کررہاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقار علی مہتو،نائب صدرناصرہ عتیق، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، راناطاہر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    جرمنی کے سفیر نے کہاکہ مجھے پاکستان میں تعینات ہوئے صرف تین ماہ ہوئے ہیں اس دوران کئی باتیں سیکھنے کو ملی ہیں،مجھے بتایا گیاکہ ایک لاکھ افراد اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے آئے ہیں لیکن یہ سب غلط نکلا اور دارلحکومت میں خوش اسلوبی سے کام ہوتانظرآیا اس کی وجہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی پختگی ہے۔

    جرمنی سفیر نے مزید کہاکہ پاکستان اورجرمنی کے درمیان معاشی تعلقات کوبہتر اور مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ایک میز پر لانے کی تجاویزپر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جبکہ لاہور پریس کلب کے ارکان اور پاکستان کے دیگر صحافیوں کے ساتھ جرمن صحافیوں کے باہمی رابطوں کو بڑھانے کی تجویز پر کام کیا جائے گا۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    انھوں نے کہاکہ لاہور پریس کلب پاکستان کے صحافیوں کا معتبر جمہوری ادارہ ہے اور مجھے یہاں آکر نہایت خوشی ہوئی ہے۔کلب کے اپنے ارکان کو جو سہولیات فراہم کررہاہے وہ قابل قدرہیں۔ پریس کلب آمد پر جرمن سفیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انھیں لاہور پریس کلب کے صحافیوں سے ملکر بے حد خوشی ہوئی اور کلب میں ممبران کو مہیا کی گئی سہولیات بہت اعلی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    لاہور پریس کلب کی جانب سے معززمہمان کواعزای ممبرشپ دینے کا اعلان کیاگیااورانھیں یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے ۔

  • الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگ لیے گئے ،چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی ہے.

    چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو عدالت نے الیکشن کمیشن کے اراکین کا معاملہ حل کرنے کا کہا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ ڈیڈ لاک کو ختم کرائیں ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچائیں،عدالت اس حوالے سے تحریری حکم جاری کرے گی

    کیا پارلیمنٹ غیر فعال ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کیس میں استفسار

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 2 نئے ارکان الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کرتھی ،چیف الیکشن کمشنرنےوزارت پارلیمانی امورکو فیصلے سے آگاہ کیا تھا چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نئےممبران کی تقرری آرٹیکل 213 اور 214 کےمطابق نہیں ہوئی،نئےممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،

    افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    بلوچستان سے منیراحمدکاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کوالیکشن کمیشن کا ممبر لیا گیا ہے ،صدرمملکت کی جانب سےدونوں نئےارکان کی الیکشن کمیشن میں تقرری کی گئی ہے .

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا تھا

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کروایا تھا

  • بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت،پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    بلدیاتی اداروں کی تحلیل، عدالت نے درخواست گزار سے کیا پوچھ لیا؟

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوکل ایریاز کی حد بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت الیکشن رولز کی تیاری کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لوکل گورنمنٹس کے انتخابات ہوں گے اور پنجاب بھر میں 455 مقامی حکومتیں بنیں گی۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت اقلیتوں کو مخصوص نشستوں کے ساتھ جنرل نشستوں پر بھی ووٹنگ کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے جبکہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے اور حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری کیساتھ بااختیار بنائیں گے اور نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گااورعوام کوبااختیاربنائے گا۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا بلدیاتی نظام اہم کردارادا کرے گا۔دیہات کی سطح پربھی لوگوں کوبااختیاربنائیں گے اور نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر خود مختار بنائیں گے۔

    بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگااور اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر فلاح عامہ کے کام ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پرعملدرآمد کیلئے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • حکومتی اتحادی جماعت نواز شریف کے مسئلہ پر حکومت کے خلاف میدان میں آ گئی

    حکومتی اتحادی جماعت نواز شریف کے مسئلہ پر حکومت کے خلاف میدان میں آ گئی

    حکومتی اتحادی جماعت نواز شریف کے مسئلہ پر حکومت کے خلاف میدان میں آ گئی، اتحادی جماعت نے نواز شریف کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے نام کوئی جائیداد نہیں سب بچوں میں تقسیم کرچکے ہیں،انسانی ہمدردی کے ساتھ پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے، نوازشریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، کابینہ کے کچھ لوگوں نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا، شریف فیملی کہہ رہی ہےکہ گارنٹی کیوں دیں،

    چودھری برادران ملنے گئے تومولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران کو کیا کہا؟

    چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ کوشش کررہے ہیں،معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا،ایسےحالات پیدانہ کیے جائیں کہ کوئی وزیراعظم بننے کو تیارنہ ہو چودھری شجاعت نے کہا تھا ملک میں بہترماحول پیداکرنا ہوگا، ہماری کوششوں سے ماحول کچھ بہتر ہوا،

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر

    قبل ازیں مولانا فضل الرحما ن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی قیادت میں ثابت ہوا کہ مولانا فضل الرحمان اب پاکستان کے واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ان کے علاوہ اسمبلی کے اندر اور باہر کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں، ساری جماعتیں ان کے پیچھے کھڑی رہیں، واحد ایسا دھرنا ہوا جس میں ڈسپلن تھا،پہلے جو دھرنے ہوئے ان میں گولی بھی چلی لوگ زخمی بھی ہوئے ،یہ ایسا دھرنا تھا جس میں کچھ نہیں ہوا، ٹریفک بھی چلتی رہی، جہاں دھرنا ہوا وہاں صفائی بھی انہی کے لوگوں نے کی، دوسری جماعتیں مولانا کی قیادت کو مان گئی ہیں.

  • بہت ہو گئی بیماری، سابق وزیراعظم کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، ن لیگ پریشان

    بہت ہو گئی بیماری، سابق وزیراعظم کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، ن لیگ پریشان

    بہت ہو گئی بیماری، سابق وزیراعظم کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، ن لیگ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے،ایل این جی کیس میں گرفتارشاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،شاہد خاقان عباسی کوآپریشن کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،شاہد خاقان عباسی کوہرنیا کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا،4نومبرکوشاہد خاقان عباسی کوجیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا.

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا  احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے لئے تین اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے ،شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ ر جاری نہیں کئے تھے

    شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر کی درخواست رانا مشہود کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، حکومت پنجاب، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست  دی تھی، انکی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے 124 کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • سٕی ٹی ڈی نے پنجاب کے کس شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا؟

    سٕی ٹی ڈی نے پنجاب کے کس شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے،

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دپشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • یہ ہے پرامن لاہور، پولیس کی موجودگی میں بیوہ خاتون قتل،پولیس فرار

    یہ ہے پرامن لاہور، پولیس کی موجودگی میں بیوہ خاتون قتل،پولیس فرار

    یہ ہے پرامن لاہور، پولیس کی موجودگی میں بیوہ خاتون قتل،پولیس فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں مقامی پولیس کی موجودگی میں قبضہ گروپ نے 50 سالہ بیوہ خاتون کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس موقع سے فرار ہو گئی بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے جانے کے بعد لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے اپنے قانونی تقاضے پورے کر لیے

    مناواں کے علاقے ہنڈو ڈوگراں میں قبضہ گروپ کے سرغنہ وقار گجر نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایس پی کینٹ کے آفس میں انصاف کے تلاش میں ٹھوکریں کھا کر واپس آنے والی 50 خاتون عالیہ بی بی کو مقامی پولیس کی موجودگی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس اہلکار اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ گھڑے ہوئے اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے بعد ازاں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا .

    بتایا گیا ہے کہ وقار گجر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عالیہ کی زمین پر پولیس کی مدد سے قبضے کر رہا تھا اس سلسلے میں ایس پی کینٹ نے دونوں پارٹیوں کو اپنے آفس طلب کر رکھا تھا جہاں سے واپسی کے بعد ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس کے مطابق مطابق قبضہ مافیا کے سر غنہ وقار گجر وغیرہ نے مقدمات درج کروانے اور زمیں نہ دینے کی پاداش میں قتل کیا مقامی رہائشیوں کے مطابق ملزمان علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جائے ہیں جو مقامی ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی سرپرستی میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں.

    یہ ہے پر امن لاہور،سکھ یاتری خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

    ایک اور واقعہ میں ڈکیتی مزاحمت یا جائیداد کا تنازع فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چالیس سالہ تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ورثا کا روڈ بلاک کر کے احتاج۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا

    فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ کر رہائشی مقامی تاجر صفدر موٹر سائیکل پر سوار اپنی بیوی کو لینے کوٹ لکھپت جا رہا تھا کہ 2نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے صفدر کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی پولیس نے موقع پر قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے مقتول کے بھائی کے مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا.

    پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے جبکہ ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کا پلاٹ کے لین دین ک تنازع چل رہا تھا