Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

    میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے آج نیب لاہور بیورو کا دوسرے روز دورہ کیا جہاں انہیں میگا کرپشن کے مقدمات اور نیب لاہور کیجانب سے بدعنوان عناصر سے ہونے والی ریکوری پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے جامع بریفنگ دی۔

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی نیب لاہور نے میگا کرپشن کیسز پر چیئرمین کو بریفنگ دی، چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ٓاج نیب لاہور آفس پہنچے جہاں منعقدہ اجلاس میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چوہدری شوگر ملز کیس سمیت اہم کیسز بارے بریفنگ دی، نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس فائل کرنے سے متعلق بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، چئیرمین نیب کو پنجاب کے 9 میگا کرپشن کیسز بارے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے، ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور قومی دولت لوٹنے والے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی کو نیب کی اولین ترجیح سمجھتاہے۔ انہوں نے نیب لاہور کیجانب سے ڈبل شاہ کیس میں ملزمان سے اربوں روپے کی تاریخی وصولی اور ہزاروں متاثرین میں برآمد کی گئی رقوم کی تقسیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب کے افسران و اہلکار عوام سے لوٹی گئی دولت کی برآمدگی کیلئے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔نیب لاہور نے چند روز قبل ڈبل شاہ کیس کے متاثرین میں 19کروڑ35لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جبکہ آئندہ چند روز میں دیگر متاثرین کے میں مزید 36کروڑ روپے تقسیم کئے جائینگے۔ مجموعی طور پر نیب لاہور نے ڈبل شاہ کیس میں ہزاروں متاثرین کو ڈیڑھ ارب(1050 Million) روپے کی خطیر رقم ملزمان سے برآمد کروا کر تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ ملزم ڈبل شاہ کے خلاف نیب لاہور کے بروقت اقدامات سے عوام کے نیب پر اعتماد میں بھرپوراضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے گذشتہ چندماہ کے دوران 71ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جو نیب کی تاریخی کامیابی ہے۔

    ہاؤسنگ سیکٹر کے مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت پر جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ سیکٹر کے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا گذشتہ دو سالوں کے دوران نیب لاہور نے ہاؤسنگ سیکٹر کے54,000متاثرین کو انکے حقوق واپس دلوائے جو انتہائی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد روکنے کیلئے عوام کو انکی بر وقت نشاندہی کرنی چاہئے اور ریگولیٹرز کو بھی اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا چاہئے۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز میں گذشتہ دو سالوں کے دوران نیب لاہور نے 26ارب مالیت پر مشتمل 14بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ نیب لاہور نے مجموعی طور پر دو سالوں کے دوران 31ارب روپے کی خطیر رقم ملزمان سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کے اب تک کے تمام اقدامات ملک و قوم کے بہتر مفاد اور آنے والی نسلوں کیلئے کرپشن فری ماحول کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔ نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکی وابستگی صرف اور صرف ملک و قوم سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات بھی”فیس نہیں کیس“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ نیب کی تحقیقات قانون اور شواہد کی بنیاد پر کی جاتی ہیں جس میں تمام اقدامات کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اٹھائے جارہے ہیں۔

  • ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں کونسی دو اہم قراردادیں جمع کروا دیں؟ اہم خبر

    ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں کونسی دو اہم قراردادیں جمع کروا دیں؟ اہم خبر

    ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں کونسی دو اہم قراردادیں جمع کروا دیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سبزیوں پر پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی.

    مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے عوام کو دن میں تارے دیکھادیے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں،ایک سال کے دوران اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں 120فیصد اضافہ ہوا ہے،ٹماٹر کی قیمت ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی ہے،اب ایک کلو ٹماٹر دو ڈالر میں مل رہے ہیں

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی مہنگائی کےخلاف کمپئین صرف سوشل میڈیا اور بند کمروں تک محدود ہے،عام آدمی منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے موثر پالیسی شروع کی جائے،اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کیا جائے.

    عدالتی فیصلوں میں مداخلت کرنے والے حکومتی وزراءکا عدالت سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین دفعہ کے وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے،قراردادمسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی.

    قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراءکی جانب سے پاکستان کے تین مرتبہ کے وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ،حکومتی وزراءعدالتی فیصلوں میںسیاسی مداخلت کررہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد میاں نوازشریف کی ضمانت منظور کی ،حکومت ایک طرف نوازشریف کی بیماری تشویشناک ہونے کا اعتراف بھی کررہی ہے،دوسری طرف حکومت بیرون ملک علاج کےلئے شیورٹی بانڈ کی شرط بھی مقرر کررہی ہے

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ میاں نوازشریف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کےلئے شرط کا حکومتی اقدام ماوراءقانون ہے ، حکومتی وزراءکی عدالتی فیصلوں میں مداخلت کا نوٹس لے،عدالت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین دفعہ کے وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.

  • پلان بی،ساتھ دینے کی بجائے بلاول نے مولانا پر وار کر دیا، مولانا غصے میں

    پلان بی،ساتھ دینے کی بجائے بلاول نے مولانا پر وار کر دیا، مولانا غصے میں

    پلان بی،ساتھ دینے کی بجائے بلاول نے مولانا پر وار کر دیا، مولانا غصے میں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں‌ پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    جے یو آئی کے کارکنوں نے سندھ کے علاقے گھوٹکی سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر بارش کے باوجود دھرنا دے رکھا ہے۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر جے یو آئی کے دھرنے کے باعث دونوں اطراف پر ٹریفک معطل ہے۔

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    جے یو آئی رہنماوں کو حب ریور روڈ پر دھرنا دینا مہنگا پڑگیا ،سندھ پولیس دھرنا دینے والے مظاہرین کے خلاف متحرک ہو گئی ہے، موچکو تھانے میں جے یو آئی جنرل سیکریڑری سندھ راشد سومرو، سابق رکن سندھ اسمبلی مولانا عمر صادق اور دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں روڈ بلاک کرنا، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گیئں ہیں.

    ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر

    دوسری جانب لاہو ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کا پلان بی روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست میں وفاقی حکومت، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے کارکنوں کو تمام شہروں کیسڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل15کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔درخواست گزار نے پلان بی کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قراردینے کی استدعا بھی کی گئی.

    واضح رہے کہ مولانا کے آزادی مارچ کی پیپلز پارٹی نے حمایت کی تھی تا ہم پلان بی کی ابھی تک حمایت نہیں کی.

  • نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب 9صفحات پرمشتمل ہے

    جواب میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت وفاقی حکومت شرائط رکھ سکتی ہے، درخواست پرشرائط قانون کے تحت طے کیں، لاہور ہائیکورٹ کودرخواست پرسماعت کااختیارنہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزامعطل کی ،درخواست وہیں بھیجی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےسزامعطل کی ،کالعدم قرارنہیں دی ،

    وفاق نے جواب میں مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف مختلف عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں،نواز شریف کو 4ہفتے کیلیےملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے ،نواز شریف کا نام نیب کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے،عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے،

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کی ضمانت منظور ہوچکی، وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہیں نکالا، عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔

    عدالت نے استفسار کیا کیا وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ؟ جس پر وکیل نے کہا وفاقی حکومت نے کمنٹس جمع کرا دیئے ہیں۔ عدالت نے کہا جواب کی ایک کاپی درخواستگزار کے وکیل کو بھی دے دیں، جواب پڑھنے کیلئے وقت لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں۔

    شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • بھارت سے آنیوالے طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا تو پاکستان نے کیسے بچایا؟

    بھارت سے آنیوالے طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا تو پاکستان نے کیسے بچایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئر کو حادثے سے بچالیا،پرواز ڈبلیو وائے 276 بھارتی شہر جے پور سے مسقط جارہی تھی،دوران سفر کراچی کی ریجن فضائی حدود میں طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا،

    طیارہ بھارتی فضائی حدود سے کراچی ریجن میں داخل ہوا،سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا،طیارہ کپتان سے بے قابو ہوکر 38 ہزار فٹ کی بلندی سے 36ہزار پرآگیا،

    کپتان نے ہنگامی بنیاد پر اے ٹی سی کو میڈے کال دی،ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو مختلف جہازوں سے بچایاپرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے.

    واضح رہے کہ امریکا کے کمرشل فلیٹ میں موجود ہر طیارہ سال میں کم از کم ایک بار ضرور اس صورتحال کا شکار ہوتا ہے، یعنی صرف امریکا میں ہر سال آسمانی بجلی کے طیارے سے ٹکرانے کے 7 ہزار واقعات ہوتے ہیں۔

  • نوازشریف ان ای سی ایل، وفاقی حکومت کے جواب کے بعد سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    نوازشریف ان ای سی ایل، وفاقی حکومت کے جواب کے بعد سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا نام غیر مشروط ای سی ایل سےنکالنے کیلیےدرخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا ہے جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ جواب کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دے دیں تا کہ وہ پڑھ سکیں

    عدالت نے درخواست پر سماعت ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی ، عدالت نے کہا کہ اگر جواب پڑھنے کے لئے وقت لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں،شہباز شریف کی طرف سےامجد پرویزایڈووکیٹ، اشتر اوصاف علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

  • پولیو، خیبر پختونخواہ حکومت کے لئے درد سر، کتنے کیسز اور سامنے آگئے؟

    پولیو، خیبر پختونخواہ حکومت کے لئے درد سر، کتنے کیسز اور سامنے آگئے؟

    پولیو، خیبر پختونخواہ حکومت کے لئے درد سر، کتنے کیسز اور سامنے آگئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خوا میں پولیو کے 3 نئے کیس سامنے آگئے ،تینوں متاثرہ بچوں کاتعلق لکی مروت سے ہے،ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 86،خیبرپختونخوا میں 64 ہوگئی،خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں 18 نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہا کہ پشاور اور بنوں میں پولیو وائرس کی وجہ افغانستان سے لوگوں کا آنا اور جانا ہے،پولیو بھی ایک بہت بڑی دہشتگردی ہے،اسکے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ان پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے .

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے ،وزیراعظم کو ہرچیزکا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے .

  • پاکستان کو ملی ایک اور سفارتی کامیابی، امین اسلم نے کیا پیغام جاری کیا؟

    پاکستان کو ملی ایک اور سفارتی کامیابی، امین اسلم نے کیا پیغام جاری کیا؟

    پاکستان کو ملی ایک اور سفارتی کامیابی، امین اسلم نے کیا پیغام جاری کیا؟ پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی ہے، گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی ملنا ملک کیلئے بڑااعزاز ہے

    اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی ہے، گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی ملنا ملک کیلئے بڑااعزاز ہے، پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے عالمی فنڈ کو چیئر کرے گا، جس سے پاکستان کو فنڈز کے حصول میں بھی آسانی ملے گی۔

    جمعہ کو جاری ویڈیو پیغام میں ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ماحولیاتی فنڈ کے 12رکنی بورڈ کا سربراہ ہو گا، پاکستان کے نعمان بھٹی اس کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    مشیر ماحولیات نے کہا کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی پاکستان کو ملنا بڑااعزاز ہے، پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے عالمی فنڈ کو چیئر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ممالک 100ارب ڈالر کا فنڈ مختص کریں گے، پاکستان اب تک 140ملین ڈالرز کا فنڈز لے چکا ہے، گرین کلائیمٹ فنڈ کی سربراہی ملنے سے پاکستان کو مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مزید فنڈز سے پاکستان دس ارب درخت اگانے کے لئے بھی معاونت حاصل کرسکے گا۔

  • سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کے باعث ملک میں معاشی ترقی کامرحلہ شروع ،آرمی چیف

    سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کے باعث ملک میں معاشی ترقی کامرحلہ شروع ،آرمی چیف

    سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کے باعث ملک میں معاشی ترقی کامرحلہ شروع ،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہدا پر حاضری، پھول رکھے، اور دعا کی. اس موقع پر کور کمانڈر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور میوزیم، فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا ،آرمی چیف نےفاٹامیں استحکام کیلیے فرنٹیئر کورکے تعاون کو سراہا،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےشہدا اوران کےاہل خانہ کوخراج عقیدت پیش کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کےلیےجانیں قربان کرنے والے شہدا کوسلام پیش کرتےہیں،آپریشنز کے بعد اب علاقہ میں دیرپا امن و استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،دیرپا امن واستحکام کیلیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ،سیکیورٹی فورسزکی کوششوں  کے باعث ملک میں سماجی،معاشی ترقی کامرحلہ شروع ہوگیاہے،

  • نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے شہباز شریف نے کیا اپیل کر دی؟

    نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے شہباز شریف نے کیا اپیل کر دی؟

    نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے شہباز شریف نے کیا اپیل کر دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا ماڈل ٹاون میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری،عظمیٰ بخاری،ندیم کامران،منشاءاللہ بٹ ، سائرہ افضل تارڑ،وارث کلو،ذیشان رفیق،سمیع اللہ خان،تنویر اسلم اعوان ،میاں مرغوب احمد و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں راولپنڈی ،سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی.

    اجلاس کے آغاز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی جلد صحتیابی کےلئے خصوصی دعا کی گئی،اجلاس میں پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام ڈویژن کی میٹنگ روزانہ کی بنیاد پر ہونگی ،خالی عہدوں کو پر کرنے کےلئے پارٹی سے مخلص اور وفادار کارکنوں کو ترجیحی دی جائے گی ،خالی عہدوں کو جلد از جلد پر کرنے کےلئے تمام سفارشات اکٹھی کی جائیں گی

    پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی رواں سال میں ہی مکمل کرنے پر زور دیا گیا.

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قوم اور کارکنوں کے نام اپیل میں کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد قائد محمد نواز شریف کی صحت کے لئے خاص طور پر دعا فرمائیں،محمد نواز شریف کی جان آپ کی دعاؤں سے بچی ہے اور آپ کی دعاؤں سے ہی اللہ تعالی ان کو صحت کامل عطا فرمائے گا

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،