Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سید علی گیلانی کے خط کے بعد وزیراعظم کشمیر کے لئے کیا اقدامات کریں؟ جماعت اسلامی کا مشورہ

    سید علی گیلانی کے خط کے بعد وزیراعظم کشمیر کے لئے کیا اقدامات کریں؟ جماعت اسلامی کا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام بھجوائے جانے والے خط میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جس تشویش کا اظہار کیا ہے اس نے پورے ملک کے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ اسلام آباد کو بھارتی حکومت کی بربریت اور انتہا پسندی کے خلاف اہم اور مضبوط فیصلے کرنے ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 100دنوں سے جاری کرفیو کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کرسکی۔ معاملہ زبانی کلامی اقدامات اور تقریروں سے آگے نکل چکا ہے۔ 80لاکھ کشمیری امداد کے منتظر ہیں۔ بد قسمتی سے امت مسلمہ سمیت عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ کوتاہی کسی بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث  کھانے پینے کی اشیاء ختم، ادویات ناپید اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ بھارت کا ہر ظلم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت دینے کا باعث ہے۔

    ہو سکتا ہے یہ آپ کے ساتھ میرا آخری رابطہ ہو،سید علی گیلانی نے خط میں وزیراعظم کو بھیجا اہم پیغام

    انھوں نے کہا کہ بہادر اور غیور کشمیریوں نے 100دن جس طرح ہندوستانی کرفیو کا مقابلہ کیاہے، دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، گجرات فسادات کا مرکزی ملزم مودی ایشیا کے حالات خراب کرکے عالمی امن سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کی خاطر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی عظیم استقامت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بالخصوص  امت مسلمہ کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بھارت نے اپنی 9لاکھ فوج کے ذریعے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ ہر روز ظلم و ستم کی نئی داستان رقم کی جاتی ہے۔ 1989سے لے کر آج تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید، 22ہزار سے زائد خواتین کو بیوہ، ہزاروں نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں ڈالا جاچکا ہے۔ جن کا کچھ معلوم معلوم ہی نہیں کہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ ہزاروں بچے یتیم کردیے گئے۔پیلٹ گنوں سے پندرہ ہزار سے زائد افراد کو نابینا کردیا گیا۔ اس قدر ظلم پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے۔

  • نوازشریف کی صحت کیسی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    نوازشریف کی صحت کیسی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    نوازشریف کی صحت کیسی؟ ڈاکٹرز نے کیا کہا؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے ساتھ سیاست کا خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے،حکومت صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے جلد فیصلہ کرے،حکومت عدالت بننے کی کوشش کرکے عدلیہ کی توہین کررہی ہے،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت پر غور کے لیے ڈاکٹرزکا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا،اسٹرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے سے نوازشریف کی صحت پر منفی اثرات ظاہر ہورہےہیں ،نوازشریف کی طبی کیفیت کا جائزہ لینے کےلیے شام کو دوبارہ اجلاس ہوگا ،ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت کی بگڑتی صورتحال پر ادویات میں ردوبدل کیا ہے.

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی  لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کا امکان، بابر اعوان نے وزیراعظم کو دیا مشورہ

    نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کا امکان، بابر اعوان نے وزیراعظم کو دیا مشورہ

    نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کا امکان، بابر اعوان نے وزیراعظم کو دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا بغیرزرضمانت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ ہٹائے جانے کا امکان ہے،ن لیگ نے ایسا کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی،سرکاری ذرائع کے مطابق ن لیگ کو کہا گیاکہ لکھ کردیں نواز شریف کی عدم واپسی پران پرعائد رقم ادا کی جائے گی،حکومت نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر بیرون ملک بھیجنا چاہتی ہے،مگر واپسی کی ضمانت بھی چاہتی ہے،

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج 4 بجے پریس کانفرنس کرے گی،فروغ نسیم،شہزاد اکبر اور عاشق فردوس اعوان پریس کانفرنس کریں گے

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کاماہرقانون ڈاکٹربابراعوان سےرابطہ ہوا ہے،بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے 26مارچ کے فیصلے پرعمل درآمدکرنے کا مشورہ دیا ہے،سپریم کورٹ نےفیصلےمیں نوازشریف کو پاکستان میں سہولیات سے استفادہ  کرنے کی ہدایت کی تھی،

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،وزیراعظم

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،وزیراعظم

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی،وزیراعظم عمران خان معاہدوں پردستخط کی تقریب میں شریک تھے،پاکستان اورچینی کمپنیوں کا پاکستان میں ٹائروں کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کرنا ہے.

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آگیا ہے،روپےکی قدرمیں استحکام لانے کے لیے معاشی ٹیم کومبارک باد دیتا ہوں، گزشتہ 3ماہ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،

    نواز شریف کے ساتھ ڈیل ہوئی یا نہیں؟ وزیراعظم خود میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستانی کی معاشی سمت درست ہے،نوجوانوں کو روزگار دینا ہے،روزگار دینے کےلیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،روپے پر دباوَ تھا اورڈالربڑھ رہا تھا،خوشی ہے اب پاکستان میں ٹائر بنے گا،ٹائر پاکستان میں بننے سے ڈالر خرچ نہیں کرنا پڑے گا ،پاکستان کی معاشی سمت درست ہے،حکومت کی کوشش ہے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے،ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے درجے میں 28پوائنٹس بہتری آئی،  حکومت کی کوشش ہے ملک میں سرمایہ کاروں کو لے کرآئیں،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اگلا چیلنج عوام کو روزگار دینا ہے،ماضی میں پاکستان اور چین کے ایسے تعلقات نہیں تھے،ضروری ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کےلیے آسانی پیدا کریں

  • نوازشریف کا فیصلہ کب ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

    نوازشریف کا فیصلہ کب ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

    نوازشریف کا فیصلہ کب ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی ہے،مشاورت میں سیکریٹری داخلہ اور مشیراحتساب شہزاد اکبر بھی شامل تھے، شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ ابھی وزارت قانون میں آئیں گے،نوازشریف کےمعاملے سے متعلق حتمی سفارشات تیار کریں گے،پریس کانفرنس میں فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائےگا،

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایک آرڈر پاس کرنا ہے،تھوڑی دیر میں سب دیکھ لیں گے ،آرڈر آنے کے بعد بے چینی دور ہوجائےگی،ہر کیس کا میرٹ الگ ہوتا ہے،آج تین بجےپریس کانفرنس کریں گے تا کہ کوئی ابہام نہ ہو،ڈاکٹرزکی بریفنگ سے لگتاہےنوازشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہے، کسی کی رضامندی ہویا نہ ہو،فیصلہ میرٹ پرہوگا، ہمارافیصلہ نوازشریف کی رضامندی سے مشروط نہیں،

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

  • نیول چیف کا دورہ قطر،قطری وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقاتیں

    نیول چیف کا دورہ قطر،قطری وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قطر کا سرکاری دورہ کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کی قطری وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے،امیرالبحر نے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطر امیری نیول فورسز سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے قطر کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ نیول بیس پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پرتپاک استقبال کیا۔ امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم وارفیئر اینڈ ٹریننگ سنٹر اور اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ بعدازاں امیرالبحر نے قطر میں قائم الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کا دورہ کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت دیگر صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کی۔ امیرالبحر نے اپنے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بھی اجاگر کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ ا سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ سعد رفیق آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم آپ کے رحم و کرم پر ہیں باہر جاوَ تو پولیس اہلکار دھکے مارتے ہیں،میں کمرہ عدالت میں بیٹھ کر جرح سننا چاہتا ہوں،میری استدعا ہے کہ احاطہ عدالت میں پولیس سائرن نہ بجائے،لیگی کارکنوں کو کمرہ عدالت سے دھکے مار کر نکالا جارہا ہے،عدالت نوٹس لے اور پولیس حکام سے جواب طلب کرے،

    قبل ازیں خواجہ سعد رفیق کی عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے ن لیگی کارکنان کو عدالت جانے سے روک دیا

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • آزادی مارچ، پلان بی پر عمل شروع، حکومت بھی تیار

    آزادی مارچ، پلان بی پر عمل شروع، حکومت بھی تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ’پلان بی‘ پر عمل درآمد کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں آئی جی، چیف کمشنر، ڈی آئی جیز اور رینجرز حکام شریک حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر کسی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔وزیر داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہیں کو اگر بند کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

    مولانا فضل الرحمان کے پلان "بی” کے مقابلے میں حکومت کا بھی "پلان بی” تیار ہو گیا ہے،ملک کی اہم شاہراہوں کی حفاظت کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی،اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد پل کی حفاظت۔ کے لیے بھی رینجرز اہلکار پہنچ گئے. کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بھی معطل ہے جبکہ سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    آزادی مارچ کے پلان "بی” پر عملدرآمد کل سے شروع ہوگا،کل سے پاکستان کی اہم تجارتی شاہراہیں بند کردی جائیں گی، دوسری جانب ‏مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے پلان بی پہ عمل درآمد شروع ، جے یو آئی ف کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کر دی ہے،بلوچستان کے صوبائی امیرجےیوآئی ف مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے پلان بی پر بلوچستان میں عملدرآمد شروع کر دیا ہے، پلان بی کے تحت کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے بند کیا ہے۔ دوسری جانب لیویز کی بھاری نفری شاہراہ کھلوانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکاء اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کر رکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 12 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • نواز ان ای سی ایل، کابینہ کمیٹی کی سفارشات تیار، کیا ہو گا حتمی فیصلہ؟

    نواز ان ای سی ایل، کابینہ کمیٹی کی سفارشات تیار، کیا ہو گا حتمی فیصلہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی سفارشات تیار کرلیں،سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھیجی جائیں گی،وزیراعظم سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے، سفارشات میں کہا گیا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے،سفارشات میں نیب کے موقف کو بھی شامل کیا گیا ہے،

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،

    وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

    فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کوئی ٹائم فریم نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی کی تجاویز پر کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ فیصلہ کسی کی رضا مندی پر منحصر نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی، کمیٹی کی جانب سے سفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی  لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا جا رہا؟ فواد چوھدری نے وجہ بتا دی

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا جا رہا؟ فواد چوھدری نے وجہ بتا دی

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا جا رہا؟ فواد چوھدری نے وجہ بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نوازشریف کے معاملے پرگہری نظر ہے،حکومت نے مسلم لیگ ن کوکھلے دل کے ساتھ پیشکش کی،حکومت نوازشریف کوباہرجانےکی اجازت دینےکےلیے تیار ہے،نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں،مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کے لیے کوئی گارنٹی دے،

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حسین نواز،حسن نوازاوراسحاق ڈارباہرگئےلیکن واپس نہیں آئے،نوازشریف کو منی ٹریل نہ دینے پر سزا ہوئی،حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی،مسلم لیگ ن میں قیادت کی جنگ چھڑ چکی ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کہتا ہوں نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کریں،مسلم لیگ ن نوازشریف کےلیے بانڈز جمع کرے،نوازشریف کوغیرمشروط بیرون ملک بھیجا توکل مزید افراد کوبھی بھیجنا پڑے گا،سب باہر چلے گئے تو عوام ہاتھ ملتے رہ جائیں گے،عدالت نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیتی تو مسئلہ نہ ہوتا،نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا مسئلہ سیاسی نہیں،پیچیدہ قانونی مسئلہ ہے،نوازشریف کی روانگی میں تاخیرمسلم لیگ ن کی وجہ سے ہورہی ہے،پہلے نوازشریف کی صحت کا خیال کریں سیاست بعد میں ہوتی رہے گی،نوازشریف کی صحت پیسوں سے زیادہ اہم ہے،