Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شریف فیملی میں پارٹی لیڈرشپ کی جنگ جاری، یہ انکشاف کس نے کیا؟

    شریف فیملی میں پارٹی لیڈرشپ کی جنگ جاری، یہ انکشاف کس نے کیا؟

    شریف فیملی میں پارٹی لیڈرشپ کی جنگ جاری، یہ انکشاف کس نے کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں پارٹی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، ن لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے،

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی گارنٹی کا بندوبست کرے،نوازشریف کی مثال دیگرملزمان بھی حاصل کرناچاہیں گے، نوازشریف کوبغیرکسی طریقہ کاربھیجناعملی طورپرممکن نہیں.

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    کمیٹی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے نمائندہ عطاء اللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی بانڈز عدالت میں جمع کراچکے ہیں مزید سیکیورٹی بانڈز نہیں دیں گے ،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت دی ہے اور عدالت میں سیکیورٹی بانڈز جمع ہیں،

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گا آج

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گا آج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج دس بجے ہو گا جس میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے،

    ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت پر عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کراچکے ہیں،ہمیں کہا گیا ہےکہ صبح 10 بجے فیصلہ سنایاجائے گا،کمیٹی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ضرورت نہیں، کمیٹی اپنا فیصلہ آج صبح سنادے گی،

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    کمیٹی کی جانب سےسفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی، ن لیگ نے سیکیورٹی بانڈز جمع کرانےسے انکار کردیا ذیلی کمیٹی سفارشات کی تیاری کیلئے 10 بجے بیٹھے گی،اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ سنایا جائے گا

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    ذیلی کمیٹی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کر یں گے،کمیٹی میں مشیراحتساب،سیکریٹری صحت پنجاب ،سیکریٹری داخلہ شامل ہیں،کمیٹی میں نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمو ایاز اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل ہیں،

  • بابا گورو نانک یونیورسٹی کو الازہر کی طرز پرانٹرنیشنل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

    بابا گورو نانک یونیورسٹی کو الازہر کی طرز پرانٹرنیشنل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

    ننکانہ صاحب۔12 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،بابا گور و نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اور کرتار پور رہدار ی نے کروڑوں سکھوں کے دلوں میں پاکستان اور مسلمانوں کی محبت میں اضافہ کیا ہے‘ سکھوں کی فلاح و بہبود کےلئے بھر پور اقدامات ہو رہے ہیں اور ویزہ پالیسی کو بھی نر م اور بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کے روز نے ننکانہ صاحب میں بابا گور ونانک کے 550ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نو را لحق قادری ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد ، بھارتی سکھ رہنماءسردار پرمجیت سنگھ سرنا ،سردار جتندر سنگھ ورک ،سوہن سنگھ خالصہ ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر ،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ وہاب گل ،کرنل (ر)غفور ارشد ،عمران گوندل ،فراز عباس ،ترجمان بور ڈعامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ننکانہ ،ہندو رہنماءڈاکٹر منور چاند ،بیگم گورنر پنجاب سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ رہنماءاور مختلف سیاسی‘ مذہبی و اقلیتی رہنماﺅں کی بڑی تعدا د تقریب میں شریک تھی۔

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    گورنر پنجاب نے کہا کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے ،جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں سر انجام دیں جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد اور انکے افسران و عملہ کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے ۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میں 37 سال برطانیہ میں رہا‘میری سکھوں کے ساتھ بہت پرانی دوستی ہے‘ برطانیہ میں چار ایکڑ اپنے کاروبار کیلئے جگہ خریدی جو میں نے بعد میں سکھوں کے کہنے پر انہیں دیدی‘ انہوں نے وہاں گوردوارہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پورراہداری پاکستان کی طرف سے سکھوں کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کے دروازے ہمیشہ سکھوں کیلئے کھلے ہیں جو پہلے بھی کھلے تھے۔

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور آئندہ دو سے تین سالوں میں ننکانہ صاحب یونیورسٹی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی ، عمران خان نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کیا اور اس کیلئے 7 ارب روپے کی رقم مختص کی جو کہ دو سے تین سال میں مکمل ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں پنجابی اور خالصہ کے ڈیپارٹمنٹ بنائے جائیں گے‘ بابا گورو نانک یونیورسٹی کو انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں جیسا کہ مسلمانوں کی مصر میں الاظہر یونیورسٹی ہے‘ مذہبی سیاحت کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سکھ یاتری صبح کو بھارت سے آئیں اور اپنے مذہی مقامات کی رسومات کرنے کے بعد واپس چلے جائیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ جو سکھ یاتری لندن‘ امریکہ‘ برطانیہ‘ کینیڈا یا دوسرے ملکوں سے آئیںوہ پہلے پاکستان آ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بھارت جائیں اور واپسی پر دوبارہ رسومات ادا کرکے اپنی منزل کو روانہ ہوں جس کیلئے ہم ملٹی پل ویزا جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘اس کیلئے ہم نے کرتار پور بنایا‘ بابا گورو نانک کی تعلیمات و خدمات قابل فخر ہیں ،جنم استھان میں آنے والے یاتریوں کو مکمل سہولیا ت دی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نو را لحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام غیر مسلموں کی خدمت کا درس دیتا ہے ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘ بابا گور ونانک ایک تاریخ کا نام ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 550ویں جنم دن کے موقع پر خصوصی سکہ ،ڈاک ٹکٹ اور کرتار پور رہداری سکھ قوم کے لیے ایسا انمول تحفہ ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ،سکھ قوم حکومت پاکستان کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرتار پور راہداری کا افتتاح تحریک انصاف کی حکومت کا مذہی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک تاریخ ساز اقدام ہے‘ وزیراعظم نے سکھوں کیلئے کرتار پور راہداری کو بنا کر دنیا کو امن کا پیغام دیا۔

    پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، کرتارپور کا افتتاح، بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے کہا کہ بابا گورو نانک نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور وہ امن و محبت کے خواہاں تھے، ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژ ن کے مطابق مہمانوں کی خدمت میں کوئی کمی رہنے نہیں دی ،ننکانہ میں خصوصی شٹل سروس ،پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور انکو رہائش ،ٹرانسپورٹ ،میڈیکل و سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں اور آئندہ کے لیے مزید ترقیاتی اقدامات و کام جاری ہیں ،بورڈ افسران سیکورٹی اور ٹیکنیکل ونگ کے عملہ نے اپنی اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کی ،

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے حکومتی اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوچ سے بڑھ کر انتظامی اقدامات کیے گئے اور مہمان نوازی کا حق ادا کیا گیا جس پر پوری سکھ قوم انکی بے حد شکر گزار ہے۔شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی دہلی کے پارٹی لیڈر سردار گرمیت سنگھ نے ننکانہ صاحب میں 550کمرے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات سے بہت خوش ہیں او رانکے شکر گزار ہیں، حکومت پاکستان ہمیں جگہ فراہم کرے ہم 550کمرے تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار جتندر سنگھ نے بھی حکومتی اقدامات کو بھرپور سراہا اور منتظمین میں خصوصی تحائف تقسیم کیے۔تقریب میں موجودہزاروں مرد و خواتین نے پاکستان زندہ باد ،وزیر اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے بلندکیے،آخر میں تقریب میں شرکت کرنے پر گورنر پنجاب و وفاقی وزراء،چیئرمین بورڈ سمیت دیگر مہمانوں نے گورو گھر کے خصوصی تحائف تقسیم کئے۔ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا ایک جتھہ آج بدھ کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت روانہ ہو جائے گا ۔

  • دھرنا دینے والے اللہ کی مخلوق پررحم کریں، پیر نورالحق قادری کی اپیل

    دھرنا دینے والے اللہ کی مخلوق پررحم کریں، پیر نورالحق قادری کی اپیل ،مزید کہا اور لوگوں گھرجانے کی اجازت دیں۔

    لاہور۔12 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیرمذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حجاج کرام کیلئے حج کے عمل کو آسان بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد میں دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر بات ہوسکتی ہے‘ دھرنا دینے والے اللہ کی مخلوق پررحم کریں اور لوگوں گھرجانے کی اجازت دیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی ورکشاپ برائے حج پالیسی 2020 ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حجاج کرام کیلئے حج کے عمل کو آسان بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کا کوٹہ 1لاکھ 74ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ تک کر دیا ہے ‘روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت لاہور‘ پشاور اور کوئٹہ سے بھی 2020 ءمیں سروس شروع کی جائے گی‘

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مشاورتی ورکشاپ کے شرکاءکی تجاویز اور ان کی طرف سے بتائے گئے مسائل نوٹ کر لئے گئے ہیں جنہیں حج 2020 ءمیں حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 13 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • ہو سکتا ہے یہ آپ کے ساتھ میرا آخری رابطہ ہو،سید علی گیلانی نے خط میں وزیراعظم کو بھیجا اہم پیغام

    بزرگ حریت رہنما ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ آپ کے ساتھ میرا آخری رابطہ ہو، علالت اور زائد عمری شاید دوبارہ آپ کو خط لکھنے کی اجازت نہ دے۔

    سرینگر ۔ 12 نومبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیّد علی گیلانی نے کشمیر کاز کی بھرپور حمایت اور مظلوم کشمیریوں کے لیے قربانیوںپر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اورعوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے وزیراعظم پاکستان کے نام ایک خط میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ وزیراعظم کواپنی عظیم ذمہ داریاں پوری کرنے کی طاقت اورہمت عطافرمائے کیونکہ اللہ ہی نے انہیںاسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت کے لیے چناہے۔ سیّد علی گیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں اورجموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت غیرقانونی طریقے سے تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    انہوں نے کہاکہ یہ غیر قانونی فیصلہ کشمیریوں پر مسلط کرنے کی بھارتی کوشش کے نتیجے میں خطے میں بڑے پیمانے پر کرفیو لگایا گیا۔ سیّد علی گیلانی نے کہاکہ1947ء سے بھارتی قبضے اورمظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی مراحل سے گزری ہے۔1988، 2008، 2010 اور2016 اس جدوجہد کے تاریخی سال ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ لوگوں کی مجموعی مزاحمت کی وجہ سے بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلات کے ہرقسم کے ذرائع منقطع کردیئے گئے ہیں۔ سیّد علی گیلانی نے کہاکہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں، تاجروں، وکلائ، طلباء اورحریت قیادت اوران کے عزیزوں سمیت ہزاروں لوگوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 2010ء سے نوجوانوں کو اندھا کرنا کا سلسلہ جاری ہے اورجدوجہد کے اس مرحلے میں بھی سینکڑوں نوجوانوں کو پیلٹ گن کے ذریعے زخمی کیا گیاہے۔

    مقبوضہ کشمیر، خواتین مظاہرہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی ، جنسی ہراسانی اورزیادتی کو لوگوں کو دبانے کے لیے مسلسل ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔ قابض بھارتی فورسز اب بھی گھروںمیں داخل ہوکر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کررہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں کے والدین سے ان کی عمریں پوچھی جارہی ہیں اورقابض فورسز لوگوں کو کشمیر ی مسلم خواتین کی بے حرمتی کے اپنے ارادوں کے بارے میں بتارہی ہیں۔ نوے سالہ بزرگ رہنما نے کہاکہ بہت سے لوگوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ ان کو اپنے گھروں سے باہر پھینکا جائے گااور ان لوگوں کے گھروں کو ضبط کرنے کے لیے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لداخ کے مسلمانوں کو ظالم بھارتی فورسز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ اس خطے کے لوگ بھی بھارت کے غیر قانونی اقدام کی مخالفت کررہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

    حریت چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ تاشقند، شملہ اور لاہور معاہدوں سمیت بھارت کے ساتھ تمام معاہدوں سے علیحدہ ہونے کا اعلان کریں کیونکہ بھارت نے یکطرفہ طوپر ان معاہدوں کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پرزوردیا کہ وہ کنٹرول لائن کو دوبارہ جنگ بندی لائن کا نام دے دیں کیونکہ بھارت مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو 1947 اور1948سے پہلے والی پوزیشن پر واپس لے گیا ہے۔

    سیّد علی گیلانی نے کہاکہ حکومت پاکستان کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اقوام متحدہ میں ہرممکن کوششیں اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق دینے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان کو اس کے خلاف پابندیاں عائد کرانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

  • نواز ان ای سی ایل،کابینہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس طلب، حتمی فیصلہ کون کرے گا؟

    نواز ان ای سی ایل،کابینہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس طلب، حتمی فیصلہ کون کرے گا؟

    نواز ان ای سی ایل،کابینہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس طلب، حتمی فیصلہ کون کرے گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے دوبارہ ہو گا،ذیلی کمیٹی نےن لیگ اورنیب کےنمایندوں کوبھی اجلاس میں طلب کرلیا،ذیلی کمیٹی نے نیب کو کل صبح 10 بجے تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی،ن لیگ کےنمایندے بھی موقف میں کسی تبدیلی پرصبح 10بجے تک آگاہ کرسکتےہیں،

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ٹائم لائن دینے سے انکارکیا ہے، ن لیگ نے ضمانتی بانڈ جمع کروانے سے بھی انکار کیا ہے.

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ختم ہو گیا، کمیٹی نے سفارشات کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    کمیٹی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے نمائندہ عطاء اللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی بانڈز عدالت میں جمع کراچکے ہیں مزید سیکیورٹی بانڈز نہیں دیں گے ،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت دی ہے اور عدالت میں سیکیورٹی بانڈز جمع ہیں،

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل بدھ کو صبح دس بجے سنایا جائے گا

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی کی کارروائی ساڑھے9بجےشروع ہوئی،فیصلے کا ابھی وقت تعین نہیں ہوا،ہماری تجاویزکابینہ کے پاس جائیں گی،

  • نوازشریف کے بعد آصف زرداری کو بیرون ملک بھیجیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ

    نوازشریف کے بعد آصف زرداری کو بیرون ملک بھیجیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ

    نوازشریف کے بعد آصف زرداری کو بیرون ملک بھیجیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ, جب وزیر اعظم عمران خان کو نواز شریف کی بیماری کے بارے پتہ چلا تو انہوں نے تمام وزراءکو ان کی صحت پر سیاست کرنے سے روکا تھا

    اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے، حکومت نے کسی کو این آر او دیا ہے اور نہ ہی ن لیگ کے ساتھ کوئی ڈیل ہوئی ہے، آصف زرداری کو بھی میڈیکل بورڈ کی تجویز پر یہ سہولتیں مل سکتی ہیں۔

    منگل کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم عمران خان کو نواز شریف کی بیماری کے بارے پتہ چلا تو انہوں نے تمام وزراءکو ان کی صحت پر سیاست کرنے سے روکا تھا اور پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نواز شریف کو علاج کیلئے ہر قسم کی طبی سہولیات مہیا کیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے علاج کیلئے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے، علاج کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ساری زندگی باہر گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے ایک قانون پسند کرتے ہیں، اگر میڈیکل بورڈ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا تو حکومت انہیں بھی سہولتیں دے گی۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایک مجرم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے اسلئے میں نہیں سمجھتا کہ مریم نواز کو بھی باہر جانے کی اجازت ملے گی۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تمام وزرا کی بات سنتے ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کرتے ہیں، کابینہ میں یہی فیصلہ ہوا کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی ایل پر نام اداروں کی تجویز پر ڈالا جاتا ہے جبکہ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری کابینہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے متعلق کابینہ کے اجلاس میں سب وزراءنے اپنی اپنی تجاویز دیں، حکومت نے نہ پہلے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کیلئے کوئی رکاوٹیں کھڑی کیں اور نہ اب ان کے دھرنے کے خلاف کوئی ایکشن لے گی۔

  • کشمیر،کرفیو کے سو روز، وزیر خارجہ نے کیا پیغام دیا؟

    کشمیر،کرفیو کے سو روز، وزیر خارجہ نے کیا پیغام دیا؟

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ سو روز سے بھوکے پیاسے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے نہتے کشمیریوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں

    اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری گذشتہ 100 روز سے بھارتی جبر و استبداد کی چکی میں پس رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیموں کو آگے بڑھ کر مؤثر اقدامات کرنا ہو ںگے۔

    منگل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ نے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مسلسل کرفیو کو سو روز گزرچکے ہیں، مودی سرکار نے گذشتہ سو روز سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنارکھا ہے، گذشتہ سو روز سے مظلوم کشمیری، بھارتی جبر و استبداد کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات تک رسائی حاصل نہ ہونے کے سبب ہر طرف موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف پاکستان محبتوں کی راہداریاں کھول رہا ہے تو دوسری طرف جمہوریت اور رواداری کی جھوٹی دعویدار، بھارتی سرکار کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نماز جمعہ اور نماز عید کی ادائیگی پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں، مساجد کو مقفل کردیا گیا ہے محرم الحرام اور عید میلاد النبی کے جلوس تک نہیں نکلنے دیئے گئے۔ لاکھوں نہتے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیموں کو آگے بڑھ کر موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ سو روز سے بھوکے پیاسے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے نہتے کشمیریوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں ان کا حق خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی قانونی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

    مقبوضہ کشمیر، خواتین مظاہرہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کے دن کرفیو کے سو روز پورے ہوگئے ہیں۔مسلسل سو روز سے پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع 6 سو سالہ پرانی اور مقبوضہ وادی کی سب سے بڑی تاریخی جامع مسجد کے منبر ومحراب خاموش ہیں ۔ہزاروں فرزندان توحید نماز جمعہ کی ادائیگی اور خطبہ جمعہ کے فیض سے محروم ہورہے ہیں۔ دوسری طرف حکام نے پائین شہر کے بعض علاقوں بشمول نوہٹہ میں پابندیاں عائد کر کے لوگوں کو تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے سے روک دیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

    مقبوضہ وادی کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاںمسلسل معطل ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے اعلانات کے باوجود تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل شروع نہیں ہوسکا کیونکہ اکثر اداروں میں سیکورٹی فورسز کے قبضہ میں ہیں۔

  • مولانا کی ڈنڈا فورس کا چیف کون نکلا؟ کیا کرتا تھا؟ ایسا انکشاف سامنے آیا کہ سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ میں ڈنڈا فورس کا چیف سکول ٹیچر نکلا، جس پر خیبر پختونخواہ کے مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے ایکشن لیا ہے،

    آزادی مارچ کے ڈنڈا بردار فورس کا چیف افسر خان سکول ٹیچرہے جو گورنمنٹ ہائی سکول ڈوگر ضلع کرم ایجنسی میں اسلامیات کا ٹیچر ہے۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے ایکشن لیتے ہوئے افسر خان کی چھٹی کینسل کر دی اور سکول رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ سکول حاضر نا ہونے کی صورت میں نوکری سے فارغ تصور کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ  ایجوکیشن آفیسر کرم کی جانب سے سکول رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے اور یہ محترم بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس کا چیف بنا ہے،ایک اُستاد کا قوم کے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری چھوڑ کر سیاسی دھرنے میں ڈنڈا بردار فورس کا چیف بننا افسوس ناک ہے۔ سکول رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں نوکری سے فارغ کیا جائے گا، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اضلاع میں اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں،

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 13 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب ،مگر کب تک کرنا پڑے گا انتظار؟

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ختم ہو گیا، کمیٹی نے سفارشات کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    کمیٹی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے نمائندہ عطاء اللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی بانڈز عدالت میں جمع کراچکے ہیں مزید سیکیورٹی بانڈز نہیں دیں گے ،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت دی ہے اور عدالت میں سیکیورٹی بانڈز جمع ہیں،

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل بدھ کو صبح دس بجے سنایا جائے گا