Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کا ای سی ایل میں نام، نیب نے کیا جواب دیا؟ حکومت مشکل میں

    نواز شریف کا ای سی ایل میں نام، نیب نے کیا جواب دیا؟ حکومت مشکل میں

    نواز شریف کا ای سی ایل میں نام، نیب نے کیا جواب دیا؟ حکومت مشکل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر وزارت داخلہ کو جواب دے دیا، نیب نے جواب میں کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، نیب کے جواب میں مزید دستاویزات مانگی گئی ہیں، نیب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مانگی ہیں، نیب نے جواب میں کہا کہ نواز شریف کی صحت کی وجہ سے ضمانت کی مخالفت نہیں کی تھی، نیب نے قانونی رائے کے لئے کیس وزارت قانون کو بھیجنے کا کہا ہے. کیونکہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو جسمانی ریمانڈ میں تھے تو طبی بنیادوں پر ضمانت کی مخالفت نہیں کی تھی، نیب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی مانگی ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہے یا نہیں

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکے معاملےکوانسانی ہمدردی کی بنیاد پردیکھیں گے، ابھی تک مریم نوازکی جانب سےکوئی درخواست نہیں آئی،مریم نوازبارے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ترجیحات طے کریں گے،میڈیکل بورڈ کی رائے اہم ہے ، مریم نواز کوسہولت دینے کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے جڑا ہے، نوازشریف کوعدالتی فیصلے کے تناظرمیں سہولت دی جائے گی،

  • کرتارپور،سرحدی دروازے کھل گئے، منموہن سنگھ ،امریندر سنگھ پاکستان پہنچ گئے

    کرتارپور،سرحدی دروازے کھل گئے، منموہن سنگھ ،امریندر سنگھ پاکستان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں کرتار پور پہنچیں گے،یاتری باباگرونانک کی سمادی اور مزار پر پھول اورچادریں چڑھارہےہیں ،سکھ خواتین گردوارہ بابا گرونانک پرمٹھائیاں تقسیم کر نےمیں مصروف ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کرتار پور پہنچ گئے،معززین کے لیے ساٹھ فٹ لمبا اور چوبیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ شرکا کے لیے پنڈال میں چھ ہزار کرسیاں، ساونڈ سسٹم اور اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔ بارش کے پیش نظر پنڈال کو واٹر پروف بنایا گیا ہے۔

    بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن میں شرکت کےلیے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں نے سکھ یاتریوں کو ویزے بھی جاری کر دیئے ہیں۔

    کرتارپورزیروپوائنٹ پر سرحدی گیٹ کھول دیئے گئے ہیں،سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورپہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر منموہن سنگھ نے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے،آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے،راہداری کھلنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی،

    بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ بھی راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، امریندر سنگھ نے کہا کہ امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے،کرتارپورراہداری کھلنے پر سب خوش ہیں،سترسال سے خواہش رہی کہ کرتارپورراہداری کھولی جائے،

    دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے،یہ دن پوری دنیا میں بسنےوالی سکھ برادری کے لیے تاریخی ہے،اسلام وقائداعظم کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کے لیے کھلے ہیں،

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن خطے کے امن کے لیے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے،خطے کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کاروشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے،آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں،مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،سکھ برادری اپنے روحانی  پیشوا کے مزار تک آسان رسائی چاہتی تھی، 10 ماہ میں تصورکو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کاشکریہ،

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    14 مارچ کو اٹاری کے مقام پر پاکستان اور بھارت کے وفود کی سطح پر پہلے مذاکرات ہوئے اور 14 جولائی کو کرتار پور راہداری کے حوا لے سے واہگہ کے مقام پر اجلاس ہوا، دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں میں تین سے زائد ملاقاتیں ہوئیں اور انفراسٹرکچر پر اتفاق کیا گیا۔

    30 ستمبر کو پاکستان نے سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی لیکن فی یاتری 20 ڈالرز فیس کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ 21 اکتوبر کو بھارت نے پاکستان کی شرط مان لی اورر 24 اکتوبر معاہدے کی تاریخ طے پا گئی۔ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا۔

    کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر نارووال میں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وحید اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی،انسداد منشیات عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا.

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے انکے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت مین پیش ہوئے تھے.

    رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد شاہ نے کہا کہ پہلے جج کو ضمانت درخواست کی جنہیں سماعت کے دوران تبدیل کر دیا گیا، ڈیوٹی جج نے درخواست ضمانت مسترد کی،اے این ایف نے موقع پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی،3 بج کر 25 منٹ پر گاڑی کو ٹال پلازہ پر روکا جبکہ دس منٹ میں وہ پنجاب یونیورسٹی کینال تک پہنچ چکی تھی۔ایف آئی آر کو پڑھنے میں دس منٹ لگ گئے تو موقع پر لڑائی جھگڑا و برآمدگی کب ہوئی۔ صرف چھے لوگوں کے نام پتے ولدیت لکھنے میں کہیں زیادہ وقت۔لگ جاتا ہے۔

    درخواست گزار رانا ثناءا للہ کے وکیل نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ چار ماہ سے جیل میں ہیں۔ دل کے مریض کو بطور سزا تو جیل میں نہیں رکھ سکتے۔رانا ثناءاللہ ہمیشہ بلڈ پریشر کا آپریٹس رکھتے ہیں۔ جو برآمدگی میں ہے۔یہ کیس تو مزید تفتیش کا ہے۔ کہیں فرار نہیں ہو سکتے۔ رانا ثناءاللہ اپنا پاسپورٹ دینے کو تیار ہیں۔ بے شک نام ای سی ایل پر ڈال دیں۔ لیکن ضمانت پر رہا کریں۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے وکیل نے کوئی نئی گراؤنڈ نہیں دی۔ یہ دس منٹ میں موقع سے کینال تک پہنچنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ یہ سب ٹرائل کی باتیں ہیں۔ جنہیں ضمانت میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان سب باتوں پر پہلے ہی عدالت ضمانت کا فیصلہ کر چکی ہے۔ یہ فریش گراؤنڈ ضمانت کے لیے نہیں ہو سکتی۔

    اے این ایف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ صرف سیف سٹی کے کیمرے کی تصویر پر عدالت نے فیصلہ نہیں کرنا۔ یہ تصویر درست شہادت تصور نہیں کی جا سکتی۔ یہ تصویر 38 دن کے بعد مانگی گئی۔ یہ تصویر درست نہیں ہے۔

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس تصویر کے درست ہونے پر ہمیں اعتراض ہے۔ جس پر زاہد بخاری وکیل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سرکاری وکلا کو پتہ نہیں کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔ دونوں سرکاری۔وکلا ایک دوسرے کی نفی کر رہے ہیں۔کیا یہ کسی نتھو نے تصویر بنائی یا کسی کارخانے میں بنی۔ یہ تصاویر عدالت کے کہنے پر سرکاری محکمے نے ہمیں دی۔

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • آصف زرداری کے کیسز کب تک ختم ہوں گے؟ شیخ رشید نے کی ایک اور پیشنگوئی

    آصف زرداری کے کیسز کب تک ختم ہوں گے؟ شیخ رشید نے کی ایک اور پیشنگوئی

    آصف زرداری کے کیسز کب تک ختم ہوں گے؟ شیخ رشید نے کی ایک اور پیشنگوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا دینا جیل کاٹنے سے بھی مشکل ہے ،مولانا کو پتا نہیں کرتارپور کتنا اہم ہے ،لاشوں کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے ،اب سیاست صرف میڈیا کی ہے،میڈیا بند کردو تو مولانا بند ہوجائے گا ،فضل الرحمان کے دھرنے کو جن لوگوں نے کیش کرنا تھا کرلیا ،دو پارٹیوں نے فضل الرحمان کے دھرنے کو کیش کرنا تھا وہ کرلیا ،لوٹی ہوئی دولت سے جن لوگوں نے ایسی زندگی گزاری ہے اس سے بھوکا رہنا بہتر تھا ،آئندہ 3،4 ماہ میں آصف زرداری کے لوگ پلی بارگین کردیں گے تو وہ باہر چلے جائیں گے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈھیل یا ڈیل کہنے والوں کے ساتھ نہیں ،حمزہ کے خلاف بہت اہم کیسز ہیں،سلمان شہباز آپ ٹارزن بنتے ہیں، پاکستان آئیں،حمزہ شہباز، سلمان، آصف زرداری اور خورشید شاہ کے کیس پاکستان میں سب سے اہم ہیں ،نواز شریف کو پاکستان سے جانا ہی جانا تھا،فصل الرحمان غریب لوگو‍ں کو سردی میں نہ چلائیں، دھرنے میں تین لوگ مر گئے.

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ میں حادثے کے باعث ذہنی دباو میں ہوں ،بلاول کی بات کا جلد جواب دوں گا،سارا کوڑا کچرا بیرون ملک چلا جائے گا ،رحیم یار خان میں جن لوگوں کی جان گئی انکے ڈی این اے ہوگئے ہیں ،سب لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے انکوائری مکمل کی ،19 لوگوں کو معطل کردیا ہے جنہوں نے غفلت برتی

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قمرجاوید باجوہ اور عمران خان نے ایسی شاٹ کھیلی جس سے ہندوستان کو لالے پڑگئے، کرتارپور کا افتتاح پاکستان کی سکھوں سے دوستی کا ثبوت دے گا ،دینی ٹوررزم کے لیے کرتاپور بہت اہمیت کا حامل ہے ،

    بدقسمتی سے نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں نہیں ،انکے بچے، گھر، کاروبار بھی سب باہر ہے ،آصف زرداری بڑے دل کا ہے، دوستوں کے ساتھ مل کر کھاتا اور کرپشن کرتا ہے ،آصف زرداری کے سارے کیس پلی بارگین میں 3،4 ماہ کے دوران ختم ہوجائیں گے،آصف زرداری کے لوگ اگلے ہفتے سے پیسے دے رہے ہیں، نواز شریف کبھی پیسے نہیں دے گا

  • بابری مسجد فیصلہ، پیپلز پارٹی کا کیا رد عمل ؟ شیری رحمان نے بتا دیا

    بابری مسجد فیصلہ، پیپلز پارٹی کا کیا رد عمل ؟ شیری رحمان نے بتا دیا

    بابری مسجد فیصلہ، پیپلز پارٹی کا کیا رد عمل ؟ شیری رحمان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ردعمل میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہا پسند ہندوؤں (آر ایس ایس) کی نئی روش، نئے ہندوستان کا عکس ہے جسے اچھی طرح سمجھ لینا چاہے۔بھارتی آئین اور عدالت مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ہندو کسی دوسرے مذہب کا احترام نہیں کرتے، وہ پاکستان کے ساتھ خیر سگالی کا رویہ اپنانا نہیں چاہتے، وہ منطقی بات کو اہمیت نہیں دینا چاہتے اور نفرت کے خواہاں ہیں۔بھارت میں انتہا پسند ہندو محض مفروضوں پر مسلمان کو قتل کررہے ہیں، ایسے حالات میں وہ اپنا تحفظ کرنا مشکل ہے۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسلمان اجماعتی سطح پر بھارتی فیصلے کے خلاف کوشش کریں گے تو ان کی جان و مال سمیت املاک کو نقصان پہنچے گا۔

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ہمیں بھی پھنسا دیا گیا، نیب حکام پریشان

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ہمیں بھی پھنسا دیا گیا، نیب حکام پریشان

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ہمیں بھی پھنسا دیا گیا، نیب حکام پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے معاملہ پرچیئرمین نیب اور متعلقہ افسران چھٹی کے روز بھی نیب دفتر میں موجود ہیں،نیب وزارت داخلہ کی درخواست کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے

    ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ حکومت معاملے میں ہمیں بھی گھسیٹنا چاہتی ہے ،نواز شریف بیمار ہیں تو انہیں ضرور بیرون ملک علاج کیلیے بھیجا جانا چاہیے،وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لے کر جلد از جلد جواب دیں گے.

    نواز شریف بیرون ملک روانگی کیلئے تیار، بکنگ ہو گئی، مریم کی جگہ ساتھ کون جائے گا؟

    ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو شہبازشریف کی جانب سے 8 نومبر کو نواز شریف کا نام صحت کی ناسازی اور بیرون ملک علاج کے لئے ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی، وزارت داخلہ اپنی سفارش تمام حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکے معاملےکوانسانی ہمدردی کی بنیاد پردیکھیں گے، ابھی تک مریم نوازکی جانب سےکوئی درخواست نہیں آئی،مریم نوازبارے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ترجیحات طے کریں گے،میڈیکل بورڈ کی رائے اہم ہے ، مریم نواز کوسہولت دینے کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے جڑا ہے، نوازشریف کوعدالتی فیصلے کے تناظرمیں سہولت دی جائے گی،

  • کرتارپور،وزیراعظم روانہ، قریشی پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ کون کون؟

    کرتارپور،وزیراعظم روانہ، قریشی پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ کون کون؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کرتارپور راہداری کے افتتاح کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہو چکے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیرمذہبی امور نورالحق قادری بھی ہمراہ ہیں،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اورمعاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہمراہ ہیں.

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کرتارپورپہنچ گئے ہیں،غیرملکی سفارتکاروں کا وفد بھی کرتارپورپہنچ گیا

    کرتارپور راہداری کا وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے، نوجوت سدھو، منموہن سنگھ، امریندر سنگھ اور اداکار سنی دیول بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے،یہ دن پوری دنیا میں بسنےوالی سکھ برادری کے لیے تاریخی ہے،اسلام وقائداعظم کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کے لیے کھلے ہیں،

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن خطے کے امن کے لیے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے،خطے کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کاروشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے،آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں،مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،سکھ برادری اپنے روحانی  پیشوا کے مزار تک آسان رسائی چاہتی تھی، 10 ماہ میں تصورکو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کاشکریہ،

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    14 مارچ کو اٹاری کے مقام پر پاکستان اور بھارت کے وفود کی سطح پر پہلے مذاکرات ہوئے اور 14 جولائی کو کرتار پور راہداری کے حوا لے سے واہگہ کے مقام پر اجلاس ہوا، دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں میں تین سے زائد ملاقاتیں ہوئیں اور انفراسٹرکچر پر اتفاق کیا گیا۔

    30 ستمبر کو پاکستان نے سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی لیکن فی یاتری 20 ڈالرز فیس کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ 21 اکتوبر کو بھارت نے پاکستان کی شرط مان لی اورر 24 اکتوبر معاہدے کی تاریخ طے پا گئی۔ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا۔

    کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر نارووال میں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وحید اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

  • خورشید شاہ کیس، نیب کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کیس، نیب کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے خورشید شاہ کا مزید 15 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا،خورشید شاہ کا 15روزہ ریمانڈ دینے کی نیب استدعا مسترد کر دی گئی، عدالت نے خورشید شاہ کو 15 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا.

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، اب وہ ہسپتال میں ہیں، عدالت نے آج انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے

  • بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی. شیخ رشید

    بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی. شیخ رشید

    بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی. شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں نہیں آیا ،مودی نے بابری مسجد فیصلے کے لیے آج کا دن منتخب کیا،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری بڑے دل کے انسان ہیں،وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے گیند نوازشریف کے کورٹ میں پھینک دی ہے،ڈیل کا الزام لگانے والوں کے ساتھ نہیں ہوں،کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،پہلے ہی کہاتھا قطر میں ایمبولینس تیارکھڑی ہے، کہات ھا نومبر،دسمبر اور جنوری کے دن اہم ہیں،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کرتاپور راہداری کا منصوبہ تاریخ ساز کہلائے گا کرتاپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی ،نواز شریف کو طبی نظریہ ضرورت کے تحت باہر بھجوایا جا رہا ہے ،3، 4 ماہ میں آصف زرداری کے تمام کیسز بھی پلی بارگین میں ختم ہو جائیں گے،آیندہ چند روز تک آصف زرداری کیطرف سے پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے ،شہباز شریف بھی نواز شریف کیساتھ جائیں گے ، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں سلمان اور حمزہ ، شہباز شریف کی مجبوری ہیں

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری ، خورشید شاہ ، حمزہ، سلمان کے کیسز انتہائی اہم ہیں ، پلی بارگین سے حل ہوں گے ،خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہو جاتا تو معاملہ حکومت کے گلے پڑ جاتا،مریم نہیں جارہیں ، ان کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے ،دھرنا دینا جیل کی سزا کاٹنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے لاشوں کی سیاست ختم ہو گئی ، فضل الرحمان لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو جن پارٹیوں نے کیش کرانا تھا ، کرا لیا ،مولا نا فضل الرحمان غریب کارکنوں کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

  • بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری سرور نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ آنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوس ناک ہے،بھارتی سپریم کورٹ مودی حکومت کےدباوَ کی شکار ہے،کرتارپورراہداری کے افتتاح سے پہلے فیصلہ آنے تشویشناک ہے،شک تھا کہ فیصلہ مسلمانوں کے حق میں نہیں آئےگا،

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کرتارپورراہداری کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکےہیں،

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بھارت میں بابری مسجد کی طرح سینکڑوں سال پرانی تاریخی جامع مسجد شہید کئے جانے کا خطرہ‘ اہم ترین رپورٹ منظر عام پر