Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نبیﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے، اسد قیصر

    نبیﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے، اسد قیصر

    نبیﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے، اسد قیصر

    اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)نبی کریم ﷺ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حضور نبی ﷺ کا اسوہ حسنہ عدل وانصاف، سچائی، بقائے باہمی، انسانیت سے ہمدردی، صبر و برداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے۔

    محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

    میلا دالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ آپ ﷺ کی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (آج) اتور کو عید میلاد النبیﷺ پورے عالم اسلام میں عقیدت و احترام سے جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے میلادالنبیﷺ کے باسعادت موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے۔

    بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟

    انہوں نے کہا کہ نبیﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپﷺ نے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ نبیﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبیﷺ کی حیات طیبہ مینارہ نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبیﷺ انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ ﷺ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا۔

    ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نبیﷺ کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے اور ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں۔

  • خدا کے لئے ہمیں یہ کام کرنے دو، مولانا نے آزادی مارچ میں کس خواہش کا اظہار کر دیا

    خدا کے لئے ہمیں یہ کام کرنے دو، مولانا نے آزادی مارچ میں کس خواہش کا اظہار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان عظیم مقاصد کیلئے حاصل کیاگیا،لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں،جائز جمہوری اور آئین کی حکومت چاہتے ہیں،پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنا چاہتے ہیں، پاکستان جن مقاصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا کچھ بھی نہیں پایا، آج ہم آئین سے بہت دور چلے گئے ہیں،ہرادارہ اپنے کام سے کام رکھے توپھرکوئی جھگڑا نہیں، خدا کیلئے ہمیں آئین وقانون کے دائرے میں رہنے دو،

    آزادی مارچ میں سیرت کانفرنس، مولانا نے اہم اعلان کر دیا، کارکنان کے لبیک کے نعرے

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے اورہم کسی کے غلام نہیں بن سکتے،جہاں آئین سبوتاز ہوتا ہے پھر وہ ملک نہیں رہتا،یہ عوام حضور ﷺکی ناموس پرقربان ہونے کو تیارہیں،عوام ناموس رسالت ﷺقانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،قدم قدم مغربی دنیاکی غلامی کی جارہی ہوتی ہے،آج ہم بطورقوم کس کی پیروی کررہے ہیں؟

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے آج ہی بابری مسجد کافیصلہ مسلمانوں کیخلاف دیا،کرتار پور راہداری کے پیچھے مقاصد کیا تھے؟ ،ہم دنیامیں سراٹھا کرعزت والی قوم بننا چاہتے ہیں،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 10 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • آزادی مارچ میں سیرت کانفرنس، مولانا نے اہم اعلان کر دیا، کارکنان کے لبیک کے نعرے

    آزادی مارچ میں سیرت کانفرنس، مولانا نے اہم اعلان کر دیا، کارکنان کے لبیک کے نعرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے دسویں روز اسلام آباد میں سیرت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دعا کرتاہوں اللہ تعالیٰ کانفرنس کو قبول فرمائے،اس سے بڑی سیرت کانفرنس ہم نے کبھی نہیں دیکھی،آج اس کانفرنس سے دنیا کو ایک پیغام جارہا ہے،یہ عوام حضورﷺ کی ناموس پر قربان ہونے کو تیار ہیں،دنیا دیکھ رہی ہے ہم حضورﷺ سے کس قدر محبت رکھتے ہیں،آج کا آزادی مارچ سیرت کانفرنس میں تبدیل ہوگیا.

    سیرت کانفرنس کے سٹیج پر پیر عزیزالرحمان ہزاروی مفتی عدنان کاکاخیل پیر ذوالفقارنقشبندی محمودخان اچکزئی، سینیٹر طلحہ محمود و دیگر موجود تھے.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہرسال ہم یوم آزادی مناتے ہیں لیکن ملک کو کالونی بنادیا گیا،لاکھو ں مسلمانوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی تھیں،پاکستان کو امریکہ اور مغربی دنیا کی کالونی بنادیا گیا ہے،قدم قدم پر مغربی دنیا کی غلامی کی جارہی ہوتی ہے،پاکستان کومغرب کا گروی بناکر رکھ دیا گیاہے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو ناموس رسالت سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی ،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 10 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمدؐکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجااور آپؐ کی زندگی کو مجسم قرآن قرار دیا گیا ہے جس میں امت کیلئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔

    محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ حضرت محمدؐ کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں۔ محسن انسانیت حضرت محمدؐ اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور حضوراکرمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔ نبی آخرالزماں ؐ نے امن وآشتی، احترام انسانیت، مساوات، عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا۔ حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے سے ظلم،زیادتی،ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟

    انہوں نے کہاکہ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کرامن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ رسولِ اکرمؐ کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔ نبی اکرمؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کر یں۔ یہ دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اورہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں ؐکی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں محسن انسانیت حضور اقدسؐ کی شفاعت نصیب فرمائے۔

  • محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

    محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میلادلنبی ﷺ کےموقع پرپیغام میں کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پرامت مسلمہ کومبارکباد دیتا ہوں دعاہے ایسےمبارک ماہ ہماری زندگی میں باربارآتے رہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺکی زندگی اپنےاندراعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئےہے، آپ ﷺ  نےدشمنوں سے اپنے آپ کوصادق اورامین کہلوایا، آپ ﷺنےتبلیغ اسلام تب شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کیا، آپ ﷺ نےکبھی جھوٹ نہیں بولااورنہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی،

    بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آپ ﷺ نےاپنے حسن انتظام سے روئےزمین پرمثالی فلاحی ریاست قائم کی، ایسی ریاست جہاں سب کومذہبی عقائد کےمطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی،ریاست مدینہ کے یہ روشن پہلواس زمانے کی کسی ریاست میں رائج نہیں تھے ،تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کاتصورسب سے پہلے اسلام نےدیا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصدپوری انسانیت کی فلاح وبہبودتھا، یہ فلاحی ریاست رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑاذریعہ ہے، دعاہےاللہ تعالی ہمیں نیک مقصدکےحصول میں کامیاب فرمائے،

  • بابری مسجد فیصلہ، پاکستان میں ہندو بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے

    بابری مسجد فیصلہ، پاکستان میں ہندو بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے

    بابری مسجد فیصلہ، پاکستان میں ہندو بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہندو کونسل نے ایودھیا بابری مسجد تنازعہ کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا۔

    سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانگوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر ایسے شرمناک فیصلے سے مذہبی ہم آہنگی کی کوششوں کو دھچکا پہنچا۔ کرتار پور افتتاح کے موقع پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت افسوس ناک ہے،بھارتی سپریم کورٹ فیصلے سے شدت پسندی میں اضافے کا خدشہ ہے،پاکستانی ہندو کمیونٹی بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر دکھی ہے،

    ڈاکٹر رمیشن کمار نے کہا کہ شری رام چندر کی تعلیمات امن پسندی، انسانیت اور بھلائی پر مشتمل ہیں، شری رام کبھی نہیں چاہیں گے کہ انکے پیروکار انکے نام پر اللہ کا گھر ڈھائیں، ایسے غلط اقدام مذہب کی بدنامی اور خدا کے غضب کا باعث بنتے ہیں۔ڈاکٹر رمیش کمار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں شدت پسندی کے رحجان پر تشویش ہے، بھارت میں شدت پسندی کی بناء پر پرامن ہندو دھرم کو ہندوتوا  ہندو ٹیررازم کہا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج انسانیت کا درد رکھنے والے ہر انسان کی دل آزاری ہوئی ہے،  پاکستان ہندو کونسل کا بابری مسجد ایشو پر اصولی موقف ہے.

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

  • بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟

    بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟

    بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟

    اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری براہ راست انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے وفود کے خیرمقدم کے لئے بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    ایک خصوصی دستاویزی پروگرام بھی تیار کیا گیا ہے جو اس موقع پر نشر کیا جائے گا۔ بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس (کل) اتوار کو یہاں کنوینشن سینٹر میں منعقد ہو گی جس میں قومی و بین الاقوامی وفود شرکت کریں گے۔

    کانفرنس سے معروف علمائے کرام اور نعت خوان آقا دو جہاں حضور نبی اکرم کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حضور کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں اور تعلیمات کے بارے میں لکھے جانے والے تحقیقی مقالوں کی خود حوصلہ افزائی کریںگے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں میلادالنبیۖ (کل) اتوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد، سرکاری و غیر سرکاری عمارات، مکانات سمیت گلی محلوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں اور دیگر آرائشی مصنوعات سے سجایا جا رہا ہے۔

    پاکستان میں میلادالنبیۖ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا اور رات کو محافل نعت، کانفرنسوں کا اہتمام اور چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ مساجد میں اسلام کی بالادستی، مذہبی تعلیم کے فروغ، اتحاد، یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ سرکاری، غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور پاکستانیوں نے اس دن کی مناسبت سے میلاد جلوسوں، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں سمیت متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔

    ملک بھر کے طول ع عرض میں میلاد النبیۖ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ اس دن کے موقع پر پاکستان بھر میں لوگوں نے سڑکوں، گلیوں، بازاروں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے اور رنگارنگ روشنیوں سے سجایا ہے اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں جن پر عید میلاد النبی کی مناسبت سے تحریریں درج ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میلاد النبیۖ کو شایان شان طور پر منانے کیلئے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کو خصوصی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں اقدامات کئے گئے ہیں اور اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام انٹرنیشنل سیرت کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملکی و غیر ملکی وفود کی کثیر تعداد شرکت کرے گی

  • نواز شریف لندن کب جا رہے ہیں؟ بکنگ کی تفصیلات سامنے آ ہی گئیں

    نواز شریف لندن کب جا رہے ہیں؟ بکنگ کی تفصیلات سامنے آ ہی گئیں

    نواز شریف لندن کب جا رہے ہیں؟ بکنگ کی تفصیلات سامنے آ ہی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم ہو گئی ہے،نوازشریف پیر کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر لندن روانہ ہوں گے ،نوازشریف قطر ایئرویز کی پرواز کیوآر 629 سے لندن روانہ ہوں گے،شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے ،بک کی گئی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27نومبر درج ہے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکے معاملےکوانسانی ہمدردی کی بنیاد پردیکھیں گے، ابھی تک مریم نوازکی جانب سےکوئی درخواست نہیں آئی،مریم نوازبارے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ترجیحات طے کریں گے،میڈیکل بورڈ کی رائے اہم ہے ، مریم نواز کوسہولت دینے کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے جڑا ہے، نوازشریف کوعدالتی فیصلے کے تناظرمیں سہولت دی جائے گی،

  • ن لیگ نے زیادتی کی تو شاہد خاقان عباسی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

    ن لیگ نے زیادتی کی تو شاہد خاقان عباسی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

    ن لیگ نے زیادتی کی تو شاہد خاقان عباسی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے لئے تین اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے ،شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ ر جاری نہیں کئے تھے

    شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر کی درخواست رانا مشہود کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، حکومت پنجاب، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست  دی تھی، انکی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے 124 کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

    مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھول گئی،قومی اسمبلی اجلاس کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے جیلوں میں بند اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی گئی جس میں مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے نام نہیں لکھا بلکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرفتار دو اراکین اسمبلی رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں..

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

    پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں،

  • فردوس عاشق اعوان نے تیسری بار معافی مانگ لی، مگر کس سے؟

    فردوس عاشق اعوان نے تیسری بار معافی مانگ لی، مگر کس سے؟

    فردوس عاشق اعوان نے تیسری بار معافی مانگ لی، مگر کس سے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ جواب بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے جمع کرایا، جواب میں فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

    جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں، پاکستان کی ہر عدالت اور جج کا بے حد احترام کرتی ہوں۔ عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی، اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو بھی معافی مانگتی ہوں، عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کبھی نیت بھی نہیں تھی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

    گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کواسکینڈلائزکرنے پرکوئی فرق نہیں پڑتا،دنیا جو ہمارےبارے میں کہتی ہے اس سے اثر نہیں پڑتا،2014میں بھی ہمارے خلاف یہی باتیں ہوتی تھیں لیکن وہ دوسری جانب سے ہوتی تھیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ ڈاکٹر صاحبہ آپ 2014 میں دھرنے میں تھیں، ہائیکورٹ بار کے ایک رکن نے 2014 میں چھٹی کے روز درخواست دائر کی تھی،جب 2014 میں گرفتاریاں کی جا رہی تھیں تو اسی عدالت نے روکا تھا،اس عدالت نے قانون کے مطابق چلنا ہے اور کسی کو کوئی رعایت نہیں دینی،

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صبح صبح کہاں پہنچ گئیں؟ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہر جج نے اللہ کو حاضر ناظر جان کر حلف لیا ہوتا ہے،سنگین جرم کرنے والے ملزم کو بھی شفاف ٹرائل ملنا اس کا حق ہے،چاہے ملزم دہشت گرد ہی کیوں نہ ہو وہ عدالت کے سامنے ملزم ہے،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم گزشتہ روزجواب جمع نہیں کرواسکے،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اب جواب جمع کروا دیں ہم کیس پھر سماعت کے لئے مقرر کر دیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے لوگ آج کہتے ہیں کہ تمہاری گاڑی کی تصویریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں،میرے ساتھ سپریم کورٹ کے جج بیٹھے تھے اور انہیں ن لیگ کا صدر کہا گیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا ،عدالت نے فردوس عاشق اعوان سے دوبارہ جواب طلب کر لیا

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب حکومت کہہ رہی ہو کہ ڈیل ہو گئی تو اس کا کیا مطلب ہے؟ ڈیل تو حکومت کرے گی ، عدالت تو نہیں کرے گی، اگر چھوڑنا ہے تو حکومت چھوڑے گی یہ عدالت تو نہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 20سالہ سیاسی کیرئیرمیں کبھی عدلیہ سے متعلق توہین آمیز بات نہیں کی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کابینہ کے ارکان ہی کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو گئی، پیرکوسماعت رکھ لیتےہیں آپ ہفتےتک جواب جمع کروادیں،

    توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کر دی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان سے دوبارہ جواب طلب کر لیا، عدالت نے 11 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا