Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بابری مسجد فیصلہ بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے ، رحمان ملک

    بابری مسجد فیصلہ بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے ، رحمان ملک

    بابری مسجد فیصلہ بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے ، رحمان ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بابری مسجد کیخلاف انڈیا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل مذمت و مسلم اُمّہ کیلئے تکلیف دہ ہے، بابری مسجد کیخلاف انڈیا سپریم کورٹ کا فیصلہ آر ایس ایس و بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے، بابری مسجد کیخلاف بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر امن دشمن فیصلہ سکھوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا تھا،

    رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے سکھ برادری کیساتھ مذہبی رواداری کیلئے کرتارپور راہدری کھلی جو مودی سرکار کو پسند نہیں، بابری مسجد کیخلاف فیصلہ مسلم کش و بھارت کی دیگر اقلیتوں کیخلاف ہندوتوا کی منشور کا عملی نمونہ ہے، وزیراعظم مودی نے اعلٰی عدلیہ کے ذریعے اپنی انتہا پسند ہندو تنظیم راشتریا سوائم سیوکہ سنگ کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا،

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ کشمیر کا انضمام و بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر بی جے پی اور آر ایس ایس کا الیکشن ایجنڈہ تھا، مودی سرکار بھارت کو ہندوراشترا بنانے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مودی سرکار بھارت سے مسلم، سکھ و دیگر اقلیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے،

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

  • زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،4 افراد جاں بحق ایک زخمی

    زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،4 افراد جاں بحق ایک زخمی

    زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،4 افراد جاں بحق ایک زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور باٹا پور کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک 1 زخمی ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق فائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی،امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا،دونوں پارٹیوں نے چوکی واہگہ میں تفتیش کے لئے پیش ہونا تھا راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کردی.

    پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں کو پولیس نے تھانے میں صلح کےلئے بلوایا ہوا تھا فائرنگ سے 40 سالہ امجد، 35 سالہ عمران،30 سالہ اعجاز اور 35 سالہ ظفر موقعہ پر ہلاک ہوگئے،امجد گروپ کی فائرنگ سے ایک شخص رفاقت گروپ کا زخمی ہوگیا ،فائرنگ کلاشکوف، 30 بور پسٹل،اور 9 ایم ایم پستول سے کی گئی، ہلاک افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے،فائرنگ معمولی پراپرٹی کے تنازعہ میں کی گئی ، فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، پیر نورالحق قادری، فردوس عاشق اعوان اور انیل مسرت گئے تھے جو پہلے سیالکوٹ پہنچے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کرتار پور پہنچے.

    کرتار پور پہنچنے پر وزیراعظم بھارت سے آئے سکھوں میں گھل مل گئے اور سکھ برادری کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر وزیراعظم نے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی، انیل مسرت بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے اس موقع پر انیل مسرت نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ سیلفی بنانی چاہی تو منموہن سنگھ کے سیکورٹی گارڈ نے انہیں ہاتھ سے دھکا دے کر منموہن سنگھ سے دور دھکیل دیا.

    انیل مسرت کو دھکیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور یہ واقعہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے بھی لائیو دکھایا

  • کشمیر زمین نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے،مودی کشمیرکو انصاف دیں،وزیراعظم عمران خان

    کشمیر زمین نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے،مودی کشمیرکو انصاف دیں،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے سکھ برادری کو گرونانک کے 550 سال کی سالگرہ پر مبارک دیتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ نے دل سے شاعری کی، دل میں اللہ بستا ہے جب کسی کو خوشی دیتے ہیں تو اللہ خوش ہوتا ہے، ہمارے نبی کریم رحمہ اللعالمین ہیں، جو بھی پیغمبر دنیا میں آئے وہ صرف دو پیغام لے کر آئے ایک انسانیت اور دوسرا انصاف کا، یہ دو چیزیں انسانی معاشرے کا جانوروں کے معاشرے سے فرق کرتی ہیں،

    پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، کرتارپور کا افتتاح، بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرو نانک کا سکھ برادری کے علاوہ جو بھی فلسفہ پڑھتے ہیں دو چیزیں سامنے آتی ہیں وہ نفرتیں پھیلانے کی نہیں بلکہ انسانیت کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، جو اللہ کے قریب ہو وہ سب سے پیار کرتا ہے، برصغیر، پاکستان میں چلے جائیں جو انسانیت کے لئے آئے تھے بڑے بڑے صوفی بابا فرید، معین الدین چشتی ،آج بھی لوگ مزاروں پر جائیں جاتے ہیں اور دعائیں دیتے ہیں کیونکہ وہ انسانیت کے لئے آئے تھے.

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    مجھے خوشی ہے کہ ہم یہ آپ کے لئے کر سکے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ سکھ کمیونٹی میں کرتار پور کی کیا اہمیت تھی، میں پاکستانیوں کو بتاتا ہوں کہ یہ ایسے ہے کہ مدینہ کو چار پانچ کلو میٹر سے دیکھ سکیں اور جا نہ سکیں ، یہ سکھ برادری کا مدینہ ہے،آپ کی طرف سے دعائیں مل رہی ہیں، اپنی حکومت اور جن لوگوں نے محنت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے سارے پیغمبر لیڈر تھے، لیڈر ہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے، تقسیم نہیں کرتا، نفرتیں پھیلا کر ووٹ نہیں لیتا،نیلسن منڈیلا نے انسانوں کو اکٹھا کیا، نبی کریم نے انسانوں کو اکٹھا کیا، نفرتیں نہیں پھیلائیں، ہمارے دین میں لکھا ہے کہ ایک انسان کا قتل ایسے ہے جیسے سب کو قتل کر دو، میں جب وزیراعظم بنا تو مودی سے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے اور غربت ایسے ختم کر سکتے ہیں کہ بارڈر کھل جائیں ، تجارت ہو ، ہمیں بھی فائدہ، آپ کو بھی فائدہ تا کہ خوشحالی آئے، کشمیر کا مسئلہ ہے اسے بات چیت کر کے حل کیا جائے.

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے آج جو کشمیر میں ہو رہا ہے انسانی حقوق کا ایشو ہے، 80 لاکھ لوگوں کے انسانی حقوق ختم کر دیئے گئے، یہ زمین کا نہیں بلکہ انسانیت کا ایشو ہے، کس طرح جانوروں کی طرح لوگوں کو رکھا جا رہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو جو حق دیا تھا کیوں نہیں دیا جا رہا، اس سے کبھی امن نہیں ہو گا، آج بھی کہتا ہوں مودی میری بات سن رہے ہون کہ انصاف سے امن ہوتا ہے، کشمیر کے لوگوں کو انصاف دیں اور ہمیں اس مسئلے سے آزاد کریں جس طرح سدھو نے کہا کہ بارڈر کھل جائیں اور تجارت شروع ہو جائے سوچیں کس طرح غربت ختم ہو گی اور خوشحالی ہو گی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    وزیراعظم نے کہا کہ کس طرح کے تاثرات آپ کے ہو سکتے ہیں ہم اندازہ لگا سکتے ہیں، خوشی ہے کہ آج کے دن آپ کے ساتھ ہون، یہ شروعات ہیں ایک دن بھارت سے تعلقات وہ ہوں گے جو ہونے چاہئے تھے اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہو جاتا، جو نفرتیں ستر سال سے مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے ہے.جب کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا تو سارا خطہ اٹھے گا اور خوشحالی آئے گی ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں ہے.

  • پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، کرتارپورکا افتتاح، بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، کرتارپور کا افتتاح، بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    وزیراعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئے کرتار پور پینچے،

    وزیراعظم سیالکوٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کرتار پور پہنچے، وزیراعظم کا کرتار پور پہنچنے پر سکھ برادری کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ،وزیراعظم عمران خان کا سکھ برادری نے شکریہ ادا کیا، وزیراعظم عمران خان سے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو نے بھی ملاقات کی

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کرتار پور پہنچے،گورنر پنجاب بھی کرتار پور پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ منموہن سنگھ سے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے گوردوارہ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا،

    وزیراعظم عمران خان نےعقیدت سےسر رومال سے ڈھانپ لیا،وزیراعظم نے اپنے سر پر سفید رومال باندھا،اس موقع پر سکھ برادری پاکستان زندہ باد، وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے.کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقريب ميں شرکت کےليے پاکستان پہنچنےوالے سکھ ياتریوں نے وزيراعظم عمران خان کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزرااعجاز شاہ ،شاہ محمود قریشی اورنورالحق قادری بھی ہمراہ تھے،نوجوت سنگھ سدھواسٹیج پروزیراعظم عمران خان کےساتھ موجود تھے،بھارتی اداکار سنی دیول بھی گردوارہ دربار صاحب میں موجودتھے،سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اوروزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندرسنگھ موجودتھے

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    معززین کے لیے ساٹھ فٹ لمبا اور چوبیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ شرکا کے لیے پنڈال میں چھ ہزار کرسیاں، ساونڈ سسٹم اور اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔ بارش کے پیش نظر پنڈال کو واٹر پروف بنایا گیا ہے۔کرتار پور راہداری کو ویزا فری کوریڈور بنایا گیا ہے،کرتار پورراہداری کے راستے یومیہ 5 ہزاریاتری آسکیں گے ،گوردوارہ دربار صاحب کودنیا کاسب سے بڑاگوردوارہ بنایا گیا ہے،گوردوارے میں بارہ دری ،لائبریری،میوزیم،مہمان خانہ ،لنگر خانہ شامل ہے.

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    کرتارپورزیروپوائنٹ پر سرحدی گیٹ کھولے گئے جس کے بعد سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورپہنچے ، اس موقع پر منموہن سنگھ نے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے،آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے،راہداری کھلنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی،

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ بھی راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، امریندر سنگھ نے کہا کہ امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے،کرتارپورراہداری کھلنے پر سب خوش ہیں،سترسال سے خواہش رہی کہ کرتارپورراہداری کھولی جائے،

    دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔

    قریشی نے کرتار پور میں مودی سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے،یہ دن پوری دنیا میں بسنےوالی سکھ برادری کے لیے تاریخی ہے،اسلام وقائداعظم کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کے لیے کھلے ہیں،

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن خطے کے امن کے لیے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے،خطے کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کاروشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے،آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں،مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،سکھ برادری اپنے روحانی  پیشوا کے مزار تک آسان رسائی چاہتی تھی، 10 ماہ میں تصورکو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کاشکریہ،

    کرتارپور راہداری کی تعمیر کے بعد روزانہ5 ہزار سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے۔ یہ شاندارمنصوبہ خطہ میں قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیا گیا اوراس کےلئے فنڈز مکمل طور پر پاکستان نے فراہم کئے ہیں اور یہ سکھ برادری کےلئے ایک تحفہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے راہداری کے افتتاح اور گوروجی کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لئے پاسپورٹ کی شرط عارضی طور پر ختم کر دی ہے جبکہ 2 دن کیلئے سروس چارجز کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

    بھارت باز نہ آیا، نوجوت سنگھ سدھو کو کہاں روک لیا؟

    اس راہداری کا مقصد سکھ برادری کو پاک۔بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع گردوارہ دربار صاحب کی یاترا میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ یاتریوں کی سہولت کیلئے حکومت پاکستان نے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرتارپور گوردوارہ میں سکھ یاتریوں کی رہائش کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور کمپلیس کے اندر لنگر خانہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ یاتریوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کیلئے کاﺅنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے تقریباً 800 ایکڑ اراضی حاصل کرکے گوردوارہ کی انتظامیہ کو تحفہ کے طور پر دی ہے اس میں سے 42 ایکڑ اراضی گوردوارہ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 62 ایکڑ اراضی لنگر خانہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہو گی۔

    کمپلیکس کے احاطہ میں ایک میوزیم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر سکھ برادری کے مذہبی رہنماﺅں کی تصاویر اور سکھ مذہب کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 12 بستروں کا ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔ کمپلیکس کے اندر سکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے تقریباً 250 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 1500 اہلکار یاتریوں کی سہولت کیلئے فرائض انجام دیں گے۔ یاتریوں کی سہولت کیلئے منی ایکسچینج آﺅٹ لیٹ اور سووینیئر شاپس بھی قائم کی گئی ہیں۔

    باباگورنانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں نے کہا کہ ہم پاکستان کا یہ احسان کبھی نہیں بھلا سکتے، دنیا میں بسنے والے ہر سکھ کے دل میں گورو دھرتی کی محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہر کوئی کرتارپور یاترا کےلئے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کےلئے کسی جنت سے کم نہیں، کرتارپور صاحب کے درشن کرکے آنکھوں کو سکون محسوس ہو رہا ہے، اتنی قلیل مدت میں ہونے والے شاندار تعمیر دنیا میں کسی عجوبے سے کم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلموں کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے وہ کسی دوسرے ملک میں نہیں، سکھوں کےلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہےں کیا جا سکتا۔550ویںجنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری سکھوں کےلئے ایک انمول تحفہ ہے، ہمارے تمام گوردواروں کو سجایا گیا ہے جبکہ گوردوار جنم استھان کی خوبصورتی دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیار و محبت بانٹے میں پاکستان اور مسلمانوں کا کوئی ثانی نہیں۔

    خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

  • آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ مار کر کیا کرو گے کسی کو مارنا ہو تو احسان سے مارڈالو، سکھ قوم ایک فیصد ہے، طاقتور لوگوں کی قوم ہے، خان صاحب میری بات یاد رکھیں ڈنکے کی چوٹ پر کر رہا ہوں سکھ قوم نے جہاں آپ کو لے کر جانا ہے آپ سوچ بھی نہیں سکتے، میری زبان سے چودہ کروڑ سکھوں‌کی آواز نکلتی ہے،میں شکرانہ لے کر آیا ہوں، تیری خاطرعمران نذرانہ لے کر آیا ہوں

    سدھو نے مزید کہا کہ عمران خان نے یاری نبھائی ،تین کلومیٹر دور میرا تایا مٹی کو چوم کر روتا تھا ،چار پشتیں سکھوں کی ترستی رہیں ،چودہ کروڑ سکھوں پر عمران خان نے احسان کیا، عمران خان آپ وہ سکندر ہیں جنہوں نے دل جیت لئے، لوگ گانے گاتے ہیں، آج تالیاں بجائیں.

    سدھو نے کہا کہ خان صاحب میں نے جپھی کا آج جواب دینا ہے جو نفرت کے پجاری ہیں وہ کون ہیں، میری فطرت ،سیاست، عادت محبت ہے ،میری قدرت،راستہ،سفر محبت ہے، میری جپھی بھی محبت ہے، جپھی جپھی کر کے سارے مسئلے سلجھائیے، سرحدوں‌پر کیوں‌ نوجوان مروائیں،

    سدھو کا مزید کہنا تھا کہ بابا گرونانک کا کوئی تول اور مول نہیں، عمران خان نوجوانوں کے دلوں میں بستے ہیں، یہ بات امن و امان کی ہے،انسانی دل اور مستقبل کی بات ہے، اکیلے ہندوستان اور پاکستان کی نہیں بلکہ سارے جہان کی ہے،دس ماہ میں کیا ہوتا ہے،کچھ نہیں ہوتا لیکن دس ماہ میں ایسا کر دیا کہ دنیا بھلا نہیں پائے گی، سکھ کہتے ہیں کہ ہور ہو ریہ دل مانگے اور، ہماری قسمت جاگ اٹھی ہے،

    سدھو نے مزید کہا کہ سکھوں کی 4پشتیں اپنے باپ سے ملنے کےلیے ترستی رہیں،سکھ دنیا میں عمران خان کے ترجمان بن کر جائیں گے،72 سالوں میں کسی نے ہماری آواز نہیں سنی ہر بندہ نفع نقصان دیکھتا رہا،یہ پہلا وزیراعظم ہے جس نے نفع نقصان نہیں دیکھا اور بابے کا در کھولا،عمران خان کے احسان کو رہتی دنیا تک کوئی دبا نہیں سکتا، مٹا نہیں سکتا.آج جپھی رنگ لے آئی، چودہ کروڑ سکھوں کے دلوں میں ٹھنڈ پڑی ہے.

    سدھو نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‌ کہتا ہوں کہ بارڈر کھولو، سیاسیوں کے دل چھوٹے ہوتے ہیں آپ کا دل شیر جیسا ہوا، سمندر کبھی کسی دریا میں نہیں گرتا، نوجوت سنگھ سدھو بابا گرونانک کا نوکر ہے، میں ایک پیغام لایا تھا جس کو پورا کیا گیا،وزیراعظم نے جتنی خوشی دی وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا ،مودی کو بھی کہتا ہوں کہ جپھی ڈالنے کو تیار ہون، میری خواہش ہے کہ تجارت ہونی چاہئے.

  • وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتاہوں،وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا تھا اس کو آج پورا کر دیا، نو دس ماہ میں اتنا بڑا وعدہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے پورا ہوا، بابا گرونانک نے امن و چاشتی کا پیغام دیا، وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے دل جیت لئے ہیں.

    پیر نورالحق قادری نے کہا کہ آج علامہ اقبال کا یوم ولادت ہے ،انہوں نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑا جو بابا گرونانک کے بارے میں تھا،انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور مقدس مقامات کی خدمت کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے، ہماری خواہش ہو گی کہ بارڈر پار اس طرف امن کا پیغام اسی طرح دیا جاتا رہے.

  • شاہ محمود قریشی نے کرتار پور میں مودی سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

    قریشی نے کرتار پور میں مودی سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتار پور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر وزیراعظم کی طرف سے تمام سکھ برادری کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج کا دن تاریخی دن دکھائی دے رہا ہے، آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے، مذہبی رواداری کا دنیا آج عملی نمونہ دیکھ رہی ہے، دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج تاریخ رقم ہو رہی ہے اور اس کا سہرا تاریخ وزیراعظم عمران خان کو دے گی، عمران خان نے اللہ کی خوشنودی کے لئے یہ قدم اٹھایا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو دعوت دیتا ہوں کہ انہیں یہاں خوش آمدید کہتے ہیں، دنیا بھر سے آنے والے سکھ پاکستانیوں کی محبت،مہمان نوازی، رواداری کا عملی مظاہرہ دیکھیں، بابا گرونانک کا پیغام امن کا تھا،آج اس خطے میں امن کو خطرہ کہاں سے لاحق ہے؟ کون ذمہ دار ہے، ہم اس خطے کو کیسے محفوظ کر سکتے ہیں، بابا گرونانک نے محبت کے بیج بوئے، آج ہمیں سوچنا ہے کہ برصغیر میں نفرت کے بیج کون بو رہا ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ محبت کی راہداری ہے جس کا وزیراعظم کر رہے ہیں، اگر دونوں اطراف کے لوگ پہلے فیصلہ کرتے تو آج غربت نہ ہوتی، پوری سکھ برادری پاکستان کے فیصلے کو سراہ رہی ہے،باباگرونانک کا پیغام محبت ، رواداری اور صوفیاکا پیغام ہے ،کاش یہ پیغام کشمیر کی وادی میں بھی پھیل جائے،یہ خیرسگالی کی راہ داری ہے،پاکستانی حکومت معاشی اور محبت کی راہ داری پر کام کررہی ہے،

    قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایک سال قبل جو وعدہ کیا تھا وہ ایفا کر دیا، ایک وعدہ مودی نے بھی کیا تھا 72 برس ہو گئے کشمیری اس وعدے کے وفا کے منتظر ہیں، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مذہبی رواداری ہونی چاہئے، پاکستان میں گوردوارے آباد ہیں،عمران خان نے 400 ایسے مندر کا آغاز کرلیا ہے جن پر کام کیا جائے گے ،یہ سنت محمدی ہے ،اقلیتوں کا تحفظ ہمارے نبی کا پیغام ہے،

    قریشی نے کہا کہ سرینگر کی جامع مسجد کشمیریوں کے لئے کھول دی جائے تاکہ کشمیری وہاں جمعہ ادا کر سکیں،کشمیری منتظر ہیں، آئیں مل کر راستہ نکالیں،مودی نے پاکستانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، میں کہتا ہوں کہ کیا آپ عمران خان کو شکریہ کا موقع بھی کشمیر سے کرفیو اٹھا کر دیں گے؟ آو مل کر سوچیں کس طرح غربت، جہالت کے خلاف لڑنا ہے.مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے

  • وزیراعظم عمران خان سے منموہن سنگھ، نوجوت سنگھ کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے منموہن سنگھ، نوجوت سنگھ کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان گردوارہ دربار صاحب پہنچ گئے ،وزیراعظم عمران خان کی سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کا سکھ برادری شکریہ ادا کرتی رہی، وزیراعظم عمران خان سکھ برادری میں گھل مل گئے، وزیراعظم عمران خان کی منوہن سنگھ سے مختصر گفتگو ہوئی جس میں منموہن سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا،وفاقی وزیرداخلہ، گورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ پنجاب نے بھی من موہن سنگھ سے مصافحہ کیا،وزیراعظم عمران خان کی من موہن سنگھ سےخوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی،وزیراعظم عمران خان اور منوہن سنگھ نےگرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

    قبل ازیں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورپہنچے ، اس موقع پر منموہن سنگھ نے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے،آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے،راہداری کھلنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی،

    وزیراعظم عمران خان سے نوجوت سنگھ نے بھی ملاقات کی،نوجوت سنگھ سدھ وزیراعظم عمران خان سے گلے ملے اور مصافحہ کیا.

    دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے،یہ دن پوری دنیا میں بسنےوالی سکھ برادری کے لیے تاریخی ہے،اسلام وقائداعظم کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کے لیے کھلے ہیں،

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن خطے کے امن کے لیے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے،خطے کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کاروشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے،آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں،مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،سکھ برادری اپنے روحانی  پیشوا کے مزار تک آسان رسائی چاہتی تھی، 10 ماہ میں تصورکو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کاشکریہ،

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

  • کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرتارپورپہنچ گئے، وزیراعظم کرتارپورراہداری کاباضابطہ افتتاح کریں گے، وزیراعظم سیالکوٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کرتار پور پہنچے، وزیراعظم کا کرتار پور پہنچنے پر سکھ برادری کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کرتار پور پہنچ گئے،معززین کے لیے ساٹھ فٹ لمبا اور چوبیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ شرکا کے لیے پنڈال میں چھ ہزار کرسیاں، ساونڈ سسٹم اور اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔ بارش کے پیش نظر پنڈال کو واٹر پروف بنایا گیا ہے۔

    بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن میں شرکت کےلیے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں نے سکھ یاتریوں کو ویزے بھی جاری کر دیئے ہیں۔

    کرتارپورزیروپوائنٹ پر سرحدی گیٹ کھول دیئے گئے ہیں،سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورپہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر منموہن سنگھ نے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے،آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے،راہداری کھلنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی،

    بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ بھی راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، امریندر سنگھ نے کہا کہ امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے،کرتارپورراہداری کھلنے پر سب خوش ہیں،سترسال سے خواہش رہی کہ کرتارپورراہداری کھولی جائے،

    دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے،یہ دن پوری دنیا میں بسنےوالی سکھ برادری کے لیے تاریخی ہے،اسلام وقائداعظم کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کے لیے کھلے ہیں،

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن خطے کے امن کے لیے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے،خطے کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کاروشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے،آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں،مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،سکھ برادری اپنے روحانی  پیشوا کے مزار تک آسان رسائی چاہتی تھی، 10 ماہ میں تصورکو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کاشکریہ،

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر نارووال میں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وحید اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔