Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سوشل میڈیا پر نازیبا و قابل اعتراض مواد پھیلانے کا نوٹس کس نے لیا ؟

    سوشل میڈیا پر نازیبا و قابل اعتراض مواد پھیلانے کا نوٹس کس نے لیا ؟

    سوشل میڈیا پر نازیبا و قابل اعتراض مواد پھیلانے کا نوٹس کس نے لیا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر غلط مواد پھیلاؤ اور بلیک میلنگ کیوجہ سے کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں . سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر نازیبا و قابل اعتراض مواد پھیلانے کا نوٹس لے لیا،سینیٹر رحمان ملک نے ڈی جی ایف آئی اے سے سوشل میڈیا پر نازیبا مواد پھیلانے کے حوالے سے گفتگو کی اور نازیبا مواد سوشل میڈیا پر لانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا

    سوشل میڈیا پر کشمیر سے متعلقہ اکاؤنٹس کیوں بند ہوتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتا دیا

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خواتین کے جو نازیبا، غیر اخلاقی و قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز پھیلائے گئے قابل افسوس  ہے، خواتین کے نازیبا تصاویر و ویڈیوز پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے،معاشرتی اخلاقیات و اقدار پامال نہیں ہونے دینگے، ایف آئی اے سائبر کرائم ایکٹ پر سختی سے عمل دار آمد کو یقینی بنایا جائے،

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

     

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز پر جامع رپورٹ قائمہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے، فیس بک، ٹیوٹر، ٹک ٹاک و یوٹیوب پر نازیبا، غیر اخلاقی و قابل اعتراض مواد پھیلانے والوں کیخلاف فوری کاروائی کیجائے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے متعلق آگاہی مہم چلائے،

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کا کسی کے خلاف استعمال کو روکا جائے،ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے پاس جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے، جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے منفی مواد پھیلانے والوں کے اکاونٹ و کوائف تک رسائی آسان ہے، ایف آئی اے مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ایسے تمام لوگوں تک رسائی حاصل کرے جو منفی مواد پھیلا رہے ہیں،سوشل میڈیا کی منفی استعمال کیوجہ سے معاشرہ اخلاقی پستی کا شکار ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر غلط مواد پھیلاؤ اور بلیک میلنگ کیوجہ سے کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں .

  • وفاقی حکومت دھرنے کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ گورنر سندھ بول پڑے

    وفاقی حکومت دھرنے کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ گورنر سندھ بول پڑے

    وفاقی حکومت دھرنے کو کیسے دیکھ رہی ہے؟ گورنر سندھ بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ضلع دادو کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا،عوام کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کے پاس جائیں گے،کسی انتخابی مہم کا حصہ نہیں،وفاقی حکومت دھرنے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،

    مولانا کے مسئلے کب تک حل ہوں‌ گے؟ شیخ رشید کی نئی پیشنگوئی

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ضرورت کےمطابق منصوبے شروع کررہی ہے،غیرقانونی مطالبات پر کوئی بات نہیں ہوسکتی،حکومت جائز مطالبات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے،حکومت ادارے بند نہیں کررہی،حکومت کا اداروں کو بڑھانے کا پروگرام ہے،بہت تھوڑے ادارے ایسے ہیں جو چلنے کےقابل نہیں،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو روزگارفراہم کرنے کے مواقع ڈھونڈ رہی ہے،دھرنے والوں سے مذاکرات ہورہے ہیں،سندھ حکومت کو ہر شعبے میں وفاق کی مدد ملے گی،عوام کا حق عوام کو ملے گا،وزیراعظم عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں،وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے قیام کی بات کررہے ہیں،دنیا میں ریاست مدینہ سے بڑی کوئی فلاحی ریاست نہیں،پاکستان میں پہلی بار انصاف صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا،وفاق کا فرض ہے عوام کے دکھوں کا ازالہ کرے،سارا فساد ہی اس لیے کہ لٹیرے پکڑے جارہے ہیں،

  • کیا ججزکو حاصل استثنیٰ وزیراعظم سے زیادہ مضبوط نہیں؟ عدالت

    کیا ججزکو حاصل استثنیٰ وزیراعظم سے زیادہ مضبوط نہیں؟ عدالت

    ججز کے کردار پر تو پارلیمان میں بھی بحث نہیں ہوسکتی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سپریم جوڈیشل  کونسل میں کارروائی کیخلاف درخواستوں پرسماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،وکیل نے کہا کہ عدالت نے سوال پوچھا تھا  کیا ایگزیکٹو جج کیخلاف مواد اکٹھا کرسکتا ہے، ایگزیکٹوصدرکی منظوری کے بعد ہی مواد جمع کرسکتا ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ صدر کو اختیار ہے کسی ادارے کومواد جمع کرنے کا حکم دے سکیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ صدر مملکت کے تمام اختیارات بھی قانون کے ہی تابع ہیں ،جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ ایگزیکٹواختیارات کا استعمال صدر مملکت کا کام نہیں،صدرکوجج کیخلاف شکایت وزیراعظم، کابینہ بھی بھجواسکتی ہے

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ کیا صدروزیراعظم کی سفارش کیخلاف حکم دے سکتاہے؟ کیا وزیراعظم صدرکوسپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پرعمل سے روک سکتاہے؟ جس پر وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ ججز کی تعیناتی اوربرطرفی وفاق کا ایگزیکٹو  اختیار ہے .

    جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ ایگزیکٹوکے اختیارات صدرکیسے استعمال کرسکتا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیرمعاملہ صدرکونہیں بھیجا جا سکتا، ہر قانون کی خلاف ورزی مس کنڈکٹ کے زمرےمیں نہیں آتی،جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ آرٹیکل 209کا اطلاق صرف ججزپرہی نہیں ہوتا، آڈیٹرجنرل،ارکان الیکشن کمیشن کوبھی آرٹیکل 209 کے تحت ہٹایا جاتا ہے، ایسی تشریح نہیں چاہتےکہ کسی کوعہدے سے ہٹایا ہی نہ جاسکے،

    جسٹس عمرعطا نے کہا کہ آپ بھی نہیں چاہتے کوئی ریفرنس پربدنیتی کاالزام لگا کرعدالت آجائے،وکیل نے کہا کہ پکڑنا اور گرفتارکرناہی تضحیک نہیں،ججز،اہلخانہ کی جاسوسی، نجی زندگی میں مداخلت بھی تضحیک ہے، طے کرنا ہو گا ججز کے معاملے میں ایگزیکٹو کے کیااختیارات ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس اصول وضع کرنے کا اختیار نہیں،آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ وزیراعظم کو ہے، ان کے اقدامات کو نہیں،

    منیر اے ملک نے کہا کہ وزیراعظم کےغیرقانونی احکامات چیلنج ہو سکتے ہیں،عدالت نے کہا کہ استثنیٰ وزیراعظم،وزراکی ذاتی زندگی، فوجداری جرائم پرنہیں ہوتا، کیا ججزکو حاصل استثنیٰ وزیراعظم سے زیادہ مضبوط نہیں؟ ججز کے کردار پر تو پارلیمان میں بھی بحث نہیں ہوسکتی.

  • سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

    سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

    سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 11مفرور ملزمان کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،تفتیشی افسر نے 11 مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق آغا سراج درانی کی فیملی کے 7 افراد 8 مارچ کو کراچی سے امریکہ چلے گئے ،عدالت نے 19 اکتوبرکو مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا،نادرا نے 23 اکتوبر کو 11 مفرور ملزمان کے شناختی کارڈبلاک کردئیے تھے ،

    سراج درانی کے لئے ایک اورمشکل سامنے آ گئی

    احتساب عدالت کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی،

    مولانا کا دھرنا کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟ سراج درانی بول پڑے

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

  • کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

    کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

    کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی، اوربارودی گاڑی کی شہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اغبرگ کے مقام پر گاڑی کو روکا گیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے نیتجے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے، گاڑی سے 35 کلو دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گاڑی سے 2 ایس ایم جیز،پستول، دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر مزید سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لاشوں‌کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز30ہزارکی قابل قبول حد سے نیچے گرگئے ہیں،نوازشریف کوخون پتلا کرنے والی ادویات دینا محفوظ نہیں ،اس سے دل کے لیے کسی خطرے،اسٹروک کو کم کیا جا سکے

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ نواشریف کو اچانک بلیڈنگ کا خطرہ موجود ہے،نوازشریف کی نازک صحت بھرپور علاج کے انتظامات کی متقاضی ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ایک مرتبہ پھر کم ہورہے ہیں،پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجوہات اورتشخیص اب تک نہیں ہوسکی،تحقیق درکار ہےتاکہ پلیٹ لیٹس میں کمی کےمحرکات کا پتا چلایا جاسکے،

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

    میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 30ہزارہوگئے ،اسٹرائیڈز کم کرنے کی وجہ سے پلیٹ لیٹس گرےہیں، نوازشریف کی مزید ادویات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، 2روزقبل نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزارسے 40ہزارپرآ گئےتھے، آج نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید 10 ہزار کی کمی ہوئی ہے

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے ،خون کے نمونے پاکستان سے باہر بھجوائے جائیں گے ، ٹیسٹ میں نواز شریف کے خون کا نمونہ لیا جائے گا ،پلیٹ لیٹس کے اتارچڑھاؤ کی تشخیص کیلیے نوازشریف کے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں،نوازشریف کو ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا ہے ، ٹیسٹ کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ پتا چلے گی،
    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • مولانا کے خلاف بغاوت کی درخواست پر عدالت نے دیا بڑا حکم

    مولانا کے خلاف بغاوت کی درخواست پر عدالت نے دیا بڑا حکم

    مولانا کے خلاف بغاوت کی درخواست پر عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور بغاوت کی کاروائی کے لیے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

    مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے…………ایسا کس نے کہہ دیا

    درخواست گزارندیم سرور کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں، ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔

    مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنا…………..فواد چودھری نے حد کر دی

    عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نے مولانا کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگا رکھی ہے، کسی قسم کی ملک منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    مولانا کے مسئلے کب تک حل ہوں‌ گے؟ شیخ رشید کی نئی پیشنگوئی

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

  • پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح

    پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا،ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مادام آمنہ بلوچ اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا ،وزیرخارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح کیا

    کمیونٹی سروس سینٹر، ملائیشیا، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے ،کمیونٹی سروس سینٹرکے قیام کا مقصد لوگوں کیلیے، ایک ہی جگہ پر تمام قونصلر سروسزکی دستیابی ہے

    آزادی مارچ سے کیا حکومت گر جائے گی؟ سوال پر قریشی نے کیا جواب دیا

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں،پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،

    قریشی نے کیا چین میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب

    وزیرخارجہ نے کمیونٹی سروس سینٹر، قونصلرسیکشن اورسفارتخانے کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ کیا ،وزیرخارجہ نے کمیونٹی سروس سینٹر کے زیراہتمام ہائی کمیشن میں کیش ڈپازٹ مشین کا بھی افتتاح کیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی نژاد سلطانہ کلثوم آف پاہنگ کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی ،سلطانہ کلثوم آف پاہنگ نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا ،ظہرانے میں ملائیشیا کی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ظہرانے پرمدعو بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ،وزیرخارجہ نے ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا ،شاہ محمود قریشی کی ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ،

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

  • آزادی مارچ، وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    آزادی مارچ، وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں حکومتی کمیٹی کےارکان شریک تھے،ملاقات میں‌ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کورہبرکمیٹی کے ساتھ ملاقات پربریفنگ دی گئی،

    وزیراعظم سےملاقات میں چیئرمین سینیٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی اوروزیردفاع شریک ہیں ،ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی ، نور الحق قادری،اسدعمراورشفقت محمودبھی شریک ہیں. سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویزالہٰی نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات پربات چیت کی،ملاقات میں پوزیشن کےساتھ رابطوں اورمطالبات پرمشاورت ہوئی

    وزیراعظم عمران خان نے استعفے کے علاوہ کوئی بھی جائزاورآئینی مطالبہ ماننے کی منظوری دے دی،وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار دے دیا،وزیراعظم نے ساتھ دینے پرچودھری برادران کا شکریہ ادا کیا،

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہو گا جس کے بعد کمیٹی اپوزیشن کی کمیٹی سے ملاقات کرے گی ،

    قبل ازیں گزشتہ شب رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک میں ملاقات ہوئی جس میں آزادی مارچ کے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔ اکرم درانی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات پیش کر دیئے، پرویز خٹک انہیں اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے۔

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

    اس موقع پر پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ دھرنے سے متعلق جو معاہد ہوا انہوں نے اس کی پاسداری کی، جمعیت علماء اسلام کے مطالبات پارٹی قیادت کو پیش کریں گے۔ اکرم درانی اور پرویز خٹک نے ملاقات میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    آزادی مارچ ،نمٹنے کے لئے حکومت کا پلان بی پر عمل شروع

    آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

    آزادی مارچ سے گرفتاریاں شروع ،کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا؟ 

  • آصف زرداری کے ساتھ ابھی تک یہ…… کام کیوں نہیں ہوا؟ بلاول

    آصف زرداری کے ساتھ ابھی تک یہ…… کام کیوں نہیں ہوا؟ بلاول

    آصف زرداری کے ساتھ ابھی تک یہ…… کام کیوں نہیں ہوا؟ بلاول

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ابھی تک اسپیشلسٹ اورذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی ، آصف زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں،

    نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگرزرداری کوکچھ ہواتو ذمہ دار حکومت ہوگی،

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا مجھے میاں نوازشریف و مریم نواز کی ضمانت کی منظوری پر خوشی ہے ا ور میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ