Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کو آج سروسز سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    نواز شریف کو آج سروسز سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسزاسپتال لاہورمیں علاج کا 16واں روز ہے، نواز شریف  کوآج مزید علاج کے لیےشریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جائے گا ،مریم نواز کی رہائی کےلیےروبکار جاری نہ ہونے پر نوازشریف نے رات سروسز اسپتال میں گزاری

    شریف میڈیکل سٹی منتقلی کا فیصلہ شہبازشریف،ڈاکٹرعدنان کی دیگرڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ہوا،میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے جینیٹک ٹیسٹ بھی تجویز کیے،

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سروسز اسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے ،نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

  • بھتہ خور کی سزا کے خلاف اپیل، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    بھتہ خور کی سزا کے خلاف اپیل، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    بھتہ خور کی سزا کے خلاف اپیل، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھتہ خوری اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزاکےخلاف اپیل مسترد کر دی گئی،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کامران خان کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے سزا کم کردی.

    عدالت نے ملزم کامران خان کی سزا 13 سال سے کم کرکے 5 سال کردی ،ملزم کامران خان نےفضل ربی نامی تاجرسےایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،انسداددہشت گردی عدالت کراچی نے ملزم کو 13 سال قید کی سزا سنائی تھی.

    کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آواز اٹھانے پر تاجر کو گولیاں مار دی گئیں

    واضح رہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات بہت زیادہ تھے تا ہم دیگر کرائم کی طرح اب کچھ امن و امان ہوا ہے،بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جاتی تھیں، بھتہ خور تاجروں کو نہ صرف ہراساں کرتے تھے بلکہ بھتہ نہ دینے پر ان کو دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں

  • مریم نواز کی روبکار،عدالت نے رسید مانگ لی، کیا کہا؟ اہم خبر

    مریم نواز کی روبکار،عدالت نے رسید مانگ لی، کیا کہا؟ اہم خبر

    مریم نواز کی روبکار،عدالت نے رسید مانگ لی، کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی رہائی کے لئے روبکار آج ہونی ہے،عدالت نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گی رقم کی رسیدمانگی لی، عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رقم کی رسیدکہاں ہے؟ جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پرپاسپورٹ اوررقم جمع کرادی،جس پر جج نے کہا کہ جائیداد کی دستاویزدرست ہے،ضلع کچہری والی تونہیں؟جج نے وکیل سےاستفسار کیا ٹاؤٹ والے مچلکے تونہیں؟

    احتساب عدالت میں مریم نواز کے عدالتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے، سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے۔ مریم نواز کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا، کچھ ہی دیر بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری کی جائے گی، روبکار جیل پہنچنے کے بعد لیگی رہنما کی رہائی کا پروانہ جاری ہوگا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا،مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کے داماد راحیل نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا۔

    مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا ، حالیہ دنوں میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں مریم نواز کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریم نواز اب سروسز ہسپتال میں والد کے ہمراہ ہیں.

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

  • آزادی مارچ، خرچ کون برداشت کر رہا ہے؟ کتنے دن بیٹھنے کا ارادہ ہے؟ اہم خبر

    آزادی مارچ، خرچ کون برداشت کر رہا ہے؟ کتنے دن بیٹھنے کا ارادہ ہے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما ،مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء کم از کم ایک مہینے کی تیاری کر کے آئے ہیں، شرکاء راشن بھی ساتھ لائے ہیں، ہم نے ملک بھر میں کارکنان کو ہدایت کی تھی کہ اسلام آباد ایک ماہ کی تیاری کے ساتھ آنا ہے.

    جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے شرکاء کا آنے والے دنوں میںمزید جوش و خروش بڑھے گا۔ افواہیں پھیلانا شروع کر دی گئی ہیں لیکن انہیں ناکامی ہو گی ہم کہیں نہیں جا رہے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم اسلام آباد میں ہی رہیں گے، مطالبات منوا کر جائیں گے، ناجائز حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے،

    مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان ایک مہینے کی تیاری کرکے آئے ہیں، سب اپنے اخراجات خود کررہے ہیں، کھانے پینے کے سامان ، دال، ڈرائی فروٹ، چنے اور دیگر اشیاء ساتھ لائے ہیں۔ ہم تو بیٹھے ہیں بیٹھے رہیں گے۔

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں آج بھی مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

    آزادی مارچ کے شرکا 5 روز قبل اسلام آباد میں مختص کیے گئے گراؤنڈ میں پہنچے تھے جہاں وہ اپنی قیادت کی ہدایت پر اب تک پرامن طور پر موجود ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی میٹرو بس سروس کو مینٹیننس کے نام پر ایک روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آزادی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

  • نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ بول پڑے

    نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ بول پڑے

    وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جمیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فوج کے بغیر الیکشن کے مطالبات نامناسب ہیں، فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے،

    اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جمیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فوج کے بغیر الیکشن کے مطالبات نامناسب ہیں، فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے، ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، فوج کے ہوتے ہوئے ملک غیر مستحکم نہیں ہو سکتا، حکومت بہتری کی جانب گامزن ہے اور یہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، بزنس کے اندر پاکستان کی 28 درجے رینکنگ میں بہتری آئی ہے، اگر حکومت اسی طرح ڈیلیور کرتی رہی تو آئندہ پانچ سال بھی ہماری حکومت ہو گی۔

    منگل کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2014ءاور جے یو آئی ف کے موجودہ دھرنے میں واضح فرق ہے، ہم نے 2014ءمیں عام انتخابات میں دھاندلی کے بعد صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہماری ایک نہ سنی گئی جس کی وجہ سے ہم دھرنا دینے پر مجبور ہوئے تھے جبکہ جے یو آئی ف کے سربراہ سیاسی فوائد اور ذاتی مفادات کیلئے دھرنا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے میں 50 ہزار سے زائد لوگ شامل ہیں اور شرکاءکو معلوم ہی نہیں کہ وہ کس مقصد کیلئے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ 10 روز سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دھرنے کے شرکاءپر کسی قسم کا طاقت کا استعمال نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے والوں سے مسلسل رابطے میں ہے،بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور ہم پر امید ہیں کہ دھرنے کے خاتمہ کا بہتر طریقہ ضرور نکلے گا اور یہ احسن طریقے سے ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے کشمیر کا معاملا بہت پیچھے چلا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، ان کے نام حکومت نے نہیں بلکہ نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کا راستہ نکل سکتا ہے، اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی کے خلاف کیسز نہیں بنائے اور ان دونوں کے بارے فیصلہ بھی حکومت نے نہیں عدالت نے کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بہتری کی جانب گامزن ہے اور یہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، بزنس کے اندر پاکستان کی 28 درجے رینکنگ میں بہتری آئی ہے، اگر حکومت نے ڈیلیور کیا تو آئندہ پانچ سال بھی ہماری حکومت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر طالبان کی کوئی قیادت موجود نہیں اور ہم ملکی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

  • ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کی زیادتی

    ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کی زیادتی

    ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھول گئی،قومی اسمبلی اجلاس کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے جیلوں میں بند اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی گئی جس میں مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے نام نہیں لکھا بلکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرفتار دو اراکین اسمبلی رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں..

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

    پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں،

  • آزادی مارچ ، ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کی قلت کا سامنا ہے، جے یو آئی کے آزادی مارچ کے شرکاء روزانہ ہزاروں روٹیاں کھا جاتے ہیں جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے،آزادی مارچ کے شرکاء ایک دن میں ایک بندہ کم از کم دس روٹیاں کھاتا ہے.

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے روٹیاں زیادہ وہاں جا رہی ہیں اسی وجہ سے آٹا بھی مہنگا ہو گیا ہے،اگر آزادی مارچ والے چند دن اور اسلام آباد میں رہے تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے.

    آزادی مارچ کی وجہ سے اسلام آباد میں دودھ کی بھی قلت کا سامنا ہے، آزادی مارچ کے شرکاء چائے بھی بہت زیادہ پیتے ہیں ، جڑواں شہروں کی دکانوں سے دودھ کے ڈبے شرکاء نے خرید لئے ہیں، چائے کے ساتھ ساتھ قہوہ اور کھجوروں کا استعمال بھی بہت زیادہ ہے.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں آج بھی مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

    آزادی مارچ کے شرکا 5 روز قبل اسلام آباد میں مختص کیے گئے گراؤنڈ میں پہنچے تھے جہاں وہ اپنی قیادت کی ہدایت پر اب تک پرامن طور پر موجود ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی میٹرو بس سروس کو مینٹیننس کے نام پر ایک روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آزادی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

  • اپوزیشن کو کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟ مولانا کیا کرنیوالے ہیں؟ گورنر پنجاب کی پیشنگوئی

    اپوزیشن کو کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟ مولانا کیا کرنیوالے ہیں؟ گورنر پنجاب کی پیشنگوئی

    اپوزیشن کو کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟ مولانا کیا کرنیوالے ہیں؟ گورنر پنجاب کی پیشنگوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ اورحکومت گرانے کا مطالبہ نو گو ایریا ہے ،اپوزیشن کوحکومت بنانے کے لیے 2023تک انتظارکرنا پڑے گا،اپوزیشن نے جووقت احتجاج کے لیے چنا ہے وہ مناسب نہیں ہے،اس وقت حکومت کی توجہ کشمیری عوام کی آوازعالمی دنیاتک پہنچانے پرہے

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپورراہدری وزیراعظم کاتاریخی فیصلہ ہے جس کاوہ افتتاح 9نومبرکو کررہے ہیں، اپوزیشن کے دھرنے پرحکومت ٹکراوَنہیں چاہتی ،فضل الرحمان منجھے ہوئےسیاستدان ہےٹکراوَکی طرف نہیں جائیں گے.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

  • نواز شریف کی طبیعت تسلی بخش نہیں، صوبائی وزیر صحت کی تصدیق

    نواز شریف کی طبیعت تسلی بخش نہیں، صوبائی وزیر صحت کی تصدیق

    نواز شریف کی طبیعت تسلی بخش نہیں، صوبائی وزیر صحت کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت پہلے بھی خراب تھی، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ان کے جسم کے پیدا کردہ ہیں، نوازشریف کی طبیعت ابھی تسلی بخش نہیں ہے، نواز شریف کل صبح جائیں گے آج وہ جانا نہیں چاہتے،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پاکستان میں جنیٹکس کے بہت سے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، ہماری اپنی مالیکیولر لیب موجود ہے، ہم جنیٹکس ٹیسٹ کیلئے نمونےبیرون ملک بھجواسکتے ہیں،

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سروسز اسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے ،نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

  • ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اشتعال  مت دلاو اشتعال دلایا تو 24 گھنٹے میں شکست ہوجائے گی،ہم کوئی کمیشن نہیں مانتے،کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کرتےہیں نئے الیکشن چاہتے ہیں،ہم دھاندلی پرکمیشن نہیں مانتے،دوبارہ انتخابات کے مطالبے پرقائم ہیں،اگرآپ اس اجتماع کو یہاں سے اٹھاناچاہتے ہیں توپھرفیصلہ کردو،یہ فیصلہ ہم نےکرنا ہےکہ کب جاناہے،احتجاج عوام کاآئینی حق ہےہم اس بنیادی حق کواستعمال کررہے ہیں،آپ اس اجتماع کویہاں سے اٹھانا چاہتے ہیں تودوبارہ انتخابات کااعلان کریں،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ کب اٹھنا ہے تمہارے وزراجھوٹ بولتے ہیں ،جو بھی فیصلہ ہوگا پوری قیادت مل کر فیصلہ کرے گی ،مذاکراتی کمیٹی کی آنیاں جانیاں چلتی رہیں گی ہم لطف اندوز ہوتے رہیں گے،مجھے ان چراغوں میں تیل نظر نہیں آرہا،یہ ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج لاکھوں لوگ بے روزگارہوگئے ہیں،آج بجلی2روپےمہنگی کردی گئی،گیس اورپٹرول کی قیمتیں بھی آسمان پرہیں، آپ نے یومیہ بنیاد پرقرضوں میں اضافہ کیا، ہم یومیہ بنیاد پرنیچے کی طرف جارہے ہیں، ان کومزید وقت دیا توروزانہ کی بنیاد نیچے کی طرف جائیں گے.

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر