Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر 3 بجٹ پیش کیے گئے، تین بجٹ کے باوجود محصولات کا ہدف پورا نہیں ہوا، بیوروکریسی جمود کا شکار ہوگئی ہے،

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام کا اپنا ایک منشورہے، ہمارا منشورصوبائی خودمختاری کی بات کرتا ہے، بلوچستان کواپنے وسائل کا اختیارنہیں، بلوچستان کے ذخائرپرقبضہ کیا ہوا ہے، تھرمیں کوئلے کے وسیع ذخائر لیکن لوگ بھوک سے مررہے ہیں، حکومت نے چین کے اعتماد کوٹھیس پہنچائی ہے، بھارت پاکستان کے حق کا پانی استعمال کررہا ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کشمیرکمیٹی میرے پاس تھی کوئی مائی کا لعل کشمیرنہیں بیچ سکا، آج کشمیرکوبیچ کرروتے ہیں،بھارت نےجوکچھ کیا یہی ان کا ایجنڈا تھا، پاکستان معاشی طورپرگرچکا ہے، حکومت نے ایک سال میں3 بجٹ کی روایات ڈالی، اگرایک اوربجٹ پیش کیاتوخدانخواستہ وہ پاکستان کاآخری بجٹ ہو،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آنیوالا وقت عوام اورپارلیمان کی بالادستی کا ہے، اگرملک میں آئین وجمہوریت ہے توپارلیمنٹ کی بالادستی کوتسلیم کرنا ہوگا، پارلیمنٹ بنے گی توعوام کے ووٹ سے بنے گی، سنجیدگی سےآنیوالےمستقبل پرنظررکھنی چاہیے، 2014 میں ڈی چوک کے دھرنے پراعتراض کیوں نہیں تھا؟ آج آزادی مارچ کےڈی چوک جانے پرکیوں اعتراض ہے؟ مطالبات کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، ہم نے نظم وضبط کا مظاہرہ کیا،مطالبات کوماننا پڑے گا،جب آپ اپوزیشن میں تھے توتنہا،آج حکومت میں بھی تنہا ہیں،آج ہم داخلی محاذپرغیرمستحکم،خارجہ محاذ پربھی تنہاہیں،افغانستان کیساتھ ہم اعتماد قائم نہیں رکھ سکے، چین کی دوستی کودنیا کے سامنے مثال کے طورپرپیش کیا کرتے تھے، حکومت نےسی پیک کےتحت کی گئی چینی سرمایہ کاری کوبھی غارت کردیا،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج لاکھوں لوگ بے روزگارہوگئے ہیں،آج بجلی2روپےمہنگی کردی گئی،گیس اورپٹرول کی قیمتیں بھی آسمان پرہیں، آپ نے یومیہ بنیاد پرقرضوں میں اضافہ کیا، ہم یومیہ بنیاد پرنیچے کی طرف جارہے ہیں، ان کومزید وقت دیا توروزانہ کی بنیاد نیچے کی طرف جائیں گے.

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل خائف ہےکہ آزادی مارچ نےاسکی 40 سال کی سرمایہ کاری پرپانی پھیردیا،کب تک چھپاتے رہوں گے، ہم جانتے ہیں تم نے کیا کیا ہے اور کیا کررہے ہوں،یہ آزادی مارچ ہی نہیں بلکہ آنیوالے وقت میں ایک انقلاب کی نوید دےرہا ہے، کچھ قوتیں آئے روز محلاتی سازشوں سےپاکستانی عوام کی قسمت سےکھیل رہی ہیں، یہ ملک سرمایہ داروں ، جاگیرداروں اور بیوروکریسی کا نہیں ہے،کہتے ہیں پارلیمانی کمیٹی بنا دیتے ہیں جو دھاندلی کی تحقیقات کر ےگی،پارلیمانی کمیٹی بنے ایک سال ہوگیا،95 فیصدپولنگ اسٹیشنزپرہمارےپولنگ ایجنٹوں کوقانونی فارم پرنتائج نہیں ملے،ہم نےچورکو دن دہاڑےچوری کرتےپکڑا اب کہتاہے تحقیقات کرل میں چورہوں یا نہیں،کئی لوگ دہشتگردی کےنام پراٹھائے گئےاورلاپتا ہیں،کیا کسی ادارےکویہ حق حاصل ہےکہ شک کی بنیادپرکوئی 12 ،12سال غائب رہے،یہ ہجوم آگےبڑھا توتمہارےکنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا

  • آزادی مارچ، ڈیڈ لاک برقرار، درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں،پرویز خٹک

    آزادی مارچ، ڈیڈ لاک برقرار، درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں،پرویز خٹک

    آزادی مارچ، ڈیڈ لاک برقرار، درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں،پرویز خٹک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں ملاقات ختم ہو گئی ہے ،حکومتی ٹیم میں اسد عمر، پرویز الہٰی، اسد قیصر ، پرویز خٹک شامل ہیں نورالحق قادری اور شفقت محمود بھی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں.

    آزادی مارچ ،نمٹنے کے لئے حکومت کا پلان بی پر عمل شروع

    آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

    اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی آئی تھی ،وزیراعظم کے استعفے ،نئے الیکشن کے مطالبات سامنے رکھے تھے،الیکشن میں فوج کا عمل دخل نہ ہونے کا مطالبہ بھی رکھا،

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

    پرویز خٹک نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے اور یہ اپنے لیڈر سے بات کریں گے ،ابھی وہی پوزیشن ہے ہماری بات چیت چل رہی ہے ،کچھ چیزوں پراتفاق ہوا ہےکچھ پرڈیڈ لاک برقرار ہے، بات چیت جاری ہے ان کا اپنااورہمارا اپنا موقف ہے،کوشش ہےکہ ڈیڈلاک دورہوجائے،درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں

  • وزراء کی کارکردگی کا جائزہ ، وزیراعظم نے کیا کہا؟ فردوس عاشق اعوان

    وزراء کی کارکردگی کا جائزہ ، وزیراعظم نے کیا کہا؟ فردوس عاشق اعوان

    وزراء کی کارکردگی کا جائزہ ، وزیراعظم نے کیا کہا؟ فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزراء اورمحکموں کو آئندہ 3 ماہ کے لیے روڈ میپ دیا،پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے پروگرامزکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی،روزگارکے لیے نئےمواقع اورپالیسی ترتیب دینےکی ہدایت کی گئی،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تمام فیصلوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ، وزیراعظم ہروزارت کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے،پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم نے اصلاحاتی ایجنڈے سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم  کا اعادہ کیا،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کوپٹڑی پررواں دواں کردیا گیا ہے، معاشی اشاریے گواہی دے رہے ہیں پاکستان کی معیشت دلدل سے نکل گئی ہے،تمام فیصلوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی،ہمارامالیاتی خسارہ پچھلےسال کے مقابلے میں 50فیصد کم ہوا ہے،اسٹاک مارکیٹ کی تیزی معیشت پراعتماد کا اظہار ہے،کابینہ کوبتایا گیا کہ اصلاحات کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. روپےکی قدرمیں بہتری آرہی ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ 2020تک گردشی قرضوں کاخاتمہ کردیں گے، 5سال مکمل کرنے تک 50لاکھ ٹیکس دہندگان کا ہدف ہے،لوگوں نےدھرنے پرتوجہ نہیں دی،اسٹاک ایکس چینج میں اضافہ ہوا،چیلنجزپر قابوپا کرآگے بڑھنا ہے، صرف  سکھ یاتریوں کے لیے نہیں تمام غیرملکیوں کےلیے ویزہ پالیسی میں نرمی کررہے ہیں،گورونانک کےجنم دن کی تقریبات کےلیے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی گئی،سیاحوں کی آسانی کےلیےویزہ فارم کوازسرنوترتیب دیاجارہاہے،

  • پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے میزائل تجربے کو کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا،

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    نیول چیف ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

  • آزادی مارچ، حکومتی و اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری

    آزادی مارچ، حکومتی و اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رہبرکمیٹی سے مذاکرات جاری ہیں،آزادی مارچ اوراپوزیشن کے مطالبات پربات چیت ہو رہی ہے.

    حکومتی کمیٹی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، شفقت محمود، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی شامل ہیں ،

    رہبرکمیٹی میں اکرم درانی،احسن اقبال،نیئربخاری، فرحت اللہ بابر اورمیاں افتخار، امیرمقام، مولانااویس نورانی، طاہر بزنجو ، ہاشم بابراورشفیق پسروری شامل ہیں.

    آزادی مارچ ،نمٹنے کے لئے حکومت کا پلان بی پر عمل شروع

    آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں حکومتی کمیٹی کےارکان شریک تھے،ملاقات میں‌ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کورہبرکمیٹی کے ساتھ ملاقات پربریفنگ دی گئی،

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے استعفے کے علاوہ کوئی بھی جائزاورآئینی مطالبہ ماننے کی منظوری دے دی،وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار دے دیا،وزیراعظم نے ساتھ دینے پرچودھری برادران کا شکریہ ادا کیا،

  • پاک فضائیہ کے سربراہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی

    اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی کینیا کی فضائیہ کو بڑی پیشکش

    فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

    دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    ائیر چیف نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو پاکستان کی جانب سے تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔

    معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • ضمانت کل کی ہو گئی پھر بھی مریم نواز رہیں گی "قیدی”

    ضمانت کل کی ہو گئی پھر بھی مریم نواز رہیں گی "قیدی”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا ,لاہورہائیکورٹ کے آرڈرمیں تاخیر کے باعث مریم نوازکاروبکار جاری نہ ہوسکا ،مریم نواز کے وکلا آج دستاویزات مکمل نہ کرسکے، احتساب عدالت لاہور کے جج عدالت سے روانہ ہو گئے.

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکے زرضمانت جمع کروانے میں وقت لگا،مریم نواز کی جانب سے لیگی رہنما فیصل ایوب کے 2 کروڑ روپے کے مچلکے جمع ہونا تھے ،دستاویزات مکمل نہ ہونے پر مریم نواز مزید ایک دن بطور قیدی گزاریں گی

    لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا،مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کے داماد راحیل نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا۔

    مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا ، حالیہ دنوں میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں مریم نواز کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریم نواز اب سروسز ہسپتال میں والد کے ہمراہ ہیں.

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

  • نواز شریف کا کونسا ٹیسٹ ضروری ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتا؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

    نواز شریف کا کونسا ٹیسٹ ضروری ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتا؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

    سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کو بیرونِ ملک ٹیسٹ کیلئے بھیجنے کی حمایت کردی، ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ہم سے پوچھے، ہم لکھ کر دینگے کہ نواز شریف کا جینیٹک ٹیسٹ کیلئے بیرونِ ملک جانا ضروری ھے،

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سروس اسپتال سے منتقل ہونے کاکہا ہے،نواز شریف کا خاص جنیٹک ٹیسٹ پاکستان میں ممکن نہیں، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جنیٹک ٹیسٹ کے لیے مریض کو باہر جانا پڑتا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ جنیٹک ٹیسٹ کی نوعیت پر منحصر ہے،

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سروسز اسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے ،نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

  • نواز شریف کی طبیعت ناساز یا کچھ اور…اچانک کہاں منتقل کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر

    نواز شریف کی طبیعت ناساز یا کچھ اور…اچانک کہاں منتقل کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر

    نواز شریف کی طبیعت ناساز یا کچھ اور…اچانک کہاں منتقل کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف جو سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کرنے کا امکان ہے،شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولنس سروسز اسپتال لاہورپہنچ گئی ،شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولنس میں نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹر بھی موجود ہیں.

    نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سروسز اسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے ،نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • نوجوانوں کی تولیدی صحت ،اسمبلی میں قرارداد جمع

    نوجوانوں کی تولیدی صحت ،اسمبلی میں قرارداد جمع

    نوجوانوں کی تولیدی صحت ،اسمبلی میں قرارداد جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو تولیدی صحت کی معلومات اور خدمات درست وقت پر تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعہ پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب نوجوانوں کی تولیدی صحت کو بنیادی حق کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور حکومتِ پنجاب سے درخواست  کرتی ہے کہ نوجوانوں کو تولیدی صحت کی معلومات اور خدمات درست وقت پر تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعہ پہنچانے کےلئے اقدامات کریں۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا ہے اس بات پر خصوصاً زور دیا جائے کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے تمام صحت کے اداروں میں نوجوانوں کے لئے تولیدی صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔