Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں یعنی ، مفتی محمود خاندان ، اچکزئی خاندان ، ولی خان خاندان ،بھٹو خاندان اور شریف خاندان ۔۔۔

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیئے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہیں .

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

  • مولانا کو اپنی پارٹی کا نام  جمیعت علماء چور بچاو رکھنا چاہیے، ایسا کس نے کہہ دیا

    مولانا کو اپنی پارٹی کا نام جمیعت علماء چور بچاو رکھنا چاہیے، ایسا کس نے کہہ دیا

    مولانا کو اپنی پارٹی کا نام جمیعت علماء چور بچاو رکھنا چاہئیے، ایسا کس نے کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے ،اپوزیشن کا لاکھوں لوگ اسلام آباد لانے کا دعوی ٹھس ہو گیا ہے۔ 11 پارٹیوں کا مکس اچار مل کر بھی چند ہزار لوگ حکومت کے خلاف اکٹھے کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

    عامر مغل نے مزید کہا کہ ہاکستانی عوام باشعور ہو چکی ہے۔اور اب ان آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کو تیار نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمان کا خطاب ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا ،مولانا نے اپنے کرہشن پارٹنرز کو بچانے کیلئیے اپنا آخری زور بھی لگایا ،مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ 30 سالوں میں شریف خاندان اور زرداری خاندان کے ساتھ مل کر اس قوم کا جو مال لوٹا اس مال کو حلال کرنے کی ناکام کوشش کی۔

    عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں، شہباز شریف کا آزادی مارچ میں انکشاف

    عامر مغل کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا نام تاریخ میں علمائے سوء کی لسٹ میں پہلے نمبر پر لکھا جائے گا ،ایک طرف پاکستان کے جید علمائے دین لوگوں کو دعوت و تبلیغ کا درس دینے رائے ونڈ میں اکٹھے ہو رہے ہیں ،دوسری طرف چند علمائے سوء مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پاکستان کو لوٹنے والوں سے بچانے کیلئے اسلام آباد میں جمع ہیں.ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے چند علماے سو کی ” چور لٹیرے بچاو ” تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے .

    مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    عامر مغل نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی پارٹی کا نام ” جمیعت علمائے اسلام ” سے بدل کر ” جمیعت علمائے چور بچاو” رکھنا چاہئیے ،پاکستان کے دینی مدارس میں پڑھنے والے 30 لاکھ طلباء نے بھی چند علمائے سوء کی ” چور بچاو ” تحریک سے لاتعلقی کا قابل تحسین اعلان کیا ہے۔پاکستان کا مستقبل اس وقت محب وطن وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ہے ۔اپوزیشن کا ملکی ترقی روکنے کا ناپاک ارادہ کامیاب نہیں ہو گا 22 کروڑ عوام کی دعائیں اور سپورٹ عمران خان کے ساتھ ہے۔.

  • بانی ایم کیو ایم کی ضمانت ختم

    بانی ایم کیو ایم کی ضمانت ختم

    بانی ایم کیو ایم کی ضمانت ختم

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم اولڈ بیلی کرمینل کورٹ لندن میں پیش ہوئے ،بانی ایم کیو ایم کو ایک بار پھر دفعات پڑھ کر سنائی گئیں ،لندن میں بانی ایم کیو ایم کا ٹرائل یکم جون کو شروع ہو گا ،بانی ایم کیوایم پردہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ چل رہاہے ،کاؤنٹر ٹیررازم ڈویژن نے تشدد پر اکسانے کے الزام میں بانی ایم کیو ایم کو چارج کیا

    برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں

    قبل ازیں دس اکتوبر کو بانی ایم کیو ایم عدالت میں پیش ہوئے تھے،برطانوی عدالت نے بانی ایم کیوایم پرسخت پابندیاں عائد کردی تھیں

    برطانوی عدالت نے حکم دیا کہ بانی ایم کیوایم کاپاسپورٹ پولیس کےپاس رہےگا،عدالت نے بانی ایم کیوایم کوسوشل اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیا،عدالت نے بانی ایم کیوایم پربغیراجازت سفرکرنے پربھی پابندی عائد کردی ،ضمانت خارج ہونے پربانی ایم کیوایم کوگرفتارکرلیا جائے گا،

    بانی ایم کیو ایم گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن پیش ہوئے تھے ،بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے ،

    ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

    الطاف حسین کو رواں برس گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، آج پھر الطاف حسین کو طلب کیا گیا ہے ،نفرت انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم پر فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے

    گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی

    الطاف حسین کے گھر پر پندرہ سے زائد پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا. الطاف حسین نے 2016 میں تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کارکنان قانون ہاتھ میں لیں، سابقہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں.

    الطاف حسین پر فرد جرم عائد

  • میں نے یہ کام نہ کیا تو میرا نام عمران نیازی رکھ لینا، شہباز شریف

    میں نے یہ کام نہ کیا تو میرا نام عمران نیازی رکھ لینا، شہباز شریف

    میں نے یہ کام نہ کیا تو میرا نام عمران نیازی رکھ لینا، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر6 ماہ میں معیشت ٹھیک کردیں گے،6 ماہ میں معیشت ٹھیک نہ کی تو میرا نام عمران نیازی رکھ دینا،

    عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں، شہباز شریف کا آزادی مارچ میں انکشاف

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پھونکیں مار مار کر تعیناتیاں کرتے ہیں ،کہا تھا ہم چارٹر آف اکانومی کےلیے تیار ہیں،کنٹینر پر بدکلامی آپ نے شروع کی تھی،کشمیر کے مسئلے پر حکومت کا ساتھ دیا،عمران خان کا دل پتھر کا ہے ،تبدیلی آئے گی اور جھوٹ ،جادو ٹونا دفن ہوگا،نوازشریف کی قیادت میں اسلامی فلاحی ریاست بنے گی،انہوں نے چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کو تکبر سے مستردکردیا،

    مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

  • عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں، شہباز شریف کا آزادی مارچ میں انکشاف

    عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں، شہباز شریف کا آزادی مارچ میں انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو آزادی مارچ کی قیادت کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی اب آئی ہے ،عوام کا سمندر سلیکٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا،عمران خان نے کنٹینر کی سیاست شروع کی تھی،آج عمران خان کی کنٹینر کی سیاست دفن ہوگئی ہے

    مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے نیا پاکستان بہتر تھا یا پرانا ،نوازشریف کے دورمیں اسپتالوں میں مفت دوائیاں ملتی تھیں،نوازشریف کی قیادت میں ڈینگی کا خاتمہ کیا گیا ،ڈاکٹرزنرسز کی تربیت کےباوجود ہزاروں لوگ ڈینگی سے متاثر ہوئے،ڈینگی سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے عمران خان نظر نہیں آئے ،عمران خان ہمیں ڈینگی برادران کہتے تھے ،ہمارے دور میں کینسر کے مریضوں کےلیے مفت دوائیاں دی جاتی تھیں.

    آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے ،جب تک ملک سےعمران خان کی جان نہیں چھٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے،آج معیشت دم توڑگئی ہے،نوازشریف کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی تھی،ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر دور کی بات ہے،عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار اور سر سے چھتیں چھین لی ہیں،طلبا سے وظائف چھین لیے گئے،کاروبار بند ہوگیا،وقت آگیا ہےعمران خان کی چیخیں نکلنی چاہئیں،عمران خان کے آتے ہی کینسر اسپتال بند ہوگیا،جانتا تھا پی ٹی آئی نے 5سال میں خیبرپختونخوا تباہ کردیا،

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ غریب جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں ،جادو ٹونے کی حکومت ملک کی تباہی کی باعث بن گئی ہے،70سال میں اس سے بدترین صورتحال نہیں دیکھی،

  • اور شہباز شریف آزادی مارچ میں پہنچ گئے

    اور شہباز شریف آزادی مارچ میں پہنچ گئے

    اور شہباز شریف آزادی مارچ میں پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچ گئے ،طارق فضل چودھری،خرم دستگیر ،امیر مقام ،ایاز صادق شہباز شریف کے ہمراہ ہیں،

    شہبازشریف فضل الرحمان کے ہمراہ پنڈال میں موجود ہیں،جے یو آئی ف کے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا سے بھی قافلوں کی کشمیر ہائی وے آمد ہو چکی ہے،جس کے بعد ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کی بیشتر سڑکیں بند ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 21 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے، 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ پانچ دن میں اسلام آباد پہنچا ،آزادی مارچ کے شرکاء نے رات اسلام آباد گزاری، آج جمعہ کے بعد اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول زرداری، اسفند یار ولی کا خطاب ہو گا.

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    جلسے کے بعد آزادی مارچ اسلام آباد میں رکے گا یا ختم ہوجائے گا اس کا لائحہ عمل مولانا فضل الرحمان آج جمعہ کے بعد ہونے والے جلسے میں کریں گے .

    لاہور میں جب آزادی مارچ کے شرکاء سے قائدین نے خطاب کیا تھا تو اسوقت لاہور میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما سٹیج پر موجود نہیں تھا جس پر مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں لاہور بلا کر لاوارث چھوڑ دیا گیا .تاہم آج شہبازشریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے

  • مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی تقریرنشرنہ کرنے کا معاملہ، پشاورہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی کی آواز کو دبانا آئین کے آرٹیکل 19اور پیمرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے،نجی چینلزمولانا فضل الرحمان کی تقریرنشرنہ کرنے کے احکامات پر ہائیکورٹ سے رجوع کریں،

    آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان

    عدالت نے جے یو آئی کے سربراہ کی تقریر نشر نہ کرنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردےدی، عدالت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر چیئرمین پیمرا کے زبانی احکامات پر روکی گئی جو غیرقانونی ہے،جتنا وقت حکومت کو دیا جاتا ہے اتنا ہی وقت ٹی وی چینلزپراپوزیشن کوبھی دیا جائے،

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

     

  • فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی ضرورت ہی نہیں ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم سمجھ رہے ہیں میں استعفیٰ دے دوں گا،سن لیں ،عمران خان نے تمہیں نہیں چھوڑنا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گلگت بلتستان کی یوم آزادی کا دن ہے،گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ یوم آزادی منانے آیاہوں،52سال پہلے گلگت آیا تھا،سارا علاقہ  جانتا ہوں ،کوئی سیاستدان ایسا نہیں جو میری طرح گلگت بلتستان کا چپہ چپہ جانتاہو،گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل  جانتا ہوں،گلگت بلتستان کے کئی علاقے پیچھے رہ گئے گلگت بلتستان پروہ توجہ دی جائےگی جوکسی حکومت نےنہیں دی  ،گلگت بلتستان میں سیاحت پر توجہ نہیں دی گئی،گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے دوگنا ہے،سوئٹزرلینڈ میں انفراسٹریکچر اور سہولتیں ہیں،سوئٹزرلینڈ میں بہت زیادہ سیاح آتے ہیں،میں نے دنیا بھر کے خوبصورت ملک دیکھے ہیں،ہمارے پاس سہولتیں نہیں کہ لوگ باہر سے انفراسٹریکچر دے سکیں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کےلیے اسکیم بنا رہا ہوں،سروس انڈسٹری کےلیے کالجز کے قیام پر بات ہورہی ہے،گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو نوکریاں ڈھونڈھنے بیرون ملک نہیں جانا پڑےگا،گلگت بلتستان کابینہ سے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر بات چیت کی ہے،چاہتے ہیں عوام کو سردیوں میں بجلی کا کوئی مسئلہ نہ ہو،گلگت بلتستان میں فوڈ پروسیسنگ پلانٹ لگایاجائےگا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آزادی مارچ اسلام آباد میں ہورہا ہے،اسلام آباد میں لوگ بڑی تعداد میں جمع ہیں، دیکھنا ہے یہ لوگ کس سے آزادی لینے آئے ہیں،پیپلزپارٹی والے کہیں گے مہنگائی ہوگئی ہے،مسلم لیگ ن والوں کو پتہ ہی نہیں وہ کیوں اسلام آباد آئے ہیں،جے یوآئی والے کہیں گے اسلام آباد پر یہودی قبضہ کررہے ہیں،فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی ضرورت ہی نہیں ہے ،ووٹ اورپیسے کے لیے اسلام کونقصان پہنچایا جاتا ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کے پرمٹ پر فضل الرحمان کا اسلام بک جاتا ہے،لوگ سمجھتےہیں فضل الرحمان  اسلام کا ٹھیکےدار ہے،سوشل میڈیا کازمانہ ہے چیزیں نہیں چھپتیں،لوگ جانتے ہیں اصلیت کیا ہے،جے یو آئی کی مخالفت کرنے والامحمود اچکزئی بھی آگیا ہے،ایسا لگتا ہے فضل الرحمان بھارتی شہری ہے،بھارتی میڈیا فضل الرحمان کودکھا کر خوش ہے،فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی سازش کی ضرورت ہی نہیں ہے ،آپ نے جتنی مرضی بیٹھنا ہے بے شک بیٹھیں ،جب آپ کا کھانا ختم ہوجائے گا ہم بھجوادیں گے،آپ کو این آر او نہیں ملے گا اصل بات یہ ہے کہ آپ کے کرپشن کیسز سامنے آگئے ہیں ،ملک کے 3بار وزیراعظم کے بیٹے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں،سابق وزیرخزانہ بھی ملک سے باہر بیٹھےہوئے ہیں شہبازشریف کے داماد بھی باہر بیٹھے ہوئے ہیں ،آپ نے چوری نہیں کی تو باہر کیوں بھاگ گئے؟

    غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مہنگائی تو پیپلزپارٹی کے دور میں تھی ،میں نے 22سال کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے،یہ سمجھتے ہیں مل کر دباوَ ڈالیں گے اور میں این آر او دے دوں گا،اللہ سے وعدہ کیا تھا ملک کو مقروض کرنے والوں کو جیلوں میں ڈلواوَں گا،ان لوگوں نے6 ارب کا قرض 30 ارب ڈالر پرپہنچادیا،بلاول بھی لبرل کا لیبل لگاکر مارچ میں شرکت کرنےآیا ہے ،ان سے حساب مانگیں تو کہتے ہیں پاکستانی شہری نہیں،اپوزیشن سے حساب مانگیں تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے،پیسہ ملک سے باہر بھیجنے سے بجلی ٹرانسپورٹ مہنگی ہوجاتی ہے،کرپشن کے لیے ادارے تباہ کیے جاتے ہیں،کرپشن کے باعث ملک ڈوب جاتا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نےباہرفلیٹ لیاتھا، اس کا سپریم کورٹ میں حساب دیا،سیاسی یتیم سمجھ رہے ہیں میں استعفیٰ دے دوں گا،سن لیں ،عمران خان نے تمہیں نہیں چھوڑنا ،مجھے سیاست کی ضرورت ہی نہیں تھی ،مجھے اللہ نے سب کچھ دے رکھا تھا،ان چوروں کی وجہ سے ہم آج قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں،جتنا ٹیکس اکٹھا ہوا اس کا آدھا قرض کی قسطیں ادا کرنے میں لگ گیا،جب تک ان کوسزائیں نہیں ملیں گی،لوگ چوری سے نہیں ڈریں گے،آپ نے چوری نہیں کی تو حساب دو،

  • آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان

    آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان

    آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس منسٹر انکلیو میں شروع ہو چکا ہے، مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے جلسےکی حکمت عملی پر غور ہوگا ،شہباز شریف گزشتہ روز بیانات کے تضادات سے متعلق بھی صورتحال پرمشاورت کریں گے،مشاورتی اجلاس میں جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا،

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

    شہبازشریف کے خطاب اورچارٹرآف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دی جائے گی ،مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدور بھی شریک ہیں.اجلاس کے بعد ن لیگ کا وفد آزادی مارچ میں شریک ہو گا،

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    لاہور میں جب آزادی مارچ کے شرکاء سے قائدین نے خطاب کیا تھا تو اسوقت لاہور میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما سٹیج پر موجود نہیں تھا جس پر مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں لاہور بلا کر لاوارث چھوڑ دیا گیا .تاہم آج شہبازشریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے

  • آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں خواتین صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر عینی شیرازی اور شیفا یوسفزئی آزادی مارچ کی کوریج کرنے گئیں تو آزادی مارچ کی انتظامیہ نے انہیں روک دیا، آزادی مارچ کی سیکورٹی پر متعین انصارالاسلام کے رضا کاروں نے خواتین صحافیوں کو پنڈال میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    اینکرپرسن شفا یوسزئی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں ایک کارکن نے نعرہ لگایا خواتین یہاں نہیں آسکتیں،اندازہ تھا خواتین کو جلسے میں نہیں آنے دیا جائے گا،عینی شیرازی کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنان نے کہا آپ یہاں سے جائیں،جے یو آئی ترجمان سے اجازت لےکر جلسہ گاہ آئی تھی،جےیو آئی ترجمان نے کہا آپ جلسہ گاہ آسکتی ہیں،

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ سلوک پر افسوس ہوا،خواتین کے بغیر سیاست کو کیسے آگے لے کر جائیں گے؟کیا خواتین جے یو آئی کو ووٹ نہیں دیتیں؟خواتین سے ووٹ مانگتے وقت خیال کیوں نہیں آتا؟ سیاسی جماعتوں کو خواتین کو مین اسٹریم میں لانا مشکل لگتا ہے،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں خواتین کہاں ہیں؟