Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کوشو کازنوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا،عدالت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی .

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ کی معافی عدالت کو اسکینڈلائزکرنے کی حد تک قبول کی جاتی ہے، تحریری جواب دیں اور عدالت کو مطمئن کریں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےفردوس عاشق اعوان کونیاشو کازنوٹس جاری کرکےجواب طلب کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کوپہلا شوکاز نوٹس واپس لے لیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے بیان کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی،

    ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ضلعی کچہری کے دورے کی ہدایت کی،فردوس عاشق اعوان کوبار کے نمائندوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کرنے کا حکم عدالت نے دیا،عدالت نے کہا کہ ضلعی کچہری جا کردیکھ لیں عام لوگوں کو حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو5نومبرکودوبارہ طلب کر لیا ،عدالت نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو 4 نومبرتک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیا

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منگل کو کابینہ اجلاس ہوتا ہے اس دن سماعت نہ رکھیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ضلعی کچہری میں ہی کابینہ اجلاس رکھوائیں تاکہ وہ وہاں کے حالات دیکھیں،آئندہ سماعت کی تاریخ تبدیل نہیں کی جائے گی،

  • شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسلام‌ آباد پہنچ گئے وہ مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اور بعد نماز جمعہ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کریں گے.

    مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے، 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ پانچ دن میں اسلام آباد پہنچا ،آزادی مارچ کے شرکاء نے رات اسلام آباد گزاری، آج جمعہ کے بعد اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول زرداری، اسفند یار ولی کا خطاب ہو گا.

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    جلسے کے بعد آزادی مارچ اسلام آباد میں رکے گا یا ختم ہوجائے گا اس کا لائحہ عمل مولانا فضل الرحمان آج جمعہ کے بعد ہونے والے جلسے میں کریں گے .

    لاہور میں جب آزادی مارچ کے شرکاء سے قائدین نے خطاب کیا تھا تو اسوقت لاہور میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما سٹیج پر موجود نہیں تھا جس پر مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں لاہور بلا کر لاوارث چھوڑ دیا گیا .تاہم آج شہبازشریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالہ سے مذاکراتی کمیٹی وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں بنائی گئی،کمیٹی میں پی ٹی آئی کورکمیٹی کے ارکان شامل تھے، مذاکراتی کمیٹی اوراپوزیشن میں ایک دن میں2اجلاس ہوئے،کمیٹی میں صرف دھرنے کی جگہ پر بات کی گئی،مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن میں5نکات پر اتفاق رائے ہوا،حکومت نے فیصلہ کیا تھا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو نہیں روکیں گے

  • دس دن میں نواز شریف کا وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کواسٹیرائیڈز اورشوگر کیلیے انسولین دے رہے ہیں،دس روز میں نوازشریف کا وزن 108کلو سے کم ہوکر 98 کلو تک پہنچ گیا.

    ڈاکٹرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی دوائیں بڑھانے سے گردوں پراثر پڑتا ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلیے پی آئی سی میں آپریشن تھیٹر تیار ہے، نواز شریف کیلیے چوبیس گھنٹے آپریشن تھیٹر اور عملہ الرٹ ہے ،گزشتہ روز نواز شریف کا کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب شفیع اورڈاکٹر زاہد نے معائنہ کیا ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی سے بھی رابطہ ہے،

    نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا، نواز شریف نے گزشتہ روز دانتوں کی فلنگ بھی کرائی تھی

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

  • بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

    بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

    بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ جموں کشمیر،لداخ کی تقسیم کیلیے نئے قانون کے اطلاق پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کےذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا،دو کٹھ پتلی آمرمسلط کرکے بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت جدوجہد سے روکنا چاہتا ہے،

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتا،بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے،حالیہ اقدامات سےکشمیری عوام میں بھارت سے نفرت،ناراضگی اورمزاحمت کئی گنا بڑھی ہے،کشمیریوں کی طرف سے خاموش احتجاج کو طوفان سے پہلے کی خاموشی سمجھا جانا چاہیے،

    مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

    سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کو بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے پرزوردیا.

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • مولانا اسلام آباد اور وزیراعظم عمران خان کہاں روانہ ہو گئے؟ اہم خبر

    مولانا اسلام آباد اور وزیراعظم عمران خان کہاں روانہ ہو گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت روانہ ہو گئے ہیں،وزیراعظم گلگت بلتستان میں یادگارشہدا پرپھول چڑھائیں گے ،وزیراعظم عمران خان آزادی پریڈ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان سے گورنرگلگت بلتستان،وزیر اعلیٰ اور کابینہ ممبران بھی ملاقات کریں گے ،وزیراعظم گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،وزیراعظم عمران خان جلسہ عام سےبھی خطاب کریں گے.

    ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    گلگت کا 72 واں یوم آزادی آج گلگت بلتستا ن میں روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔ یہ دن جنگ آزادی کے ان مشاہیر اور گلگت سکاؤٹس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منایا جاتاہے جنہوں نے یکم نومبر1947 ء کو ڈوگرہ راج کے خلاف بغاوت کی تھی۔

    سیاسی’ سماجی اور ادبی حلقوں نے یہ دن شایان شان طریقے سے منانے کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ہیلی پیڈ گرائونڈگلگت میں ایک تقریب ہوگی ۔ نماز جمعہ کے بعد گلگت کے آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں بھی ایک شاندار تقریب ہوگی۔

  • آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس پر سماعت شروع ہو چکی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے فردوس عاشق اعوان سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک اہم عہدے پر فائز ہیں،مجھے کوئی پرواہ نہیں کیوں کہ سچ سچ ہوتا ہے،آپ میری ذات کے بارے میں جو کہیں مجھے کوئی پرواہ نہیں،آپ نے ایک زیر التوا معاملے پر بات کی اس لیے نوٹس جاری کیا،آپ ایک ایسے وزیر اعظم کی مشیر ہیں جو قانون کی بالادستی کےعلمبردارتھے،آپ نےپریس کانفرنس کےذریعےزیرسماعت مقدمات پراثراندازہونےکی کوشش کی،

    یونیورسٹیز کے طلبا کو اب کتنا وظیفہ ملے گا ؟فردوس عاشق اعوان نے کیا اعلان

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ آپ کی گفتگو سے فیئر ٹرائل کاحق متاثرہوتاہے،منتخب نمایندوں اور کابینہ کی ہم بہت عزت کرتے ہیں ،آپ حکومت کی ترجمان ہیں اور اہم ذمہ داری آپ کے پاس ہے،

    ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےعدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ،فردوس عاشق اعوان نے عدالت میں کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ جن چیزوں سے لاعلم تھی وہ مجھے بتایا،دانستہ طور پر عدالت کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، اگر میرے الفاظ کی وجہ سے عدالت کی توہین ہوئی ہے تو معافی مانگتی ہوں ،عدالت معافی دے آئندہ الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہوں گی،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایک سال کےدوران ہم نے سب سےزیادہ درخواستی نمٹائیں ،مجھے اس عدالت کے ججوں پر فخر ہے،آپ کےاپنے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس موجود ہیں، آپ کو اگر وزارت قانون نے کچھ نہیں بتایا تھا تو کسی سینیر وکیل سے پوچھ لیتیں،

    عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو عدالتی رولز پڑھنے کا کہہ دیا ،فردوس عاشق اعوان نے اونچی آواز میں عدالتی رولز پڑھے ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اُس کچہری میں عام لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں، اس سماعت کے بعد وہاں جا کر دیکھیں دکانوں میں عدالتیں لگی ہیں،کیا آپ کبھی ضلعی عدالتوں میں گئی ہیں؟ ہم پابند ہیں چھٹی کے دن بھی سویلین کو سننے کے ،ہم پریس کانفرنس نہیں کر سکتے اس لیے آپ کو بلایا ،ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں جس کا نام لےکر حلف لیا،ہم یہاں بیٹھے ہی عام لوگوں کےلیے ہیں،آپ توہین کررہی تھیں کہ کاش غریب لوگوں کیلیےبھی ایسا ہو،

    عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی مانگنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ انتظار کریں ہم فیصلہ جاری کریں گے.

  • آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ گئی، حکومت کا پلان اے کامیاب

    آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ گئی، حکومت کا پلان اے کامیاب

    اپوزیشن جماعتوں میں آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ‌ گئی،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے خود اعلان کر دیا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم اس کا فیصلہ کریں گے کہ کب کیا کرنا ہے.

    دوسری جانب اے این پی نے بھی کہہ دیا ہے کہ ن لیگ بے شک نہ آئے جلسہ آج ہو گا، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں، اسفند یار ولی جلسے سے خطاب کریں گے.

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگرکوئی یہ کہہ رہا ہے ہماراپروگرام ملتوی یا موخرہوا ہے تووہ سازش کررہا ہے،ہم نے کہازیروپوائنٹ سے ڈی چوک تک بند کرتےہیں تواعتراض نہیں ہوگا،کےپی والے گولڑہ شریف سے داخل ہوں گے،معاملہ طے ہوگیا،

    مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب مجھ سےخودبات کریں گی توپتا چلےگاوہ کیا کہنا چاہ رہی ہیں،مریم اورنگزیب سےمیرا رابطہ ہوانہ میں نے کیا،غلط فہمی پھیلائی گئی اسے دورہونا چاہیے ،اسلام آباد رات پہنچنے والےقافلوں کوہم ویلکم کریں گے،جس نے جلسہ ملتوی کرنے کی بات کی اس کی بھی لاج رکھنی چاہیے،آج کا دن توگزر گیا ویسے بھی آج جلسہ تونہیں ہورہا،

  • ن لیگ بے شک نہ آئے، آزادی مارچ کا جلسہ آج ہی ہو گا، اعلان ہو گیا

    ن لیگ بے شک نہ آئے، آزادی مارچ کا جلسہ آج ہی ہو گا، اعلان ہو گیا

     

    ن لیگ بے شک نہ آئے، آزادی مارچ کا جلسہ آج ہی ہو گا، اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ ن لیگ بے شک نہ آئے،جلسہ آج ہوگا، جلسہ منسوخی ن لیگ کا پروپیگنڈا ہے، اسفندیارولی کی قیادت میں اے این پی کابڑا جلوس اسلام آباد آ رہا ہے،اسفند یارولی خان آج ہی جلسے سے خطاب کریں گے .

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ آزادی مارچ کا جلسہ کل تک کے لئے ملتوی کر دی گیا ہے جلسہ نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس پر مولانا فضل الرحمان خود میدان میں آئے اور انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کرنا ہے.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ ملتوی نہیں ہوا،تمام قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں، احتجاجی مارچ ہے،اس میں جلسہ بھی ہے اوردھرنا بھی،

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے.میڈیا پرکنفیوژن پھیلایا جارہا ہےکہ جلسہ ہے یا دھرنا ہے،میں بتا دوں کہ یہ مارچ ہے، مارچ ہے، مارچ ہے ،مارچ میں جلسہ بھی ہوتا ہے دھرنا بھی ہوتا ہے ،یہ آزادی مارچ ہے،اسلام آباد میں بھی مارچ رہے گا،اسلام آبادمیں مارچ بھی ہوگا، جلسہ بھی ہوگا،

    حکومت نے آزادی مارچ کو کیا کیا سہولیات دیں؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں میں آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ‌ گئی،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے خود اعلان کر دیا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم اس کا فیصلہ کریں گے کہ کب کیا کرنا ہے.

  • مولانا  کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو گئے،میاں اسلم اقبال

    مولانا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو گئے،میاں اسلم اقبال

    پاکستان میں موجود مودی لابی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ سے کچھ نہیں ملے گا لیکن وہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں ضرورکامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان میں موجود مودی لابی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے لیکن عوام ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 25جولائی 2018ء کے انتخابات میں پاکستان کے عوام کو کرپٹ مافیا سے آزادی مل چکی ہے۔مولانا کے آزادی مارچ کا مقصد کرپٹ مافیا اور منی لانڈررز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ فضل الرحمن ملک کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

    صوبائی وزیر نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ ڈنڈوں اور مسلح جتھوں کے ساتھ احتجاج مہذب معاشروں میں زیب نہیں دیتا۔مولانا نے مسلح جتھے دکھا کر ملک کو بدنام کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر طے کر رہا ہے اور یہی بات اپوزیشن کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ملک کی معیشت بہتر جبکہ کرپٹ مافیا کی معیشت خراب ہو رہی ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ قومیں اتحاد کی قوت سے ترقی و خوشحالی کی منزل پاتی ہیں۔آزادی مارچ کرنے والے قوم میں تفریق پیدا کرکے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔ملک کے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا قوم سے دشمنی کا ایجنڈا ہے۔کرپٹ مافیا نے اپنی اولادوں او ر دوستوں کو نوازا،ملک کو بدحال کیا۔کرپٹ مافیا نے قومی وسائل کی لوٹ مار سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے ادوار میں کی جانے والی کرپشن بچانے کیلئے مولانا کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہونے والوں کا گروہ جلد بکھرجائے گا۔اپوزیشن کی غیرجمہوری حرکتوں اور رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی اور ترقی کا سفر طے کریں گے۔

  • یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

    یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

    یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کا قافلہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں گوجرخان سے اسلام آباد روانہ ہو چکا ہے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی نہیں ہوا،تمام قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں، احتجاجی مارچ ہے،اس میں جلسہ بھی ہے اوردھرنا بھی،

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے.میڈیا پرکنفیوژن پھیلایا جارہا ہےکہ جلسہ ہے یا دھرنا ہے،میں بتا دوں کہ یہ مارچ ہے، مارچ ہے، مارچ ہے ،مارچ میں جلسہ بھی ہوتا ہے دھرنا بھی ہوتا ہے ،یہ آزادی مارچ ہے،اسلام آباد میں بھی مارچ رہے گا،اسلام آبادمیں مارچ بھی ہوگا، جلسہ بھی ہوگا،

    حکومت نے آزادی مارچ کو کیا کیا سہولیات دیں؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں میں آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ‌ گئی،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے خود اعلان کر دیا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم اس کا فیصلہ کریں گے کہ کب کیا کرنا ہے.