Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بلاول کے جلسے سے قبل ایسا کیا ہوا کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے سر پکڑ لئے

    بلاول کے جلسے سے قبل ایسا کیا ہوا کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے سر پکڑ لئے

    بلاول کے جلسے سے قبل ایسا کیا ہوا کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے سر پکڑ لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آج پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کریں گے، جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تا ہم موسم نے سب کچھ بدل ڈالا،رحیم یار خان میں تیز بارش کے باعث جلسہ گاہ پانی سے بھر چکی،جلسہ گاہ میں ٹینٹ، کرسیاں سب کچھ بارش کی وہ سے گیلا ہو چکا، تیز بارش کے باعث جلسہ کے انتظامات مکمل ہونے کے باوجود زیرو پر جا پہنچے.

    شیخ رشید کو معطل کیا جائے، بلاول کا مطالبہ

    سانحہ تیز گام ، شیخ رشید نے کوتاہی تسلیم کر کے بڑا اعلان کر دیا

    بلاول زرداری نے آج جمعہ کو رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرنا ہے، اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی تمامتر تیاریاں و انتظامات بارش کی نذر ہو گئے،پی پی کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ بلاول کے پہنچنے سے قبل ہم دوبارہ انتظامات کر لیں گےتا ہم یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اگر موسم خراب رہا تو بلاول زرداری کا آج کا جلسہ ملتوی بھی کیا جا سکتا ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کو گلگت میں کیا پسند آ گیا؟

    وزیراعظم عمران خان کو گلگت میں کیا پسند آ گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں‌ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتی ،گلگت بلتستان کے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،کشمیر میں کرفیو ہٹنے پر آزادی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،گلگت بلتستان کے آزادی کے دن بتانا چاہتاہوں ہمیں اسلام کےاصولوں پرچلنا ہوگا،

    غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف مقامات کو کھول دیا گیا ہے ،گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے ،گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا،لوگوں کو عدل کا نظام دے کر سہولتیں فراہم کریں گے ،پاکستان کو سیاحت کے لیے دیا ہے،70ممالک کوآسان ویزے ملیں گے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 52سال پہلے گلگت آیا تھا،مشکلات کے باعث گلگت بلتستان میں بہت کم سیاح آتے تھے ،دنیا کے تمام خوبصورت مقام دیکھ چکا ہوں،گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ہے،چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،گلگت بلتستان چین سے پاکستان کو ملاتا ہے،مستقبل میں گلگت بلتستا ن بھی ترقی کرے گا.

  • غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

    غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے آزادی کی جنگ لڑی،گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف جنگ لڑی، لوگ نہیں جانتے تھے گلگت بلتستان میں 1947میں کیا ہوا،کلمہ پڑھنے سے ہم دعویٰ کرتے ہیں اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے ،ہمارا نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا؟لاالہ الا اللہ،پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ،ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پرچلنا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ ہمیشہ کے لیے رول ماڈل ہے،ہمیں ان اصولوں پر چلنا ہے جن کے لیے  ملک بنایا گیا،لاالہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے،غیرت مند انسان کبھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا ، پاکستانی قوم اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی،یہی قوم دنیا کے سامنے مثال بنے گی، دس سال کے اندر دو سپر طاقتوں نے مسلمانوں کے آگے گھٹنے ٹیکے .

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کوجانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے،کشمیریوں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں،ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز دنیا میں اٹھاتا رہوں گا ،اگر آپ لوگوں نے جنگ نہ لڑی ہوتی تو آپ بھی مودی کے ظلم کا شکار ہوتے ،خوف انسان کو غلام بنا دیتا ہے،اسلام ہمیں خوف سے آزاد کردیتا ہے،مودی کشمیر میں آخری کارڈکھیل چکا ہے ,کرفیو ہٹنے پر کشمیری میں آزادی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،کوئی طاقت کشمیر کی آزاد سے نہیں روک سکتی،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 52سال پہلے گلگت آیا تھا،مشکلات کے باعث گلگت بلتستان میں بہت کم سیاح آتے تھے ،دنیا کے تمام خوبصورت مقام دیکھ چکا ہوں،گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ہے،چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،گلگت بلتستان چین سے پاکستان کو ملاتا ہے،مستقبل میں گلگت بلتستا ن بھی ترقی کرے گا

  • قانون پرعملداری ہو تو ایسے،چیف جسٹس کے حکم کے بعد فردوس عاشق اعوان کہاں پہنچ گئیں؟

    قانون پرعملداری ہو تو ایسے،چیف جسٹس کے حکم کے بعد فردوس عاشق اعوان کہاں پہنچ گئیں؟

    قانون پر عملداری ہو تو ایسے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہاں پہنچ گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پرضلعی کچہری کا دورہ کیا،میری سیاسی زندگی میں مجھ پر کوئی کیس نہیں بنا،سائلین کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کو دیکھنے آئی ہیں، ڈسٹرکٹ کچہری اسلام آباد زبوں حالی کا شکار ہے،میں نے کبھی تھانے اور کچہری کی سیاست نہیں کی،کسی عدالت میں آنا 20سالہ سیاسی زندگی میں پہلا اتفاق ہے،

    مولانا کو کون کونسی سہولیات حکومت نے دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کی شکرگزارہوں کہ انہوں نےمیری ذمہ داری لگائی،مشکل ترین حالات میں معزز جج صاحبان اور وکلا ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،ضلعی کچہری کی صورتحال ہم سب کےلیے لمحہ فکریہ اور چشم کشا ہے،ضلعی کچہری میں سائلین کے لیے سہولیات میسرنہیں،ماضی میں باری باری اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،صدرڈسٹرکٹ بارکو یقین دلاتی ہوں حکومت کے سامنے آپ کی ترجمان بنوں گی،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں مشکل حالات میں لوگوں کوانصاف دینےمیں مصروف ہیں،حکومت 1830 کے بنے ہوئے قوانین میں ریفارمز کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم نےسب سےزیادہ انسانی حقوق کوفوقیت دی،حکومت اور بار کے درمیان پل کا کردار میرے لیے اعزاز ہے،ہم نے مایوسی کو امید میں بدلنا ہے،وزیراعظم تک وکلا کی آواز پہنچاوَں گی،سیاسی کارکن سے پہلےسوشل ورکر ہوں،نچلے اورپسے ہوئے طبقے کے لیے جدوجہد کرنا وزیراعظم کی ترجیح ہے،نئے ماسٹرپلان کے تحت ڈسٹرکٹ کورٹس میں سہولتیں دیں گے،ہائیکورٹس میں ججز کی کم تعداد کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،سی ڈی اے ماسٹر پلان وجود میں آیا،کرڈیٹ عمران خان کو جاتا ہے،

  • آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اکرم درانی کے کہنے پر بیان دیا،مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن کا جلسہ منسو خ ہوا جو غلط نہیں تھا، مارچ میں مسلم لیگ ن کےکارکنان نےجوش و خروش سے شرکت کی،

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے ہم سےکہا وزیراعظم کے استعفےکا مطالبہ نہیں مان سکتے،ہمارامطالبہ حکومت کو گھر بھیجنا اور وزیراعظم سے استعفیٰ لینا ہے،ملک میں موجودہ حالات اس حکومت کے پیدا کردہ ہیں،ملک میں فوری طورپر انتخابات کروائے جائیں،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کوتالہ لگا دیا،آرڈیننس کی فیکٹری لگادی گئی،تحریک انصاف کے دھرنے سے ہمارے لیے مشکلات نہیں تھیں،

    مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

    آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ن لیگ کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ قائد نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ کےکارکنان جلسہ گاہ پہنچیں،جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج کارکنان کی نوازشریف سے محبت کا امتحان ہے، نوازشریف کے بیانیے پر لبیک کہنے والے آج جلسہ گاہ پہنچ کراس کاثبوت دے دیں، ن لیگ کےکارکنان ہر رکاوٹ کو عبور کرکے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہیں،آج جلسہ گاہ ووٹ کو عزت دو کےنعروں سے گونج اٹھنا چاہیے،

  • خواجہ سراوَں کے حقوق ،عدالت نے سندھ حکومت کو دیا بڑا حکم

    خواجہ سراوَں کے حقوق ،عدالت نے سندھ حکومت کو دیا بڑا حکم

    خواجہ سراوَں کے حقوق ،عدالت نے سندھ حکومت کو دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں خواجہ سراوَں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،وفاقی وزرات برائےانسانی حقوق نےسندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا، جواب میں کہا گیا کہ خواجہ سراوَں سےمتعلق قانون کےبعدرولز بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،رولز بنانے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے،

    آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

    عدالت نے کہا کہ قانون 2018 میں بنا مگر ایک سال ہوگیا رولز نہیں بنائے جا سکے،جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراوَں کو بھیک مانگنے سے روکیں گے مگر روزگار کا کیا کریں گے؟قانون بنانے سے نہیں عمل درآمد کرنے سے معاملات آگے بڑھتے ہیں،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

  • آصف زرداری ہسپتال میں، پھر بھی پیپلز پارٹی نے حیران کن مطالبہ کر دیا

    آصف زرداری ہسپتال میں، پھر بھی پیپلز پارٹی نے حیران کن مطالبہ کر دیا

    آصف زرداری ہسپتال میں، پھر بھی پیپلز پارٹی نے حیران کن مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبرانسانی حقوق قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے ،ملک کےسابق صدر بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں،آصف زرداری کیلیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر مجرمانہ فعل ہے.

    مہرین بھٹو نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے علاج میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں،ذاتی معالجین کی سہولت دی جائے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    آصف علی زرداری کومثانے کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے یورالوجسٹ طلب کیا گیا ہے،آصف علی زرداری کے غدود میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے.

    نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

    آصف زرداری کی ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ،رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویز کی جائے گی،

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے سابق صدرآصف علی زرداری کی صحت پراظہارتشویش کیا ہے ،رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نےآصف زرداری کے ساتھ غیرمناسب سلوک روارکھا ہے،سابق صدر کی صحت روز بروزبگڑتی جارہی ہے،آصف زرداری کی جسم میں پلیٹ لیٹس کی مقدارتیزی سے گررہی ہے،

  • مولانا کو کون کونسی سہولیات حکومت نے دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    مولانا کو کون کونسی سہولیات حکومت نے دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    مولانا کو کون کونسی سہولیات حکومت نے دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں،اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو فضل الرحمان کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ؟ ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش جذبے سے اپنی ذات کے لیے گفتگو کریں،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں، ان سب کے لیے ماحول بنانا ضروری تھا سہولیات حکومت نے دے دیں،ہم نےفضل الرحمان کے احتجاج کیلئے سہولت کاری کی ہے

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    قبل ازیں عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ضلعی کچہری کے دورے کی ہدایت کی،فردوس عاشق اعوان کوبار کے نمائندوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کرنے کا حکم عدالت نے دیا،عدالت نے کہا کہ ضلعی کچہری جا کردیکھ لیں عام لوگوں کو حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو5نومبرکودوبارہ طلب کر لیا ،عدالت نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو 4 نومبرتک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیا

  • پاک چین لازوال دوستی،پاکستان کے دفاع کے لئے چین کیا کر رہا ہے؟اہم خبر

    پاک چین لازوال دوستی،پاکستان کے دفاع کے لئے چین کیا کر رہا ہے؟اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے تیار کیے جانے والے فریگیٹس پروجیکٹ (Type 054 A/P ) کے 2 جنگی جہازوں کی چین میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی .

    پا ک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا۔ پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے صدر نے تقریب میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور اظفر ہمایوں نے پاک چین دوستی کے اس نئے باب کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کموڈور اظفر ہمایوں نے چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے کام کی تعریف کی اور اہم اہداف کے حصول میں معاونت پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کے جدید جنگی آلات اور اسلحے سے لیس ہوں گے۔ یہ بحری جہاز مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    تقریب میں پاکستان نیوی اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آج کن دو شہروں کا دورہ متوقع؟

    وزیراعظم عمران خان کا آج کن دو شہروں کا دورہ متوقع؟

    وزیراعظم عمران خان کا آج کن دو شہروں کا دورہ متوقع؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان گلگت پہنچ چکے ہیں جہاں وہ تقریب میں شرکت کریں گے ، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی آج ملتان آمد متوقع ہے،وزیراعظم عمران خان برن یونٹ میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے ،وزیراعظم کی متوقع آمد کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،

    وزیراعظم عمران خان رحیم یارخان بھی جائیں گے،گزشتہ روزتیزگام میں آتشزدگی سے 74افراد جاں بحق ہوئے تھے

    تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام کے 74مسافر سلنڈرپھٹنے سے جاں بحق ہوئے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے15لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے،زخمیوں کے لیے5لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ،کل 16فریٹ ٹرینیں چلائی تھیں،میرپورخاص کی تبلیغی جماعت کو گارڈ نے آگ جلانے سےروکا تھا،گارڈ کے جانے کے بعد تبلیغی جماعت نے ناشتہ بنانے کے لیے چولہا جلایا،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کے مقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

    ٹرین حادثہ، 32 زخمیوں کی شناخت ہو گئی

    سانحہ تیز گام ، شیخ رشید نے کوتاہی تسلیم کر کے بڑا اعلان کر دیا