Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کو جمعہ کو ملی خوشخبری، ضمانت منظور

    نواز شریف کو جمعہ کو ملی خوشخبری، ضمانت منظور

    نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، نواز شریف کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی، ن لیگی رہنما عدالت میں موجود تھے، احاطہ عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے فیصلہ آنے کے بعد نعرے بازی شروع کر دی اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے ، نواز شریف کی ضمانت ایک کروڑ کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ‌ میں‌ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت ہوئی جس کے دوران سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی. اس دوران شہباز شریف بھی عدالت میں‌ موجود رہے،

    ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ نواز شریف کےاسپتال میں علاج پرکیا کہتے ہیں ؟ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ بیماری کی تشخیص کچھ حد تک ہوچکی ہے لیکن مکمل نہیں ہوئی ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیانواز شریف کی جان خطرے میں ہے ؟جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے.،

    نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    جج نے نیب وکیل سے استفسارکیا کہ کیا نیب اس درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟ جس پر نیب وکیل نے کہا کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے تو ادھر ہی علاج ہونا چاہیے،اگر نواز شریف کی صحت خطرے میں ہے تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے

    مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نواز شریف کی واحد اولاد یہاں موجود ہیں انکو والد کی تیمار داری کے لئے پاس ہونا چاہئے عدالت نے پوچھا کہ کیا نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی جس پر وکیل نے کہا کہ ملاقات کے بعد دوبارہ جیل بھجوا دیا گیا، نیب نے اس پر عدالت میں کہا کہ کوئی ایسا قانون موجود نہیں کہ قیدی والد کی تیمار داری کر سکے،

    کیس کی سماعت جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی، ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیکل بورڈ بنانے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا، انہوں‌نے بتایا کہ نواز شریف کےگردے بھی خراب ہیں،دو مرتبہ دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہے، ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف کواس وقت کیابیماری ہے، میڈیکل بورڈ نوازشریف کےخون کے نمونوں کا تجزیہ کرچکا ہے، نواز شریف کو ڈینگی بخار نہیں،لاہور میں ان کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں، عدالت نے قرار دیا ہے کہ آپ میڈیکل بورڈ کےدس ممبر کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں،

    وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

    اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،

  • مریم نواز کی آج ضمانت نہ ہو سکی

    مریم نواز کی آج ضمانت نہ ہو سکی

    مریم نواز کی آج ضمانت نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت پیر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نےمریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر پیر کو جواب طلب کر لیا، عدالت کو بتایا گیا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں بھی موجود ہے،

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست دس منٹ کے لئے ملتوی کی گئی ہے،

    نیب نے مریم نوازکی متفرق درخواست ضمانت پر جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کروادیا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے والد کی حالت تشویشناک ہے جن کی تیمارداری کرنی چاہیے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیا مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی ؟مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجازت تو دی گئی مگر بعد میں واپس جیل لے گئے ،مریم نواز اس وقت پاکستان میں اپنے والد کے پاس واحد اولاد ہیں ،اگر کچھ ہو گیا تو وقت کو واپس نہیں لایا جا سکتا

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ قیدی کو والدین کی تیمارداری کے لیے ضمانت دی جائے ،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کیا مریم نواز کو والد کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جا رہی ہے یا نہیں ؟

    واضح رہے کہ مریم نواز کو دو روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا اور نواز شریف سے ملاقات کروائی گئی تھی جس کے بعد مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں داخل کر لیا گیا تھا، صبح انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا تھا،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز  میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں

  • مریم نواز ایک بار پھر ابا کے پاس پہنچ گئیں

    مریم نواز ایک بار پھر ابا کے پاس پہنچ گئیں

    مریم نواز ایک بار پھر ابا کے پاس پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سروسز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی تیمارداری کریں گی. مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز کو وزارت داخلہ کی سیکورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا،

    مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں رکھا جائے گا اور اسے سب جیل قرار دیا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی

    مریم نواز کے ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے،مریم نواز کو دو روز قبل بھی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی، نواز شریف سے اسوقت شہباز شریف اور انکی والدہ کی ملاقات جاری ہے،

    دو روز قبل نواز شریف سے ملاقات کے وقت مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں داخل کر لیا گیا تھا، صبح انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا تھا،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    قبل ازیں احتساب عدالت میں مریم نواز نے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے کی اجازت کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے ،میاں صاحب کی بیماری کی وجہ سے میری یہ حالت ہے ،ایک سال پہلے میری والدہ کا انتقال ہوا ہے میں اتنے دن جیل میں رہی ہوں ﷲ کا شکر ہے ،جیل کی دیواریں مجھے کمزور نہیں کرسکیں ،میاں صاحب کی بیماری کی حالت کی وجہ سے پریشان ہوں.

  • جمعہ ن لیگ پر ہمیشہ بھاری رہا، آج نواز شریف کا کیا فیصلہ ہو گا؟ ن لیگی پریشان

    جمعہ ن لیگ پر ہمیشہ بھاری رہا، آج نواز شریف کا کیا فیصلہ ہو گا؟ ن لیگی پریشان

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست کا فیصلہ آج جمعہ کو آنا ہے ،جمعہ ن لیگ پر ہمیشہ بھاری رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیماری کی بنیاد پرضمانت ملے گی یا نہیں ن لیگی رہنما پریشان ہو گئے کیونکہ اس سے قبل نواز شریف کے جتنے بھی فیصلے جمعہ کو ہوئے نواز شریف کو سزائیں دی گئیں یا ان کے خلاف فیصلے آئے.

    نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    ن لیگی قائدین کی جانب سے قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کرین، نواز شریف کو آج سروسز ہسپتال میں چوتھا روز ہے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے مطابق انکی حالت تشویشناک ہے، صوبائی وزیر یاسمین راشد اعلان کرچکی ہے کہ انہیں وزیراعظم نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بارے میں عدالت جو فیصلہ کرے گی اس کو من وعن مانیں گے.

    لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے، تین بجے فیصلہ سنایا جائے گا،

    سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والے مت بھولیں کہ وقت بدل جاتا ہے، شہباز شریف

    نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں انہیں جمعہ کے روز ہی گرفتار کیا گیا جس پر عدالت نے نواز شریف کا چودہ روزہ ریمانڈ دیا اور دوران جسمانی ریمانڈ نواز شریف کی صحت خراب ہوئی.

    تین مئی بروز جمعہ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی اور ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی.

    شریف برادران اور مسلم لیگ ن کے لئے جمعہ کا دن بھاری رہتا ہے، پانامہ کیس کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے فیصلے تک سب جمعہ کو سنائے گئے، پانچ مئی 2017 بروزجمعہ پاناما جے آئی ٹی بنی۔ اٹھائیس جولائی بروز جمعہ نواز شریف نااہل ہوئے۔

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    پندرہ ستمبر بروز جمعہ نظر ثانی کی درخواست خارج ہوئی۔ تیرہ اپریل کو نواز شریف تاحیات نا اہل ہوئے .ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ چھ جولائی دوہزار اٹھارہ کو سنایا گیا جب عدالت نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن قید کی سزا کا حکم سنایا۔

    اس سے پہلے اصغر خان کیس میں نوازشریف اور دیگر کیخلاف تحقیقات کا حکم بھی انیس اکتوبر 2012 بروز جمعے کو ہی جاری ہوا تھا.

    سندھ ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل کرنے کی درخواست چار اکتوبر بروز جمعہ کو مسترد کی تھی،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

  • شاہ محمود قریشی کی ہمیشرہ کی وفات، وزیراعظم، صدر کا تعزیت کا اظہار

    شاہ محمود قریشی کی ہمیشرہ کی وفات، وزیراعظم، صدر کا تعزیت کا اظہار

    شاہ محمود قریشی کی ہمیشرہ کی وفات، وزیراعظم، صدر کا تعزیت کا اظہار

    اسلام آباد ۔ 25اکتوبر (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ،ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ اور ایم این اے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ آج (جمعہ کو ) بعد نماز عصر شام ساڑھے چار بجے ان کے آبائی گاؤں چک۔4 میاں چنوں ضلع خانیوال میں ادا کی جائے گی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا

    وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.

  • کشمیر…اب مذمتی بیانات سے کچھ نہیں ہو گا، مشعال ملک

    کشمیر…اب مذمتی بیانات سے کچھ نہیں ہو گا، مشعال ملک

    معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن آف پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،

    اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن آف پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، کشمیریوں کی جہدوجہد کو پیلٹ گن سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ بھارتی فورسز نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جارہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کو جیل میں تبدل کر رکھا ہے۔ دنیا کا ضمیر بھارتی ظلم و ستم کے باوجود نہیں جاگ رہا۔ دنیا کو اب سوچنا ہو گا بھارت صرف مذمتی بیان سے باز نہیں آرہا۔

  • مریم نواز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    مریم نواز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    مریم نواز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو سروسز ہسپتال منتقل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب کی مشاورت کے بعد کیا گیا، مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں رکھا جائے گا اور اسے سب جیل قرار دیا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی

    مریم نواز کے ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے،مریم نواز کو دو روز قبل بھی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی، نواز شریف سے اسوقت شہباز شریف اور انکی والدہ کی ملاقات جاری ہے،

    دو روز قبل نواز شریف سے ملاقات کے وقت مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں داخل کر لیا گیا تھا، صبح انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا تھا،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز  میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،

    مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    قبل ازیں احتساب عدالت میں مریم نواز نے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے کی اجازت کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے ،میاں صاحب کی بیماری کی وجہ سے میری یہ حالت ہے ،ایک سال پہلے میری والدہ کا انتقال ہوا ہے میں اتنے دن جیل میں رہی ہوں ﷲ کا شکر ہے ،جیل کی دیواریں مجھے کمزور نہیں کرسکیں ،میاں صاحب کی بیماری کی حالت کی وجہ سے پریشان ہوں.

  • قیدی کو تیمار داری کی اجازت کا قانون ….نیب نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا؟

    نیب نے مریم نوازکی متفرق درخواست ضمانت پر جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کروادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نوازکی متفرق درخواست ضمانت پر جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کروادیا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے والد کی حالت تشویشناک ہے جن کی تیمارداری کرنی چاہیے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیا مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی ؟مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجازت تو دی گئی مگر بعد میں واپس جیل لے گئے ،مریم نواز اس وقت پاکستان میں اپنے والد کے پاس واحد اولاد ہیں ،اگر کچھ ہو گیا تو وقت کو واپس نہیں لایا جا سکتا

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ قیدی کو والدین کی تیمارداری کے لیے ضمانت دی جائے ،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کیا مریم نواز کو والد کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جا رہی ہے یا نہیں ؟

    واضح رہے کہ مریم نواز کو دو روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا اور نواز شریف سے ملاقات کروائی گئی تھی جس کے بعد مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں داخل کر لیا گیا تھا، صبح انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا تھا،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز  میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،

    مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    قبل ازیں احتساب عدالت میں مریم نواز نے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے کی اجازت کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے ،میاں صاحب کی بیماری کی وجہ سے میری یہ حالت ہے ،ایک سال پہلے میری والدہ کا انتقال ہوا ہے میں اتنے دن جیل میں رہی ہوں ﷲ کا شکر ہے ،جیل کی دیواریں مجھے کمزور نہیں کرسکیں ،میاں صاحب کی بیماری کی حالت کی وجہ سے پریشان ہوں.

  • سانحہ ساہیوال، عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم نے ایسا حکم دیا کہ سب دنگ رہ گئے

    سانحہ ساہیوال، عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم نے ایسا حکم دیا کہ سب دنگ رہ گئے

    سانحہ ساہیوال، عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم نے ایسا حکم دیا کہ سب دنگ رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی،حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے،اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔

    واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال، اے ٹی سی لاہور نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دےدیا ،عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ،ملزمان کے وکلا کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی

    سانحہ ساہیوال، وکلاء نے عدالت میں ایسا مطالبہ کیا کہ لواحقین پریشان ہو گئے

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سانحہ ساہیوال کیس پر سماعت کی، ملزموں کی جانب سے وکیل نصیر الدین نئیر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔ عدالت نے ملزموں کے وکلا کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمون کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نےمقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت 49 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے ،مقتول خلیل کےبچوں عمیر،منیبہ اوربھائی جلیل سمیت دیگر کابھی بیان ریکارڈکروایا ,سانحہ ساہیوال کے ملزمان صفدر حسین ، احسن خان ، رمضان ، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے

    سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ غلط، جودییشیل کمیشن کیلئے درخواست دائر

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارسواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں ایک فیملی سوار تھی ،کمسن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئی تھیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

  • نواز شریف کو رہائی ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    نواز شریف کو رہائی ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ‌ میں‌ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت ہوئی جس کے دوران سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی. اس دوران شہباز شریف بھی عدالت میں‌ موجود رہے، عدالت نے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، سماعت تین بجے تک ملتوی کر دی گئی.

    ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ نواز شریف کےاسپتال میں علاج پرکیا کہتے ہیں ؟ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ بیماری کی تشخیص کچھ حد تک ہوچکی ہے لیکن مکمل نہیں ہوئی ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیانواز شریف کی جان خطرے میں ہے ؟جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے.،

    نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    جج نے نیب وکیل سے استفسارکیا کہ کیا نیب اس درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟ جس پر نیب وکیل نے کہا کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے تو ادھر ہی علاج ہونا چاہیے،اگر نواز شریف کی صحت خطرے میں ہے تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے

    مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نواز شریف کی واحد اولاد یہاں موجود ہیں انکو والد کی تیمار داری کے لئے پاس ہونا چاہئے عدالت نے پوچھا کہ کیا نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی جس پر وکیل نے کہا کہ ملاقات کے بعد دوبارہ جیل بھجوا دیا گیا، نیب نے اس پر عدالت میں کہا کہ کوئی ایسا قانون موجود نہیں کہ قیدی والد کی تیمار داری کر سکے،

    عدالت نے سماعت تین بجے تک ملتوی کر دی.