Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کرداراور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کرداراور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اس موقع پر امیرالبحر نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    سربراہ پاک بحریہ نے افسران اور جوانوں کی تربیت کے لئےنئے تعمیر کردہ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا جبکہ پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر امیر البحرنے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے.

  • نواز کی طبیعت ناساز، وزیراعظم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ یاسمین راشد کو پریس کانفرنس کرنا پڑ گئی

    نواز کی طبیعت ناساز، وزیراعظم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ یاسمین راشد کو پریس کانفرنس کرنا پڑ گئی

    نواز شریف کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں بیرون ملک بھیجا جائے گا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 22ہزار ہوگئے ہیں،پلیٹ لیٹس میں اضافے کا مطلب نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے ،گزشتہ رات نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوگئی تھی،کارڈیالوجسٹ نےنوازشریف کامعائنہ کیااورادویات دیں،اسٹرائیڈ دینے سے بلڈ شوگربڑھ گئی تھی،

    مریم نواز کی "سیلفیوں” پر عدالت نے پابندی عائد کر دی

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پریس کانفرنس کر رہی ہوں ، وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی من و عن عمل کیا جائے گا،نوازشریف چاہیں تو بیرون ملک سے ماہرین بلا سکتے ہیں ،نوازشریف نے کل ڈاکٹر شمسی سے کہا علاج سے مطمئن ہیں ،ہماری بھرپورکوشش ہے نوازشریف کا بہترین علاج ہو،

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو دل اوربلڈ پریشر کا عارضہ بھی لاحق ہے ،نوازشریف کے ذاتی ڈاکٹر عدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کرتے ہیں،مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا،مریم نواز کا بہترین علاج معالجہ کیا گیا،طبیعت بحال ہونے پر مریم نواز کو جیل منتقل کردیاگیا،وزیراعظم چاہتےہیں مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کریں،

  • آزادی مارچ کی آڑ میں تخریب کاری ہو سکتی ہے،مولانا کا فنانسر کون؟ شیخ رشید

    آزادی مارچ کی آڑ میں تخریب کاری ہو سکتی ہے،مولانا کا فنانسر کون؟ شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سوچنے کی بات ہے فضل الرحمان کی فنانسنگ کون کررہا ہے ، مولانا جو کرنے جا رہے ہیں، 10 نومبر سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اجازت مل سکتی ہے،31،30اکتوبر کو رائے ونڈ اجتماع کےلیے لوگوں نے نکلنا ہے،فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ رائے ونڈ اجتماع کے مطابق رکھی ہے،فضل الرحمان اسلام کے بجائے اسلام آباد کےلیے نکل رہے ہیں

    نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پر باہر جانے کے دروازے کھل جاتے ہیں،پاکستان کو بیرونی نہیں،اندرونی خطرہ ہے ،بلوچستان میں آزادی مارچ کی آڑ میں کوئی تخریب کاری ہوسکتی ہے،امریکی کانگریس میں مودی کی پالیسیوں کو جوتیاں پڑیں،بھارتی میڈیا خوش ہے کہ پاکستان اندرونی طور پر مسائل کا شکار ہے،امید ہے عمران خان اندرونی خلفشار سے نکلیں گے،

    مولانا فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل تو جا سکتے ہیں لیکن……شیخ رشید

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانے والےاسلام آباد کےلیے نکلیں گے،آزادی مارچ پرسپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کیا جائےگا،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئےگا،فضل الرحمان دونوں جماعتوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں،اس ملک میں اموات کو سیاسی رنگ دے دیا جاتا ہے،عمران خان سے پہلے ہی کہا تھا جان چھڑائیں اور ان کو جانے دیں،سوچنے کی بات ہے فضل الرحمان کی فنانسنگ کون کررہا ہے ،

    شیخ رشید بھی مولانا کی منتوں پر اتر آئے، کیا کہا؟

    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کوفیس سیونگ دینا چاہیے،شوق بھی پورا کرلیں،سانپ بھی مر جائے،لاٹھی بھی نا ٹوٹے،نواز شریف اور زرداری کے کرپشن کی پانچ،پانچ سال کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے،آٹا، چینی ،گھی کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں،

  • نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

    نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ دے گی احترام کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو تمام سہولیات دی جائیں ، عدالت کے فیصلے سے قبل کہہ رہا ہوں کہ عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ نواز شریف کے حوالہ سے عدالت جو بھی فیصلہ دے گی پہرہ دیں گے، نواز شریف کا کنجوس خاندان ہے اکیلا کھاتا ہے قوم پر نہیں لگاتا ،تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ یہ لوگ کیسز میں آئے ہیں، عمران خان کہتا ہے کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ سکھی رہ.

    عمران خان آج این آر او دے دیں تو سب تحریکیں ٹھس ہو جائیں فضل الرحمان جو اننگز کھیلنے جا رہے ہیں اسکا فیصلہ دس نومبر سے پہلے پہلے ہو جائے گا، زرداری نے جیلیں کاٹیں یہ نہیں کہا مر گیا ہوں، یہ روز گھر سے کھانا منگواتے ہیں، شہباز نواز سے بڑا چور ہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، سارے سیاستدان بزرگ ہیں، کوئی دوسرے کو سیاستدان ماننے کو تیار نہیں سب بیمار ہیں، میڈیا پاکستان میں بہت سٹرانگ ہے دنیا میں اتنا کہیں بھی سٹرانگ نہیں،کسی وقت کوئی بھی بیمار ہو سکتا ہے، شیخ رشید سمیت کوئی بھی کسی وقت جا سکتا ہے،

    شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے بیجنگ میں گپ شپ ہوئی، فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل کے مزار پر جاتے ہیں مزار قائد نہیں جاتے، اجیت دیول کے ساتھ تصویریں آئیں کچھ نہیں کہتا. پاکستان ایک اسلامی دنیا کا ملک اس نقشے میں موجود ہے جہا‌ں عظیم فوج موجود ہے، نوجوان جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، اتنی بہادر فوج اور نوجوان کہیں بھی نہیں، میں اسلام آباد میں رہتا ہوں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ نواز شریف سے زیادہ زرداری کی خراب ہے وہ جیل کاٹ رہا ہے عادی مجرموں کی طرح، واویل نہیں کرتا.

  • مریم نواز کی "سیلفیوں” پر عدالت نے پابندی عائد کر دی

    مریم نواز کی "سیلفیوں” پر عدالت نے پابندی عائد کر دی

    مریم نواز کی "سیلفیوں” پر عدالت نے پابندی عائد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی جس میں کہا گیا کہ سیاسی شخصیات عدالتی کاروائی پر میڈیا پر پروگرام کرتی ہیں اور بحث کر کے عدالت کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہیں، عدالت زیر التوا کیسز کے حوالہ سے میڈیا پر پروگرام رکنے کا حکم دے

    احتساب عدالت کے جج امیر حیدر خان نے نیب وکیل کی درخواست پر کمرہ عدالت کی تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے کے حوالہ سے پیمرا کو حکم جاری کیا جس میں عدالت نے تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے سے منع کر دیا

    عدالت نے دوران سماعت سیلفی لینے پر بھی پابندی عائد کر دی، عدالت نے کسی قسم کی ویڈیو بنانے سے بھی روک دیا

    واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت میں سیلفیاں بناتے رہتے ہیں عدالت ماضی میں برہمی کا اظہار کر چکی ہے،آج عدالت نے نیب وکیل کی درخواست پر موبائل سے سیلفی بنانے سے روک دیا.

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے کی اجازت کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے ،میاں صاحب کی بیماری کی وجہ سے میری یہ حالت ہے ،ایک سال پہلے میری والدہ کا انتقال ہوا ہے میں اتنے دن جیل میں رہی ہوں ﷲ کا شکر ہے ،جیل کی دیواریں مجھے کمزور نہیں کرسکیں ،میاں صاحب کی بیماری کی حالت کی وجہ سے پریشان ہوں.

    مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 08 اگست کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا،

  • کیا منگل تک انتظار کیا جا سکتا ہے؟ ڈاکٹر نے ایسا جواب دیا کہ سب پریشان ہو گئے

    کیا منگل تک انتظار کیا جا سکتا ہے؟ ڈاکٹر نے ایسا جواب دیا کہ سب پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے بعد صحافیوں نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس سے سوال کیا کہ کیا منگل تک انتظارکیا جاسکتا ہے، جس پرڈاکٹر سلیم نے کہا کہ کسی کاانتظارنہیں کیاجاسکتا،میرا بھی نہیں کیا جا سکتا، کب کس نے جانا ہے یہ اللہ جانتا ہے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں میاں نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت 29اکتوبر بروز منگل تک ملتوی میڈیکل بورڈ کو ہدایت دی گئی کہ ڈاکٹر عدنان سے مشاورت کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی منگل کو متوقع ہے

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے؟ ایم ایس نے کہا کہ جی نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وہ تو ظاہر ہے جب آپ علاج نہیں کریں گےتو جان کو خطرہ توہو گا،خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے،نواز شریف کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے لیےبہترین علاج کرائیں ،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ بھی اچھے ہوں گے،لیکن بہترین علاج کی اجازت دیں،جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ذرا سی غلطی بھی نوازشریف کی جان لے سکتی ہے،نواز شریف کو اس کیس میں سات سال کی سزا ہے، سزا کہیں جا رہی ہے نہ ہی نواز شریف یا ان کی جائیداد،نواز شریف کی زندگی کی حفاظت پہلے ہونی چاہیے،

  • نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی سزا معطلی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ااسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی کی سماعت جاری ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہمیں جوسمجھ آئی ہے وہ یہ کہ متعدد مسائل درپیش ہیں، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف کی ایک میڈیکل ہسٹری بھی ہے،نوازشریف کو اسٹنٹس بھی پڑچکے ہیں،

    نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    کمرہ عدالت میں غیرمتعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا گیا، خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طبعیت حد سے زیادہ ناساز ھے، نواز شریف کی صحت تشویشناک ناک ھے، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس بار بار خطرناک حد تک گر رہی ہیں،

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سب کو نوٹس دیا تھا،نیب آنکھ مچولی کھیل رہی ہے ،نیب والے کل یہاں موجود تھے

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ کیسی طبیعت ہےنوازشریف کی؟نواز شریف کی میڈیکل ٹیم نے کہا کہ نوازشریف ہائپرٹینشن اور عارضہ قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،نوازشریف کی بیماری کے سبب پلیٹ لیٹس ضائع ہوجاتے ہیں،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ پلیٹ لیٹس ضائع ہونے کی کیا وجہ ہے؟ جس پرڈاکٹرسلیم شہزاد نے کہا کہ ہمیں کچھ مزید ٹیسٹس کی ضرورت ہے، نوازشریف کی حالت کچھ بہترہوتی ہےتوٹیسٹ کریں گے،ہم نے ڈاکٹرعدنان کوبھی آن بورڈ لیا ہے،کم سطح پر پلیٹ لیٹس پر مزید ٹیسٹس نہیں ہو سکتے،جو علاج ہم کررہے ہیں وہ بہترین ہے،

    خواجہ حارث نے کہا کہ علاج نوازشریف کا حق ہے ،نوازشریف بیرون ملک بھی علاج کرانا چاہیں تو اجازت دینی چاہیے،

    عدالت نے پوچھا کہ نواز شریف کو متعدد بیماریاں ہیں کیا سب بیماریوں کے سپیشلسٹ موجود ہیں؟ میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ سب بیماریوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں.

    کیا نواز شریف خود درخواست دائر کرنے کی حالت میں نہیں؟ عدالت

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا یہ جان لیوا بیماری ہے؟عدالت نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ علاج ٹھیک ہو رہا ہے، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی مرضی کے مطابق علاج ہونا چاہئے،نوازشریف ایک نہیں ،کئی بیماریوں کی دوائی لے رہے ہیں ،نوازشریف کو اسٹنٹ پڑے ہیں،مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہے،مریض کا زندہ رہنا اس کا بنیادی حق ہے،اپنی مرضی سے علاج کروانے کی اجازت دی جائے،نوازشریف بیرون ملک سے علاج کرائیں تو کوئی حرج نہیں،

    خواجہ حارث نے مزید کہا کہ اس وقت نوازشریف زندگی اورموت کےاسٹیج پرہیں،سزا کو معطل کریں تاکہ نوازشریف اپنا علاج کرواسکیں،نواز شریف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں،فیصلہ معطل کرکے نواز شریف کو ضمانت دی جائے،ایسا نہیں ہے کہ نوازشریف سفر نہیں کرسکتے،

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی عدالت میں پہنچ گئے.

    نواز شریف کی میڈیکل ٹیم نے عدالت میں کہا کہ سفر کے لئے پچاس ہزار پلیٹ لٹس ہونا ضروری ہیں نواز شریف کے کم ہیں اسلئے سفر کی اجازت نہیں دیں گے نواز شریف کو ہسپتال میں رکھیں گے،

    نیب نے عدالت میں ضمانت کی مخالفت کر دی ،جس پر عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنا فیصلہ کرے گی اور ہم اپنا فیصلہ کریں گے.

    نواز شریف کو سفر کی اجازت دیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے عدالت کو بتا دیا

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نوازشریف کودل کا عارضہ اورگردوں کے مسائل بھی ہیں کیا ان بیماریوں کے ڈاکٹرزبھی دیکھ بھال کررہے ہیں؟ ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کہا کہ تمام متعلقہ ڈاکٹرزعلاج کےلیےاسپتال میں دستیاب ہیں،

    خواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز بہتر تجویز دے سکتے ہیں،کیا علاج کیا جائے اور کون سی دوائیں دی جائیں،ڈاکٹرز بتاسکتے ہیں،

    جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ سروسز اسپتال لاہورمیں طبی سہولیات کیسی ہیں؟ میں وہاں ایک رات گزار کرآیا ہوں، ہسپتال کے نمائندہ نے کہا کہ میرے چارج لینے کے بعد سہولتیں بہتر ہوئیں،آپ دورہ کرسکتے ہیں،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے؟ ایم ایس نے کہا کہ جی نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وہ تو ظاہر ہے جب آپ علاج نہیں کریں گےتو جان کو خطرہ توہو گا،خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے،نواز شریف کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے لیےبہترین علاج کرائیں ،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ بھی اچھے ہوں گے،لیکن بہترین علاج کی اجازت دیں،جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ذرا سی غلطی بھی نوازشریف کی جان لے سکتی ہے،نواز شریف کو اس کیس میں سات سال کی سزا ہے، سزا کہیں جا رہی ہے نہ ہی نواز شریف یا ان کی جائیداد،نواز شریف کی زندگی کی حفاظت پہلے ہونی چاہیے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست پرسماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے نوازشریف کے ذاتی معالج سے مفصل رپورٹ طلب کرلی ، عدالت نے میڈیکل بورڈ اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی

  • نواز شریف کو سفر کی اجازت دیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے عدالت کو بتا دیا

    نواز شریف کو سفر کی اجازت دیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے عدالت کو بتا دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک جا سکیں گے یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف سماعت شروع ہو چکی ہے، دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے،خصوصی بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں.

    نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل شروع کر دیئے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیب پروسیکیوٹر کہاں ہے؟ سروسزاسپتال لاہورکی میڈیکل ٹیم اورنوازشریف کےوکلا عدالت میں موجود ہیں،سروسزاسپتال کی 3 رکنی میڈیکل ٹیم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ہمراہ لائی ہے ،نیب کی ٹیم تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ نہ پہنچی ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بھی عدالت میں پیش ہو گئے ہیں.

    نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    کمرہ عدالت میں غیرمتعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا گیا، خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طبعیت حد سے زیادہ ناساز ھے، نواز شریف کی صحت تشویشناک ناک ھے، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس بار بار خطرناک حد تک گر رہی ہیں،

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سب کو نوٹس دیا تھا،نیب آنکھ مچولی کھیل رہی ہے ،نیب والے کل یہاں موجود تھے

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ کیسی طبیعت ہےنوازشریف کی؟نواز شریف کی میڈیکل ٹیم نے کہا کہ نوازشریف ہائپرٹینشن اور عارضہ قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،نوازشریف کی بیماری کے سبب پلیٹ لیٹس ضائع ہوجاتے ہیں،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ پلیٹ لیٹس ضائع ہونے کی کیا وجہ ہے؟ جس پرڈاکٹرسلیم شہزاد نے کہا کہ ہمیں کچھ مزید ٹیسٹس کی ضرورت ہے، نوازشریف کی حالت کچھ بہترہوتی ہےتوٹیسٹ کریں گے،ہم نے ڈاکٹرعدنان کوبھی آن بورڈ لیا ہے،کم سطح پر پلیٹ لیٹس پر مزید ٹیسٹس نہیں ہو سکتے،جو علاج ہم کررہے ہیں وہ بہترین ہے،

    خواجہ حارث نے کہا کہ علاج نوازشریف کا حق ہے ،نوازشریف بیرون ملک بھی علاج کرانا چاہیں تو اجازت دینی چاہیے،

    عدالت نے پوچھا کہ نواز شریف کو متعدد بیماریاں ہیں کیا سب بیماریوں کے سپیشلسٹ موجود ہیں؟ میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ سب بیماریوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں.

    کیا نواز شریف خود درخواست دائر کرنے کی حالت میں نہیں؟ عدالت

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا یہ جان لیوا بیماری ہے؟عدالت نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ علاج ٹھیک ہو رہا ہے، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی مرضی کے مطابق علاج ہونا چاہئے،نوازشریف ایک نہیں ،کئی بیماریوں کی دوائی لے رہے ہیں ،نوازشریف کو اسٹنٹ پڑے ہیں،مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہے،مریض کا زندہ رہنا اس کا بنیادی حق ہے،اپنی مرضی سے علاج کروانے کی اجازت دی جائے،نوازشریف بیرون ملک سے علاج کرائیں تو کوئی حرج نہیں،

    خواجہ حارث نے مزید کہا کہ اس وقت نوازشریف زندگی اورموت کےاسٹیج پرہیں،سزا کو معطل کریں تاکہ نوازشریف اپنا علاج کرواسکیں،نواز شریف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں،فیصلہ معطل کرکے نواز شریف کو ضمانت دی جائے،ایسا نہیں ہے کہ نوازشریف سفر نہیں کرسکتے،

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی عدالت میں پہنچ گئے.

    نواز شریف کی میڈیکل ٹیم نے عدالت میں کہا کہ سفر کے لئے پچاس ہزار پلیٹ لٹس ہونا ضروری ہیں نواز شریف کے کم ہیں اسلئے سفر کی اجازت نہیں دیں گے نواز شریف کو ہسپتال میں رکھیں گے،

    نیب نے عدالت میں ضمانت کی مخالفت کر دی ،جس پر عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنا فیصلہ کرے گی اور ہم اپنا فیصلہ کریں گے.

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ،نواز شریف کی میڈیکل ٹیم عدالت پہنچ گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،نواز شریف کی میڈیکل ٹیم عدالت پہنچ گئی

    اسلام آباد ہائییکورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کب ہو گی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہونی ہے، ن لیگی رہنما عدالت پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کی جانب سے درخواست جمع کروا دی نواز شریف اب ضمانت کی درخواست میں باقاعدہ فریق بن گئے ہیں، سماعت کچھ دیر بعد ہو گی.

    نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    شہباز شریف نے میڈیکل گراؤنڈز پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لیےدرخواست دائر کر دی ،شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے،نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج کرانے کی اجازت دی جائے،پاکستان یا بیرون ملک نواز شریف کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے،

  • نواز شریف کا معائنہ، ڈاکٹرز کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

    نواز شریف کا معائنہ، ڈاکٹرز کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج ہسپتال میں چوتھا دن ہے، ان کا علاج جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی خرابی صحت کامعاملہ ،سابق وزیراعظم کو آج ہسپتال میں چوتھا دن ہے،10رکنی بورڈنےنوازشریف کامعمول کامعائنہ کیا نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ابھی بھی کم ہیں،نوازشریف کو آئی وی آئی جی کا انجکشن دیا گیا ہے ،نوازشریف کےجسم پر چھوٹے چھوٹے نیلے دھبے ہیں ،

    نواز شریف جلد صحت یاب ہو جائیں گے، کس بیماری کا ہو رہا ہے علاج؟ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتا دیا

    نوازشریف کی مکمل تشخیص کے لیےمزید ٹیسٹ پربورڈ نے مشاورت کی ہے،نوازشریف کا شوگر اور بلڈ پریشر نارمل آیا ہے ،سابق وزیراعظم نوازشریف کا وزن بھی چیک کیا گیا ہے ،ڈاکٹرزنےنوازشریف کی حالت پرتشویش کااظہارکیاہے،

    وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

    اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،