Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس اچانک کیوں ملتوی ہوا؟ جان کر وزراء بھی حیران رہ گئے

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس اچانک کیوں ملتوی ہوا؟ جان کر وزراء بھی حیران رہ گئے

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج لاہور میں ہونا تھا تھا ہم وزراء کی مصروفیت کے باعث آج کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، پنجاب کابینہ کا اجلاس اب اگلے ہفتے ہو گا ،

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    آج ہونے والے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈہ زیر غور تھا، اجلاس میں صوبائی وزراء اور وزیراعلیٰ کے مشیروں نے شرکت کرنی تھی، اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ وزراء کی مصروفیت کی وجہ سے کیا گیا، تا ہم ذرائع کے مطابق اجلاس کسی اور وجہ سے منسوخ کر کے وزراء کی مصروفیت کا نام دے دیا گیا ہے.

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس اب اگلے ہفتے ہو گا تا ہم ابھی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا.

    پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ہورہی ہے توسیع

  • آصف زرداری سے احتساب عدالت میں کس کس نے ملاقات کی؟ اہم خبر

    آصف زرداری سے احتساب عدالت میں کس کس نے ملاقات کی؟ اہم خبر

    سابق صدر آصف زرداری سے احتساب عدالت میں بلاول زرداری، آصفہ بھٹو نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے

    عدالت میں ہی سابق صدر سے بلاول اور آصفہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے بات چیت ہوئی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، آصف زرداری نے حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کر دی .

    جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری پر فرد جرم عائد ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    بلاول زرداری نے اپنے والد سے دیگر سیاسی معاملات پر بھی مشاورت کی،بلاول نے ملک گیر تحریک کے حوالہ سے بھی آصف زرداری سے مشاورت کی.

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

  • جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری پر فرد جرم عائد ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری پر فرد جرم عائد ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں شریک ملزمان کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرسے پوچھیں ضمنی ریفرنس کب لائیں گے؟ آصف زرداری کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اس کیس میں کسی ضمنی ریفرنس کی گنجائش موجودنہیں، تفتیشی افسر کے تاخیر سے آنے پر پراسیکیوٹر نیب اور جج محمد بشیر برہم ہوئے،

    پراسیکیوٹر نیب نے تفتیشی افسرسےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا انتظارکر رہےہیں آپ اب پہنچے ہیں؟ عدالت نے کہا کہ آُ پہلے پہنچ کر عدالت کو رپورٹ کیا کریں،یہ نہیں ہو گا کہ سب یہاں آپ کا انتظار کرتے رہیں،

    عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی

    آصف زرداری اور فریال تالپور کو عدالت میں پیش کر کے حاضری لگوا دی گئی، عدالت نے کہا کہ کوئی طریقہ کاربنانا پڑے گا نہیں توکارروائی آگے کیسے بڑھے گی ،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس سے قبل عدالت نے ایک طریقہ کار وضع کیا تھا،عدالت نے کہا کہ اس وقت 2 ملزمان تھے اب 3 ہیں، کیسے طریقہ کار وضع کروں؟انور مجید کراچی میں ہیں ان کا کیا کریں ؟

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ انور مجید کو بیماری کے باعث اسلام آباد نہیں لایا گیا ، قانونی حیثیت کیا ہو گی؟ وکیل نے کہا کہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست موجود ہے، عدالت منظور کر سکتی ہے، جج نے استفسار کیا کہ جو بینک ملازمین وعدہ معاف گواہ بنے تھے اس کا کیا بنا؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وعدہ معاف گواہوں کی درخواست پر کارروائی جاری ہے،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    عدالت نےپھر استفسار کیا کہ کاروائی کب تک جاری رہے گی، کتنا وقت لگے گا، جس پر نیب نے کہا کہ تفتیشی افسر کچھ دیر تک پیشرفت سے آگاہ کر دیں گے.

    آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاوَنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں آصف زرداری کو پیش کیا گیا ،عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

  • انور مجید کراچی میں ، انکا کیا کریں؟ عدالت نے استفسار کیا تو وکیل نے کیا جواب دیا؟

    انور مجید کراچی میں ، انکا کیا کریں؟ عدالت نے استفسار کیا تو وکیل نے کیا جواب دیا؟

    احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اور پارک لین ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں ،آصف زرداری اور فریال تالپور کو عدالت میں پیش کر کے حاضری لگوا دی گئی، عدالت نے کہا کہ کوئی طریقہ کاربنانا پڑے گا نہیں توکارروائی آگے کیسے بڑھے گی ،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس سے قبل عدالت نے ایک طریقہ کار وضع کیا تھا،عدالت نے کہا کہ اس وقت 2 ملزمان تھے اب 3 ہیں، کیسے طریقہ کار وضع کروں؟انور مجید کراچی میں ہیں ان کا کیا کریں ؟

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ انور مجید کو بیماری کے باعث اسلام آباد نہیں لایا گیا ، قانونی حیثیت کیا ہو گی؟ وکیل نے کہا کہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست موجود ہے، عدالت منظور کر سکتی ہے، جج نے استفسار کیا کہ جو بینک ملازمین وعدہ معاف گواہ بنے تھے اس کا کیا بنا؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وعدہ معاف گواہوں کی درخواست پر کارروائی جاری ہے،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    عدالت نےپھر استفسار کیا کہ کاروائی کب تک جاری رہے گی، کتنا وقت لگے گا، جس پر نیب نے کہا کہ تفتیشی افسر کچھ دیر تک پیشرفت سے آگاہ کر دیں گے.

    آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاوَنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آصف زرداری پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے،

    گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں آصف زرداری کو پیش کیا گیا ،عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

  • آصف زرداری پر آج عائد ہو گی فرد جرم

    آصف زرداری پر آج عائد ہو گی فرد جرم

    سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپورکواحتساب عدالت اسلام آباد پہنچا دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاوَنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوگی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آصف زرداری پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے،

    گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں آصف زرداری کو پیش کیا گیا ،عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے،جج محمد بشیر سے مکالمہ کیا اور کہا کہ یہ ریفرنسز تو سارے چل رہے ہیں،میرا وکیلوں سے بات کرنے کا وقت کتنا ہے؟کیس تو میں نے لڑنا ہے ،جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آپ کے وکیل تھک نہ جائیں،

    جج محمد بشیرنے آصف زرداری سے سوال کیا آپ کو ریفرنس کی کاپیاں مل گئیں؟ زرداری نے کہا کہ میں ابھی آیا ہوں ابھی ریفرنس کی کاپیاں دیکھی نہیں،

    آصف زرداری نے کہا کہ یہ کونسا کیس ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ کہ منی لانڈرنگ کیس ہے، وکیل نے کہا کہ اگر آپ نے فیصلہ نہیں کرنا تو مسترد کر دیں ہم ہائیکورٹ چلے جاتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے مسترد کر دیتا ہوں ، عدالت نے آصف زرداری کو کہا کہ آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں.

    احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی.

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

     

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

  • کشمیر،مسلسل کرفیو ،61 واں روز،کشمیری بھارت کے خلاف پرعزم

    کشمیر،مسلسل کرفیو ،61 واں روز،کشمیری بھارت کے خلاف پرعزم

    مقبوضہ کشمیر ،مسلسل کرفیو کو 61 ویں روز کا آغاز ہو گیا، کشمیرجیل بن چکی، بھارتی فوجی درندوں نے دو ماہ میں کشمیریوں‌ پر ظلم کے پہاڑ توڑے مگر عالمی دنیا ٹس سے مس نہ ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ مکمل ہو چکے، آج 61 واں روز شروع ہو گیا، آج جمعہ کو کشمیریوں نے کرفیو توڑنے کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے، بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہ کر سکے، سرد موسم کے آمد کے ساتھ ہی کشمیریوں کے بھارت سرکار کے خلاف جذبات مزید گرم ہونے لگے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پانچ اگست کو کرفیو لگایا تھا جو تاحال جاری ہے، کرفیو میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جاتی، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، 15 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کشمیری خواتین نے اپنے تحفظ کے لئے لاٹھیاں اٹھا لی ہیں، نہتے کشمیریوں‌پر بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر بے انتہا مظالم کرتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں‌کو شہید کیا جا چکا ہے.

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    ٹیلی فون، انٹرنیٹ ، ریل سب کچھ معطل ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کشمیری گھروں‌ میں محصور ہیں، بیماروں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جاتا، ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی ہے، میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں، کشمیریوں‌کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے کشتواڑ ، ڈوڈا اور کٹھوعہ اضلاع سے وسیع پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران منظور احمد گنائی، نورمحمد ملک، فاروق احمد بٹ، مسعود احمد مٹو، محمد مظفر شاہ، غلام محمد کمال، توصیف احمد گنڈا ، سید احمد اور تاجر محمد شفیع سروری سمیت متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

    دریں اثنا ءبھارتی فورسز کی طرف سے گاندربل ، بانڈی پورہ ، رامبن ، کشتواڑ ، ڈوڈا ، کٹھوعہ اور متعدد دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کاروائیاں جاری رہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کے دوران گذشتہ ماہ ستمبر میں ایک عورت اور دو لڑکوں سمیت 16کشمیری شہید کر دیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، چھ کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے۔ ان شہادتوں سے ایک کشمیری عورت بیوہ اور دو بچے یتیم ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

    ستمبر کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر گولیوں ، چھروں اور آنسوگیس کے گولوں سے فائرنگ کی جس سے 281 افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثناءبھارتی فورسز نے حریت کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 157 افراد کو گرفتار کیا۔

  • مریم نواز سے شوہر کی ملاقات، دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام کرو

    مریم نواز سے شوہر کی ملاقات، دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام کرو

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جیل میں جمعرات کو ملاقات کا دن تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں انکے شوہر کیپٹن ر صفدر نے ملاقات کی، کیپٹن ر صفدر مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا بھی لے کر گئے تھے، میاں بیوی کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں ن لیگ پر مقدمات اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے گفتگو کی گئی

    ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے بیانئے کی تائید کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہئے، اسی صورت میں پارٹی قائم رہ سکتی ہے اور کارکنان کو پارٹی کے ساتھ جوڑے رکھنے کا اس سے اچھا موقع کوئی نہیں، آزادی مارچ کامیاب ہوا تو اس میں مسلم لیگ ن کا بھی حصہ ہو گا.

    مریم نواز سے جیل میں ملاقات کا دن مقرر، کون ملاقات کرسکے گا؟ حکام نے بتا دیا

    ذرائع کے مطابق کیپٹن ر صفدر کو مریم نواز نے ٹاسک دیا کہ وہ کارکنان کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ہر جمعرات کو مجھے آ کر رپورٹ دیں کہ کہیں کارکنان میں پریشانی تو نہیں. اگر کارکنان سے رابطہ کٹ گیا تو پھر دیگر جماعتوں کو موقع ملے گا.

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ چودھری شوگر ملز و دیگر کیسز کے فیصلے تک ضمانت پر رہائی دی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا.

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

    عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تو مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیجا جائے، کیمپ جیل میں خواتین کے لئے جگہ نہیں ہے .مریم نواز کی درخواست پہ عدالت نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا.

    واضح رہے کہ کوٹ لکپھت جیل میں مریم نواز کے والد نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں

  • امریکہ مذاکرات میں‌ واپس آیا تو کیا لائحہ عمل ہو گا؟ ترجمان افغان طالبان نے دو ٹوک بات کہہ دی

    امریکہ مذاکرات میں‌ واپس آیا تو کیا لائحہ عمل ہو گا؟ ترجمان افغان طالبان نے دو ٹوک بات کہہ دی

    افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکاکےساتھ امن مذاکرات کی بحالی پرتیارہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہیل شاہین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکےساتھ معاہدہ مکمل ہوچکا،اُس معاہدےپر آج بھی قائم ہیں، امریکامذاکرات میں واپس آئےتواُسےخوش آمدیدکہیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےہمارے مطالبات پرغورکرنے کاوعدہ کیاہے، ہم نےتجارت،افغان مہاجرین اورویزاسہولیات جیسےامور پرمذاکرات کیے،

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    واضح‌ رہے کہ افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورہ پر ہے اور اسے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں بھی کی ہیں، افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی،

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ مذاکراتی کی بجالی کی بات کی، افغناستان میں امن ضروری ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے،

    قبل ازیں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ہے ، اے پی پی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں جمعرات کو وزارت خارجہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

  • رائے ونڈ میں 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟ اہم خبر

    رائے ونڈ میں 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟ اہم خبر

    رائےونڈ میں اہل محلہ نے3 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سندرروڈ مدرسہ کےقریب 60 سالہ شخص بچے کوتھیلے میں ڈال رہا تھا، مدرسے کے بچوں کے شور مچانے پراہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ لیا، اہل محلہ نے فقیر کے روپ میں اغواکار کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا، بچےکےوالدنےتھانہ سٹی رائیونڈ میں تحریری درخواست دے دی،

    واضح‌ رہے کہ حال ہی میں قصور کی تحصیل چونیاں سے بھی 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گی اہے،

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

  • مشیر خزانہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبہ پر اسد عمر نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    مشیر خزانہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبہ پر اسد عمر نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ مشیر خزانہ کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا گیا ہے،

    افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار خان نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ آج تک کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ مشیرخزانہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، کمیٹی چیئرمین کے پاس جج کے اختیارات ہوتے ہیں، مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ مشیرخزانہ کی غیرموجودگی میں اجلاس بے معنی ہے، اس دوران اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وزیر خزانہ کمیٹی اجلاس میں نہیں آتے رہے، ماضی میں وزیر خزانہ کی کمیٹی میں شرکت کا تصور تک نہیں تھا،

    اجلاس کے دوران مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بل کا جائزہ لینےکیلیے 3 ماہ کا وقت مانگا تھا، یہ بل پاس کرکے قومی اسمبلی میں بھجوایا جائے، اسٹیٹ بینک غور کیلیے مزید دو ماہ کاوقت مانگ رہا ہے، ایسا لگتا ہے اسٹیٹ بینک پر اوپر سے دباؤ ہے، اس بل پر ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر رائے لی جائے، متعلقہ وزیر کو کمیٹی میں آنا چاہیے، خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیر رانا افضل خان مرحوم کی مغفرت کیلیے دعا کی گئی،