Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جے یو آئی کے تین رہنما بھی جائیں گے جیل، خبر نے کھلبلی مچا دی

    جے یو آئی کے تین رہنما بھی جائیں گے جیل، خبر نے کھلبلی مچا دی

    آزادی مارچ، نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعیت علماء اسلام نے درخواست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نواز شریف سے ملاقات کے لئے درخواست دے دی، نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جے یو آئی کا تین رکنی وفد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرے گا، جے یو آئی کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہوں گے

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    پنجاب حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے پر وفد کوٹ لکھپت جیل جائے گا، جہاں آزادی مارچ کے حوالہ سے نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کا پیغام دیا جائے گا، وفد نواز شریف کی عیادت بھی کرے گا.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ ملتوی کرنے کا کہا جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم فیصلہ کر چکے ہیں، آزادی مارچ اکتوبر میں ہی ہو گا، ہماری تیاریاں پوری ہیں، ن لیگی وفد نے کہا کہ نواز شریف سے ملکر ایک بار بات کر لیں جس پر مولانا نے کہا کہ نواز شریف سے مل لیں گے لیکن آزادی مارچ ہر صورت اکتوبر میں ہی ہو گا خواہ ہمیں اکیلے ہی کیوں نہ نکلنا پڑے.

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے،.بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جمعرات کو شام چار بجے طے پائی ہے، آصف زرداری نے بلاول زرداری کو مولانا فضل الرحمان سے ملنے کا کہا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا تھا، اب دونوں رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے.

    ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بلاول بات کریں گے، ذرائع کے مطابق بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ مؤخر کرنے کا مشورہ دیں گے، بلاول زرداری دھرنے سے قبل اے پی سی بلانے کا بھی مشورہ دیں گے.

  • طالبان وفد نے پاکستان کے حوالہ سے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا حیران رہ جائے

    طالبان وفد نے پاکستان کے حوالہ سے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا حیران رہ جائے

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے وفد نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر  میں کرفیو کی مذمت کرتے ہیں ،بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا،ایل او سی پربھارتی فورسز کی فائرنگ سے3شہری شہید ہوئے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ چند دنوں میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو دو ماہ ہو گئے ہیں، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان افغان وفد نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ،افغان طالبان نے وزیرخارجہ سے ملاقات کی،ملاقات میں افغان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، طالبان افغان کے وفد نے افغان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا،

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا۔

    طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا , افغان طالبان کے وفد کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،

     

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

  • اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

    اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ اے این ایف نے رانا ثنااللہ کا تین ہفتے تک تعاقب کیا،راناثنااللہ کی کی گاڑی کی فوٹیج اے این ایف کے پاس ہے ،خدا کے لیے ثبوت کا کام عدالت پر چھوڑ دیں ،اگرہم ذاتیات پرآتے تورانا ثنااللہ کوپریس کے سامنے نہ جانے دیتے،انسداد منشیات فورس تمام ثبوت عدالت میں پیش کرے گی،

    شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ معلوم ہے رانا ثنااللہ ،ان کی اہلیہ اور داماد کے پاس کتنی جائیداد ہے ،معلوم ہے کتنے سالوں میں راناثنااللہ کی جائیدادمیں کتنا اضافہ ہوا،رانا ثناء اللہ کے ساتھ نہ میری دشمنی ہے نہ وزیراعظم کی، رانا ثناء اللہ کو تین ہفتے تک فالو کیا گیا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • نواز شریف سے ملاقات کرنے کون پہنچ گیا؟ جیل حکام بھی حیران رہ گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جعمرات کو ملاقات کا دن ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں انکی والدہ شمیم اختر پہنچ گئی ہیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی کوٹ لکھپت پہنچ گئے ہیں، نواز شریف کی والدہ مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گی، جیل حکام کے بعد صرف فیملی کے افراد کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود ہیں جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں.

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • شابنگ بیگ پر پابندی ، عدالت نے ایسے ریمارکس دیئے کہ فیکٹری مالکان نے سر پکڑ لئے

    شابنگ بیگ پر پابندی ، عدالت نے ایسے ریمارکس دیئے کہ فیکٹری مالکان نے سر پکڑ لئے

    لاہورہائیکورٹ، شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے شاپنگ بیگز پر پابندی سےمتعلق قانونی مسودہ کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو آیندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا،

    عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چند لاکھ افراد کےروزگار کی وجہ سے کروڑوں افراد کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پابندی سے متاثر افراد کا ازالہ کیسےکیاجائے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی

    واضح رہے کہ شاپنگ بیگ پر پنجاب میں پابندی کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں شاپنگ بیگ پر پابندی کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے

    دو روز قبل لاہور میں شاپنگ بیگ پر پابندی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا تھا.

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس جواد الحسن نے 6صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولی تھین بیگز پرپابندی کے ممکنہ قانون کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے ،چاروں ورکنگ گروپس تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سنیں،پنجاب حکومت فوری ورکشاپس کا انعقاد کرے ،ورکشاپ میں تمام تنظیموں کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے ،

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    دوسری جانب جاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی سے آگاہ کیا گیا ۔

    پلاسٹک بیگز پر پابندی، زرتاج گل نے عوام سے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ پولیتھین بیگ پر پنجاب حکومت بھی پابندی لگائے گی ۔کابینہ میں پولیتھین بیگ کی پابندی کےلئے سمری بھیج دی ہے ۔

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت، وکیل نے عدالت میں ایسا کیا کہہ دیا کہ رانا بھی ہوئے پریشان

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت، وکیل نے عدالت میں ایسا کیا کہہ دیا کہ رانا بھی ہوئے پریشان

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے درخواست ضمانت عدالت سے واپس لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس سعید شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی جانب سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ٹرائل کورٹ میں حقائق منظر عام پر ابھی تک نہیں آئے اس لئے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے درخواست وکیل کی استدعا پر نمٹا دی.

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں اے این ایف کو فریق بنایا گیا  ، قبل ازیں انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں جمعرات کو وزارت خارجہ ملاقات کی

    اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں جمعرات کو وزارت خارجہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے “مذاکرات” ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج دنیا، افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔ پاکستان خوش دلی کے ساتھ گذشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔ پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں تاکہ دیرپا، اور پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔ افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا۔

    طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا , افغان طالبان کے وفد کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،

     

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

  • مولانا صاحب، قرض ادا کریں؟ فردوس عاشق اعوان کے مطالبے پر مولانا بھی حیران

    مولانا صاحب، قرض ادا کریں؟ فردوس عاشق اعوان کے مطالبے پر مولانا بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! دو سیاسی جماعتیں آپ کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں،ان کے عزائم کو بھانپیں۔ایک سیاسی نبض شناس عوام کی نبض کو کیوں نہیں سمجھ پا رہا؟ان کی باہمی نااتفاقی ثبوت ہے کہ یہ اپنے سیاسی مفاد میں صرف مولانا کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب! عوام میں آپ کی پذیرائی تب ہی ممکن ہے جب آپ اپنی آواز مظلوم کشمیریوں کے حق میں بلند کریں۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول اور مراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اپنے الفاظ کے تیروں کا رخ فسطائی مودی کی جانب موڑیں۔

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی مثال بن چکی ہے۔مسلم لیگ ن اور پی پی پی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مسلسل سیاست کر رہی ہیں۔مولانا کے ذریعے مدارس کے معصوم اور غیرسیاسی بچوں کو سیاسی مفادات کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں جو افسوسناک ہے۔

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں مولانا کے ساتھ کھڑے ہونے کا خطرہ بھی مول نہیں لینا چاہتیں۔ آپس میں جو سچ نہیں بول سکتے وہ عوام کے ساتھ کیا سچ بولیں گے؟

  • مولانا نے دیر کر دی، تاجر برادری کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان،کب ہو گا دھرنا؟ اہم خبر

    مولانا نے دیر کر دی، تاجر برادری کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان،کب ہو گا دھرنا؟ اہم خبر

    آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تاجروں کا 9 اکتوبر اسلام آبادکی طرف مارچ ہوگا، احتجاج پرامن ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نہیں کریں گے، حکومت سے مذاکرات بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، چیئرمین ایف بی آر کو پیغام دیتا ہوں کہ اس کی دعوت پر اسلام آباد جا رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں تاجر ایف بی آر کی عمارت تک جائیں گے، ہمارے ٹیکسوں سے حکومت کا نظام چلتا ہے،

    نعیم میر نے مزید کہا کہ پورے ملک کے تاجروں کا کال دے دی ہے ہزاروں تاجر آبپارہ مارکیٹ پر جمع ہوں گے، پولیس یا انتظامیہ سے ٹکراﺅ کرنے۔ نہیں جا رہے، قومی اسمبلی اور ایف بی آر بلڈنگ جا کر قرارداد پیش کریں گے،استعمال شدہ موبائل کے کاروبار کا طریقہ کار بتایا جائے، کاروں کی قیمت بڑھ گئی ہے، درآمد بند ہوگئی ہے، جیولرز کے مطالبات ہماری قرارداد کا حصہ ہوں گے، لوگوں کو زبردستی ایف بی آر میں رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے،

    نعیم میر نے مزید کہا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے لئے پلان ترتیب دے دیا۔ سیکڑوں تاجر ہمارے ساتھ ہوں گے7 کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا 10 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کریں گے، مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لگائی جائے۔ اس موقع پر تاجر رہنماﺅں میاں وقار، سہیل محمود بٹ، ملک کلیم، رضوان بٹ، میاں خلیل عبیر، ذوالفقار بھٹی، ملک فاروق، سیف چوہدری، عبدالودود علوی، عاصم شفیق شیخ، شیخ عرفان، علی نصرت بٹ، شیخ اسرار احمد، چوہدری پرویزشوکت اور دیگر تاجر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔

    تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

  • بلاول نے کیا میر پور میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ

    بلاول نے کیا میر پور میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کو زیادہ معاوضہ دے

    بلاول زرداری نے میر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ بھی میرپور میں زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں ،ڈاکٹرز،نرسزاورپیرا میڈیکل اسٹاف زلزلہ متاثرین کی خدمت کر رہےہیں،آزادکشمیرحکومت نے زلزلے کے بعد بھرپورطریقے سےلوگوں کی مددکی،ایدھی فاوَنڈیشن اوردیگرفلاحی اداروں نےمشکل وقت میں لوگوں کی مددکی،

    بلاول زرداری نے کہا ہے وفاقی حکومت متاثرین کی امیدوں کے مطابق ان کی مدد کرے، پیپلزپارٹی وفاق سےمطالبہ کرتی ہےکہ زلزلہ متاثرین کوزیادہ معاوضہ دیاجائے،

    پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

    بلاول زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو کچھ ہو رہاہے اس کی مذمت کرتے ہیں،بھارت نےمقبوضہ کشمیرکےلوگوں کو59روز سے قید کررکھا ہے ،کشمیری بہن بھائیوں کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں رائے شماری ہونی چاہیے،پیپلزپارٹی اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرانے کے لیے جدوجہدکرتی رہے گی،

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اورمنی لانڈرنگ اہم ایشوزہیں لیکن یواین میں صرف کشمیرپربات ہونی چاہیےتھی،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دے،مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں لوگوں کوشہیدکیاگیا،سیاسی رہنماوَں کوگرفتارکیاگیاہے،

    قبل ازیں بلاول زرداری نے میرپور میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کی عیادت کی، بلاول نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات بھی کی.

    زلزلہ متاثرین کے لئے بین الاقوامی امداد لیں گے یا نہیں؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں