Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جنسی درندگی کیس، عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر ملزمان نے ایسا کیا کیا کہ کھلبلی مچ گئی

    جنسی درندگی کیس، عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر ملزمان نے ایسا کیا کیا کہ کھلبلی مچ گئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسکولزاور کالجز کے نوعمر لڑکوں کے ساتھ جنسی درندگی کے کیس کی سماعت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق پولیس کانسٹیبل ملزم شہزاد کے 3 ساتھی ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہوئیں‌ تو پولیس کی کوتاہی پر تینوں ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے، ملزمان کے فرار پر سیشن کورٹ میں کھلبلی مچ گئی، مفرور ہونے والے ملزمان میں صہیب ستی ، شاہ زیب ستی اور حماد ملک شامل ہیں، ملزمان پراسکولزاورکالجزکے نوعمرلڑکوں کےساتھ جنسی درندگی کاالزام تھا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد باسط علیم نے ضمانتیں مسترد کیں، اس کیس میں ایڈووکیٹ عمرعلی ستی اورسردارخضرایڈووکیٹ نےمدعی کی جانب سےدلائل دیے،

    مقدمےکاایک ملزم شہزادپہلےہی ضمانت خارج ہونےپراڈیالہ جیل میں قید ہے،

  • پاکستان میں دہشت گردوں‌ کو شکست کیسے ہوئی؟ گورنر پنجاب نے حقیقت بیان کر دی

    پاکستان میں دہشت گردوں‌ کو شکست کیسے ہوئی؟ گورنر پنجاب نے حقیقت بیان کر دی

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ میں تبدیل کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشتگری کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ نہیں تھی، دہشتگردی کے خلاف ہماری حکومت نے دنیا کے سامنے موقف پیش کیا، ہماری درگاہوں، چرچز اور مساجد پر حملے ہوتے رہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے دنیا کا بیانیہ تبدیل کردیا ہے، دنیا ہم سے کہہ رہی تھی کہ ہم افغانستان میں امن نہیں چاہتے، بھارت کی ڈپلومیسی بدقسمتی سے ہم سے زیادہ موثر تھی، کشمیر نے جو ظلم اور بربریت کر رہے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہماری مسلح افواج، مذہبی اور سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں تو دہشتگردوں کو شکست ہوئی، ہماری مسلح افواج، مذہبی اور سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں تو دہشتگردوں کو شکست ہوئی، جس ملک میں انتہاپسندی آ جائے،اقلیتوں کیساتھ اچھا سلوک نہیں ہووہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے،

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور کرسچن کیساتھ بھی اچھا سلوک نہیں ہو رہا، ہمارے اوور سیز پاکستانی اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، معیشت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آیندہ چند سالوں میں ہر قصبے اور تحصیل میں حکومت صاف پانی فراہم کرے گی،

  • کب تک افغانیوں کو سنبھالیں گے، خطہ میں امن کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    کب تک افغانیوں کو سنبھالیں گے، خطہ میں امن کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں 7 دن میں 120 نشستیں گلوبل لیڈرز کے ساتھ کیں،

    افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کب تک افغانیوں کو سنبھالیں گے، آگے بڑھنا ہےتواس کا سیاسی حل نکالنا ہو گا، خطے میں امن اورروزگارکیلیے ضروری ہے افغانیوں کا مسئلہ حل کیا جائے، بھارت نے 3 دہائیوں میں 8 فیصد سالانہ معیشت کوبڑھایاوہ ایک ارب کی منڈی ہے، ترکی، ملائیشیا اور پاکستان نے ملکر فیصلہ کیا ہے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا، کیا وجہ ہے کہ میرے ملتان کو وہ توجہ نہیں دی جاتی،سوالات اٹھیں گے، ہم اٹھائیں گے سوالات،وزیراعظم 5 اکتوبرکوآ رہے ہیں میں بات کروں گا، غلام نبی آزادکہہ رہےہیں جب کشمیرسےکرفیوہٹےگاتوبھارت برداشت نہیں کر سکے گا، سابق چیف جسٹس بھارت کہہ رہے ہیں کہ مودی نے گوریلا وار کو دعوت دے دی ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری زندگی کا آخری خواب بہاؤالدین زکریا میں اعزازی لیکچرر بننا ہے، اسلامک دہشتگردی کی بات کی جاتی ہے، افغان طالبان سے ہونے والی نشست سے مطمئن لوٹا ہوں ،

  • پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، مودی بھی جان کر ہوا پریشان

    پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، مودی بھی جان کر ہوا پریشان

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 9نومبر کو کرتارپورکا دورہ کریں گے، اور افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، منموہن سنگھ کو پاکستان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو باضابطہ طورپر دعوت نامہ بھیجا جائےگا،منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،منموہن سنگھ کی کرتارپورکے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے،

    شاہ محمو د قریشی نے مزید کہا کہ کرتارپورراہداری بابا گورونانک کی550ویں جنم دن پر کھولی جارہی ہے ،پاکستان سکھ یاتریوں کو بھی کرتارپورراہداری کی تقریب میں خوش آمدید کہے گا،

     

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

  • صدرمملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صدرمملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔

    لاہور ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق، ڈاکٹر ظفر مرزا اور پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ملاقات میں موجود تھی ۔

    وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن وامن کی مجموعی صورتحال اورعوامی فلاح کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے چونیاں میں معصوم بچوں کے قاتل کی گرفتاری اور آئندہ میں اس طرح کے واقعات کے تدارت کے لئے حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں ڈینگی کے خلاف حکومتی اقدامات اور صحت کے دیگر منصوبوں کے بارے میں صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    چند سال میں پورا کشمیر ہی آزاد کشمیر کہلائے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

  • وزیراعظم کے خلاف درخواست، نجم سیٹھی کو ہوا جرمانہ

    وزیراعظم کے خلاف درخواست، نجم سیٹھی کو ہوا جرمانہ

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر عدالت نے نجم سیٹھی کو ہی جرمانہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کے دعویٰ پر دوران سماعت نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا

    سیشن کورٹ میں دعویٰ کی سماعت ہوئی تو عدالت نے استفسار کیا کہ نجم سیٹھی کی جانب سے ابھی تک جواب کیوں نہیں داخل کروایا گیا، جواب داخل نہ کروانے پر عدالت نے نجم سیٹھی پر ایک سو روپے جرمانہ عائد کر دیا

    نجم سیٹھی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 35 پنکچر کا الزام لگایا تھا ،وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے دعوے کو مسترد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہوئی ہے،

    سیشن کورٹ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیا ہوا تھا

     

    نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

  • تاجر برادری حکومت سے خوش ہے یا نالاں؟ تاجروں نے وزیراعظم کو بتا دیا

    تاجر برادری حکومت سے خوش ہے یا نالاں؟ تاجروں نے وزیراعظم کو بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کوہرسہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےایوان تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی،وفد میں مختلف چیمبرزکے سابق اورموجودہ صدورشامل تھے، وفد نےبرآمدات بڑھانےسے متعلق وزیراعظم کوتجاویزپیش کیں وفد نےوزیراعظم کی تاجربرادری سے مسلسل ملاقاتوں کوسراہا .

    وفد نے بزنس کمیونٹی کوساتھ لے کرچلنے کی پالیسی کو سراہا ، وفد نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی مدلل تقریرکوبھی سراہا ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے تحفظات دورکرنے کیلئے لائحہ عمل بنالیا،کاروباری شخصیات پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، کمیٹی کامقصد نیب،تاجربرادری کے مسائل حل کرنا ہے، ملک کامستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تاجربرادری اورحکومت کی مضبوط پارٹنرشپ نہایت اہم ہے، بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، بزنس کمیونٹی کیلئےآسانیاں پیداکرناچاہتے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

  • چودھری نثارمشکل میں پھنس گئے

    چودھری نثارمشکل میں پھنس گئے

    سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوھدری نثار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں حلف نہ لینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ،چوہدری نثار کے حلف نہ لینے کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے کہا کہ چوہدری نثار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب  ہوئے پر تاحال حلف نہیں اٹھایا۔چوہدری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے حلقے کی عوام نمائندگی سے محروم ہو گئی ہے ،چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز دونوں کی توہین ہے،قانون کے مطابق چوہدری نثار کا حلف نہ لینا آئین کے آرٹیکل  2 اے ، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت الیکشن کمیشن کو چوہدری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے،دالت وفاقی و پنجاب حکومت کو قانون میں ترمیم کا بھی دے .

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.

  • وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی،

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ مذاکراتی کی بجالی کی بات کی، افغناستان میں امن ضروری ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے،

    قبل ازیں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ہے ، اے پی پی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں جمعرات کو وزارت خارجہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے “مذاکرات” ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج دنیا، افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔ پاکستان خوش دلی کے ساتھ گذشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔ پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں تاکہ دیرپا، اور پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔ افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا۔

    طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا ,

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

  • 1970 میں سائیکل پراور اب دبئی میں پلازے؟ چیئرمین نیب نے کیا اہم انکشاف

    1970 میں سائیکل پراور اب دبئی میں پلازے؟ چیئرمین نیب نے کیا اہم انکشاف

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہم 100 ارب ڈالر کے مقروض‌ ہیں، 100 ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے نظر نہیں آتے، ہم کب ملکی مفادات کو ترجیح دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب خود اپنے احتساب کےلیے سامنے ہے ،منی لانڈرنگ جرم ہے ،یقین دلاتاہوں ٹیکس سے بچنے کا کوئی کیس نیب کے پاس نہیں ہوگا،ٹیکس سے بچنا اور منی لانڈرنگ مختلف معاملات ہیں،نیب خود اپنے احتساب کےلیے سامنے ہے،

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری کا کوئی کیس نیب کے پاس نہیں ہوگا،نیب اپنے دائرہ کار سے نکل کر کوئی اقدام نہیں کرتا،سزا اور جزا ملکی قانون کےتحت عدالتوں کا کام ہے،پاناما کے باقی کیسز بھی چل رہے ہیں ،پاناما کیس میں جس کی معلومات جلدی آگئیں اس پر جلد فیصلہ کیا گیا،ٹیکس چوری کا کیس ایف بی آر کے سپرد کریں گے،پہلے بندہ رب کے سامنے پھر ضمیر کے سامنے جواب دہ ہے،

    احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ عقل کل ہے ، ہر شخص میں خامیاں ہیں،ملک میں بہت مافیاز ہیں اور ان کی بڑی داستانیں ہیں،یہ بات غلط ہے کہ نیب حکومت میں مداخلت کر رہی ہے.

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ لاہور کا ایک بہت بڑا شخص 1970 میں موٹر سائیکل پر تھا اب دبئی میں اسکے پلازے ہیں، ہرچیز جانتے ہیں، اقبال زیڈ کے معاملے کا بھی علم ہے. پاکستان واحد ملک ہے جہاں کتا کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر بچہ ہسپتال میں ماں کی گود میں مرجاتا ہے.

    مردہ حاضر ہو،نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل وفات پا جانے والے کو طلب کر لیا