Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیب کا زلفی بخاری کی 8 سو کنال اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

    نیب کا زلفی بخاری کی 8 سو کنال اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک کی جانب سے اراضی کی نیلامی کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، جس میں دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بڈنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ زمین ذلفی بخاری کی ملکیت ہے اور اسے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اثاثے منجمد کیے جانے کے بعد نیلام کیا جا رہا ہے۔ ذلفی بخاری کو عدالت کی جانب سے پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ ان کے خلاف نیب کی تفتیش بھی جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق زمین کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی تاکہ بدعنوانی سے حاصل شدہ اثاثوں کی واپسی یقینی بنائی جا سکے

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ سے قبل فارم میں تبدیلی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ سے قبل فارم میں تبدیلی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم ہونے سے چند روز قبل ٹیکس فارم میں تبدیلی کر دی گئی۔

    ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر بتائی گئی ہے تاہم ڈیڈ لائن سے چند روز قبل انکم ٹیکس فارم میں ایک کالم کا اضافہ کر دیا گیا ہے،ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کے لیے آئرس فارم میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایف بی آر نے گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سے چند روز قبل ٹیکس فارم میں تبدیلی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن سے چند روز قبل اس طرح کی اہم تبدیلی ناقابل فہم اور باعث تشویش ہے۔

  • بھارت بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف آئی سی سی پہنچ گیا

    بھارت بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف آئی سی سی پہنچ گیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شکایت کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب آئی سی سی کو ای میل لکھی گئی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کیبھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گراؤ نڈ میں یہ رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہے لہٰذا کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

  • 190ملین پاؤنڈ کیس،عمران ،بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست بنا کاروائی ملتوی

    190ملین پاؤنڈ کیس،عمران ،بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست بنا کاروائی ملتوی

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں،درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،سلمان صفدر نے کہا کہ 10 سے 15 مرتبہ اس عدالت سے اپروچ کیا مگر کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

  • سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر سارے پاکستان نے سراہا، بلاول

    سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر سارے پاکستان نے سراہا، بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان کا حل سیاسی ہے، سیاسی اتفاق رائے سے ایسے فیصلے لینے پڑیں گے کہ عوام کا فائدہ ہو، ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں،سیلاب سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب میں تاریخی نقصان ہوا ہے۔ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بہت نقصان ہوا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرے،متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے بی آئی ایس پی واحد پروگرام ہے، بروقت عالمی اپیل کرتے تو متاثرین کی زیادہ مدد کر سکتے تھے، ایسا کیوں نہیں ہو رہا یہ ہم سے نہیں وفاق سے پوچھیں۔

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق انا کی وجہ سے یا پتہ نہیں کیوں یہ بات نہیں مان رہا، الیکشن میں ن لیگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پوری اونرشپ لے رہی تھی، اب یوٹرن لیا ہے تو ان سے پوچھا جائے، گندم کی امدادی قیمت کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائے، سندھ میں گندم کے کاشتکاروں کو ہاری کارڈ کے ذریعے سپورٹ کریں گے، تاکہ گندم درآمد نہ کرنا پڑے، ملک بھر میں زرعی شعبے مشکل میں رہے ہیں، سیلاب کے بعد زرعی شعبہ بہت متاثر ہوا، سیلاب کے بعد فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہو سکتے ہیں، وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے، وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے زرعی ایمرجنسی نافذ کی اور متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے،اگر وفاقی حکومت سپورٹ کرتی ہے تو مزید سہولت دے سکیں گے، اگر وفاقی حکومت یہ کرلے تو زرعی شعبے کو مزید فائدہ ہوگا، ٹیکس کی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے تاکہ کسانوں کو ٹیکس ریلیف فراہم کیا جاسکے،سیلاب کے اثرات اب بھی جاری ہیں، سیلاب سے پنجاب میں تاریخی نقصان ہوا،پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ملتان، لودھراں، بہاولپور میں آج بھی پانی ہے. قدرتی آفت میں معاونت کی ذمے داری ایک حکومت کی ذمے داری نہیں، قدرتی آفت کی صورت وفاق صف اول کا کردار ادا کرتی ہے، میں وفاق پر تنقید نہیں کر رہا، وفاق سے درخواست کر رہے ہیں کہ عالمی سطح پر بات کی جائے، مطالبات وفاقی حکومت سے ہی ہیں، وفاق کی ذمے داری ہے وہ بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے لوگوں کی مدد کرے۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیانات دینے والوں کو اس پروگرام کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہو گا، مسلم لیگ نے پروگرام سے متعلق کوئی ترمیم یا ڈرافٹ نہیں دیا،سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر سارے پاکستان نے سراہا، معاہدے سے متعلق ان کیمرا بریفنگ بھی ہو گی، ملک کو ایک ایکسپورٹر ملک بنا دیا گیا ہے، میرے کزن کافی دیر سے سیاست میں متحرک رہے ہیں، انہیں ویلکم کرتے ہیں، ہمیشہ سے ان کے لیے نیک خواہشات رکھی ہیں، میری یا میری بہنوں کی طر ف سے ان کے خلاف کوئی بیان نہیں آیا۔

  • ایسی کئی  خواتین، جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں،صائمہ قریشی

    ایسی کئی خواتین، جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں،صائمہ قریشی

    پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں لہٰذا حرام کاموں سے بہتر مرد دوسری شادی کرلے۔

    اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مردوں کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات پر بھی بات کی،ایک سوال کے جواب میں صائمہ قریشی نے کہا کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے میڈیا میں بھی ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں حتیٰ کہ ایسے بھی کئی خاندان ہیں جہاں مرد کی 2 بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں،ہمارے یہاں مرد غیر ازدواجی تعلقات بنانے سے نہیں ڈرتے حتیٰ کہ انہیں اپنی بیوی کو اعتماد میں لےکر اس لڑکی سے نکاح کرلینا چاہیے کیوں کہ ایک مرد کی غلط حرکت پوری نسل تباہ کردیتی ہے۔

    صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ مردوں کو کسی کے جذبات کے ساتھ کھیلنے یا پھر کسی کو اپنے جھوٹے وعدوں میں پھنسانے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ ان کی اپنی اولاد بھی ہے لہٰذا حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد دوسری شادی کرلیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اداکارہ کے وائرل ویڈیو کلپ پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا،

  • گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے،وزیراعظم

    گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا ا س کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

    نیویارک میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے، وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے،بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی ایک بڑا چیلنج ہے، اگلے مرحلے میں لائن لاسز کے مسئلے پر توجہ دی جائے،آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے اہم ملاقات ہوئی، انہوں نے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے کی وجہ سے معیشت پربہت بوجھ ہے اور اس وجہ سے توانائی کا شعبہ متاثر ہورہا تھا، گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے اتفاق رائے سے لائحہ عمل وضع کیاگیا، گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم شعبہ توانائی میں اصلاحات کا حصہ ہے، اسکیم کے تحت آئندہ 6 سال میں گردشی قرضے سے نجات حاصل ہوجائےگی۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کے اسٹرکچرل مسائل حل ہورہے ہیں، گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے ایک سال سے کوششیں جاری تھیں، گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم اہم سنگ میل ہے، گردشی قرضے کے خاتمے کی توانائی کے شعبے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے،

  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیس، تنویر الیاس پر فردجرم عائد

    ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیس، تنویر الیاس پر فردجرم عائد

    عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  سے   بل گیٹس کی  ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوۓ حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ، اور معاشی شمولیت کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔ وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے کی جانے والی جامع معاشی ریفارمز، ڈیجیٹلائزیشن میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی عملی اور مثبت تعاون کی خصوصی تعریف کی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافہ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • پی سی بی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط

    پی سی بی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو لکھے گئے شکایتی خط کے مندرجات سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا اور آئی سی سی کی جانب سے سوریا کمار کے خلاف پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم بھی کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے جان بوجھ کر پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کا ریفرنس دیا، ان کا ایسا رویہ ضابطہ اخلاق کی رو ح کے منافی ہے لہٰذا کارروائی بنتی ہے،

    پی سی بی نے خط میں مؤقف اپنایا ہےکہ سوریا کمار نے کھیل کو سیاست میں ملوث کرنے اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، اس میچ پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں،ذرائع کے مطابق خط میں اس طرف بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ آئی سی سی فری غزہ اور فریڈم از ہیومن رائٹ کے نعروں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف قرار دے چکا ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیانات براہ راست پاکستان کے خلاف تھے جس پر سخت ترین کارروائی ضروری ہے اور اگر سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کرکٹ کا میدان سیاسی اکھاڑہ بن جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ اس تمام معاملے پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کے خلاف انضباطی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔