Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت  میں  67 آزادی اور علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم

    بھارت میں 67 آزادی اور علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم

    بھارت اپنی نام نہاد جمہوریت کے دعوے کے باوجود درحقیقت ایک ایسے نظام کا شکار ہے جو ٹوٹ پھوٹ، استحصال اور ظلم و جبر پر قائم ہے۔

    بھارت کے مختلف حصوں میں اس وقت 67 آزادی اور علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں جو بھارتی حکومت کی ناانصافی، اقلیتوں کے استحصال اور جبری قبضے کے خلاف عوامی ردعمل کی نمائندہ ہیں،ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر چکی ہیں، جنہیں مودی حکومت طاقت کے استعمال اور غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خاص طور پر نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این)، جو ناگا عوام کی بھارتی فوجی جبر، مذہبی استحصال اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی نمائندہ تنظیم ہے، پر بھارتی وزارت داخلہ نے مزید پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے،یہ پابندی ناگا عوام کی آواز دبانے اور آزادی کے مطالبے کو کچلنے کی مودی حکومت کی مذموم کوشش ہے۔ حکومت اپنی جبر کی پالیسی کو جائز ٹھہرانے کے لیے عوامی آواز کو دہشتگردی سے جوڑنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    مودی حکومت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل اور اقتدار پر قابض رہنے کے لیے اپنے شہریوں کو زندہ رہنے کے بنیادی حق سے بھی محروم کر رہی ہے، جو بھارت کے نام نہاد جمہوری نقاب کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔

  • قطر اور سعودی عرب کا شام کیلئے امداد کا اعلان

    قطر اور سعودی عرب کا شام کیلئے امداد کا اعلان

    قطر اور سعودی عرب نے شام کیلئے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ قطر اور سعودی عرب کی جانب سے شام کو دیے جانے والے فنڈزکا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے شام کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اداکی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ مئی میں بھی قطراور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کیلئے مالی تعاون کیا تھا،ا پریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈبینک کے واجبات اداکیے تھے۔

  • محسوس ہوتا ہے کہ میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے موجود ہوں۔میئر لندن

    محسوس ہوتا ہے کہ میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے موجود ہوں۔میئر لندن

    لندن کے میئر سر صادق خان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست، جنس پرست، خواتین اور مسلمان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے موجود ہوں۔

    امریکی صدر نے گزشتہ روز سر صادق خان کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور صادق خان کو خطرناک میئر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ صادق خان لندن میں شرعی قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ لندن بدل چکا ہے، غیر قانونی تارکین نے یورپ پر ہلہ بول دیا ہے۔

    میئر لندن سر صادق خان کے ترجمان نےصدر ٹرمپ کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ لندن دنیا کے عظیم شہروں میں سے ایک ہے جو امریکا کے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ ہے، امریکیوں کی ریکارڈ تعداد لندن منتقل ہو رہی ہے جنہیں ہم یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    دوسری جانب لیبر اراکین بھی میئر لندن سر صادق خان کی حمایت میں آواز بلند کر رہے ہیں،ہیلتھ سیکرٹری ویس اسٹریٹنگ نے کہا ہے کہ سر صادق خان لندن میں شرعی قوانین نافذ نہیں کر رہے،ایم پی روپا حق نے صدر ٹرمپ کے دعوے کو قطعی جھوٹ قرار دیا جبکہ ایم پی روزینہ خان نے امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں بغیر کرائے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دماغ میں موجود ہوں۔سر صادق خان نے امریکی صدر پر جوابی لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست اور جنس پرست ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین اور اسلام کے خلاف ہیں.

  • پاک نیوی اہم سمندری تجارتی راہداریوں کی محافظ،آزادانہ بحری نقل و حمل کی ضامن ہے،نیول چیف

    پاک نیوی اہم سمندری تجارتی راہداریوں کی محافظ،آزادانہ بحری نقل و حمل کی ضامن ہے،نیول چیف

    ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ میری ٹائم ڈے 25 ستمبر 2025 کو منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال ستمبر کی آخری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ میں اس موقع پر عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ چیلنجز سے بھرپور حالات میں اُن کی بیش قیمت خدمات نہ صرف کلیدی اہمیت رکھتی ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے بھی نہایت ضروری ہیں۔

    ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے اس سال ورلڈ میری ٹائم ڈے کے لیے "ہمارا سمندر، ہماری ذمہ داری، ہمارا موقع” کے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ یہ موضوع اپنے اندر گہرے معنی سموئے ہوئے ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے کرۂ ارض کے دو تہائی سے زائد حصے پر محیط سمندر نہ صرف دنیا کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ انسانیت، پائیدار روزگار، عالمی تجارت کے فروغ، ماحولیاتی توازن کے قیام اور خوراک و توانائی کی فراہمی کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ ان لامحدود فوائد کے سبب ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ موجودہ اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہم سمندروں کی حفاظت کریں، انہیں محفوظ بنائیں اور ان سے پائیدار فائدہ اُٹھائیں،پاکستان کے لیے سمندر غیر معمولی دفاعی، اقتصادی اور ترقیاتی اہمیت رکھتے ہیں۔ ہماری ساحلی پٹی اور ایکسکلوزیو ایکونومک زون (EEZ) ماہی گیری، سمندری تجارت اور توانائی کے ذریعے اقتصادی ترقی کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتے ہیں جو درحقیقت بحری معیشت کا حصہ ہیں۔ ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم میری ٹائم ماحول کی حفاظت کریں اور صحت مندانہ و محفوظ بحری سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔

    ایڈمرل نوید اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی اِن مقاصد کے حصول، میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور شمالی بحیرۂ عرب میں مسلسل نگرانی کے ذریعے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان نیوی عالمی شراکت داری، انسانی امدادی کارروائیوں اور ناگہانی صورتِ حال میں امدادی آپریشنز میں بھی مؤثر انداز سے حصہ لیتی ہے۔ مزید برآں، پاکستان نیوی اہم سمندری تجارتی راہداریوں کی محافظ اور آزادانہ بحری نقل و حمل کی ضامن ہے،پاکستان نیوی بیک وقت قومی شراکت داروں کے ساتھ اشتراک قائم کرتی ہے تاکہ میری ٹائم شعور کو فروغ دیا جائے اور میری ٹائم سیکٹر کی پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔ پاک بحریہ سمندری وسائل سے فائدہ اُٹھانے والے ایک خوشحال پاکستان کے تصور کو عملی جامہ پہنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ سمندر میں تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے، دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان نیوی کی ذمہ داریاں اس کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتی ہیں جو نہ صرف پاکستان کے خوشحال میری ٹائم مستقبل کی تشکیل کے لیے ضروری ہے بلکہ خطے میں میری ٹائم قوانین کی بالادستی کے لیے بھی ناگزیر ہے،ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے محفوظ، مستحکم اور سمندروں کے ماحول دوست استعمال کے وژن کے ساتھ پاکستان نیوی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ قومی میری ٹائم مقاصد کی روشنی میں ہم سمندر میں امن و امان اور استحکام کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اللہ کرے یہ دن ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دلائے اور اُن مواقع سے فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے جو قابلِ اعتماد، دیرپا اور خوشحال مستقبل کے لیے سمندر ہمیں عطا کرتا ہے۔

  • نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ

    نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے فراڈ متاثرین کو آن لائن رقم کی منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے مالی غبن کے متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے میں درپیش مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کو بازیاب شدرہ رقم آن لائن متنقلی کا فیصلہ کیا ہےاس سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدات چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی، تقریب میں ابتدائی طور پر B4U فراڈ کے متاثرین کو براہ راست بازیاب شدہ رقم آن لائن منتقل کی گئی،قریب میں ڈپٹی چیئرمین، ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اور دیگر سینئر نیب افسران نے شرکت کی،چیئرمین نے خود متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں رقم کی آن لائن منتقلی کا آغاز کیا، جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔

    اس سے قبل نیب پے آرڈرز کے ذریعے ایک وقت میں محدود تعداد میں متاثرین کو رقم ادا کرتا تھا، جس میں کافی وقت لگتا تھا اور متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے کے لیے نیب کے دفاتر آنا پڑتا تھا۔ اب نیب نے اس عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے تاکہ رقم براہِ راست متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا سکے، جس سے روایتی اور وقت طلب طریقہ کار کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

  • وزیراعظم  سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات

    وزیراعظم سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلادیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا،پروفیسر محمد یونس نے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

  • الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد کا  ترجمان مرکزی مسلم لیگ کے ہمراہ جلال پورپیر والا کا دورہ

    الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد کا ترجمان مرکزی مسلم لیگ کے ہمراہ جلال پورپیر والا کا دورہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں،الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد نے مرکزی ترجمان تابش قیوم کے ہمراہ جلال پورپیر والا کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا. متاثرہ خاندانوں کے لیے ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں، مچھروں کی بہتات کی وجہ سے خیمہ بستیوں میں سپرے کروایا گیا ہے،جلال پور پیر والا کی دو خیمہ بستیوں میں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلال پور پیر والا و دیگر علاقوں میں شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے کھانا،ادویات پہنچائی جا رہی ہیں، میڈیکل کیمپوں میں‌مریضوں کے علاج معالجہ، خشک راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب کی قیادت میں ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے وفد نے لاہور سے جلالپور پیروالا اور اس کے گردونواح میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اورمرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل احسن تارڑ نے صحافیوں کو بریفنگ دی،لاہور سے جانے والے صحافیوں کو خیمہ بستیوں‌کے دورے کے علاوہ میڈیکل کیمپس،فیلڈ ہسپتال ،مدد گار اسکولز،اور کشتیوں کے ذریعے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کروا یا گیا.

    اس دوران مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کی خدمت میں روزاول سے مصروف ہے، خیمہ بستیوں میں‌متاثرین کو تین وقت کا کھانا،راشن دیا جا رہا ہے،بچوں‌کے لئے پھل و دیگر چیزیں بھی دی جا رہی ہیں، خیمہ بستیوں میں متاثرین کے لئے سولر پلیٹس بھی لگائی گئی ہیں، مچھروں سے محفوظ رہنے کے لئے اسپرے بھی کروایا گیا ہے جبکہ متاثرین میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں، مرکزی مسلم لیگ سندھ کی خیمہ بستی میں ایک اور فیصل آباد کی خیمہ بستی میں دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،مرکزی مسلم لیگ متاثرین کی گھرواپسی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی ،سیلاب متاثرین کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے تمام شعبہ جات خدمتِ خلق، مسلم وومن لیگ، گرلز لیگ اور شعبہ اسپیشل پرسنز ،مسلم سٹوڈنٹس لیگ سرگرم عمل ہیں۔

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

  • ٹک ٹاکرز  سے ریکوری کرنی  توپہلے پنجاب سے شروع کریں،فیصل واوڈا

    ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی توپہلے پنجاب سے شروع کریں،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سنا ہے ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کریں۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکر سے زیادہ ریکوری ہوگی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی ترسیلات زر پر مراعات اسکیم پر بریفنگ میں بتایا کہ 2020 میں ترسیلات زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، 2024 میں ترسیلات زر پر سبسڈی 30 سعودی ریال کردی گئی، رواں سال حکومت نےترسیلات زر پر سبسڈی کم کرکے 20 سعودی ریال کردی ہے ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسکیم میں تبدیلی سے 30 فیصد کی بچت ہو گی، ترسیلات زر میں اضافہ اس اسکیم کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ زیادہ رقم بھجوائی گئی ہے۔

    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک گزشتہ 3 سال کا مکمل ڈیٹا لےکر آئیں اور کمیٹی کو بریفنگ دیں، اس اسکیم سے بینکوں کو بہت زیادہ فائدہ ہو رہا ہے، یہ ایک قسم کا اسکینڈل ہے، انکوائری کرائی جائے، چیئرمین ایف بی آر کو بینکوں سے ریکوری کرنا ہوگی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ پاکستان کرپٹو کونسل پر کون بریفنگ دےگا تو وزیر مملکت اظہر بلال کیانی نے بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل پر وزیر خزانہ یا وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب بریفنگ دے سکتے ہیں،سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت قانون پاس کروانا چاہتی ہے تو قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دے۔

  • کھیلوں میں تنگ نظری،عالمی برادری بھارتی روئیے کا نوٹس لے،سبیل اکرام

    کھیلوں میں تنگ نظری،عالمی برادری بھارتی روئیے کا نوٹس لے،سبیل اکرام

    ممتاز سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کے میدان میں تو پاکستان کو شکست نہیں دے سکا، مگر افسوس وہ کھیل جیسے مثبت اور تعمیری شعبے کو بھی اپنی دشمنی کی نذر کر رہا ہے۔ کھیل کے میدان کو دشمنی کے لیے استعمال کرنا عالمی کھیلوں کے ضابطوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ دنیا بھر کے کھیلوں کے اداروں، فیڈریشنز اور عالمی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ بھارت کو اس رویے سے باز رکھیں تاکہ کھیل کو امن، محبت اور باہمی تعلقات کے فروغ کا حقیقی ذریعہ بنایا جا سکے۔ کھیل دنیا بھر میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیںاس سے قومیں ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں ، تنگ نظری ودشمنی کا خاتمہ ہوتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 78 برس بیت چکے ہیں لیکن بھارت آج بھی پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیاں، کبھی عالمی فورمز پر منفی پروپیگنڈا اور اب کھیلوں کے میدان میں تنگ نظری یہ سب بھارتی ذہنیت کا عکاس ہیں۔ کھیل دشمنی اور تعصب کے لیے نہیں بلکہ دوستی اور قربت کے لیے کھیلے جاتے ہیں، مگر بھارت کی جانب سے بار بار منفی رویہ اپنایا جانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ دنیا کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ کھیلوں نے ہمیشہ مختلف قوموں کو قریب لانے میں کردار ادا کیا، لیکن بھارتی رویہ اس عالمی روایت کے برعکس ہے۔ بھارت پاکستان کی جغرافیائی سلامتی کا ازلی دشمن تو ہے ہی، مگر کھیل کے میدان میں بھی وہ پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ ایسے منفی رویے نہ صرف کھلاڑیوں کی شخصیت کو مجروح کرتے ہیں بلکہ کھیلوں کے تقدس پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً کھیلوں کے بین الاقوامی اداروں کو بھارت کی اس تنگ نظری کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے تاکہ کھیل کو نفرت اور سیاست سے آلودہ نہ کیا جا سکے۔

  • لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،7 کلو چرس کے ہمراہ ملزم گرفتار

    لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،7 کلو چرس کے ہمراہ ملزم گرفتار

    ایس پی سٹی محمدبلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

    ایس ایچ او شادباغ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائیاں کیں،خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ ایک منشیات فروش غلام حسین منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزم غلام حسین سے 7 کلو چرس برآمد کی گئی،ملزم غلام حسین نے لاہور کے مختلف مقامات پر نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    ایس پی سٹی محمدبلال کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارواٸیاں جاری ہیں،ایس پی سٹی نے ایس ایچ او شادباغ زاہذحسین اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نو جوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں.