Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی، بچے ،بزرگ اورجوان شریک

    مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی، بچے ،بزرگ اورجوان شریک

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،

    یکجہتی کشمیر، فیصل چوک میں کشمیری پرچموں کی بہار، شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے

    چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں26 روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

  • یکجہتی کشمیر، فیصل چوک میں کشمیری پرچموں کی بہار، شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے

    یکجہتی کشمیر، فیصل چوک میں کشمیری پرچموں کی بہار، شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد فیصل چوک لاہور پہنچ گئی

    فیصل چوک پرسبزہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہارہے، شہریوں کی مودی سرکاراوربھارتی فوج کےخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، فیصل چوک میں شہری کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ،

    لاہور میں گورنمنٹ ویمن کالج ٹاؤن شپ میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی،کشمیربنےگا پاکستان کےنعرے لگائے گئے،

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،جامشورو میں‌ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے سول سوسائٹی آربی بی کالونی سے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں سول سوسائٹی اوراسکولوں کے اساتذہ کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیرکی عوام پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،مظاہرے نے کارگل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی ،شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    صادق آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےاسکول کے بچےبھی سڑکوں پر آگئے ،بچےہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کا پرچم اٹھائےریلی میں شریک ہیں ،ریلی میں بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

    جہلم۔ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا ، احتجاج میں شریک طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جہلم۔ کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

    جہلم میں مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سمینہ ضیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری بہنوں کی عصمت دری اور تشدد بند کرے ۔مبشرہ شاہین نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے ۔

    ملتان میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرملتان میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں،بوسن روڈ پرطلبہ کی جانب نے کشمیری پرچم تھامے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ،طلبہنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،

    کراچی میں بھی طلبا نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا، تقوی ماڈل اسکول طارق روڈ کے طلبا نے پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ اور غاصبانہ یلغار اور اقوام عالم کی خاموشی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی، طلبا نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،

    چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں26 روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

    ملک بھرکی طرح گوادرمیں بھی سیکڑوں طالبات کی کشمیرسےیکجہتی ریلی نکالی گئی،ریلی گرلز ہائی اسکول سے برآمد ہوئی ،ریلی کےشرکا نے پاکستان اورکشمیرکے پرچم اٹھائے بھارت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے ، کشمیر بنے گا پاکستان،پاک فوج قدم بڑھاؤہم تمہارےساتھ ہیں کےنعروں کی گونج سنائی دیتی رہی،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق آج کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، گلگت میں جمعہ سے پہلے ریلیاں نکالی جائیں گی،بھارت کے مظالم اب بے نقاب ہونے والے ہیں

  • کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے،علی امین گنڈا پور

    کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے،علی امین گنڈا پور

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کوان کا حق خوداردیت دلوا کر رہیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کاساتھ دیں گے ،فاشسٹ مودی کشمیریوں کےعزم کوشکست نہیں دے سکتا،مقبوضہ کشمیرکودنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکے حل پرروزانہ کی بنیاد پرپیشرفت ہورہی ہے،بین الاقوامی میڈیا مقبوضہ کشمیرمیں حالات کی سنگینی کی عکاسی کررہاہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا دن قریب آ چکا ہے ،

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم آج جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق آج جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

  • سینیٹ اجلاس، کشمیر پر بحث،کشمیر پر سب جماعتیں ایک ہیں، عبدالغفور حیدری، مشاہد حسین

    سینیٹ اجلاس، کشمیر پر بحث،کشمیر پر سب جماعتیں ایک ہیں، عبدالغفور حیدری، مشاہد حسین

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں کشمیر کی موجودگی صورتحال پر بحث کی جار ہی ہے، جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پرپوری قوم پاک فوج اورحکومت ایک پیج پرتھے،جب سے کشمیرکا مسئلہ سامنے آیاتمام جماعتیں ایک ساتھ ہیں ،بعض مواقع ایسے ہوتے ہیں جس میں اپوزیشن کا اختلاف ہوتا ہے ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےکوئی مثبت پیغام نہیں گیا،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ مودی الیکشن کشمیرپرلڑا ،مودی نے کہا تھا میں الیکشن جیتا توکشمیرکے آئین میں ترمیم کرونگا،وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ مودی آئیگا توکشمیرکامسئلہ حل ہوگا،عمران خان نے کہا تھا کشمیرکا بہترین حل تین حصوں میں تقسیم ہے ،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی نے کشمیرکا جغرافیہ تبدیل کرنےکی کوشش کی،مودی ہندوستان کو ہندوتوا بنانا چاہتا ہے ،کانگریس سمیت بہت سی سیاسی جماعتیں مودی کی سوچ کی مخالف ہیں ،ہم نے دنیا کولکھ کربھیجا ہے کشمیرپرظلم کی انتہاکی جارہی ہے،ماضی کی غلطیاں ہم نہ دہرائیں ، کشمیر کی جدوجہد مقامی ہے اسے مقامی رہنے دیں ،بھارت بے نقاب ہوا ہے ، بھارت پر کالے دھبے لگے ہیں،

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

  • نیب کورٹ،مفتاح اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

    نیب کورٹ،مفتاح اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

    ایل این جی کیس،سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا 12 ستمبر تک مزید جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کیاگیا ،نیب نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے مفتاح اسماعیل کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    واضح رہے کہ نیب نے مفتاح اسماعیل کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسی کیس میں گرفتار ہیں اور نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ میں ہیں

  • وادی لیپا، جامشورو، لکی مروت میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    وادی لیپا، جامشورو، لکی مروت میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مختلف شہروں میں ریلیوں کا آغاز ہو گیا، وادی لیپا، جامشورو، لکی مروت میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،جامشورو میں‌ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے سول سوسائٹی آربی بی کالونی سے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں سول سوسائٹی اوراسکولوں کے اساتذہ کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیرکی عوام پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،مظاہرے نے کارگل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی ،شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    صادق آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےاسکول کے بچےبھی سڑکوں پر آگئے ،بچےہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کا پرچم اٹھائےریلی میں شریک ہیں ،ریلی میں بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

    جہلم۔ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا ، احتجاج میں شریک طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جہلم۔ کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

    جہلم میں مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سمینہ ضیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری بہنوں کی عصمت دری اور تشدد بند کرے ۔مبشرہ شاہین نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے ۔

    ملتان میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرملتان میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں،بوسن روڈ پرطلبہ کی جانب نے کشمیری پرچم تھامے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ،طلبہنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،

    کراچی میں بھی طلبا نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا، تقوی ماڈل اسکول طارق روڈ کے طلبا نے پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ اور غاصبانہ یلغار اور اقوام عالم کی خاموشی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی، طلبا نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،

    ملک بھرکی طرح گوادرمیں بھی سیکڑوں طالبات کی کشمیرسےیکجہتی ریلی نکالی گئی،ریلی گرلز ہائی اسکول سے برآمد ہوئی ،ریلی کےشرکا نے پاکستان اورکشمیرکے پرچم اٹھائے بھارت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے ، کشمیر بنے گا پاکستان،پاک فوج قدم بڑھاؤہم تمہارےساتھ ہیں کےنعروں کی گونج سنائی دیتی رہی،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق آج کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، گلگت میں جمعہ سے پہلے ریلیاں نکالی جائیں گی،بھارت کے مظالم اب بے نقاب ہونے والے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم آج جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق آج جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،

  • یکجہتی کشمیر،پنجاب کے تمام اضلاع میں ریلیاں نکلیں گی ،شہباز گل

    یکجہتی کشمیر،پنجاب کے تمام اضلاع میں ریلیاں نکلیں گی ،شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ریلیاں نکلیں گی اورقومی ترانے بجائے جائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے پاکستان عالمی سطح پربھرپور آوازاٹھا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا،مودی سرکارنے اقلیتوں کے ساتھ جوسلوک کیا یہ حالیہ صدی کی بدترین مثال ہے،

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت نے انسانی حقوق پامال کرکے انسانیت کوشرمندہ کیا،اہل پاکستان کے دل سرینگرکے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،عالمی برادری نے مودی سرکارکے ظالمانہ رویئے کی مذمت کی ہے ،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    پورے پنجاب میں 12 بجے دوپہر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ لاہور میں مال روڈ کے 3 مقامات فیصل چوک، ریگل چوک اور سول سیکرٹریٹ چوک پر لوگ جمع ہوں گے۔

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب فیصل چوک میں یوم یکجہتی کشمیر پر لوگوں کے ہمراہ اکٹھے ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے جائیں گے جبکہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں بھی دوپہر 12 بجے لوگوں کے اجتماعات ہوں گے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    جمعہ کے اجتماعات کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی اور لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپیل کی کہ عوام یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔ ہم کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

  • آصف زرداری کا آج پھر ہو گا طبی معائنہ

    آصف زرداری کا آج پھر ہو گا طبی معائنہ

    سابق صدر آصف زرداری کا پمز میں آج پھر طبی معائنہ کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل بوڈرآج آصف زرادی کا این سی ایس کا ٹیسٹ کرے گا،گزشتہ روز میڈیکل بوڈر نے آصف زرداری کا ایم آر آئی کیا تھا، آصف زرداری پمزکے کاڈریک سنٹر کے پرائیویٹ وارڈ میں زیر علاج ہیں ،پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے ،

    گزشتہ روز پمزاسپتال کے 4سینئرڈاکٹرز نے آصف زرداری کا معائنہ کیا ،کارڈیک سینٹرانچارج ڈاکٹرنعیم،نیوروسرجن ڈاکٹر عابد ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرشرجیل نےمعائنہ کیا،سابق صدرآصف زرداری کو شدید نقاہت اور کمر درد کی تکلیف ہے ،ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کا مشورہ دے دیا .

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کو بکتربند گاڑی میں پمز اسپتال پہنچایا گیا ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی تھی ،

    آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

    آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

  • بھارتی فوجی سربراہ آج کریں گے مقبوضہ کشمیر کا دورہ

    بھارتی فوجی سربراہ آج کریں گے مقبوضہ کشمیر کا دورہ

    بھارتی فوج کے آرمی چیف جنرل بپن راوت آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے آرمی چیف جنرل بپن روات آج جمعہ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا چوتھا ہفتہ چل رہا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں، انہیں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے ،ان حالات میں آج بھارتی فوج کے سربراہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ،اور فوجی حکام سے ملاقات کریں گے .

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    بھارتی فوج کے سربراہ اپنی فوج کو کشمیریوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا کہیں گے، بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سوپور میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کیا،

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا،علیحدگی پسندوں نے دفعہ 370ہٹانے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر سخت تنقید کی،نکسل علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کرختم کیا،

    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان

    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن چھبیسویں روز میں داخل ہو گیا،بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا،علیحدگی پسندوں نے دفعہ 370ہٹانے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر سخت تنقید کی،نکسل علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کرختم کیا،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    مقبوضہ کشمیر میں 26 ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    سرینگر،سورہ،گاندربل،اسلام آباد،امام صاحب اور شوپیاں میں مظاہروں کی شدت کے باعث آج کا احتجاج روکنے کیلئے کرفیوکی پابندیاں مزید سخت کردی گئیں،اکثر علاقوں میں فوجی گاڑیوں سے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور آج غیر ضروری باہر نہ نکلنے کے اعلانات کیے گئے ،اس مقصد کیلئے ان علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے نمازجمعہ کے بعد نمازجنازہ میں شرکت پر پابندی عائد کردی،سرینگر کی مرکزی جامع مسجد ،امام صاحب کی مرکزی مسجد،حضرت بل اور دیگر بڑی مساجد کو قابض فوج نے گھیرے میں لے لیا، لوگوں کے بڑے اجتماعات کو روکنے کیلئے ان مساجد کو تالے لگائے جارہے ہیں تاکہ جمعہ کی نماز نہ پڑھنے دی جائے

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا