Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آزاد کشمیراسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکی عوام کو نمائندگی دی جائے ،سراج الحق

    آزاد کشمیراسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکی عوام کو نمائندگی دی جائے ،سراج الحق

    امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے حکومت جوبھی اقدامات کرتی ہے ہم اس کے ساتھ ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی کال پرکشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 26دن کے کرفیو کے نتیجے میں زندگی رک گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں روز حادثات ہو رہے ہیں اور دنیا تماشائی ہے،کشمیرکی آزادی کے لیے حکومت جوبھی اقدامات کرتی ہے ہم اس کے ساتھ ہیں،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی حمایت کرتے ہیں مگر خدارا حکومت دو قدم بڑھ کر عملی اقدام کرے، تبھی دنیا ساتھ دے گی۔ صرف الفاظ و بیانات سے کام لیتے رہے تو دنیا تماشا دیکھے گی ،

    پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    سراج الحق نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نمائندگی دی جائے آزاد کشمیر اسمبلی کو دنیا بھر میں کشمیریوں کا ترجمان ڈکلئیر کیا جائے,حکومت شملہ معاہدہ کے خاتمہ کا باقاعدہ اعلان کرے ایل او سی پر لگائی باڑ فوری ختم کی جائے:

     

    بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

     

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

  • مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

    مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ آج پوری قوم اس بات کا پیغام دے رہی ہے کہ ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی صورت بھی بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے،

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے،کشمیر کے مسئلے کے حل تک ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ،کسی صورت بھی بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

    بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

     

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

  • نیب لاہور کے افسران و دیگر ملازمین کی یکجہتی کشمیر ریلی

    نیب لاہور کے افسران و دیگر ملازمین کی یکجہتی کشمیر ریلی

    قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف کشمیری بھائیوں سے یک جہتی کیلئے نیب لاہور کے افسران و دیگر ملازمین کی ریلی نکالی گئ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی کا مقصد جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجیتی کرنا تھا۔ ریلی کا آغاز نیب لاہور آفس سے کیا گیا تاہم اس دوران کشمیری مسلمان بھائیوں پر اکھنڈ بھارت کی جانب سے ڈھائے گئے ظلم و ستم اور کشمیریوں کے جائز حقوق کو دانستہ سلب کرنے کے خلاف بھرپور نعرے لگائے گئے۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ غاصب بھارت کی جانب سے گزشتہ 26 روز سے لگائے گئے کرفیو اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کی کھلی خلاف ورزی کی نیب لاہور شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونیوالے ظلم کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑا ہے۔ نیب ہمیشہ ظلم کیخلاف ڈٹ جانیکو فوقیت دیتا رہا ہے اس موقع پر نیب افسران و اہلکاروں کا کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کا جذبہ دیدنی تھا۔ ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام کے حق میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں رب کائنات سے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے فوری خاتمے اور انکی آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

     

  • بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    ملک بھر کی طرح بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی، سوئی، پیر کوہ، کوئٹہ میں بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، سوئی ،پیر کوہ میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ڈیرہ بگٹی میں نکالی جانے والے یکجہتی کشمیر ریلی میں قبائلی،سول سوسائٹی کےافراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے

    یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکول کے بچوں اور پولیس کے جوانوں نے بھی شرکت کی، بلوچستان کی سرزمین کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

    بلوچستان میں گوادر، قلعہ عبداللہ، چاغی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

     

    کوئٹہ سرینا چوک پر کشمریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، وزیر اعلی جام کمال گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی

  • ایک ماہ میں سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    ایک ماہ میں سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم دے دیا کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کی جائے،احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر حکم جاری کیا، عدالت نے حکم دیا کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کر کے ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے ،

    نیب کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے لیکن وہ پیش نہ ہوئے.

    واضح رہے کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

  • پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب نے فیصل چوک لاہورمیں یوم یکجہتی کشمیر پر اجتماع میں شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے حوالہ سے اجتماع میں صوبائی وزرا،چیف سیکریٹری،انسپکٹرجنرل پولیس اورہزاروں افرادکی شرکت کی ،شرکا نے بازووَں پرسیاہ پٹیاں باندھ کربھارتی بربریت اورمودی سرکارکےمظالم پراحتجاج کیا،شرکا پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے،کشمیری عوام کی کامیابی اور بھارتی تسلط کے خاتمے کےلیےخصوصی دعا کی گئیں

     

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، یاسر ہمایوں، عنصر مجید خان، ہاشم جواں بخت اور ہزاروں لوگ اجتماع میں شریک ہوئے

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت کےکشمیر یوں کے ساتھ بدترین سلوک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،قوم نے آج دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے ،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا،ہزاروں لوگوں کا پرامن احتجاج مودی سرکار کےلیےنوشتہ دیوار ہے،

     

     

    بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

     

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

  • سینیٹ میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    سینیٹ میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا، قائد ایوان شبلی فراز نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا

    قرارداد میں کہا گیا کہ نریندر مودی کے کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی منافی ہے۔ کشمیر میں غیر قانونی طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم کا استعمال کیا جائے۔ اس سے قبل کشمیر پر بحث بھی ایوان میں جاری رہی۔ اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کو مؤثر اور عملی جواب دینے کی ضرورت ہے۔

    جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پرپوری قوم پاک فوج اورحکومت ایک پیج پرتھے،جب سے کشمیرکا مسئلہ سامنے آیاتمام جماعتیں ایک ساتھ ہیں ،بعض مواقع ایسے ہوتے ہیں جس میں اپوزیشن کا اختلاف ہوتا ہے ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےکوئی مثبت پیغام نہیں گیا،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ مودی الیکشن کشمیرپرلڑا ،مودی نے کہا تھا میں الیکشن جیتا توکشمیرکے آئین میں ترمیم کرونگا،وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ مودی آئیگا توکشمیرکامسئلہ حل ہوگا،عمران خان نے کہا تھا کشمیرکا بہترین حل تین حصوں میں تقسیم ہے ،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے

     

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی نے کشمیرکا جغرافیہ تبدیل کرنےکی کوشش کی،مودی ہندوستان کو ہندوتوا بنانا چاہتا ہے ،کانگریس سمیت بہت سی سیاسی جماعتیں مودی کی سوچ کی مخالف ہیں ،ہم نے دنیا کولکھ کربھیجا ہے کشمیرپرظلم کی انتہاکی جارہی ہے،ماضی کی غلطیاں ہم نہ دہرائیں ، کشمیر کی جدوجہد مقامی ہے اسے مقامی رہنے دیں ،بھارت بے نقاب ہوا ہے ، بھارت پر کالے دھبے لگے ہیں،

     

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

  • میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی نے کہا ہے کہ میں جب عدالتی حکم پر اپنے والد کو ملنے گئی تو پولیس اہلکا رمتعدد بار آئے اور کہا دفعہ ہو جاؤ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصفہ بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے میرے ساتھ بدسلوکی کی،
    پولیس نےمجھے میرے والد سے ملاقات سے روکا ،میرے والد نے مجھے دیکھا،وہ اپنی وہیل چیئرسے اٹھے اورمیرا ہاتھ تھاما،والد سے ملاقات کےدوران پولیس اہل کارمتعدد بارآئے اور کہا کہ دفع ہوجاؤ

    آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب پولیس اہلکاروں نے مجھے جانے کوکہا تومیں نے عدالتی احکامات دکھاتے ہوئے انکارکیا،آصف زرداری سے ان کے وکلا اورخاندان کے افراد تک کو ملنے نہیں دیا جارہا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو آخر کیا خوف ہے کہ ایک بیٹی اور بیمار باپ کے درمیان اتنی رکاوٹیں کھڑی کردیں، انتظامیہ نے ایک بیمار باپ کو اس کی بیٹی سے بمشکل چند منٹ ملنے کی اجازت دی،پمز اسپتال کے اطراف اور اندرقدم قدم پر سیکیورٹی اہل کار تعینات کردیے گئے،پورے پمزاسپتال کوجیل خانہ بنادیا گیا،مریضوں اور تیمارداروں تک کو روکا جارہا ہے ،آصفہ بھٹو کے ساتھ پمز اسپتال اور سیکیورٹی انتظامیہ کا سلوک ناقابل برداشت ہے ،شرم کا مقام ہے کہ ایک باپ سے بیٹی ملنے جارہی تھی اوراس کو دھکے دیے گئے،

    گزشتہ روز پمزاسپتال کے 4سینئرڈاکٹرز نے آصف زرداری کا معائنہ کیا ،کارڈیک سینٹرانچارج ڈاکٹرنعیم،نیوروسرجن ڈاکٹر عابد ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرشرجیل نےمعائنہ کیا،سابق صدرآصف زرداری کو شدید نقاہت اور کمر درد کی تکلیف ہے ،ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کا مشورہ دے دیا .

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کو بکتربند گاڑی میں پمز اسپتال پہنچایا گیا ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی تھی ،

    آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

    آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

  • راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نیب کورٹ لاہور نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کےخلاف گیپکو میں غیرقانونی بھرتی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،نیب کورٹ لاہور نےراجہ پرویز اشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،احتساب عدالت لاہور نے راجہ پرویز اشرف کو 50ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا.

    راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک

  • کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرمقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم آج کشمیر آورمنایا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر آور دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک منایا گیا ، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ ہی تمام افراد اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔کشمیر آور کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکا وزیر اعظم کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، وزیر اعظم کے دفتر کے باہر تقریب منعقد کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کیا ۔

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    ایوان صدر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت صلب نہیں ہونے دیں گے ،بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے ،

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

    پنجاب میں کشمیر آور کے حوالے لاہور میں چیئرنگ کراسنگ پر کشمیر ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی۔ فیصل چوک میں ہی سیبنئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی قیادت میں بھی فقید المثال ریلی نکالی گئی جس میں لاہور بھر کے صحافیوں نے شرکت کی، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی، شرکاء ،کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے، ریلی میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی

    فیصل چوک پرسبزہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہارہے، شہریوں کی مودی سرکاراوربھارتی فوج کےخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، فیصل چوک میں شہری کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ،

    کشمیریو ں سے اطہار یکجہتی کےحوالے سے کراچی میں مرکزی تقریب مزار قائد میں ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل شرکت کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں مزار قائد سے کشمیر آور میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کی۔

    شاہد آفریدی نے کرچی میں مزار قائد پر حاضری دی ،اس موقع پر گورنر سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے، شاید آفریدی فوجی وردی اور ٹوپی کے ساتھ عوام میں موجود رہے، شاہد آفریدی نے اپنے اہل و عیال کے سمیت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہے،ہمارے قبائلی لوگ ہی بھارت کےلیے کافی ہیں ،پاکستانی شہر شہر،گلی گلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں،مودی جو کشمیر میں کررہا ہے وہ جہالت کی نشانی ہے،مودی نے بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کیا،

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا گیا جس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسبلی، گورنر اور وزیراعلیٰ اور ارکان مرکزی اجتماع میں شریک ہوئے۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سرینا چوک پر مرکزی اجتماع میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی شرکت کی ۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آدھے گھنٹے کے لئے ملک پھر میں ٹریفک روک دیا گیا ہے، ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینوں کا ایک منٹ کے لئے پہیہ جام کر دیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے متعلق ترانہ بھی جاری کیا گیا ہے ،

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیار ہے ،کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے،شیخ رشید اور لال حویلی کا تعلق سرینگر کے لال چوک تک ہے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی کی قیادت خود کروں گا،

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے افغان باشندے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے

    وزیر ایوی ایشن غلام سرور کمشنر ثاقب ظفر سی پی او راولپنڈی بھی ریلی میں پہنچ گئے ،چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین کشمیر کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور افسران و ملازمین شریک ہیں، پا کستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ،سائرن بجایا گیا،کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی .

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،

     

    لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،مظاہرے نے کارگل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی ،شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    صادق آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےاسکول کے بچےبھی سڑکوں پر آگئے ،بچےہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کا پرچم اٹھائےریلی میں شریک ہیں ،ریلی میں بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

    جہلم۔ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا ، احتجاج میں شریک طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جہلم۔ کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

    جہلم میں مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سمینہ ضیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری بہنوں کی عصمت دری اور تشدد بند کرے ۔مبشرہ شاہین نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے ۔

    ملتان میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرملتان میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں،بوسن روڈ پرطلبہ کی جانب نے کشمیری پرچم تھامے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ،طلبہنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،

    کراچی میں بھی طلبا نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا، تقوی ماڈل اسکول طارق روڈ کے طلبا نے پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ اور غاصبانہ یلغار اور اقوام عالم کی خاموشی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی، طلبا نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،