Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

    مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ لڑائی کے مرحلے ہوتے ہیں ،پہلے مرحلے میں حکومت نے کردار ادا کیا،دوسرے مرحلے میں عوام کو متحرک کیا جارہا ہے،ہم اگلے مرحلوں کےلیے بھی تیار ہیں،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    فواد چودھری نے کہا کہ مودی اوردنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کیا چاہتی ہے ،کشمیر ہمارے لیے جسم اور روح کا معاملہ ہے،ایک طبقے کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے فیصلے پرمسلسل تنقید ناقابل فہم ہے،کیا پاکستان کا فرض نہیں بنتا کہ کشمیریوں کواحساس دلایا جائے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ،

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو احساس دلایا جائے کہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،کشمیر میں جو زندگی روکی گئی ہے ہم اس کےخلاف سراپا احتجاج ہیں،

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

     

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم آج جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق آج جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،

  • سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار

    سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے ،سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پچیس روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ،بھارت جبراً مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں عید اور نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی،مسلسل کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ،بھارتی یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین اور یواین کی قراردادوں کے منافی ہیں ،بھارتی جارحیت روکنے کے لیے عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو حالیہ روابط ،یواین اور او آئی سی کو خطوط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ،سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،دونوں وزراء خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے ، روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

     

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

  • کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم آج جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق آج جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    پاکستان بھر میں عوام اپنے مقام کار یا جہاں بھی موجود ہوں گے وہ نصف گھنٹہ کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ وزیراعظم اور چاروں وزراءاعلی اپنے اپنے ارکان پارلیمنٹس کے ہمراہ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ/ آفس کے سامنے جمع ہونے والوں کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر میں عوام اپنے مقام کار، دفاتر کی عمارتوں، گھروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز سے باہر آ کر قریبی سڑکوں اور گلیوںمیں جمع ہوں گے۔

    جمعہ کی نمازوں کے بعد مظلوم کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بعد از نماز جمعہ دو بجے سے شام پانچ بجے تک ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کے شرکاءپاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے ہوئے ہوں گے.

    پارلیمنٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 12بجےپارلیمنٹ ہاؤس کےلان میں وزیراعظم آئیں گے ،12بجے پاکستان کے ترانے کےعلاوہ کشمیرکاترانہ پڑھاجائےگا ،پارلیمنٹ ہاؤس کےلان میں پاکستانی اورکشمیری پرچم لہرائےجائیں گے ،تمام اراکین پارلیمنٹ بھی پارلیمنٹ ہاؤس کےلان میں جمع ہوں گے ،اسکول وکالج کےطالب علم اوراسٹاف بھی احتجاج میں شریک ہوگا ،

    ‘کشمیر آور’ کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

    دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے۔ قومی ترانے کیساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔ مرکزی تقریب اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہوگی۔

    مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کشمیر آور کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دن کے 12 بجتے ہی ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے۔ ملک بھر میں ٹرینیں بھی روک دی جائیں گی جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی موخر کر دیا گیا ہے

    حکومت نے فیصلہ کیا کہ کشمیر آور کے لیے وفاقی دارالحکومت کے تمام ٹریفک سگنل دن 12 سے 12 بج کر 30 منٹ تک سرخ رہیں گے۔ ملک بھر میں چلنے والی ٹرینیں بھی رک جائیں گے، ریلوے کے ملازمین بھی کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے. تعلیمی اداروں میں بھی طلبا بھر پور طور پر کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے

    ٹریفک رکتے ہی تمام شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جبکہ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر ڈی چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ وزرا اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے جہاں مرکزی اجتماع ہوگا۔

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    ملک بھر میں علماء کرام کشمیر کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے. بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے گی اور نماز جمعہ کے بعد بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، مساجد میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گے.

    اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں احتجاج میں شریک ہوں گے، گاؤں کی سطح پر کشمیریوں سے یکجہتی کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی یکجہتی کشمیر منانے کے لئے متحرک ہیں،

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے زیر صدارت آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے پنجاب میں 12 بجے دوپہر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ لاہور میں مال روڈ کے 3 مقامات فیصل چوک، ریگل چوک اور سول سیکرٹریٹ چوک پر لوگ جمع ہوں گے۔

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب فیصل چوک میں یوم یکجہتی کشمیر پر لوگوں کے ہمراہ اکٹھے ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے جائیں گے جبکہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں بھی دوپہر 12 بجے لوگوں کے اجتماعات ہوں گے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

    جمعہ کے اجتماعات کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی اور لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپیل کی کہ عوام یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔ ہم کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے اراکین اسمبلی بھی خیبر روڈ پر کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے.

    آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی میں بھی جمعے کو 12بجے سےساڑھے12 بجے تک تمام سڑکوں پرٹریفک روک دی جائے گی۔

    12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک اور لوگ اپنی اپنی جگہ کھڑے رہیں گے۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ افسران و ملازمین سڑکوں پر جمع ہوکر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے لہرائیں

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کیلئے جگہ کے تعین کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے جبکہ احتجاج کیلئے سول سوسائٹی اور طلباء کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

    معروف اینکر ، تجزیہ نگار اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ آج 30 اگست بروز جمعہ دوپہر پونے 12 بجے چیرئ کراسنگ پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے کشمیری مسملمانوں سے اپنی وفا اور محبت کا بھرپور مظاہر ہ کریں گے

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی تمام صحافی برادری دیگر ہم وطنو کے ساتھ مل کر چیئر کراسنگ کے مقام پر کشمیریوں سے وفاشعاری کا بھرم بھرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جائے گا

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے قومی ترانہ بھی پڑا جائے گا ، معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ اپنے کشمیری شہداء کے لیے اپنے رب سے دعا گو بھی ہوں‌گے

  • مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر

    مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر

    نیب لاہور نے مجاہد کامران سمیت 7ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

    مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ریفرنس میں سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،

    نیب ریفرنس کے مطابق مجاہد کامران نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے 18اور21اسکیل کی بھرتیاں کیں ،مجاہد کامران نے جعلی ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا،مجاہد کامران نے اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا،تحقیقات کے دوران مجاہد کامران کیخلاف متعدد مزید شکایات موصول ہوئی ،دیگر ملزمان میں سابق رجسٹرار ، ایڈیشنل رجسٹرار کو نامزد کیا گیا ہے،

    چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، مریم نواز سے ہونے والی تحقیقات بارے آگاہ کیا

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ بیس ماہ میں قوم کےتقریبا 71 ارب روپےبالواسطہ اوربلاواسطہ قوم کو واپس دلوائے ،ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی سربراہی میں میں نیب لاہورکی کارکردگی قابل ستائش ہے،

    نیب ٹیم کا گھر جانے کی بجائے شہبازشریف کو طلب کرنیکا فیصلہ

  • حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حج آپریشنز کا جائزہ اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.

    کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .

    وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حجاج کرام کےکھانے پینےکیلئے بہترین کیٹرنگ کمپنیوں کی خدمات لی گئیں، روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے تحت 22ہزارافراد کی امیگریشن اسلام آبادمیں ہوئی، حجاج کرام کی مشکلات سے سعودی حکام کو آگاہ کیاگیا، سعودی حکام کی جانب سےمتعلقہ منتظمین کےخلاف کارروائی کی گئی،

    مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

    کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

    بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ پہلی بارگلگت بلتستان میں عارضی حج ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا،عمررسیدہ اورمعذوروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا مشیروزیراعظم نےحجاج کرام کوپیش آنےوالی مشکلات سے بھی آگاہ کیا ،

    حج انتظامات کی بہتری کیلئےشہزاد ارباب کی تجاویز کی اصولی منظوری دی گئی، وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ تجاویزایک ماہ میں کابینہ میں پیش کی جائیں تاکہ حتمی شکل دی جاسکے،

    غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

    فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 59 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے اب تک 36 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 23 ہزار حاجی وطن واپس پہنچے ہیں۔ 31 ہزار سے زیادہ حجاج مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 8 دن قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے 56 ہزار حجاج ابھی بھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

    حاجی کیمپوں کا عملہ ملک کے 10 شہروں میں مستعدی سے ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کے استقبال کے لئے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا

  • کشمیر میں اسوقت قیامت اور کربلا کا منظر ہے،صدر آزاد کشمیر

    کشمیر میں اسوقت قیامت اور کربلا کا منظر ہے،صدر آزاد کشمیر

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر،پاکستان اور بھارت کےمسلمانوں کو للکارا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پوری دنیا پاکستانی قوم اور کشمیری عوام بھارت کے جارحانہ اقدام کے خلاف متحد ہیں ،کشمیریوں سے کہا جارہا ہے کہ زمین چھین کر اقلیت بدل دیں گے،کشمیریوں کے لیے جو کچھ حکومت پاکستان کررہی ہے سراہتا ہوں،

    مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کا منصوبہ سمجھنے کی ضرورت ہے،لوگوں کو عارضی جیلوں میں رکھا جاتا ہے ،کشمیر میں اسوقت قیامت اور کربلا کا منظر ہے،مسئلہ کشمیر پر ایک عالمی تحریک کی ضرورت ہے ،

    کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت کوپاکستان کےخلاف بھی جارحانہ اقدامات سے روکنا ہوگا،دفترخارجہ عالمی فورمز پر بھرپورطریقے سے کشمیر کا معاملہ اٹھارہا ہے،بھارت کسی صورت کشمیریوں سےحق خودارادیت نہیں چھین سکتا ،

     

    آزاد کشمیر کے صدر نے شیخ رشید کے ساتھ ملاقات میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

  • غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

    غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اداروں میں اصلاحات اور ٹیکس کا دائرہ بڑھارہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اے ڈی بی کے نائب صدر ر شی ژن چن کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موجود تھے ،

    کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    نائب صدر اے ڈی بی نے وزیراعظم کو مختلف شعبوں پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہی ہے ،پاکستان بانی رکن کی حیثیت سے اے ڈی بی کا اہم شراکت دار ہے .

    مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

    نائب صدر اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار اداکرسکتا ہے ،حکومت کے احساس پروگرام میں تعاون کے خواہاں ہیں

  • اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

    پاک افغان بارڈر، صرف دہشت گرد حملوں کا جواب دیا جاتا ہے، دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے بعد ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری منصوبہ پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کل زیرو پوائنٹ پر ہوں گے پاکستان اپنے منصوبے کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہے،کلبھوشن یادیو کو کونسلر رسائی دینے کے معاملے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں .

    بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے ،کشمیر میں انسانی زندگیاں خطرے میں،دفتر خارجہ

    ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو کبھی اندرونی اور کبھی بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتا ہے مگر اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی بھارت جو قدم اٹھا چکا ہے اس سے عالمی سطح پر پھنس گیا ہے ،

    حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے، اب بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ،پاکستان

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے سرحدی واقعات کوغلط انداز میں پیش کرنے پرتشویش کا اظہا ر کرچکے ہیں ،افغان حکومت کو سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں ،سرحدی علاقے میں فائرنگ سے متعلق افغان حکومت کے موقف کو مستردکرتےہیں،

    مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

     

    ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

  • نیب ٹیم کا گھر جانے کی بجائے شہبازشریف کو طلب کرنیکا فیصلہ

    نیب ٹیم کا گھر جانے کی بجائے شہبازشریف کو طلب کرنیکا فیصلہ

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو شہباز شریف کے گھر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف سے نیب آفس میں ہی تحقیقات ہوں گی،شہباز شریف کو دوبارہ طلبی کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے،نیب شہباز شریف سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ا سکینڈل پر تحقیقات کر رہا ہے

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    واضح رہے کہ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اوراثاثہ جات کیس کی تفتیش کے سلسلہ میں شہباز شریف گزشتہ پیشی پر نیب میں پیش نہ ہوئے تونیب نے شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں نیب ٹیم نے آج شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کرنی تھیں مگر بعد میں فیصلہ تبدیل کر لیا گیا، اب نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر نہیں جائے گی،

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    نیب لاہورکی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے تیار کیےگئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نیب نےایل ڈبلیو ایم سی کیس میں 7سوالات تیار کررکھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مختلف سوالات تیارکررکھے ہیں

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں
    محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا،
    شامل ہیں

     

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

  • کشمیر کمیٹی کا اجلاس، وزیر خارجہ کی بھی شرکت

    کشمیر کمیٹی کا اجلاس، وزیر خارجہ کی بھی شرکت

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخرامام نے صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کشمیر کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کاکشمیر پر خصوصی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے،پاکستان اور کشمیری عوام بھارتی اقدامات کو مسترد کرچکے،

    کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات پرپابندی ہےتاکہ حقائق دنیاسے پوشیدہ رہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کامقصد مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنا ہے، یواین سیکرٹری جنرل ، صدرسیکیورٹی کونسل کوخطوط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، اسی طرح‌ سیکرٹری جنرل اوآئی سی،ہیومن رائٹس کمشنرکوخطوط لکھ کرصورتحال سےآگاہ کیا گیا ہے،

    کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ مودی نے الیکشن جیتنے کےلیےپاکستان مخالف ایجنڈے کا سہارالیا،سلامتی کونسل کاکشمیر پر خصوصی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں بھی یکطرفہ اقدامات پر واضح تقسیم موجود ہے ،اقوام متحدہ کو یکم،6اگست اور13اگست کو خطوط ارسال کیے،14اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور15کویوم سیاہ کے طور پر منایاگیا ،کشمیری عوام، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے3 فریق ہیں، بھارت نےسلامتی کونسل اجلاس رکوانے کےلیے بھرپوراثرورسوخ استعمال کیا،جمعہ دن12بجے پاکستان میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،بھارت نے پہلی بارسیکریٹریٹ سے کشمیر کا جھنڈا اتارا،کل پوراپاکستان اور ہرشعبے سے وابستہ پاکستانی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،3ستمبر کو برطانیہ میں تاریخی مظاہرہ ہوگا .

     

    ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،