Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شبر زیدی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    شبر زیدی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نےشبر زیدی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے عدالت کیوں مداخلت کرے؟کیا عدالت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے ،

    بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی

    واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی تھی، درخواست میں کہا گیا کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔

    شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف درخواست ،فیصلہ محفوظ

  • رانا ثناء اللہ کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    رانا ثناء اللہ کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاررہنما مسلم لیگ رانا ثناء اللہ کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ،میڈیکل بورڈ سینئر کارڈیالوجسٹ،نیوٹریشنسٹ اورماہر امراض شوگر پر مشتمل ہے،میڈیکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر آف کارڈیالوجی پی آئی سی احمد نعمان کر رہے ہیں،میڈیکل بورڈ سیشن عدالت کے حکم پر رانا ثنااللہ کے دل کے آپریشن کا جائزہ لے گا،

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

  • زرداری کو اے سی، فریج نہ ملنے پر درخواست دائر، وکلاء کو ملی ملاقات کی اجازت

    زرداری کو اے سی، فریج نہ ملنے پر درخواست دائر، وکلاء کو ملی ملاقات کی اجازت

    احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری کے وکلا کو ملاقات کی اجازت دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج شارخ ارجمند نے وکیل لطیف کھوسہ کی آج ملاقات کی درخواست پر اجازت دی ،عدالت نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری سے وکلا آج دن 2 بجے مل سکتے ہیں،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو اے سی اور فریج نہیں دیا گیا، عدالت توہین عدالت کی کاروائی کرے.

    آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے،آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،

     

    آصف زرداری جیل سے باہر جانے کے لئے بیتاب، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی آصف زرداری کو ہسپتال داخل کروانے کیلئے احتجاج کیا جارہا تھا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تو یہاں‌تک کہہ دیا تھا کہ حکومت آصف زرداری کو طبی امداد فراہم نہ کر کے انہیں‌ قتل کرنا چاہتی ہے

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

     

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

  • ٹرمپ پاکستان کو دھوکہ دے رہا ہے، شیخ رشید احمد

    ٹرمپ پاکستان کو دھوکہ دے رہا ہے، شیخ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے ،جس نے کشمیر یوں کے ساتھ دھوکہ کیا وہ مودی کا یار ہوگا

    پاکستان پر حملہ ہوا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کا دوٹوک اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ہسپتال کے دورے کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولی کلینک اور پمز میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے جگہ خالی رکھی جائے،ڈینگیملک بھرمیں خطرناک صورت حال اختیار کررہا ہے ،ہر ہفتے اسپتالوں کا دورہ کروں گا،پمز اور پولی کلینک میں جگہ خالی رکھنے پروزیراعظم سے درخواست کریں گے

    فائنل راؤنڈ کا وقت آ گیا، پاک فوج تیار،جنگ کب ہو رہی ہے؟ شیخ رشید کی پیشنگوئی

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خواہش مند نہیں ،ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے ،10محرم کے بعد پاک بھارت سرحد کا دورہ کروں گا،قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہوگا،اقوام متحدہ کے کردارسے مطمئن نہیں ہوں ،جس نے کشمیر یوں کے ساتھ دھوکہ کیاوہ مودی کا یار ہوگا،

    کشمیر کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بدلتے ہوئے حالات کوسمجھیں ،27ستمبرکو وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا نتیجہ کیا ہوگا معلوم نہیں،کشمیر کی جنگ شروع ہوچکی ہے

     

    کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

  • خواتین ہو جائیں ہوشیار،جعلی عامل ،لوٹنے کا نیا طریقہ، ملائشین خاتون لٹ گئی

    خواتین ہو جائیں ہوشیار،جعلی عامل ،لوٹنے کا نیا طریقہ، ملائشین خاتون لٹ گئی

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

    ایف آئی اے کے مطابق ازلینا کا پاکستانی شوہرگوجرانوالہ کارہائشی ہے ،جعلی عامل فیاض نے بلیک میجک کے نام سےانگلش ویب سائٹ بنارکھی ہے،ازلینا نے ملائیشیا سے ویب سائٹ کے ذریعے عامل فیاض سےرابطہ کیا تھا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

  • پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلیسٹک میزائل غزنوی 290 کلومیٹرتک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،غزنوی میزائل کاتجربہ گزشتہ رات کیا گیا ،

    ،سروسز چیفس کی جانب سے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد دی،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے

  • پولی تھین بیگز پرپابندی، عدالت کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    پولی تھین بیگز پرپابندی، عدالت کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے پولی تھین بیگز پرپابندی کےخلاف تحریری حکم جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس جواد الحسن نے 6صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولی تھین بیگز پرپابندی کے ممکنہ قانون کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے ،چاروں ورکنگ گروپس تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سنیں،پنجاب حکومت فوری ورکشاپس کا انعقاد کرے ،ورکشاپ میں تمام تنظیموں کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے ،

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    دوسری جانب جاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی سے آگاہ کیا گیا ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ پولیتھین بیگ پر پنجاب حکومت بھی پابندی لگائے گی ۔کابینہ میں پولیتھین بیگ کی پابندی کےلئے سمری بھیج دی ہے ۔

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    صوبائی وزیر ماحولیات بارضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، پلاسٹک بیگز کے خلاف قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لے کر آئیں گے، رواں برس کے آخر تک پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

    پلاسٹک بیگز پر پابندی، زرتاج گل نے عوام سے بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضبط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

     

    زرتاج گل نے  کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی شہروں میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے جارہے ہیں، ماحول کو بہترکرنا ہم سب کا فرض ہے، پلاسٹک بیگ میں کوڑا ڈال کرپھینکا جاتاہے،کراچی میں نالےبند ہونے کی وجہ شاپنگ بیگز ہیں،سیوریج نظام بھی اکثر شاپنگ بیگز کی وجہ سےمتاثر ہوتا ہے

  • آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

    آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

    سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال اسلام آبادروانہ کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی میں پمزاسپتال لایا جا رہا ہے ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے،

     

    آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،

     

    آصف زرداری جیل سے باہر جانے کے لئے بیتاب، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی آصف زرداری کو ہسپتال داخل کروانے کیلئے احتجاج کیا جارہا تھا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تو یہاں‌تک کہہ دیا تھا کہ حکومت آصف زرداری کو طبی امداد فراہم نہ کر کے انہیں‌ قتل کرنا چاہتی ہے

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

     

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

  • اختلافات یا کچھ اور، شہباز شریف آج نواز شریف سے نہیں ملیں گے، اہم خبر

    اختلافات یا کچھ اور، شہباز شریف آج نواز شریف سے نہیں ملیں گے، اہم خبر

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے، کوٹ لکھپت جیل میں آج نواز شریف سے خاندان کے افراد ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے، نواز شریف سے‌ آج کوٹ لکھپت جیل میں ان کی والدہ شمیم بیگم اور داماد کیپٹن ر صفدر سمیت خاندان کے دیگر لوگ ملاقات کریں گے، نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف آج ملاقات کے لئے نہیں جائیں گے، کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے ،دوسری جانب نیب ٹیم بھی آج شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر تحقیقات کرے گی.

     

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

     

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

  • شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف درخواست ،فیصلہ محفوظ

    شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف درخواست ،فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شبرزیدی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے عدالت کیوں مداخلت کرے؟کیا عدالت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے؟

    بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی

    واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی تھی، درخواست میں کہا گیا کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔