Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شوکاز نوٹس کے بغیر مصطفیٰ کمال کی معطلی، شہری عدالت پہنچ گیا

    شوکاز نوٹس کے بغیر مصطفیٰ کمال کی معطلی، شہری عدالت پہنچ گیا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو میئر کراچی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرنے کے بعد معطل کیا تو شہری عدالت میں پہنچ گیا اور مصطفیٰ کمال کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کر دی

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سماجی کارکن سید محمد اقبال کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں، مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے اگلے روز ہی معطل کر دیا گیا۔

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مئیر کراچی کو اگر مصطفی کمال سے شکایت تھی تو ضابطے کے تحت پہلے شوکاز نوٹس دیا جاتا شوکاز نوٹس کے بغیر معطلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں مئیر کراچی وسیم اختر، مصطفی کمال اور سیکرٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا ہے

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    اگلے روز وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

  • سراج الحق کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا کشمیر پر مؤقف واضح ہے

    سراج الحق کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا کشمیر پر مؤقف واضح ہے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی عبد الغفار عزیز بھی موجود تھے

    بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ نے فضائی حدود کی بندش بارے کیا کہا؟

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرپرمشترکہ اجلاس،متفقہ قراردادکی منظوری پرسب جماعتوں کاممنون ہوں ،بھارت ، مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ اقدامات سے خطے کو خطرات سےدوچار کرنا چاہتا ہے ،مقبوضہ کشمیرکےنہتےمسلمانوں کی سفارتی سیاسی،اخلاقی معاونت جاری رکھیں گے،

     

    چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    سینیٹر سراج الحق نے بہترین سفارتکاری پروزیرخارجہ کومبارکبادپیش کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے جماعت اسلامی کا مؤقف ہمیشہ دوٹوک،واضح رہاہے،مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور رہیں گے

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

  • راولپنڈی سے نیب نے کی ایک اور گرفتاری

    راولپنڈی سے نیب نے کی ایک اور گرفتاری

    نیب راولپنڈی نے یونین کونسل روات کے سابق سیکریٹری جاوید اخترکو گرفتارکرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم پراختیارات کےناجائزاستعمال اورفنڈزمیں خردبرد کا الزام ہے،ملزم نےبس اسٹینڈ کی پارکنگ میں خوردبردکی، ملزم کواحتساب عدالت میں پیش کر کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے .

    افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب


    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گزشتہ روز نیب راولپنڈی کا دورہ کیا نیب راولپنڈی کے دورہ کے دوران ڈی جی نیب عرفان منگی نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی ، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو جعلی بینک اکاوَنٹس کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی،چیئرمین نیب نے راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کی تعریف بھی کی،

    نیب نے ابتک قومی خزانے میں‌ کتنے ارب روپے جمع کروائے؟ بڑی خبر آ گئی


    اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں،تمام مقدمات کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،تمام ملزموں کو الزامات کے دفاع کا پورا موقع دیا جائے ،

  • رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کے دوران جج کی تبدیلی کی مذمت کی ہے ،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس ثابت نہ کرسکے تو جج ہی تبدیل کردیا،جج فیصلہ دینے والا تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے شہباز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہباز کے مقدمات سننے والےجج تبدیل کر دیے ،رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس ثابت نہ کرسکے تو جج ہی تبدیل کردیا،جج فیصلہ دینے والا تھا،آج رانا ثناءاللہ عوام اورقانون کی نظر میں سرخروہوئے ہیں ،ٹرائل کورٹ ججوں کی تبدیلی کامشکوک طریقہ کار آزاد عدلیہ پر بدترین حملہ ہے،منشیات برآمدگی کیلیے بطور ثبوت اے این ایف کی وڈیورانا ثناء کی گاڑی کی موٹروے سے اُترنے کی ہے،

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اے این ایف کا دعویٰ تھا انکےپاس منشیات برآمدگی کی وڈیو ہے جو آج تک عدالت میں پیش نہ کی جا سکی،راناثنااللہ قانون اورعوام کی نظرمیں بری ہوچکےہیں ،آج راناثنااللہ عوام اورقانون کی نظرمیں سرخرو ہوئے ہیں

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی خرم دستیگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اسپیکرسے ملاقات میں زیرحراست اراکین کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنےکا کہا ہے،اسپیکر سے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی صحت بگڑ رہی ہے،

     

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جس احتساب کی حکومت بات کرتی ہے وہ کھوکھلا ہوکر زمین پر پڑا ہے،رانا ثناءاللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج نے کہا اب سماعت نہیں کریں گے کیونکہ واٹس ایپ آگیا ہے، پہلے بھی قوم نے دیکھا کہ فیصلے واٹس ایپ پر ہوتے رہے،

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

    رانا ثناء اللہ کو جس دن گرفتار کیا گیا اسدن وہ کونسی میٹنگ کرنیوالے تھے، اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

  • بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ نے فضائی حدود کی بندش بارے کیا کہا؟

    بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ نے فضائی حدود کی بندش بارے کیا کہا؟

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی باکسر عامرخان کو پورے آزاد کشمیر کا دورہ کرایا،کیاعامرخان کودہلی ایئرپورٹ سے مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت ملے گی؟ ایک سال سے مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے رہے،اب بھارت سے مذاکرات کا سوال پیدا نہیں ہوتا ،فضائی حدود کی بندش کافیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ حل کے پابند تھے،مودی بتائیں5اگست کافیصلہ دوطرفہ مذاکرات کے بعداٹھایا؟مقبوضہ کشمیر کے عوام جمعے کی نماز بھی نہیں پڑھ سکتے،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث خوراک کی قلت ہے،مقبوضہ کشمیر کی پولیس بھارتی سرکار سے تعاون کرنے سے کترا رہی ہے،فضائی حدود کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا،فضائی حدود کی بندش کافیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے،

    چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کررہا ہے ،بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی پولیس سے اسلحہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کشمیری اور پاکستانی عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے،بھارت یکطرفہ فیصلے کرکےخطے میں امن کی فضا خراب کررہا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی اضافی نفریاں تعینات کیں،

    https://login.baaghitv.com/kashmir-karfio-ka-23-van-roz-masajid-ki-3-hafton-say-talay-media-par-bhe-pabandia/https://login.baaghitv.com/sabit-ho-gaya-india-dunya-say-haqiaq-chupa-raha-hay-qureshi/

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی باکسر عامرخان کو پورے آزاد کشمیر کا دورہ کرایا،کیاعامرخان کودہلی ایئرپورٹ سےمقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت ملےگی؟یواین مبصرین آزادکشمیر میں جہاں جاناچاہیں ہم لے کر جائیں گے، مبصرین مقبوضہ کشمیر کا بھی دورہ کرے رپورٹ اقوام متحدہ کو دیں،مقبوضہ کشمیر میں 2016سےبھارتی مظالم میں شدت آئی ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور گھٹن کا ماحول پیدا کردیاہے،مغربی میڈیا آج بھارت کے خلاف بات کررہا ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی مقبوضہ کشمیر پر بات کررہی ہیں،عالمی برادری نے بھارتی موقف رد کیا،

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے کہاثالثی کےلیے تیار ہیں،لیکن رکاوٹ بھارت ہے،بھارتی اقدام کےخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواستیں جمع ہیں،بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو نوٹس جاری کردیا ہے،لندن اورنیویارک میں ایک اور بڑااحتجاج ہونے والا ہے،نیویارک میں مودی کی آمد پر پاکستانی اور کشمیری احتجاج میں آواز اٹھائیں گے ،ایک سال سے مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے رہے،اب بھارت سے مذاکرات کا سوال پیدا نہیں ہوتا ،بھارت مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھائے،معصوم شہریوں کو رہا کرے،وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماوَں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے،

  • رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    منیشات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ظلم کا مقابلہ کروں گا اور آپ دوستوں کی مدد اور آواز حق سے اللہ مجھے سرخرو کرے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیا ت کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک خط لکھا ہے جو انہوں نے اپنے وکیل خلیل سندھو کے ذریعے پہنچایا ہے،

    مبشر لقمان کے نام لکھے گئے خط میں رانا ثناء اللہ نے سب سے پہلے دعا دیتے ہوئے کہ اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، خط میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بہت شکریہ، مجھے فیملی ملاقات میں معلوم ہوا آپ نے یاد کیا، بات کی بہت شکریہ،

    خط میں مزید کہا گیا کہ مبشر لقمان صاحب یہ بالکل آسان کیس ہے یہ ایک سیاسی مخالف کو سڑک سے گرفتار کیا تھانہ اے این ایف میں رات بھر بند کیا،اگلے روز 15 کلو ہیروئن ساتھ لی اور عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا، نہ کوئی تفتیش ہوئی نہ سوال جواب، یہ جو وفاقی وزیر اور ڈی جی ایے این ایف نے پریس کانفرنس میں برآمدگی کی ویڈیو کی بات کی اور کہا کہ ہم بطور ثبوت عدالت میں پیش کریں گے ،اب چالان عدالت میں پیش ہو گیا ہے ویڈیو کدھر ہے؟ میں تو کہتا ہوں کہ تفتیشی آفیسر میجر عزیز اللہ صاحب کی مجھے یہ کہتے ہوئے کہ یہ برآمدگی ہوئی ہے وہی پیش کر دیں، ہے ہی نہیں،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے خط میں مبشر لقمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبشر صاحب یہ ظلم ہے، جس ریاست کے ادارے ان کاموں میں ملوث ہو جائیں اس کا اللہ ہی حافظ ہے ، میں ان شاء اللہ اس ظلم کا مقابلہ کروں گا، آپ دوستوں کی مدد اور آواز حق سے اللہ سرخرو کرے گا

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

  • مودی سرکار نے بچوں کے ساتھ بھی غیرانسانی سلوک اختیار کیا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    مودی سرکار نے بچوں کے ساتھ بھی غیرانسانی سلوک اختیار کیا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے بچوں کے ساتھ بھی غیرانسانی سلوک اختیار کیا،عالمی برادری بچوں کے حقوق کے لیے مودی کےخلاف آوازاٹھائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے طلبا کی شکل میں مستقبل کی قیادت موجود ہے،نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیں ،وزیراعظم عمران خان قائداعظم کےسپاہی ہیں،پاکستان کی تمام اقلیتیں ملک کا فخر ہیں،ملک کو آلودگی سے بچانے کےلیے درخت سے بہتر کوئی شے نہیں ،ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کےلیے درخت لگانے کی ضرورت ہے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی کرنے میں مصروف ہے ،پاکستان میں تمام اقلیتیں یکجا ہوکرمودی کو پیغام دے رہی ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بچے تعلیم حاصل کرنے اپنے اسکولوں میں نہیں جاسکتے،مقبوضہ کشمیر میں بچوں سے بھی بنیادی سہولیات چھین لی گئی ہیں،مودی سرکار نے بچوں کے ساتھ بھی غیرانسانی سلوک اختیار کیا،عالمی برادری بچوں کے حقوق کےلیےمودی کےخلاف آوازاٹھائیں ،مودی نے خطے میں نفرت کا بیج بو دیا ہے ،وزیراعظم مقبوضہ وادی میں مظالم کےخلاف آواز بلندکرتے رہیں گے،

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے جمعہ کوکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کادن منانے کااعلان کیا ہے ،مودی انتہا پسندبن کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے

  • زمین کا تنازعہ، ملزم نے والد، بھائی،بہن اور بھابھی کو قتل کر دیا

    زمین کا تنازعہ، ملزم نے والد، بھائی،بہن اور بھابھی کو قتل کر دیا

    زمین کا تنازعہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد کو خونی رشتے نے ہی قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنے والد ،بھائی ،بہن اور بھابھی کو فائر کر کے قتل کر دیا، بعد ازاں موقع سے فرار ہوگیا، افسوسناک واقعہ مانسہرہ کے علاقہ شیخ الگھڑی میں شائع ہوا، ماجد نامی شخص نے مکان کے تنازعہ پر اپنے گھر والوں پرہی فائرنگ کر دی

    مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    ملزم کے بھائی کے مطابق ماجد کو اس کی بیوی نے پستول لا کر دیا جس کے بعد اس نے پہلے والد، پھر بھائی بہن اور بھابی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعیہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا،

    سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں،

  • مودی کو نہیں پتا پاکستان میں ایک قوم بستی ہے جسے پختون کہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

    مودی کو نہیں پتا پاکستان میں ایک قوم بستی ہے جسے پختون کہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر کو فتح کریں گے،

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو نہیں پتا پاکستان میں ایک قوم بستی ہے جسے پختون کہتے ہیں،قبائلی علاقے کے لوگوں کےساتھ مل کرکشمیر فتح کریں گے ،

    بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایک دور میں خوبصورت شہر تھا لیکن کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے،کراچی کو کچرے کا ڈھیرپیپلز پارٹی نے بنایا،مسلم لیگ ن پیسہ چوری نہ کرتی تو جیل میں نہ ہوتی ،پیپلز پارٹی بتائے لاڑکانہ میں کتنی ترقی ہوئی؟سندھ کے ایک لیڈر نے کہا خیبر پختونخوامیں گورننس نہیں،

    سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی


    محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع اب خیبرپختونخوا کا حصہ ہے ،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے،

  • چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کوئی بھی ان کی آزادی کی جدو جہد کو نہیں دبا سکتا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئر مین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں ہر پاکستانی کا کردار اہم ہے،آج 24واں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال ہے،

    پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

    چیئر مین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے ان کےساتھ کھڑا ہے ،کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے،پاکستان کی ترقی میں ہر پاکستانی کا کردار اہم ہے، کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کوئی بھی ان کی آزادی کی جدو جہد کو نہیں دبا سکتا ،

    جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے کلچر میں پناہ دینے کا رجحان رہا ہے،اگلے دس سال میں پاکستان کا جی ڈی پی ایک ٹریلین سے بھی زیادہ ہو گا،پاک چین اقتصادی راہداری ایک گیم چینجرمنصوبہ ہے،

     

    جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ خطے میں نمودارہونے والے چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اورمسائل کا پرامن حل بہت ضروری ہے۔ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے کشمیریوں پرظلم اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔