Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بیرون ملک 4 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کا حکومتی فیصلہ

    بیرون ملک 4 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کا حکومتی فیصلہ

    حکومت نے بیرون ملک 4 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سمری منظوری کیلیے کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب،ایجنڈہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیونٹی ویلفیئراتاشی نیویارک اوربارسلونا میں تعینات کیے جائیں گے ،ایتھنز اور کوالالمپور میں بھی نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کیے جائیں گے ،نیویارک میں نوید احمد کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کوالالمپور میں محمد افضل کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اورشائستہ بنیاد کو بارسلونا میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے .

    موت انڈیا سے جہاد میں آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں، مصطفیٰ کمال جائیں گے کشمیر

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی،

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے عوامی مفاد کے منصوبوں پر بات ہوگی ،اجلاس میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے،

    وزیراعظم عمران خان کشمیر بارے قوم سے کریں گے آج خطاب

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں عوامی فلاحی اتاشی لگانا ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں عملےکی ریگولرائزیشن پر گفتگو ہوگی ،وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری اثاثہ جات کی نجکاری کی شناخت پر بھی بریفنگ ہوگی

  • فیس بک استعمال کرنے سے بچے خراب ہو رہے ہیں، رکن اسمبلی

    فیس بک استعمال کرنے سے بچے خراب ہو رہے ہیں، رکن اسمبلی

    علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس پوا ،وزارت آئی ٹی حکام نے ملک میں سائبر کرائمز ایکٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت آئی ٹی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سائبرکرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں سائبرکرائم ونگ قائم کیا گیا ہے،ڈائریکٹرسائبرکرائم نے ایف آئی اے کی کمیٹی کو پیکا کے حوالے سے بریفنگ دی،

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بریفنگ میں بتایا کہ سائبر کرائمزڈیپارٹمنٹ کے پاس 16 ہزار شکایات زیرالتوا ہیں ،ادارے کے پاس صرف15 تفتیشی افسر ہیں، سائبرکرائمزایکٹ آنے کے بعد سے اب تک42 ہزار477 شکایات درج کرائی گئیں،ہم نے 16 ہزار689 شکایات کا ازالہ کردیا ہے، 16ہزار 163 شکایات زیر التوا ہیں، سائبرکرائم ایکٹ کے تحت 936 ایف آئی آرز درج کی گئیں،904 ملزمان گرفتارہوئے،

    کشمیر کے حق میں ٹویٹ، رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہوا بند

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جب تک ہم معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو فیس بک ٹویٹر ہمیں رسپانس نہیں دیتے ،ہم فیس بک ٹویٹر سے شکایات کرتے ہیں مگر وہ جواب نہیں دیتے،چائلڈ پورنوگرافی سمیت حساس نوعیت کے کیسزمیں وہ ہمیں جواب دے دیتے ہیں ،

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک وہ جواب نہیں دیں گے توہم اس معاملے پرآگے کیسے بڑھیں گے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ جواب دیں یانہ دیں ،حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ اگرکمیٹی ہدایات دے تومعاہدے سے متعلق معاملات آگے بڑھاسکتے ہیں،معاہدے پردستخط کرنے سے ہم بہت سی شقوں کے پابند ہوجائیں گے،ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاہدہ کرنے کے بعد کیا ہمارے مسائل حل ہوں گے،معاہدے پر دستخط کے بعد کیا فیس بک ٹویٹرہمیں جواب دیں گے؟

    کمیٹی اراکین نے میوچل لیگل اسسٹنس ٹریٹی کی کاپی طلب کرلی

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    رکن کمیٹی علی گوہر نے کہا کہ میرے نام پر6آئی ڈیز چل رہی ہیں، شکایت کنندہ کو جلد کارروائی کرکے بتایا جانا چاہیے ،سوشل میڈیا کرائمز کی شکایات کی باری آنے میں 9 ماہ لگ جاتے ہیں،ایک خاتون نے شکایت کی کہ فیس بک پر اس کی بچی کی تصاویر لگائی گئیں،ایک ایک گھرمیں 20،20 بچے ہوتے ہیں، سب سوشل میڈیا پرلگے رہتے ہیں،ہم نے اپنے معاشرے کے مطابق سوشل میڈیا کو دیکھنا ہوگا،بچے فیس بک کے استعمال سے خراب ہو رہے ہیں، جو بچے اسکول نہیں جاتے وہ بھی فیس بک استعمال کررہے ہیں،

    سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر

  • مودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

    مودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی ہے، اسلامی ممالک کو ایک ہونا چاہیے ،

    کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا. صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مودی نے آر ایس ایس کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام شروع کیا ہے،کشمیر صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ،بدقسمتی سے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا فقدان ہے .ملک کی خارجہ پالیسی ناکام نہیں ہوئی،ہر ملک کا اپنا معاملہ ہوتا ہے

    وزیراعظم عمران خان کشمیر بارے قوم سے کریں گے آج خطاب

    میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی، بلاول بھٹو کو کشمیر پر بیان بازی سے پہلے حقائق جان لینے چاہئیں۔ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا کریڈٹ بھی موجودہ حکومت کو جاتا ہے،

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ان شا ءاللہ جلد ہی پنجاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا،وزیراعلیٰ کی اجازت سے کوئی بھی وزیر اپنی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر سکتا ہے ،

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

  • پارک لین ریفرنس میں نیب نے کی ایک اور گرفتاری، زرداری مشکل میں

    پارک لین ریفرنس میں نیب نے کی ایک اور گرفتاری، زرداری مشکل میں

    پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب کی بڑی کارروائی،سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتارکر لیا

    بلاول بھی آج جائیں گے جیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم پر2009میں آصف زرداری کے پچھلی تاریخ میں استعفیٰ کے لیےمعاونت کاالزام ہے ،ملزم جاوید حسین جسمانی کوریمانڈ کے لیے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، نیب کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید حسین 2009میں رجسٹرارآر او سی اسلام آباد تھے،جاویدحسین نے بطورآراوسی 2009میں پارک لین کمپنی کاریکارڈ حاصل کیا،جاویدحسین جانتےتھےکہ پارک لین کمپنی آصف زرداری کی ملکیت تھی، جاوید حسین نے آصف زرداری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ بغیر کسی وجہ حاصل کیا،ملزم جاوید حسین نےاختیارات کےغلط استعمال سےآصف زرداری کوفائدہ پہنچایا .

    نیب کی استدعا پر ملزم جاوید حسین کے جسمانی ریمانڈ کافیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

  • بلاول بھی آج جائیں گے جیل

    بلاول بھی آج جائیں گے جیل

    سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا دن، بلاول آج اپنے ابا سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پیر کو آصف زرداری سے ملاقات کا دن مقرر ہے، آج بلاول زرداری اڈیالہ جیل جائیں گے اور اپنے والد سے ملاقات کریں گے، آصف زرداری کا سیکورٹی سٹاف بھی اڈیالہ پہنچ گیا ہے، پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین اور وکلا کی ٹیم بھی سابق صدر سے ملاقات کرے گی۔

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    دوسری جانب بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں رہبر کمیٹی کے اجلاس اور 29 ستمبر کو ہونے والی اے پی سی کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی. بلاول بھٹو زرداری نے رہبر کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد نیربخاری اور فرحت اللہ بابر رہبرکمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے، بلاول بھٹو رہنماؤں کورہبرکمیٹی اجلاس میں پارٹی موقف سے متعلق ہدایات دیں گے

     

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

  • بیٹے کی لاش سامنے تو باپ کے دل میں اللہ کا ڈر توہونا چاہیے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

    بیٹے کی لاش سامنے تو باپ کے دل میں اللہ کا ڈر توہونا چاہیے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسلام آباد سے وڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے محمد افضل کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا

    گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچپن سے بتایا جاتا ہے کہ برے کام کا برا نتیجہ ہوتا ہے، مقتول نے برا کام کیا تھا تو یہی انجام ہونا تھا،بیٹے کی لاش سامنے تھی تو باپ کے دل میں اللہ کا ڈر توہونا چاہیے تھا، جھوٹ بول کر 3 لوگوں کو جیل بھجوا دیا،کافی سال بعد معلوم ہوا کہ وہ لوگ ملوث ہی نہیں تھے،

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے سچ بولنا چاہیے، قتل کے مقدمہ میں لوگ جھوٹے گواہ بن جاتے ہیں ،قتل بہت بڑا جرم ہے لیکن انصاف نہ دینا اس سے بھی بڑا جرم ہے

    پولیس کی گواہی، سپریم کورٹ نے ایسے ریمارکس دیئے کی پولیس کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    واقعہ 2003 میں گوجرانوالا کے گاؤں رکھ گروکھی میں پیش آیا تھا

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب،ایجنڈہ جاری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب،ایجنڈہ جاری

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی،

    وزیراعظم عمران خان کشمیر بارے قوم سے کریں گے آج خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے عوامی مفاد کے منصوبوں پر بات ہوگی ،اجلاس میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے،

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں عوامی فلاحی اتاشی لگانا ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں عملےکی ریگولرائزیشن پر گفتگو ہوگی ،وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری اثاثہ جات کی نجکاری کی شناخت پر بھی بریفنگ ہوگی

    فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

    کابینہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کشمیر کے حوالہ سے صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے

    دوسری جانب وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کشمیر کے مسئلہ پر قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا خطاب آج پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان قوم کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے

    موت انڈیا سے جہاد میں آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں، مصطفیٰ کمال جائیں گے کشمیر

  • فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

    فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

    سابق صدرآصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

    فریال تالپور کو عدالت پیش کر دیا گیا،گرفتاریاں سیاسی ہیں، فریال تالپور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور نے پروڈکشن آرڈرکے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل سےپروڈکشن آرڈرپرسندھ اسمبلی اجلاس میں بھیجا جائے ،
    سندھ  اسمبلی کی رکن ہوں، اجلاس جاری ہے،سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا چاہتی ہوں .

    فریال تالپور سندھ اسمبلی پہنچیں تو کیسا ہوا استقبال؟

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

    گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

  • موت انڈیا سے جہاد میں آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں، مصطفیٰ کمال جائیں گے کشمیر

    موت انڈیا سے جہاد میں آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں، مصطفیٰ کمال جائیں گے کشمیر

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف لڑنے کے لیے تیارہیں،نریندرمودی نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکردیا،پاکستان کی فوج یہاں کے22کروڑ عوام ہیں ،

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستانیوں کی‌خوش فہمیاں دور ہو گئی ہیں ہمیں اپنے قوت بازو پر بھروسہ کرنا چاہئے، کراچی پاکستان کی اکانومی کی شہہ رگ ہے، ہم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لئے جا رہے ہیں، ہم نے بتانا ہے کہ کراچی سے کشمیر تک پاکستانی کشمیر کے ساتھ اور حکومت کے خلاف ہے، کشمیر کے معاملے پر پاک سر زمین پارٹی حکومت کو سپورٹ کرے گی

    وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کر دیا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، مزاکرات اب نہیں ہونے چاہئے، پاکستان کو اپنی مدد آپ کے تحت پاور فل بننا ہے، کسی سے فریاد نہیں کرنی، ہم مظلوم ہیں تو دنیا مدد کو نہیں آئے گی، کوئی برادر ملک مدد کو نہیں آئے گا، انڈیا نے آئینی ترمیم کے بعد کرفیو لگا رکھا ہے، وہاں مظالم ہو رہے ہیں، اب کشمیر کی‌آزادی دور نہیں، ہم جب مناظر دیکھتے ہیں تو نیند نہیں آتی، کشمیر کے ساتھ کھڑے ہونا بلکہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ لڑنا فرض ہو چکا،

    جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم انڈیا کی طرح جنونی نہیں لیکن ایک دن مر جانا ہے اگر موت انڈیا سے جہاد کر کے آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں ،یہ ہمارا ایمان ہے، بائیس کروڑ پاکستانی یہی جذبہ رکھتے ہیں، جب بھی کشمیر کی تحریک زور پکڑتی تھی تو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ شروع ہو جاتی تھی، کشمیر کی بات پاکستان میں دب جاتی تھی، کراچی میں پہلے جو مسلط تھے وہ کراچی کو مقبوضہ کراچی تھے، کشمیر کو کاؤنٹر کرنے کے لئے وہ یہ کام کرتے. آج تمام ملک ایک ہے، کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے،

    نیب پر تنقید مصطفیٰ کمال کو مہنگی پڑی ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا ہمارا تین دن کا دورہ ہے، پاک سر زمین پارٹی ہر قدم پر کشمیریوں کے ساتھ ہے ،کشمیر جا کرکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ،ہم نےکشمیر کےمعاملے پر عمران خان کی حکومت کی غیر مشروط حمایت کی ہے ،دنیا میں کوئی مظلوم کی مدد نہیں کرتا ،مفادات دیکھتے ہیں

  • بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

    بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

    الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن فراہم نہ کرنے پرخیبر پختونخواہ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا’

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبرپنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 2 رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن فراہم نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور الیکشن کمیشن کا کل کے پی میں حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن کی عدم فراہمی پرفیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا.

    الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو زیادہ وقت دینے کی درخواست مسترد کردی ،دوران سماعت الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 28 اگست تک ہرحال میں خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیاں شروع کرنی ہیں، ممبر پنجاب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن کل فیصلہ سنائے گا، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی