Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو بڑا صدمہ

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو بڑا صدمہ

    منشیات کیس میں گرفتار ن لیگی رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ کو بڑا صدمہ، رانا ثناء اللہ کے سسر وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے سسر رانا یوسف وفات پا گئے، ان کی نماز جنازہ اتوار کو فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں دس بجے ادا کی جائے گی. رانا ثناء اللہ کے سسر کی وفات کے بعد انکی پیرول پر رہائی کی خبریں بھی سامنے آئیں تا ہم جیل انتظامیہ نے رانا ثناء اللہ کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر رکن اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نا اہل ہوئے۔ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپانے نے سسٹم اور لوگوں کو کرپٹ بنایا۔

    جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو کوئی بھی رعایت تباہ کن ہو گی، امیدواروں کو پہلے ہی بہت رعایت مل چکی ہے، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی میں رعایتی نمبروں سے پاس کرنے کے اچھے نتائج نہیں نکلے۔ سپیریم کورٹ کے فیصلے میں نوازشریف نا اہلی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا، فیصلے میں کہا گیا کہ نوازشریف نے 2013ء کاغذات نامزدگی میں کیپیٹل ایف زیڈ ای سے قابل وصول اثاثے چھپائے۔اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نوازشریف نااہل ہوئے، عوامی نمائندگی ایکٹ اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق و آمین نہیں تھے، عوامی عہدیدارکا جان بوجھ کراثاثے چھپانا اورغلط بیان حلفی دینا نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    پولیس کی گواہی، سپریم کورٹ نے ایسے ریمارکس دیئے کی پولیس کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ جی ڈی اے کے رکن اسمبلی معظم علی خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثے چھپائے، معظم علی نے غلط بیان حلفی جمع کرایا جو بڑا جرم ہے۔ معظم علی خان کی طرف سے اثاثے چھپانے کی وجوہات قابل قبول نہیں، ان کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سندھ اسمبلی کے منتخب رکن معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیا ہے اورالیکشن کمیشن کوہدایت کی ہے کہ حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ یاد رہے کہ معظم علی الیکشن 2018ء میں حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے کامیاب ہوگئے تھے تاہم مخالف امیدوار ندا کھوڑو نے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ہائیکورٹ نے معظم علی خان کے حق میں فیصلہ دیا۔ جس پر ندا کھوڑو نے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    جمعرات کو عدالت نے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کا فیصلہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ معظم علی کو ڈی نوٹیفائی کرکے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں .

  • یکجہتی کشمیر کا دن کب منایا جائے گا اور وزیراعظم قوم سے کب خطاب کریں گے؟ اہم خبر

    یکجہتی کشمیر کا دن کب منایا جائے گا اور وزیراعظم قوم سے کب خطاب کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے، اور اسے ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے.

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے دن منانے کا اعلان کرنے والی ہے، اسی ہفتے پاکستان بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا اور پوری قوم یکجہتی کرے گی، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات ہو رہی ہیں۔ پوری قوم کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کر رہی ہے، کشمیر میں مواصلاتی نظام بند اور عالمی صحافیوں پر پابندی ہے،

     

    فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بدقسمتی سے کچھ مسلمان ممالک کشمیر کا زخم محسوس نہیں کررہے ،

    چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور یواین کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر دو ملکوں کا تنازع نہیں بلکہ آئیڈیالوجی ہے،مودی خطے کاہٹلر ہے ،ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے ،کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاسکتے،خوراک کی سپلائی بند ہے ،مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونا چاہیے ،کشمیر میں تاریخی کرفیو نافذ ہے

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

  • رابطہ عالم اسلامی ایک وفد مقبوضہ کشمیر بھیجے ،عبدالرشید ترابی

    رابطہ عالم اسلامی ایک وفد مقبوضہ کشمیر بھیجے ،عبدالرشید ترابی

    کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں ،کشمیری مسلمانوں کو شہید کر کے ان کی جگہ انتہا پسند ہندﺅوں کو کشمیر میں آباد کرنے کا منصوبے پر عمل پیرا ہیں ،مسلسل 3ہفتوں سے کرفیو کی وجہ سے شدید بحران پیدا ہو چکا ،غذائی قلت دودھ کے سوا بچے بلک رہے ہیں زندگی بچانے والی ادویات کا فقدان ہے ،رابطہ عالم اسلامی ایک وفد مقبوضہ کشمیر بھیجے ،رابطہ عالم اسلامی دینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

    خط میں مزید کہا گیا کہ اہل کشمیر حرمین شریفین اور سعودی عرب کی حفاظت اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اسلامی ممالک بھارت کا سیاسی،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں تو بھارت کشمیریوں کی نسل کشی بند کرنے اور ان کا حق حق خودارادیت دینے پر مجبور ہوسکتا ہے ،

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    عبدالرشید ترابی نے خط میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ 3ہفتوں سے مسلسل کرفیو کی ذد میں ہے سوا کروڑ کشمیری مسلمان شدید مشکلات کا شکار ہیں سکول اور کالجز فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر دئےے گے ہیں رات کے اندھیرے میں کریک ڈاﺅن کر کے کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کر کے لاپتہ کیا جارہا ہے نریندرمودی کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اس نسل کشی کے ذریعے ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کر نے کی سازش کررہے ہیں اسلامی اقدار کی پابندی عائد کر دی گئی ہے کشمیری مسلمانوں کو عید کی نماز اور حتیٰ کہ قربانی کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا ،مسلسل کرفیو کی وجہ سے شدید غذائی بحران پیدا ہو چکا بچے دودھ کے بغیر بلک کررہے ہیں خطرے ناک بیماریوں کا شکار مریض ادویات کے فقدان کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں انسانی حقوق اور ریلیف کی تنظیموں پر پابندی ہے انٹرنیٹ ،فون سمیت تمام رابطے منقطع ہیں ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قائدین کو ٹارچر سیلوں میں قید کر کے ٹارچر کیا جارہا ہے عزت مآب خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے فصلیں تباہ کی جارہی سیز فائر لائن پر بھی بھارت کی شلنگ کا سول آبادی نشانہ ہے سکولز اور ہسپتال بھی نشانے پر ہیں مودی کے ان اقدامات کی وجہ سے ایٹمی جنگ کے خطراہ بڑھ گے ہیں،عالم اسلام سمیت دنیا کے امن کے لیے بیانک چیلنج بن گیا ہے رابطہ عالم اسلامی نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے قرآن وسنت کی تعلیم کے لیے ہر جگہ انتظام کیا ہے ان حالات میں رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ موثر کردار ادا کریں تا کہ مقبوضہ کشمیر کے سواکروڑ عوام کی زندگیوں کو بچایا جاسکے ،

    مودی نے اپوزیشن لیڈر کے کشمیر داخلے پر لگائی پابندی، راہول کو ائیر پورٹ سے بھیجا واپس

    خط میں مزید کہا گیا کہ اہل کشمیر آپ سے توقع رکھتے ہیں کہ آپ اپنے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے خط میں لکھاکہ بھارت کی معیشت کا انحصار اسلامی ممالک پر ہے اگر اسلامی ممالک بھارت سے سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں تو بھارت مجبور ہوسکتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی سے باز رہے اور کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے خط میں مسلمان نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں زیر عتاب ہیں بلکہ کروڑوں مسلمان ہندوستان کے اندر بھی غیر محفوظ بنا دئےے گے ہیں ان کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ان حالات میں رابطہ عالم اسلامی اپنا موثر اور قائدانہ کردار ادا کرے ۔

  • رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    اے این ایف نے رانا ثنااللہ اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت جمع کرادیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ کروڑوں کے پلاٹس،گھر،دکانیں اورگاڑیوں کےمالک ہیں، دستاویزات کے مطابق رانا ثنااللہ کے نام کروڑوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں،فیملی ممبرز،قریبی عزیزوں کےنام 14 کمرشل پلاٹس ہیں

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ کی فیملی اورقریبی عزیزوں کےنام 50 سےزائد دکانیں ہیں ،راناثنااللہ ،بھائی اوروالدہ کے نام فیصل آباد میں 2 گھر،2کمرشل ہالز ہیں، رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ ،فیملی ممبرزبھاری بینک اکاؤنٹس کے مالک ہیں

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ نے تمام پراپرٹی منشیات اسمگلنگ سے بنائی اے این ایف نے رانا ثناء اللہ اور انکی فیملی کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی ہے۔

    رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    رانا ثناء اللہ کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی سی ڈی عدالت میں پیش کر دی،اس دوران فاضل جج نے رانا ثناءاللہ کو روسٹرم پر بلایا، رانا ثناءاللہ کی جانب سے بطور وکیل اعظم نزیر تارڑ اور فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء نے کہا کہ اے این ایف کی جانب سے جو دستاویزات دئیے جا رہے ہیں انھیں پڑھنے کا موقع دیا جائے .

    وکلاء کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس پر اینٹی نارکوٹکس حکام نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا، عدالت نے درخواست ضمانت پر 28 اگست تک بیل کی اپیل پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔

    عدالت نے سی سی ٹی وی وڈیو کی سی ڈیزرانا ثنا اللہ سمیت دیگرملزمان کو فراہم کر دیں ،عدالت نے آیندہ سماعت پر اے این ایف حکام کو ہر صورت کیس کا ریکارڈ پیش کرنےکاحکم دیا اور رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 7 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

  • رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کوکشمیر کے حوالہ سے خط

    رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کوکشمیر کے حوالہ سے خط

    سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا

    کشمیر کے حق میں ٹویٹ، رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہوا بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر آگاہ کیا ،رحمان ملک نے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا نوٹس لے،اقوام متحدہ بھارتی مظالم پر تحقیقات کروانے کے لیے کمیشن تشکیل دے،

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    خط میں مزید کہا گیا کہ بھارتی افواج کشمیریوں کے قتل، زیادتی اور اغواسمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ادویات و اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے ، بھارتی افواج کے محاصرے سے نوزائیدہ بچوں کو دودھ و خوراک میسر نہیں.

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

    مودی نے اپوزیشن لیڈر کے کشمیر داخلے پر لگائی پابندی، راہول کو ائیر پورٹ سے بھیجا واپس

  • ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا ؟سراج الحق

    ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا ؟سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا .حکومت بتا دے

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیسا بٹورنا اورلوگوں کو نچوڑنا حکومت کی معاشی پالیسی بن چکی ہے ،حکومت ایک سال گزرنے کےباوجود معیشت کو ٹریک پر نہیں لاسکی،ہر پاکستانی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سےپریشان اوربدحال ہے،ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا،عوام ریلیف چاہتے ہیں،مگرمہنگا ئی اور بےروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    بھارت نے اقوام متحدہ اورشملہ معاہدےکی خلاف ورزی کی،سراج الحق

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہتی تھی کہ ایک سال مشکل ہے،عوام گھبرائیں نہیں،حکومت اب تک ملنے والے قرضوں اورامداد کی شرائط سے قوم کو آگاہ کرے،25اگست کو جماعت اسلامی پشاور میں کشمیر بچاؤمارچ کرے گی،کشمیر مارچ سےبھارت کو اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستانی ہر مقابلے کے لیے تیار ہیں، کشمیر بچاؤمارچ بھارت کو پیغام دے گا کہ 22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

  • وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو بھجوائے گئے آموں کا حساب دیں، جاوید بدر

    وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو بھجوائے گئے آموں کا حساب دیں، جاوید بدر

    تحریک انصاف کے رہنما نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے صحافیوں کو بھجوائے جانے والے آموں کا حساب مانگ لیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صحافیوں کو لاکھوں روپے کے آم کس کی جیب سے بھیجے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جناب کے گھر تو لائٹ تک نہیں ،اپنے آپ کو ایک عام آدمی کہلوانے والا لاکھوں روپے کس طرح خرچ کرسکتا ہے

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت ن لیگ کے نقش قدم پر چل رہی ہے ،اگر آم حکومتی خرچے پر بھیجے گئے ہیں تو عثمان بزدار پی ٹی آئی کے خیرخواہ نہیں ،ایسے محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی شکل پی ٹی آئی کی ہے پر کرتوت سابقہ حکومتوں والے ہیں .

    اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خالی خزانہ بھرنے میں لگے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب لاکھوں کے تحفے بھیج رہے ہیں،وزیراعلی کو اب یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اُنھوں نے تحفے بھیجنے کی ضرورت کیوں محسوس کی.

  • ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو اجازت دینی چاہیے تھی،راہول گاندھی کو اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا ،جو اپنوں کی گفتگو سننے کو تیار نہیں وہ پاکستان کی کیاسنیں گے

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    آج کی حرکت نے بھارت کا جمہوری چہرہ بےنقاب کردیا ہے،جمہوری اقدار بھارتی حکومت کے قریب سے نہیں گزری،راہول گاندھی اپوزیشن لیڈر ہیں،راہول گاندھی نے کشمیری رہنماوَں سے رابطے کی کوشش کی ،آج ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے،اگر چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو اجازت دینی چاہیے تھی،راہول گاندھی کو اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا ،جو اپنوں کی گفتگو سننے کو تیار نہیں وہ پاکستان کی کیاسنیں گے،

    مودی نے اپوزیشن لیڈر کے کشمیر داخلے پر لگائی پابندی، راہول کو ائیر پورٹ سے بھیجا واپس

    یواین سیکریٹری جنرل سے گفتگو کے دوران اس معاملے کو اٹھاوَں گا،پیلیٹ گن ،تشدد،مسجدوں کو تالے دنیا سے چھپائے جارہے ہیں،یہ وہی اقدامات ہیں جوکشمیر میں ایمرجنسی کے وقت کیے گئے،بھارتی اقدامات کا ردعمل آئےگا،چھپانے کے باوجود عالمی ادارے کشمیر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں،عالمی دنیا سری نگر ایئرپورٹ سے چلنے والی فوٹیج کا مطالعہ کرے،

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    مودی انسانی حقوق کو کچل رہا ہے اور مزید ایسے اقدامات کرنے جارہا ہے،بھارتی حکومت بابری مسجد کا مسئلہ پھر سے کھڑا کرنےجارہی ہے،بھارتی حکومت بابری مسجد کی جگہ پر مندر تعمیر کرنے جارہی ہے، بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے پر بھی اقدام اٹھانے جارہی ہے، جمہوریت بھارتی حکومت کے قریب سے نہیں گزری،

  • بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، اسی ہفتے ایک دن کشمیریوں کے لئے بھی منایا جائے گا، مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں،وزیراعظم نے کشمیرکازکوسپورٹ کرنے کے لیے فوکل گروپ قائم کیا ہے

    فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بدقسمتی سے کچھ مسلمان ممالک کشمیر کا زخم محسوس نہیں کررہے ،

    چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور یواین کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر دو ملکوں کا تنازع نہیں بلکہ آئیڈیالوجی ہے،مودی خطے کاہٹلر ہے ،ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے ،کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاسکتے،خوراک کی سپلائی بند ہے ،مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونا چاہیے ،کشمیر میں تاریخی کرفیو نافذ ہے