Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بشیربلور، ہارون بلور کو قتل کیا، اب آپ کی باری، بلور خاندان کو کس ملک سے دھمکی ملی؟

    بشیربلور، ہارون بلور کو قتل کیا، اب آپ کی باری، بلور خاندان کو کس ملک سے دھمکی ملی؟

    پشاورمیں بلورخاندان کو افغانستان کے موبائل نمبرزسے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی رکن اسمبلی ثمربلور کے سیکریٹری نے سی ٹی ڈی پشاور میں رپورٹ درج کروا دی ہے، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ افغانستان کے نمبر نے کال کرنے والا کالرہارون بلورکے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، کالربشیر بلور اور ہارون بلور کو قتل کرنے کا اعتراف کررہا ہے .

    کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا .

    واضح رہے کہ 22 دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ریلی میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں بشیر بلور کے علاوہ ان کے سیکرٹری اور ایک اعلی پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے .

    عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

    ہارون احمد بلور پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاست دان تھے۔ وہ مشہور سیاست دان بشیر احمد بلور کے بیٹے تھے۔ وہ 10 جولائی 2018ء کو پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے دوران میں خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے۔

  • کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بلوچستان میں ریلی نکالی گئی، سوئی کا علاقہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

    عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورکالے قوانین کی اطلاق پرسوئی میں ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی میں سول سوسائٹی سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے

    بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

    بلوچستان کے علاقے سوئی کی فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج رہی، شرکاء پاک فوج اورپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے .

    کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

    یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی خاموشی تشویشناک ہے،عالمی برادری بھارت پردباؤڈالےکہ وہ کشمیریوں پرظلم وستم بند کرے،

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 20 روز ہو گئے ہیں، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیر میں زبردست احتجاج جاری، سری نگر سورہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ ہوا، خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔

  • ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، رانا ثناء اللہ

    ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، رانا ثناء اللہ

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ جھوٹے اور ظالم لوگ ہیں ہم ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہو ں نےملکی حالات خراب اور قوم کو تقسیم کیا ہے،سیاسی انتقام کی خاطر یہ سب کارروائیاں ہو رہی ہیں ،یہ جھوٹے اور ظالم لوگ ہیں ہم ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں،

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیرمیں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے،حکومت صرف عوام کو بیان بازی سے بہلا رہی ہے،بیان بازی سے کشمیر آزاد نہیں ہونا،کشمیرکی آزادی پاکستانی قوم کی آزادی ہے .

    واضح رہے کہ عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے ،وکلاء کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس پر اینٹی نارکوٹکس حکام نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا، عدالت نے درخواست ضمانت پر 28 اگست تک بیل کی اپیل پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔

     

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

  • پی آئی اے ،جعلی تشہیری مہم ،تحقیقات شرع کر دی، ترجمان

    پی آئی اے ،جعلی تشہیری مہم ،تحقیقات شرع کر دی، ترجمان

    پی آئی اے کے شعبہ برانڈ نے اپنی جعلی تشہیری مہم شروع کردی

    شعبہ برانڈ نے غیر ملکی ایئرلائن کی تصاویر پی آئی اے کا لوگو لگا کر سوشل میڈیا پر جاری کردیں ،پی آئی اے کے شعبہ برانڈ نے جعلی تشہیری مہم پر لاکھوں روپے خرچ کردیئے ،سوشل میڈیا پر دی جانی والی تصاویر ادارے کی لیے شرمندگی کا باعث بن گئی ،

    پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اشتہارپر شہریوں نے شدید تنقید کی ہے غیرملکی ایئرلائن کی تصاویر لگانے پر کاپی رائٹس کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا

    پی آئی اے کا خسارہ کتنا، کتنے ممالک میں پروازیں جاری، اہم خبر آ گئی

    پی آئی اے انتظامیہ نے شعبہ برانڈ کی جعلی تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا ،پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق شعبہ برانڈ کے جی ایم سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے اورواقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،

  • سابق ڈی جی اسپورٹس کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    سابق ڈی جی اسپورٹس کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    احتساب عدالت لاہور میں سابق ڈی جی اسپورٹس ملزم عثمان انور کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم عثمان انور کے مزید 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،ملزم عثمان انور کو احتساب عدالت نمبر 4 میں حاضری کے لیے پیش کیا گیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب افسر سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی

    عدالت نے ملزم عثمان انور کو دوبارہ 5 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ عثمان انور کوپنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن الزام میں گرفتار کیا گیا،

    رانا مشہود کے لئے ایک اور مشکل، گینز بک آف ورلڈ بک کا جعلی نمائندہ گرفتار

    واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کوگرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  • ملائشیا جانے کی کوشش میں جعلی مسافرہوا گرفتار

    ملائشیا جانے کی کوشش میں جعلی مسافرہوا گرفتار

    ملائشیا جانے کی کوشش میں جعلی مسافر کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کےعلامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران جعلی مسافر کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے نے تھائی ایئرسے ملائیشیا جانے والے مسافر ناصر محمود کو آف لوڈ کر دیا ،ناصر محمود نوشہرہ کا رہاشی ہے جس کا ویزہ جعلی تھا، ایف آئی اے نے فوری کاروائی کی اور مسافر کو آف لوڈ کر دیا

    لاہور ائیر پورٹ پر پرندے آ گئے، جہاز کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ پہنچا دیا گیا

    ایف آئی اے امیگریشن نے نوشہرہ کے رہائشی مسافر کو تھائی ایئر کی پرواز 346 سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا، جس سے تحقیقات کی جائے گی وہ جعلی ویزے پر کیوں ملائشیا جانا چاہتا تھا

  • شیخ رشید کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر روانہ،ایل او سی پر بھی جائیں گے

    شیخ رشید کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر روانہ،ایل او سی پر بھی جائیں گے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مظفر آباد روانہ ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مظفر آباد روانہ ہو گئے ، وہ آج دن کو بارہ بجے دھیرکوٹ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، شیخ رشید احمد کوٹلہ، تتہ پانی،ہجیرہ کا بھی دورہ کریں گے، شیخ رشید احمد دورہ آزادکشمیر میں کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور کل اتوار کو مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے.

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،کشمیرفلسطین یا بوسنیا نہیں،شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ 24 اگست سے آزاد کشمیر کے دورے پر جا رہے ہیں، اپنے وطن کیلیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے ،وزیراعظم نےکشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا ، بھارت مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے ، بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہوچکے،مودی نے اپنے آپ کوخود پھنسایا

    کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے احتجاج کی کال دوں گا، دونوں جانب سے کشمیری احتجاج کریں گے  نریندرمودی پاگل سوچ کا حامل ہے ،مودی کے فیصلوں کےباعث سابق تمام معاہدے بے اثرہوچکے ہیں ،جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بےوقوف فیصلہ کرتے ہیں ،ایک ایسا احتجاج کریں گے جو دونوں جانب کےکشمیریوں کی جانب سے ہو گا،اس احتجاج میں پاکستانی بھی شامل ہوں گے اور خود اس کی کال بھی دونگا ,بھارت مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے ، مودی نے ظلم کا سلسلہ جاری رکھا ہے ،وزیراعظم نےکشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا،کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے ،

    بھارت نے منتیں کی تو شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

  • صبح صبح آصف زرداری کوجیل سے خوشخبری مل گئی، پی پی والے ہوئے خوش

    صبح صبح آصف زرداری کوجیل سے خوشخبری مل گئی، پی پی والے ہوئے خوش

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لئے دن مقرر کر دیا گیا

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لئے پیر کا دن مقرر کر دیا گیا ہے،. آصف زرداری کی ہمیشرہ فریال تالپور سے ملاقات کے لیے ہفتہ کا دن مقرر کر دیا گیا ہے

    اب‌ آصف زرداری اور فریال تالپور سے پیر اور ہفتہ کو ملاقات کی جا سکتی ہے

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

  • شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو ایک بار پھر سنا دیں، کہا ہم نے نوٹس کا جواب دے دیا ، آپ کا وکیل بتانا بھول گیا ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل کے صحافی نے ابھی تک میرے لیگل نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

    شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس کے حوالہ سے کہا کہ ڈیلی میل کے متعلقہ رپورٹر ڈیوڈ روز کو سترہ اگست تک جواب دینے کا کہا گیا تھا، لیکن ابھی تک نوٹس کا جواب نہیں ملا،

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    شہباز شریف کی ٹویٹ کے بعد برطانوی صحافی بھی میدان میں آ گئے اور شہباز شریف کو کھری کھری سنا دیں، ڈیوڈ روذ نے شہباز شریف کی ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جواب کئی دن پہلے دے دیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کا وکیل آپ کو بتانا بھول گیا ہوگا اور ہم اپنی اسٹوری پر قائم ہیں

     

    واضح رہے کہ شہبازشریف نے نوٹس برطانوی اخبارڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا ،لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے .قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایا گیا .شہباز شریف نے اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی

  • رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی سی ڈی عدالت میں پیش کر دی،اس دوران فاضل جج نے رانا ثناءاللہ کو روسٹرم پر بلایا، رانا ثناءاللہ کی جانب سے بطور وکیل اعظم نزیر تارڑ اور فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء نے کہا کہ اے این ایف کی جانب سے جو دستاویزات دئیے جا رہے ہیں انھیں پڑھنے کا موقع دیا جائے .

    وکلاء کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس پر اینٹی نارکوٹکس حکام نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا، عدالت نے درخواست ضمانت پر 28 اگست تک بیل کی اپیل پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔

    عدالت نے سی سی ٹی وی وڈیو کی سی ڈیزرانا ثنا اللہ سمیت دیگرملزمان کو فراہم کر دیں ،عدالت نے آیندہ سماعت پر اے این ایف حکام کو ہر صورت کیس کا ریکارڈ پیش کرنےکاحکم دیا اور رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 7 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر