Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار

    کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار

    کشمیر یوتھ الائنس اور اپیکس گروپ آف کالجز کے زیراہتمام لاہور میں کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی تنظیمات کے نمائندگان اور میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلبہ شریک تھے،

    سیمینار کی صدارت رانا عدیل ممتاز کررہے تھے جبکہ مقررین میں سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان، اینکراسامہ غازی، سینئر صحافی واستاد ڈاکٹر مجاہد منصوری، اسلامک سکالر اشتیاق گوندل، یوتھ ایکٹیوسٹس رضی طاہر، طہ منیب، عدیل احسن، مہک زہرا، عائشہ صدیقہ اور بلال شوکت آزاد شامل تھے،

    رانا عدیل ممتاز نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نوجوان بھارت کو ہر محاذ ہر شکست دینے کیلئے آگے بڑھیں، پہلا قدم ٹیکنالوجی ہے، اس کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں، مبشر لقمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم دنیا پر تنقید کی اور کہا کہ کوئی اسلامی ملک حقیقی غیرت اسلامی کا مظاہرہ نہیں کررہا، مسلمان کشمیر میں مسلسل جانیں دے رہے ہیں اور ہمیں مالی مفادات عزیز ہیں، مبشر لقمان نے کہا کہ بھارت ایک جانب کشمیر میں خون کی ندیاں بہا رہا ہے اور دوسری جانب آبی جارحیت دکھا رہا ہے، کبھی بن بتائے پانی کھول دیتا ہے جو سیلاب کا سبب بنتے ہیں اور کبھی پانی روک کر خشک سالی کا سبب بنتا ہے، دنیا کو بتادینا چاہتا ہوں پاکستان کا پانی روکیں گے تو 20کروڑ خودکش بمبار تیار ہوجائیں گے،

    ڈاکٹرمجاہد منصوری نے کہا کہ حیران ہوں کہ نئی دہلی میں بیٹھے 100سے زیادہ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان کو کشمیرکی صورتحال دکھائی کیوں نہیں دیتی؟ میڈیا کے طلبہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے سوال کریں کہ یہ کیسی بے حسی ہے۔

    اسلامک سکالر اشتیاق گوندل نے کہا کہ ایک انسانیت کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، ہم مسلمان ہیں اور بحثیت مسلمان کسی خطے میں ظلم ہو ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے، تاریخ کو جھٹلایا نہیں جاسکتا،


    اینکر اسامہ غازی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگلے دو سال بہت اہم ہیں، کشمیر میں تحریک آزادی میں نیا جذبہ پیدا ہوگا، مودی کو بہت جلد اپنی غلط پالیسیوں کا احساس ہوگا، کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے،سیمینار سے رضی طاہر، رانا عدیل احسن، طہ منیب اور بلال شوکت آزاد نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے اہل کشمیر پر ہونے والے ظلم وستم کو روکنے کیلئے عالمی دنیا کو جھنجھوڑا،

    اقوام متحدہ سے مخاطب ہوکر نوجوان مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ دراصل اقوام شرمندہ بن چکی ہے جبکہ او آئی سی بھی محض مذمتی بیانات تک محدود ہے۔ سیمینار کے آخر میں کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

  • چینی وزیر خارجہ کریں گے دورہ پاکستان، تیاریاں شروع

    چینی وزیر خارجہ کریں گے دورہ پاکستان، تیاریاں شروع

    چینی وزیر خارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اگلے ماہ ستمبر میں پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ پاکستان کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،

    چین دنیا کی ابھرتی طاقت،کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، فردوس عاشق اعوان

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی 5 یا 6 ستمبر کو پاکستان آمد کا امکان ہے، چین کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران کشمیر کے حوالہ سے بھی بات چیت ہو گی، دورے میں وہ پاکستانی قیادت سے کشمیر کی صورت حال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلقہ امور پر مشاورت کریں گے .

    پاکستان چین کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر کیا کرنے جارہا، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی چین کا دورہ کیا تھا اور چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا

  • شریف خاندان آج پیش ہو گا احتساب عدالت میں

    شریف خاندان آج پیش ہو گا احتساب عدالت میں

    احتساب عدالت لاہور میں شریف خاندان کی مختلف مقدمات میں پیشیاں آج ہوں گی

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ اقبال،رمضان شوگرمل،چوہدری شوگرملز،آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت آج ہوگی ،شہبازشریف،حمزہ شہباز،مریم نوازاوریوسف عباس شریف احتساب عدالت میں پیش ہونگے ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز 2 مختلف مقدمات میں پیش ہوں گے

    شریف خاندان کے پاس کونسا الہ دین کا چراغ ہے؟ شہباز گل

    شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوگی ،حمزہ شہبازکےخلاف رمضان شوگرمل اور آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوگی ،مریم نوازاوریوسف عباس شریف چوہدری شوگرملز کیس میں پیش ہوں گے

    واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو گرفتار کر رکھا ہے، مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا.

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، ن لیگی رہنما عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ بھی عدالت پہنچ چکی ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی سے ملنے کا اعلان

    ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی سے ملنے کا اعلان

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے لئے جو بھی میرے بس میں ہوا میں کروں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کو فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا،

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، وہاں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں، اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں۔ کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں.

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، پاکستان اور بھارت کی آپس میں ایک طویل عرصے سے نہیں بنی، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں، کوئی ہلکی پھلکی لڑائی نہیں بلکہ بھاری اسلحہ استعمال ہوتا آیا ہے، میری عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے بات ہوئی ہے، میرے دونوں رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات بھی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

    اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    آصف زرداری ،فریال تالپور کی جیل میں اضافی سہولیات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ ملزمان کو جیل کی جانب سے اے کلاس کی سہولیات نہیں ملیں گی ،ملزمان کو اپنے اخراجات پر تمام سہولیات رکھنے کی اجازت ہو گی،ملزمان اپنے خرچ پر اے سی، ٹی وی، کوکر،اخبار،فریج رکھ سکیں گے،آصف زرداری اورفریال تالپور کواٹینڈنٹ بھی اپنے خرچ پررکھنے کی اجازت ہو گی .

    قبل ازیں حتساب عدالت نے آصف زرداری کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواست مسترد کر دی ،

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور ایم پی اے ہیں، آصف زرداری کو سہولیات پاکستان کا قانون ساری زندگی کے لئے دیتا ہے

    سردار لطیف کھوسی نے کہا کہ آصف زرداری دل کے مریض ہیں، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کھوسہ صاحب کہتے ہیں کہ حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے، جیل میں اے اور بی کلاس ختم کر دی گئی ہے، اب بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں، سہولیات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست دینا پڑے گی.

     

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر اے کلاس فراہم کرنے اور جیل میں سہولیات کی درخواست کی گئی تھی.

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں‌سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاؤس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے

  • پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک، کشمیر پرمضبوط موقف ہے، علی امین گنڈا پور

    پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک، کشمیر پرمضبوط موقف ہے، علی امین گنڈا پور

    وفاقی وزیرامورکشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے غیرذمہ دارنہ بیانات سے پاکستان متاثرنہیں ہوگا ،پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،

    بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پربھرپورطریقے سے اُجاگرہوچکا ہے ،بھارت ایک نام نہاد سیکولرریاست سے انتہا پسند ہندو ملک بننے جا رہا ہے ،پاکستان مسئلہ کشمیرپرایک مضبوط موقف اپنائے ہوئے ہے ،مؤثرسفارت کاری کے باعث دنیامسئلہ کشمیرکی حساسیت کوجاننا شروع ہو گئی ہے.

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کی ڈیمو گرافی بدلنا چاہتا ہے لیکن اسے ناکامی ہو گی ۔مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کشمیری جدوجہد آزادی میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔پاکستان کشمیری کی تحریک آزادی کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے اور سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔ عالمی برادری کو بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے

    کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

    علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی فوجی طاقت کی credibility اور capability سے بخوبی واقف ہے او ر جانتا ہے کہ پاکستان کیا کچھ کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں اور بھارت کی گیڈر بھبکیوں کی بجائے آزمانے پر پہلے کی طرح بھارت کو سرپرائز دیں گے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کے عوام،سول اور فوجی حکومت ایک پیج پر ہیں اور ہم کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع پاکستان کی سیکورٹی پالیسی کے تسلسل کی واضح ترجمانی ہے جس سے اندرون وبیرون ملک موجود ملک دشمن عناصر کو واضح پیغا م دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنے داخلی و خارجی سیکورٹی معاملات پراپنی پالیسیز پر قائم ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا عمل بھی جاری رکھے گا۔

  • تحریک انصاف نے بین الاقوامی میڈیا کے شعبہ کا سربراہ کس کو بنا دیا؟ جان کر ہوں حیران

    تحریک انصاف نے بین الاقوامی میڈیا کے شعبہ کا سربراہ کس کو بنا دیا؟ جان کر ہوں حیران

    پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے انیلہ خواجہ کو بین الاقوامی میڈیا کے شعبہ کی سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انیلہ خواجہ کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انہوں نے انیلہ خواجہ کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

    انیلہ خواجہ بطور سربراہ بین الاقوامی میڈیا غیر ملکی میڈیا سے روابط و ابلاغ کی ذمہ دار ہوں گی۔ انیلہ خواجہ 2005ء سے تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور شعبہ اطلاعات میں فرائض سرانجام دیئے ہیں

     

    وفاقی کابینہ اجلاس ختم، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

  • لاہوریو تیار ہو جاؤ……………… شہباز شریف کی یاد تو آئے گی

    لاہوریو تیار ہو جاؤ……………… شہباز شریف کی یاد تو آئے گی

    لاہور میں تبدیلی آ گئی، میٹرو بس کے کرایہ میں اضافہ کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا ہے،

    حج کے لئے جانے والوں میں سے کتنے پاکستانی اب تک وفات پا چکے؟ اہم خبر

    .کرایوں میں اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی .پنجاب حکومت میٹرو بسوں پرسالانہ9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی، بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی .پنجاب حکومت نے جاری منصوبوں پرسبسڈی بھی کم کردی.

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میٹرو بس پر سبسڈی ختم کرنے کا حکم دیا تھا .

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

  • وفاقی کابینہ اجلاس ختم، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

    وفاقی کابینہ اجلاس ختم، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور ہوا،وزیراعظم نے دنیا کے اہم رہنماؤں سے رابطوں کے حوالہ سے کابینہ کو اعتماد میں لیا،سلامتی کونسل کے کشمیر پر اجلاس سے حاصل نتائج سے کابینہ کو آگاہ کو آگاہ کیا گیا،

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مختلف تقرریوں کی منظوری دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی ،

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گا،

  • کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا. صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

    کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا. صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیرتک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائزتسلط برقرارنہیں رکھ سکتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری اپنے لہو سے جرأت اوربہادری کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، مظلوم کشمیری اپنےحق خودارادیت کےحصول کیلئےجدوجہدکررہےہیں،

    میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم مظلوم اورنہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،

    صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے وعدوں کے پختہ ہیں اور کسی کو این آر او نہیں دیں گے،سیاسی مفادات کیلئے قومی اداروں پر دشنام طرازی قابل مذمت ہے ،وزیراعظم عمران خان بلاامتیازاحتساب کویقینی بنارہے ہیں، کرپشن کرنےوالوں کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی حساب دینا ہوگا ،