Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • موجودہ حکومت نااہل اور نالائق نکلی، سعید غنی کا دعویٰ

    موجودہ حکومت نااہل اور نالائق نکلی، سعید غنی کا دعویٰ

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت ، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو اس ملک کی سب سے بدترین کارکردگی قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت کو نااہل اور نالائق حکومت قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے دوران ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کی اور نیب کو حکومتی آلہ کار بنایا۔ عمران نیازی کی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی، بیروزگاری، عوام کا معیار زندگی، عوام کو بے گھر کرنے اور ملک کو تباہی کے داہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگست 2018 کے مقابلے اگست 2019 میں ڈالر کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ جبکہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ عوام کی روزمرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی سو فیصد اضافہ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیازی حکومت میں میڈیا کو غیر اعلانیہ سینسرشپ کا سامنا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے خلاف سازشیں شروع کی۔ نیب کے چیئرمین کے خلاف ایک ویڈیو وائرل کرکے اسے بلیک میل جارہا ہے۔ وزراء اور مشیر اپنی حکومت کی کارکردگی کے بہتر ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ جس نئے پاکستان کا خواب نیازی حکومت نے عوام کو دکھایا اس میں صرف ان کی اپنی جماعت تو ضرور مستحکم ہورہی ہے لیکن اس کے مقابلے اس ملک میں بدترین معاشی بحران جنم لے چکا ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی معاون نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج کا دن دو مختلف حوالوں سے اہم ہے، پہلا حکومت نے پہلے ایک سال میں مسائل کے خاتمے کےلئے اقدامات کیے جن میں سے بعض میں کامیابی ملی اور کئی حوالوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی نے حکومت سبنھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا، آئندہ پانچ سال میں ملک کے غریب طبقے کو اپنا گھر فراہم کریں گے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر جاری ہے، غریب عوام کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت بیروزگاری میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.

  • بزدل دھونی،جان دینا اتنا آسان نہیں، صرف دو ہفتے کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ گزار کر دہلی فرار

    بزدل دھونی،جان دینا اتنا آسان نہیں، صرف دو ہفتے کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ گزار کر دہلی فرار

    بھارت کے معروف کرکٹر کی بھارتی فوج کے ساتھ محبت و پیار کے دعووں کی قلعی کھل گئی، مہندر سنگھ دھونی صرف دو ہفتے بھارتی فوج کے ساتھ گزار سکے اور دو ہفتے کے چوکیدارہ کے بعد واپس وہلی لوٹ گئے، دھونی اتنے ڈرپورک نکلے کہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال میں وہاں رہے اور اس کے بعد کشمیر چھوڑ کر بھاگ گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی نے فوج میں تربیت لینے کا پروگرام بنایاتھا، وہ اس ضمن میں مقبوضہ کشمیر آئے، 30 جولائی کو وہ 106 ٹی اے بٹالین کے ساتھ منسلک ہوئے لیکن صرف دو ہفتوں بعد وہ فوج چھوڑ کر واپس دہلی لوٹ گئے. دو ہفتوں میں دھونی نے نہ صرف بھارتی فوج سے ٹریننگ لی بلکہ فوج کے ساتھ چوکیداری بھی کی. دھونی کو گشت کے لئے بھیجا گیا تھا، 15 دنوں کی ٹریننگ میں دھونی اننت ناگ اور لداخ میں رہے،

    صرف دو ہفتوں بعد دھونی واپس دہلی لوٹ گئے،

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی دو سال قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں، دھونی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا مہں گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی تھے، دھونی بھارتی فوج کی وردی پہن کر مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے تھے.

    بھارتی کرکٹر دھونی اپنےایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے

    واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباﺅ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔ 38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے

  • منشیات کیس، رانا ثناءاللہ کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

    منشیات کیس، رانا ثناءاللہ کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راناثناءاللہ کے پرسنل سیکرٹری طارق جانباز کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طارق جانبازکوآصف بٹ اورعمران بٹ قتل کیس میں گرفتارکیاگیا ہے،راناثنااللہ کا داماد رانا شہریار پہلے ہی قتل کیس میں گرفتارہے ،پولیس نے طارق جانبازکوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے،

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات فورس نے گرفتار کیا تھا بعد ازاں عدالت میں پیش کیا ،رانا ثناء اللہ لاہور کی کیمپ جیل میں قید ہیں، رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کو ایک فہرست بھیج کر رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی ملکیت کا ریکارڈ طلب کیا ہے. نیب کی جانب سے بھجواگئی گئی فہرست ڈی سی نے محکمہ ریونیو کو بھیج کر جواب طلب کر لیا.

    قبل ازیں وزارت اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے پنجاب پولیس کو مراسلے کے بعد پنجاب پولیس نے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی اور دیگر گرفتار ملزمان کے کرمینل ریکارڈ، منی لانڈرنگ ،دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق، فنڈنگ اور منیشات کی لین دین کا ریکارڈ طلب کیا ہے.

    اے این ایف نے بھی رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا ہے ،

  • مقبوضہ کشمیر،حریت رہنماؤں ،سیاسی لیڈروں کے بعد مذہبی رہنماؤں کو جیلوں میں بند کرنیکا فیصلہ

    مقبوضہ کشمیر،حریت رہنماؤں ،سیاسی لیڈروں کے بعد مذہبی رہنماؤں کو جیلوں میں بند کرنیکا فیصلہ

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی، مودی سرکار کے خلاف ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد سیاسی رہنماؤں ، نوجوان کشمیری قیادت کو بھی جیلوں میں ڈالا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے کرفیو کو دو ہفتے ہو چکے ہیں، اس دوران مودی سرکار نے چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے، موبائل و انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے، غذا اور ادویات کی قلت ہے، کشمیریوں کو ہسپتالوں میں جانے کی بھی اجازت نہیں،

    وہیں بھارت سرکار نے کرفیو کے بعد کسی بھی ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے چار گروپ تشکیل دئیے ہیں جو مظاہرے کرنے والوں پر نظر رکھیں گے، اور ان کو گرفتار کروائیں گے، مذہبی رہنماؤں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی، سنگبازوں کی فہرستیں بنائی جائیں گی اور انہیں بعد ازاں گرفتار کیا جائے گا، پہلے گروپ کو ’’موورز اینڈ شیکرز‘‘ یعنی’’طاقتور اور بااثر لوگوں‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ گروپ کسی بھی طرح کے ہونے والے مظاہروں میں شامل ہوکرمظاہرین کے حوالہ سے تمام تر تفصیلات اداروں کو فراہم کریں گے۔ اس گروپ کے ارکان کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے بلکہ مظاہروں میں بھارت سرکار کے خلاف نعرے بھی لگائیں گے.

    اسی طرح حریت رہنما ؤں کی سرگرمیوں کو نوٹ کرنے کے لئے بھی ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے،جو سیاسی رہنماؤں کی بھی نگرانی کرے گا، گھروں میں نظربند سیاسی رہنماؤں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی اور ان کی تمام بات چیت بھی ریکارڈ کی جائے گی،جو سیاسی رہنما ابھی تک نظربند یا گرفتار نہیں کئے گئے ان کو بھی نظربند کیا جائے گا، یہی گروپ مذہبی رہنماؤن کی بھی نگرانی کرے گا.

    ایک اور گروپ سنگبازوں کی گرفتاریوں کے لئے بنایا گیا ہے، مودی سرکارکے خلاف کشمیری سنگ باز جو مظاہرے کے دوران بھارتی فوج پر پتھراؤ کرتے ہیں ان کی فہرستیں بنا کر انہیں جیلوں میں‌ڈالا جائے گا،20 افراد کی جانب سے جس میں سنگ بازوں کے رشتے دار شامل ہوں گے کی جانب سے ضمانت کی صورت میں سنگ بازوں کو چھوڑا جائے گا اور دوبارہ سنگ بازی کی صورت میں ضمانت نہیں ملے گی.

    مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کو روکنے کے لئے بھی ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو کشمیری نوجوانوں پر نظر رکھے گا اور ان کی سرگرمیوں کا ریکارڈ مرتب کرے گا، رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کسی بھی کشمیری کو عسکریت پسند بنا کر جیل میں ڈال دے گی. اس طرح کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال کر ممکنہ احتجاج کو روکنے کا بھارت سرکار کا منصوبہ ہے.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے،سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ ، عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی سمیت 400 کے قریب سیاسی رہنماؤں کو نظربند کیا گیا ہے ،حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق بھی نظر بند ہیں، یاسین ملک کو جیل میں رکھا گیا ہے،‌آسیہ اندرابی بھی جیل میں ہیں،

  • بھارتی وزیر خارجہ کو شاہ محمود قریشی کا جواب ،کہا بھارت "پھنس” گیا

    بھارتی وزیر خارجہ کو شاہ محمود قریشی کا جواب ،کہا بھارت "پھنس” گیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان اس بدترین صورتحال کاعکاس ہے جس میں بھارت اسوقت پھنساہوا ہے،یہ صورتحال بھارتی غیر قانونی ویکطرفہ فیصلوں کے باعث پیدا ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اقدام سے خطے اور خطے سے باہر کا امن واستحکام متاثر ہوا، جموں وکشمیرمیں تمام آبادی کا لاک ڈاؤن قابل مذمت ہے ،مقبوضہ وادی میں یہ لاک ڈاؤن دو ہفتے سے جاری ہے،مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن سےانسانی المیہ مزید گہرا ہوتا جا رہاہے ،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اورمیڈیانےبھی اس صورتحال کورپورٹ کیاہے،عالمی برادری سمیت سلامتی کونسل نےبھی اس صورتحال کاادراک کیاہے ،

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایک اور گیڈر بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین مذاکرات ہوئے تو یہ صرف آزاد کشمیرپر ہوں گے ۔

    راجناتھ سنگھ نے ہریانہ میں ایک ریلی کے دوران کہا ،”اگر پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو ، اب یہ آزاد کشمیر پر ہوگی

  • اپوزیشن کی اے پی سی، میزبانی کس کی؟ کونسے رہنما شریک نہیں ہوں گے؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی اے پی سی، میزبانی کس کی؟ کونسے رہنما شریک نہیں ہوں گے؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھرمیدان لگانے کا اعلان کر دیا، اپوزیشن کی اے پی سی کل ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی میزبانی کریں گے،پیپلز پارٹی کا 4 رکنی وفد سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں شرکت کرے گا،نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی کے وفد میں شامل ہوں گے،

    اے پی سی میں اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے،اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے،ایجنڈےمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال سر فہرست ہے،اےپی سی میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت اورآیندہ کی حکمت عملی طےکی جائیگی ،چیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکی ناکامی کی وجوہات کاجائزہ بھی لیاجائے گا،

    شہبازشریف کل ہونےوالی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے،شہبازشریف کمرمیں شدیددردکےباعث اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے،ڈاکٹرزنےشہبازشریف کوکمرمیں دردکےباعث آرام کا مشورہ دیاہے ،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری بھی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی ایک وفد اے پی سی میں شریک ہو گا، مریم اورنگزیب، احسن اقبال ،خواجہ آصف و دیگر کے نا م سامنے آ رہے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں کی ایک اے پی سی ہوئی تھی جس میں رہبر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تا ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سینیٹ میں ناکام ہوئی جس کے بعد اپوزیشن نے ایک بار پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کیا تھا

  • دیربالا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    دیربالا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    خیبرپختونخواہ کے علاقے دیر بالا میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیر بالا کے علاقے گماڈنڈ میں دھماکا ہوا ہے، مسافر گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول سے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے. دھماکہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے.

    سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ،دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے،

  • مقبوضہ کشمیر میں پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے مدد کی اپیل، کشمیریوں کی دہائی

    مقبوضہ کشمیر میں پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے مدد کی اپیل، کشمیریوں کی دہائی

    مقبوضہ جموں کشمیرمیں اپنے پیاروں کی زندگیاں مشکل میں دیکھ کر منقسم کشمیری خاندانوں کے بچے، بچیاں خواتین اور بزرگ بھارت کیخلاف احتجاج کیلیئے نکل آئے۔ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور او آئی سی سے جموں کشمیر میں انسانیت بچانے کیلیئے فوری مدد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چودہویں دن ہندوستانی حکومت اور قابض افواج کی جانب سے جاری کرفیو، پاپندیوں اور مواصلاتی نظام کے بند کیئے جانے کیخلاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام سنٹرل پریس کلب کے سامنے کشمیری منقسم خاندانوں کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ریلی نکالی ۔ دھرنے میں بچوں، بچیوں اور خواتین نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی اور کچھ دیر جموں کشمیرکے غم میں خاموشی اختیار کیئے رکھی۔

    دھرنے میں شریک خاندانوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں بھارتی مظالم،  کرفیو کے نفاظ، ناکہ بندیوں اور گرفتاریوں کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی دھرنے سے انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائیس چیئرمین مشتاق السلام، چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی،راہنما پیپلز پارٹی شوکت جاوید میر، تحریک انصاف کے راہنماؤں محمد حنیف اعوان، راجہ فرخ ممتاز، عثمان علی ہاشم، مائرہ خان، اقراء عثمان، لیاقت علی رانا، محمد ایمل فرزام اور قاصد شیخ نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرسے بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین جموں کشمیر کی غمناک صورت حال پر بہت پریشان اور رنجیدہ ہیں، بھارت کے ریاستی جبر کی وجہ سے 14 دنوں سے کشمیر میں محصور ہمارے پیاروں کی کوئی خبر نہیں۔ ہمارا کشمیر ہمارے پیارے بھارت کے ظلم کا شکارہیں ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں، مقررین نے کہا کے بھارتی افواج نے پوری ریاست کو کرفیو میں جھکڑ رکھا ہے۔ پوری ریاست کو جیل میں تبدیل کردیا ہے سرینگر شہر سمیت پورا کشمیر ایک قید خانے اور قبرستان کا منظر پیش کررہا ہے۔


    خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کے بھارتی افواج کے کرفیو کی وجہ سے بچے دودھ کیلیئے ترس رہے ہیں بیمار ادویات اور مریض علاج کیلیئے تڑپ رہے ہیں۔ بھارتی ظلم کی وجہ سے لاکھوں گھرانے خوراک کی کمی کا شکار ہورہے ہیں بھارتی افواج نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے اور بھارتی افواج ہمارے بزرگوں کو مار رہی ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور او آئی سے محصور کشمیری عوام کی زندگیاں بچانے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے جموں کشمیرمیں انسانیت کو بچانے کیلیئے یہ عالمی ادارے بھارت پر دباؤ بڑھائیں کے بھارت طاقت، فوجی جبر اور ظلم کے رواج کے ختم کرے۔ مقررین نے عالمی برادری سے جموں کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کیلیئے آپنا کردار ادا کرنے کی اپیل۔ مقررین نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے کشمیر قضیہ کو عوامی امنگوں،  خواہشات کے مطابق حل کرنے کی اشد ضرورت ہے دھرنے میں شریک بچیوں اور خواتین و دیگر نے سنٹرل پریس کلب سے گھڑی پن چوک کی طرف مارچ کیا۔

  • منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے لئے ایک اور مشکل

    منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے لئے ایک اور مشکل

    سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار کر لیا،ریفرنس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونے والے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔ضمنی ریفرنس آصف زرداری اور فرالی تالپور سے تفتیش کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    آصف زرداری اور فریال تالپور کے بیانات جبکہ نئےاہم ترین شواہد ریفرنس کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔ احتساب عدالت ابتدائی چالان پر آصف زرداری سمیت 30 ملزمان کیخلاف ٹرائل کر رہی ہے۔ نیب نے اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا

    آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں نیب کی حراست میں ہیں، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ہے، آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے بلاول ہاؤس سے گرفتار کیا تھا، بعد ازاں فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا

  • دو ہفتوں میں کتنے ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا؟ اہم خبر

    دو ہفتوں میں کتنے ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آج مسلسل 14ویں روز بھی وادی کشمیر اورجموں خطے کے کم از کم پانچ اضلاع میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا۔ دو ہفتوں میں بھارتی فوج نے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرفیو اور دیگر پابندیاں توڑ کر احتجاج کرنے والے مظاہرین اور بھارتی فورسزکے درمیان شدید جھڑپوں میں کم از کم ایک شخص محمد ایوب شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔دو سینئر سرکاری عہدیداروں نے کم از کم دو درجن افراد کے ہسپتالوں میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے جو پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔صورہ ، رعناواری، نوہٹہ اور گوجوارہ سمیت سرینگر شہر کے دو درجن کے قریب علاقوں میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ بمنہ سرینگر کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ان کے گھروں پر چھاپے مار کر مکینوں پر تشدد کیا اور گھروں کی توڑ پھوڑ کی۔

    دوسری جانب بھارتی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتارکیا ہے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست کو جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے سے پہلے مقبوضہ علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیاتھا۔ مسلسل کرفیو اور مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث علاقے میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے کیوںکہ علاقے کے لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ اور مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی اوویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    قابض انتظامیہ نے ٹی وی چینلز کی نشریات اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سے معلومات تک رسائی بھی مسدود کردی ہے جبکہ 5 اگست سے مقامی اخبارات کے آن لائن ایڈشن بھی اپ ڈیٹ نہیں ہو پا رہے ہیں۔ جموں خطے کے سانبہ،کٹھوعہ، ادھمپور، ریاسی اور جموں اضلاع میں مختصر سے وقفے کے بعد دوبارہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گن کا کھلے عام استعمال کر رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بھارتی ہائی کمشنر بھارت واپس روانہ ہو چکے ہیں، پاکستان نے کشمیر کے مسئلہ کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے کے لئے مختلف ممالک سے رابطے کئے ہیں، چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے،کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی گفتگو ہوئی ہے،