Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع، فوج میں اب کیا ہونے جا رہا ہے؟اہم خبر

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع، فوج میں اب کیا ہونے جا رہا ہے؟اہم خبر

    معروف اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے فوج میں اعلیٰ سطح پر پر ترقیوں کا مسئلہ نہیں ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کی حد درجہ ضروری ایکسٹینشن سے فوج میں اعلی سطح پر پروموشنز کا مسئلہ نہیں ہوگا میری اطلاع ہے کہ بہت جلد دو لیفٹینینٹ جنرلز کی جنرل کی حیثیت سے ترقی ہو گی ایک کی تعیناتی چیرمین جوائنٹ چیف دوسرے کی وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہوگی مجھے یقین ہے آئندہ تین سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں.

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم آفس سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے،

  • مسئلہ کشمیر، تہمینہ جنجوعہ جائیں گی جنیوا، وزیر خارجہ نے ہدایات دے دیں

    مسئلہ کشمیر، تہمینہ جنجوعہ جائیں گی جنیوا، وزیر خارجہ نے ہدایات دے دیں

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات، سابقہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پیر کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک و قوم کے لئے تہمینہ جنجوعہ کی طویل خدمات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات تہمینہ جنجوعہ کو فوراً جنیوا پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔

    اس موقع پر تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی رہنمائی میں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہوں گی.

  • چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    نیب نے چوھدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کو طلب کر لیا، شہباز شریف کو نیب نے ہدایت کی ہے کہ وہ 23 اگست کو پیش ہوں اور تمام دستاویزات اور ریکارڈ ہمراہ لائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا، شہباز شریف کو 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف سے چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات کی جائیں گی.نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں ۔

    نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    نیب میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔

  • اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور لائن آف کنٹرل پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ،اے پی سی میں تجویز دی گئی کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی عالمی سطح پر بھرپور وکالت کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے وفد اور جے یو آئی کے عبدالغفورحیدری، اکرم درانی اورطلحہٰ محمود شریک ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق موجود جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر نے اے پی سی میں شرکت کی، آفتاب شیر پاؤ،محمود اچکزئی، میاں افتخارحسین، طاہر بزنجو اور دیگرنے بھی اے پی سی میں شرکت کی

    اے پی سی میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں،اقوام متحدہ عالمی برادری مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرائے۔ حکومت نے کشمیر پرمشترکہ اجلاس میں غیر سنجیدگی دکھائی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان ،بھارت اور کشمیری فریق ہیں، اپوزیشن جماعتیں اورعوام کشمیر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ، پاک فوج بھارت کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بلاول زرداری اور شہباز شریف شریک نہیں ہوئے. رات گئے مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی تھی.

    اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی تھی جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی تھی، وہ چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹا سکے

  • سینیٹ کا پارلیمانی وفد کس ملک کا دورہ کرنے جا رہا ہے؟

    سینیٹ کا پارلیمانی وفد کس ملک کا دورہ کرنے جا رہا ہے؟

    سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے چیئرمین سینیٹ کو دورت کی دعوت دی ہے،.چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ہمراہ 25 سے 28 اگست تک دورہ کریں گے.دورے کے دوران چیئرمین سینٹ اور پارلیمانی وفد متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سیاسی قیادت اور حکومتی سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،

    دورے کا مقصد دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان سیاسی ، سماجی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کے نتیجے میں علاقائی امن کو درپیش خطرات سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو آگاہ کرنا اور امن کے قیام میں پاکستان کی کوششوں کو اُجاگر کرنا ہے.

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے اورمسلم اْمّہ کے اہم ممالک ہیں۔ ان دونوں ملکوں کو کشمیر کے اہم مسئلے کے حل اور علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں ۔ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے فروغ کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر مزید بہتری لا سکتے ہیں.

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تمام جماعتوں کے سینیٹرز کے وفود تشکیل دئیے تھے جو بیرون ممالک جا کر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کریں گے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرین گے، سینیٹرز کے وفود امریکا بھی جائیں گے، او آئی سی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے

  • بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی، اس حوالہ سے وزیراعظم آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا.

    جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29 نومبر 2016 کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا گیا تھا، اب ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے.

    جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا،جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نےکینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔

  • جج ارشد ملک ویڈیو کیس، مریم نواز نے ایف آئی اے کو کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس، مریم نواز نے ایف آئی اے کو کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو اسکینڈل کے حوالہ سے ایف آئی اے نے شہباز زشریف اور مریم نواز کا بیان ریکارڈ کر لیا، کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اےکی انکوائری ٹیم نےشہبازشریف اورمریم نوازسے تفتیش کی ،شہباز شریف نے ایف آئی اے کو اپنے بیان میں کہا کہ جج مبینہ وڈیوسے متعلق پریس کانفرنس میں موجود تھا،ویڈیو کیسے ریکارڈ ہوئی علم نہیں،

    مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو ناصربٹ نے بنائی،جج کی وڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، مریم نواز نےکہاوڈیو ناصر بٹ نے فراہم کی تھی ،میں نے صرف وڈیو کو بنیاد بناکر پریس کانفرنس کی،مریم نواز نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وڈیو پریس کانفرنس میں چلانےسے پہلے چیک کی،بیرون ملک سے فارنزک آڈٹ کرایا،

    ایف آئی اے میں وڈیو اسکینڈل کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی،تاحال جاری ہے ،پریس کانفرنس میں موجود دیگر ن لیگی عہدیداروں سے بھی تفتیش کی گئی ہے

    سپریم کورٹ جج ارشد ملک کیس کی سماعت کل کرے گی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا ،ایف آئی اے کی رپورٹ کل سماعت سے قبل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

  • زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے لئے ایک اور مشکل، ناصر عبداللہ وعدہ معاف گواہ بن گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اماراتی شہری منی لانڈرنگ کا مبینہ مرکزی کردار ناصر عبداللہ منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا، نیب نے ناصر عبداللہ کا بیان ریکارڈ کرلیا، اسے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،

    اماراتی شہری ناصرعبداللہ لوتھا نے دفعہ 164 کے تحت بیان بھی ریکارڈ کروا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم احمد نے بطور مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کیا۔ ناصر لوتھا نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کا غلط استعمال کیا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔

    وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ناصرعبداللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے، ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں‌سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاؤس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے

  • بھارت کی آبی دہشت گردی ،پانی چھوڑ دیا،سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

    بھارت کی آبی دہشت گردی ،پانی چھوڑ دیا،سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ساتھ بھارت نے آبی دہشت گردی شروع کر دی،دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنیوالے پانی کے ایک بڑے ریلے کیوجہ سیلاب کاخدشہ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سے2لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے ،اگلے12سے24گھنٹوں میں یہ پانی گنڈاسنگھ والاکے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا ،بھارت کیطرف سےسرکاری طورپرابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،قصور،اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیاررہے ،

    بھارت روپر ہیڈورکس سے دولاکھ کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑرہا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد پانی چھوڑا جارہا ہے۔ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہوا جورات گئے تک جاری رہے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین، سیکڑوں دیہات متاثر ہوں گے۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بھارت نےلداخ ڈیم کے5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیے ہیں،یہ پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا،گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ،دریائےسندھ کےاطراف تمام ضلعی انتظامیہ کوالرٹ جاری کر دیا گیا ہے،

  • کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناؤنی سازش ہوئی بے نقاب

    کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناؤنی سازش ہوئی بے نقاب

    بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناؤنی سازش امریکی میڈیا نے بے نقاب کر دی ،مودی سرکار صرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کم کرنا نہیں چاہتی بلکہ پورے بھارت سے مسلمانوں کا نام ونشان مٹانے کے درپے ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غیرملکی مہاجرین کےنام پرمسلمانوں کوحراست میں لینےکی تیاریاں کی گئی ہیں ،مودی کےفاشسٹ اقدامات سےبھارت میں مسلمان خوف کاشکارہیں، ہزاروں افرادکوغیرقانونی تارکین وطن قرار دے کرحراست میں لیاجاچکا ہے.

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ‏زیرحراست افرادمیں بھارتی فوج کےسابق مسلمان اہلکاربھی شامل ہیں،آسام میں ایک ہی گھرکےکچھ افرادبھارتی اور کچھ مہاجرقراردے دئیے گئے، اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سےبھارتی شہریت چھین لی گئی،‏مسلمان اپنےخاندان والوں سےالگ ہونے کے ڈرسےخودکشیاں کرنےلگے

    امریکی میڈیا کے مطابق آسام میں مودی کےمخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے،مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنےجارہی ہے،‏تاریخ کی نصابی کتابوں سےبھی مسلمانوں کونکالاجارہاہے،بھارت میں کئی ریاستوں کوخصوصی حیثیت حاصل ہے، لیکن کشمیر کاانضمام صرف مسلم اکثریت ہونےکی بناپرکیاگیا.