Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت باز نہ آیا، پاکستان کے سرحدی علاقوں کی کیسے جاسوسی کر رہا ہے؟ اہم خبر

    بھارت باز نہ آیا، پاکستان کے سرحدی علاقوں کی کیسے جاسوسی کر رہا ہے؟ اہم خبر

    مودی سرکار باز نہ آئی ، پاکستان کی جاسوسی کے لئے کبوتروں کا استعمال شروع کر دیا، کبوتروں کے ساتھ ڈیوائسز پاکستانی حدود میں بھیجی جاتی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہ آئی، ایک طرف بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال جارحیت کر رہا ہے دوسری جانب بھارت نے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا، اب بھارت نے پاکستان کی جاسوسی شروع کر دی اس کے لئے بھارت نے کبوتروں اور غباروں کا استعمال شروع کر دیا، ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز کبوتروں و غباروں کے ذریعے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں پھینکی جا رہی ہے.

    ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افسر اشفاق احمد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز روزانہ کی بنیاد پر گجرات کے سرحدی علاقوں میں غباروں کے ذریعے پھینکی جارہی ہیں اس ڈیوائس کو بھارت کا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ پاکستان سے ڈیٹا لینے کیلئے استعمال کررہا ہے۔ مودی سرکار نے پاکستان کی سرحدی حدود میں گزشتہ ایک ہفتے میں چار ڈیوائسز غباروں کے ذریعے بھجوائیں، سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا ہے کہ چار ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز تھانہ ٹانڈہ اور ککرالی کے سرحدی علاقوں سے ملی ہیں ، ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز سے بھارت پاکستان کے علاقوں کی آوازوں کا ڈیٹا لینے کے ساتھ ساتھ ہوا کا ٹمپریچر،ہوا کی سمت اور سیلابی پانی کی سطح کا ڈیٹا لے رہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے اس ضمن میں پاکستان نے بڑی تعداد میں اسلحہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے.بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اپنی فوج بڑھا دی ہے ،چھ بریگیڈ ایل او سی پر آںے کے لئے تیار ہیں، پاک فوج کا خصوصی ونگ بھی ایل او سی پر پہنچ چکا ہے

  • آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اور کشمیریوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا دنیا کے ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی صوابی میں نئے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ عمران خان بڑے یوٹرن لیتے ہیں، مخالفین دیکھ لیں یوٹرن لیتے لیتے میں وزیراعظم بن گیا اور وہ آج جیل میں ہیں، مقصد کیلئے سمجھوتہ کرتا ہوں مقصد پر سمجھوتہ نہیں کرتا، مخالفین کو این آر او کبھی نہیں ملے گا، ملک پر تھوڑا مشکل وقت ہے یہ بھی نکل جائے گا، ہمارے رول ماڈل حضور اکرم ہیں، جن کا کوئی ثانی نہیں، تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے، اچھے تعلیمی ادارے کبھی معیار گرنے نہیں دیتے، معاشرہ میں اساتذہ اور سکالرز کا احترام بحال کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے نئے اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے بعد سرسبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہندوﺅں کی آر ایس ایس آئیڈیالوجی کو بھانپ لیا تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ہندو مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں۔ قوم اور کشمیر کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تو دنیا میں ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں ایک ریاست بنائی، مجھے افسوس ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کو یہ سمجھ ہی نہیں کہ وہ کیا خصوصیات تھیں جو ہمیں بچوں کو بتانی چاہئیں، مدینہ کی ریاست میں کیا خصوصیات تھیں کہ وہ دنیا کی سب سے عظیم ریاست بنی، اگر ہمارے پڑھے لکھے لوگ اسے نہیں پڑھیں گے تو یہ ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے جائے گا جو خود کو مولانا کہتے ہیں اور ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں۔

  • فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس پوا ،وزارت آئی ٹی حکام نے ملک میں سائبر کرائمز ایکٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی

    ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بریفنگ میں بتایا کہ سائبر کرائمزڈیپارٹمنٹ کے پاس 16 ہزار شکایات زیرالتوا ہیں ،ادارے کے پاس صرف15 تفتیشی افسر ہیں، سائبرکرائمزایکٹ آنے کے بعد سے اب تک42 ہزار477 شکایات درج کرائی گئیں،ہم نے 16 ہزار689 شکایات کا ازالہ کردیا ہے، 16ہزار 163 شکایات زیر التوا ہیں، سائبرکرائم ایکٹ کے تحت 936 ایف آئی آرز درج کی گئیں،904 ملزمان گرفتارہوئے،

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جب تک ہم معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو فیس بک ٹویٹر ہمیں رسپانس نہیں دیتے ،ہم فیس بک ٹویٹر سے شکایات کرتے ہیں مگر وہ جواب نہیں دیتے،چائلڈ پورنوگرافی سمیت حساس نوعیت کے کیسزمیں وہ ہمیں جواب دے دیتے ہیں ،

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک وہ جواب نہیں دیں گے توہم اس معاملے پرآگے کیسے بڑھیں گے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ جواب دیں یانہ دیں ،حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ اگرکمیٹی ہدایات دے تومعاہدے سے متعلق معاملات آگے بڑھا سکتے ہیں،معاہدے پردستخط کرنے سے ہم بہت سی شقوں کے پابند ہوجائیں گے،ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاہدہ کرنے کے بعد کیا ہمارے مسائل حل ہوں گے،معاہدے پر دستخط کے بعد کیا فیس بک ٹویٹرہمیں جواب دیں گے؟

    رکن کمیٹی علی گوہر نے کہا کہ میرے نام پر6آئی ڈیز چل رہی ہیں، شکایت کنندہ کو جلد کارروائی کرکے بتایا جانا چاہیے ،سوشل میڈیا کرائمز کی شکایات کی باری آنے میں 9 ماہ لگ جاتے ہیں،ایک خاتون نے شکایت کی کہ فیس بک پر اس کی بچی کی تصاویر لگائی گئیں،ایک ایک گھرمیں 20،20 بچے ہوتے ہیں، سب سوشل میڈیا پرلگے رہتے ہیں،ہم نے اپنے معاشرے کے مطابق سوشل میڈیا کو دیکھنا ہوگا،بچے فیس بک کے استعمال سے خراب ہو رہے ہیں، جو بچے اسکول نہیں جاتے وہ بھی فیس بک استعمال کررہے ہیں،

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار کو روکنا غیر قانونی ہے، مودی سرکار گرفتار کئے گئے سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکر پٹیل نے کشمیر کے معاملے پر مودی سرکار کے خلاف بیان میں کہا ہے کہ جموں کشمیر میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں۔ کمیونی کیشن بلیک آؤٹ، غیر قانونی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیوں کی وجہ سے انفارمیشن بلیک ہول پیدا کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار کو روکنا غیر قانونی ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے آکر پٹیل نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر مودی سرکار کا مکمل کنٹرول سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں اور کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ہفتے گزر گئے ،بھارتی فوج کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ،مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں .بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

  • سم کی قیمت 5 سے 10 ہزار،موبائل سمیں اب کہاں سے ملیں گی؟ احکامات جاری

    سم کی قیمت 5 سے 10 ہزار،موبائل سمیں اب کہاں سے ملیں گی؟ احکامات جاری

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی اے موبائل سمز کی رجسٹریشن کے چھوٹے اسٹالز بند کرائے ،موبائل سمز صرف مخصوص فرنچائز سے جاری کی جائیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے لوگ اپنی رجسٹرڈ سم 5 سے 10 ہزارکی بیچ دیتے ہیں،دائریکٹر سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا گلیوں میں چھوٹے سمز اسٹالزکسی کو بھی پکڑکرسم ایکٹیویٹ کرتے ہیں،گاؤں کے سادہ اور ان پڑھ لوگوں کا انگوٹھا لگوایا جاتا ہے ،یہ سمز بعد میں تخریب کاری میں استعمال ہوتی ہیں

    کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ کرائم ریٹ بڑھنے کی بڑی وجہ سمز کی ہر جگہ فروحت ہے،سمز کی فروحت کے لیے طریقہ کار تبدیل کیا جائے ،بائیومیٹرک تصدیق والی ڈیوائسز کا غلط استعمال ہورہا ہے،

    رکن کمیٹی کنول شوذب نے کہا کہ دس ماہ سے 6 موبائل نمبروں سے میرے نام سے خواتین کوجعلی کالز جارہی تھیں،میں نے ایف آئی اے کو شکایت بھی درج کرائی مگر کچھ نہ ہوسکا،ایک جعلی کال پر خاتون لاہور میں بندے سے ملی جو بعد میں گرفتار ہوا،گرفتار شخص خواتین کو احساس پروگرام میں نوکریوں کاجھانسا دے رہا تھا،

  • پاکستان جنگ کی تیاری کر رہا، کب حملہ کرے گا،بھارتی میڈیا کی رپورٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

    پاکستان جنگ کی تیاری کر رہا، کب حملہ کرے گا،بھارتی میڈیا کی رپورٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ستمبر یا اکتوبر میں جنگ شروع ہو سکتا ہے، اس کے لئے پاکستان نے تیاری شروع کر دی ، بھارتی میڈیا کے دعویٰ کے بعد بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، بھارتی فوجی حکام نے سرجوڑ لئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے اس ضمن میں پاکستان نے بڑی تعداد میں اسلحہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے.بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اپنی فوج بڑھا دی ہے ،چھ بریگیڈ ایل او سی پر آںے کے لئے تیار ہیں، پاک فوج کا خصوصی ونگ بھی ایل او سی پر پہنچ چکا ہے.

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برف پگھلنے کے بعد ستمبر یا اکتوبر میں پاکستان جنگ شروع کر سکتا ہے اسی لئے پاکستان بھرپور تیاری کر رہا ہے ،پاکستان کی تیاری سے لگتا ہے کہ پاک فوج بھارت پر بڑا حملہ کرنے والی ہے.

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بھارتی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہے،

    بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تین بڑی بحری بندرگاہوں کراچی، اورامارہ اور گوادر کو مکمل طور پر خالی کرا لیاگیاہے.

  • نصیرآباد، دھماکے سے پانچ افراد زخمی

    نصیرآباد، دھماکے سے پانچ افراد زخمی

    بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوٹھ حمید کھوسہ میں دھماکہ ہوا جس کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی و ریسیکو ادارے فوری موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.

    پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی، پولیس نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے

  • کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

    کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

    مقبوضہ کشمیر میں یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک سامنے آ گئے، وادی کے چپے چپے میں یوتھ لیگ کی قیادت کےاحتجاجی پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں.یوتھ لیگ کی جانب سے آج سرینگر لال چوک تک مارچ کا اعلان کیا گیا ہے،یوتھ لیگ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر لگا کر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کا شیڈول دیا گیا ہے. یوتھ لیگ نے پانچ دن کا احتجاج کا شیڈول جاری کیا ہے

    بھارت سرکار کی جانب سے جموں کشمیر پر بھارتی قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لیے آج مسلسل22ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری ہیں۔ تین ہفتوں سے جاری مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے.لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیںا ور جموں کشمیر اپنے ہی باشندوں کے لیے ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

  • ٹرمپ مودی ملاقات، مودی کا کشمیر پر ثالثی قبول کرنے سے انکار

    ٹرمپ مودی ملاقات، مودی کا کشمیر پر ثالثی قبول کرنے سے انکار

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم میں فرانس میں ملاقات ہوئی ہے ،ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت مل کرمسائل کا حل نکالیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسی بھی ملک کی ثالثی قبول کرنے سے انکار کر دیا، مودی نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیردونوں ملکوں کے درمیان باہمی تنازعہ ہے،بھارت اورپاکستان کے درمیان تعلقات دو طرفہ ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی،پاکستان اور بھارت امریکہ کے اچھے دوست ہیں ،پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرناچاہیے ،بھارت اور پاکستان مسئلہ حل کریں ،مدد کے لیے موجود ہوں،معاملہ باہمی ہے تو پہلے ہی حل ہوجانا چاہیےتھا

    ٹرمپ مودی ملاقات، مودی کا کشمیر پر ثالثی قبول کرنے سے انکار

    مودی ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر پر بات کرنے کی بجائےغربت ختم کرنے کا رونا روتے رہے ،مودی نے کہا کہ ہمیں بات کرنے دیں آپ کی ضرورت پڑی تو بتائیں گے،دو طرفہ امور پر ہم کسی دوسرے ملک کو زحمت نہیں دیتے.

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت خطے میں امن استحکام کے لیے سنجیدہ ہیں ،پاکستان،بھارت مسئلہ کشمیرآپس میں ہینڈل کرسکتےہیں،لیکن ضرورت پڑی تومیں ادھرہی ہوں ،بھارتی وزیراعظم نےکہاوہ پاکستانی ہم منصب سےکشمیرپربات کریں گے ،

    مودی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کے بعدکہا دونوں ملکوں کوغربت کےخلاف لڑناہے،پاکستان اوربھارت غربت کے خلاف مل کرلڑیں،

    مودی سرکار کا ناز ازم جاری ، راھول گاندھی کو کشمیری خاتون نےظلم کی داستان سنادی

    واضح رہے کہ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کے لئے جو بھی میرے بس میں ہوا میں کروں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کو فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا ، کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، وہاں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں، اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں۔ کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں

    امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات بھی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

    اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    بھارتی وزیراعظم مودی کے فرانس پہنچنے پر فرانس میں جی سیون سمٹ کے موقع پر ایفل ٹاور کے باہر سینکڑوں پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری کے افراد جمع ہوئے جہاں انہوں نے مودی کے پہنچنے پر انڈیا دہشت گرد سمیت بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ایفل ٹاور کے باہر جمع ہرنے والے افراد نے پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھے تھے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ جب کوئی فرانس کے دورے پر تھا، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایفل ٹاور کے باہر سینکڑوں لوگ پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا کر انڈیا دہشت گرد کے نعرے لگا رہے ہیں

  • اراکین اسمبلی کے نام پر خواتین کو جعلی کالز، کیا کہا جاتا تھا؟ ناز بلوچ کے کتنے فیس بک اکاؤنٹ؟ انکشاف

    اراکین اسمبلی کے نام پر خواتین کو جعلی کالز، کیا کہا جاتا تھا؟ ناز بلوچ کے کتنے فیس بک اکاؤنٹ؟ انکشاف

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اراکین نے انکشاف کیا کہ ان کے نمبر سے خواتین کو جعلی کالز کی جا رہی تھیں ، ایف آئی اے کو شکایت کے باوجود کچھ نہیں ہو سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں ناز بلوچ نے کہا کہ آزادی رائے کے اظہار میں صحافی اور سیاستدان سافٹ ٹارگٹ ہیں،جیسے ہی پی ٹی آئی چھوڑی تو مجھ پر الزامات لگائے گئے ،آزادی رائے پی ٹی آئی کیلیے کچھ اورمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے لیے الگ ہے،میرے نام اور ایک ہی تصویرسے 12 فیس بک اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں

    کنول شوذب نے کہا کہ دس ماہ سے 6 موبائل نمبروں سے میرے نام سے خواتین کوجعلی کالز جارہی تھیں،میں نے ایف آئی اے کو شکایت بھی درج کرائی مگر کچھ نہ ہوسکا،ایک جعلی کال پر خاتون لاہور میں بندے سے ملی جو بعد میں گرفتار ہوا،گرفتار شخص خواتین کو احساس پروگرام میں نوکریوں کاجھانسا دے رہا تھا،

    کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ کرائم ریٹ بڑھنے کی بڑی وجہ سمز کی ہر جگہ فروحت ہے،سمز کی فروحت کے لیے طریقہ کار تبدیل کیا جائے ،بائیومیٹرک تصدیق والی ڈیوائسز کا غلط استعمال ہورہا ہے،

    پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ غربت کی وجہ سے لوگ اپنی رجسٹرڈ سم 5 سے 10 ہزارکی بیچ دیتے ہیں،دائریکٹر سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا گلیوں میں چھوٹے سمز اسٹالزکسی کو بھی پکڑکرسم ایکٹیویٹ کرتے ہیں،گاؤں کے سادہ اور ان پڑھ لوگوں کا انگوٹھا لگوایا جاتا ہے ،یہ سمز بعد میں تخریب کاری میں استعمال ہوتی ہیں،

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی اے موبائل سمز کی رجسٹریشن کے چھوٹے اسٹالز بند کرائے ،موبائل سمز صرف مخصوص فرنچائز سے جاری کی جائیں،