Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مریم نواز کو ایک موقع اور مل گیا

    مریم نواز کو ایک موقع اور مل گیا

    الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی رہنما نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے حوالہ سے درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا ،فیصلہ اب 3 ستمبر کو سنایا جائے گا .

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ سنانا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلے کو 3 ستمبر تک مؤخر کر دیا،

    گزشتہ سماعت میں مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، جیل میں موجود شخص بھی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے .الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف پارٹی الیکشن چیلنج ہو سکتا ہے، پارٹی کی جانب سے کی گئی نامزدگیاں چیلنج نہیں کی جا سکتیں ،مریم نواز کی نامزدگی قانون کے مطابق کی گئی ہے

     

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

    ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ مریم نواز کی نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی اس کا حوالہ بھی دیں، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کی نامزدگی ہوچکی ہے، پہلے آپ کہتے تھے تعیناتی ہوئی ہے تو درخواست گزار نوٹیفکیشن دے.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ پارٹی الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے.

    پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

  • خلع کے بغیر دوسری شادی، شوہر بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    خلع کے بغیر دوسری شادی، شوہر بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    خلع کے بغیر دوسری شادی کرنے والی بیوی کے خلاف شوہرنے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں امتیاز نامی سائل نے کہا کہ تین بچوں کی ماں فوزیہ امتیاز نے جعلی طلاق ظاہر کرکے دوسرے شخص سے شادی کرلی ،شوگر کے باعث بینائی چلی گئی تو بیوی نے ساتھ چھوڑ دیا،

    دیرینہ دشمنی، چار افراد کو آج ہی جیل سے رہائی ملی تو مخالفین نے قتل کر دیا

    درخواست گزارسائل امتیاز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں لکھا کہ بیوی سے بے حد پیار کرتا ہوں مگر معذور ہونے کے بعد بیوی ساتھ چھوڑ گئی، درخواست میں مزید لکھا گیا کہ متعلقہ یونین کونسل میں بھی طلاق سے متعلق کوئی دستاویزاتی ثبوت نہیں، عدالت قانونی کاروائی کرے.

     

    آخر کار آپ مجھے پھانسی گھاٹ تک لے ہی آئے،ملزم عاطف عباس کا تفتیشی افسر سے مکالمہ

  • رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سیشن کورٹ لاہورنے رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس کو رانا ثنااللہ کا میڈیکل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ ہسپتال کا ایم ایس رانا ثناء اللہ کا میڈیکل معائنہ کرکے رپورٹ جمع کروائے کہ رانا ثنااللہ کو گھر کا پرہیزی کھانا دینے کی ضرورت ہے یا نہیں ،عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروائی جائے.

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    ڈیوٹی سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا

    جیل حکام کی جانب سے عدالت میں کہا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو بہترین کھانا دیا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کا جیل میں روزانہ چیک اپ ہوتا ہے اور اسی بنیاد پر کھانا دیا جاتا ہے، جیل حکام نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ رانا کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے. رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی صحت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں گھر کا کھانا جیل میں دینے کی اجازت دی جائے،.عدالت نے وکیل کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جیل حکام سے رابطہ کیا جائے.

    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسر ہیں ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا گیا ہے ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کا ایک بار پھر مطالبہ آ گیا

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • مریم نواز اہل یا نااہل ؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    مریم نواز اہل یا نااہل ؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    مریم نواز کے پاس پارٹی نائب صدارت برقرار رہے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا ،مریم نواز کو عہدےسےہٹانے کےلیے پی ٹی آئی ارکان نے درخواست دائر کر رکھی ہے ،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،تحریک انصاف نےمریم نوازاورشہبازشریف کوفریق بنایاتھا

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    گزشتہ سماعت میں مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، جیل میں موجود شخص بھی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے .الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف پارٹی الیکشن چیلنج ہو سکتا ہے، پارٹی کی جانب سے کی گئی نامزدگیاں چیلنج نہیں کی جا سکتیں ،مریم نواز کی نامزدگی قانون کے مطابق کی گئی ہے

     

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

    ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ مریم نواز کی نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی اس کا حوالہ بھی دیں، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کی نامزدگی ہوچکی ہے، پہلے آپ کہتے تھے تعیناتی ہوئی ہے تو درخواست گزار نوٹیفکیشن دے.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ پارٹی الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے.

    پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

  • وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا آج، کشمیر پر ہو گی اہم بریفنگ

    وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا آج، کشمیر پر ہو گی اہم بریفنگ

    وزیراعظم عمران خا ن کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س آج ہو گا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے عوامی مفاد کے منصوبوں پر بات ہوگی ،اجلاس میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے،

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں عوامی فلاحی اتاشی لگانا ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں عملےکی ریگولرائزیشن پر گفتگو ہوگی ،وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری اثاثہ جات کی نجکاری کی شناخت پر بھی بریفنگ ہوگی

    پاکستان جنگ کی تیاری کر رہا، کب حملہ کرے گا،بھارتی میڈیا کی رپورٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

    کابینہ اجلاس میں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائےگا ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سفارتی کاوشوں سےمتعلق کابینہ کوآگاہ کریں گے

    موت انڈیا سے جہاد میں آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں، مصطفیٰ کمال جائیں گے کشمیر

  • وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سمان کے مابین ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے .

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا تھا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ہفتے گزر گئے ،بھارتی فوج کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ،مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں .بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

    مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    فردوس عاشق نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ادا کیا شکریہ

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

  • کشمیر کا مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی اسد قیصر سے ملاقات

    کشمیر کا مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی اسد قیصر سے ملاقات

    برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے عالمی برادری اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فی الفور کرفیو اٹھایا جائے، کشمیریوں پر مظالم، کرفیو اور نسل کشی جیسے بھارتی اقدامات پر سلامتی کونسل کے تمام ارکان کو مداخلت کرنی چاہئے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے، عالمی برادری جاگے اور وہاں پر انسانی حقوق کی بدترین کارروائیاں روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام سے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنے والوں میں برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ خالد محمود کی قیادت میں وفد کے دیگرشامل تھے.

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتو کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف جاننے کے لئے آئے ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دنیا اس وقت اندھیرے میں ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، کشمیر میں مکمل بلیک آﺅٹ ہے، وہاں بچوں اور خواتین کے ساتھ کیا واقعات پیش آ رہے ہیں، دنیا کو یہ حقائق معلوم ہونے چاہئیں۔

    برطانوی وفد کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیریوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے، ہم اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول کی طرف واپس لوٹ آئے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوں کی مرضی ضروری ہے، عالمی برادری کو اس طرف توجہ دینی چاہئے، اس مسئلہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ اور مسلمانوں کو مذہبی فریضے کی ادائیگی سے روکے رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے.

    سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا خطے کی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ اسد قیصر کا مزید کہناتھا کہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے فقید المثال یوم سیاہ کے احتجاج نے مسئلہ کشمیر کو ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

  • بھارت باز نہ آیا، پاکستان کے سرحدی علاقوں کی کیسے جاسوسی کر رہا ہے؟ اہم خبر

    بھارت باز نہ آیا، پاکستان کے سرحدی علاقوں کی کیسے جاسوسی کر رہا ہے؟ اہم خبر

    مودی سرکار باز نہ آئی ، پاکستان کی جاسوسی کے لئے کبوتروں کا استعمال شروع کر دیا، کبوتروں کے ساتھ ڈیوائسز پاکستانی حدود میں بھیجی جاتی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہ آئی، ایک طرف بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال جارحیت کر رہا ہے دوسری جانب بھارت نے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا، اب بھارت نے پاکستان کی جاسوسی شروع کر دی اس کے لئے بھارت نے کبوتروں اور غباروں کا استعمال شروع کر دیا، ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز کبوتروں و غباروں کے ذریعے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں پھینکی جا رہی ہے.

    ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افسر اشفاق احمد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز روزانہ کی بنیاد پر گجرات کے سرحدی علاقوں میں غباروں کے ذریعے پھینکی جارہی ہیں اس ڈیوائس کو بھارت کا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ پاکستان سے ڈیٹا لینے کیلئے استعمال کررہا ہے۔ مودی سرکار نے پاکستان کی سرحدی حدود میں گزشتہ ایک ہفتے میں چار ڈیوائسز غباروں کے ذریعے بھجوائیں، سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا ہے کہ چار ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز تھانہ ٹانڈہ اور ککرالی کے سرحدی علاقوں سے ملی ہیں ، ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز سے بھارت پاکستان کے علاقوں کی آوازوں کا ڈیٹا لینے کے ساتھ ساتھ ہوا کا ٹمپریچر،ہوا کی سمت اور سیلابی پانی کی سطح کا ڈیٹا لے رہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے اس ضمن میں پاکستان نے بڑی تعداد میں اسلحہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے.بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اپنی فوج بڑھا دی ہے ،چھ بریگیڈ ایل او سی پر آںے کے لئے تیار ہیں، پاک فوج کا خصوصی ونگ بھی ایل او سی پر پہنچ چکا ہے

  • آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اور کشمیریوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا دنیا کے ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی صوابی میں نئے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ عمران خان بڑے یوٹرن لیتے ہیں، مخالفین دیکھ لیں یوٹرن لیتے لیتے میں وزیراعظم بن گیا اور وہ آج جیل میں ہیں، مقصد کیلئے سمجھوتہ کرتا ہوں مقصد پر سمجھوتہ نہیں کرتا، مخالفین کو این آر او کبھی نہیں ملے گا، ملک پر تھوڑا مشکل وقت ہے یہ بھی نکل جائے گا، ہمارے رول ماڈل حضور اکرم ہیں، جن کا کوئی ثانی نہیں، تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے، اچھے تعلیمی ادارے کبھی معیار گرنے نہیں دیتے، معاشرہ میں اساتذہ اور سکالرز کا احترام بحال کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے نئے اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے بعد سرسبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہندوﺅں کی آر ایس ایس آئیڈیالوجی کو بھانپ لیا تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ہندو مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں۔ قوم اور کشمیر کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تو دنیا میں ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں ایک ریاست بنائی، مجھے افسوس ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کو یہ سمجھ ہی نہیں کہ وہ کیا خصوصیات تھیں جو ہمیں بچوں کو بتانی چاہئیں، مدینہ کی ریاست میں کیا خصوصیات تھیں کہ وہ دنیا کی سب سے عظیم ریاست بنی، اگر ہمارے پڑھے لکھے لوگ اسے نہیں پڑھیں گے تو یہ ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے جائے گا جو خود کو مولانا کہتے ہیں اور ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں۔

  • فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس پوا ،وزارت آئی ٹی حکام نے ملک میں سائبر کرائمز ایکٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی

    ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بریفنگ میں بتایا کہ سائبر کرائمزڈیپارٹمنٹ کے پاس 16 ہزار شکایات زیرالتوا ہیں ،ادارے کے پاس صرف15 تفتیشی افسر ہیں، سائبرکرائمزایکٹ آنے کے بعد سے اب تک42 ہزار477 شکایات درج کرائی گئیں،ہم نے 16 ہزار689 شکایات کا ازالہ کردیا ہے، 16ہزار 163 شکایات زیر التوا ہیں، سائبرکرائم ایکٹ کے تحت 936 ایف آئی آرز درج کی گئیں،904 ملزمان گرفتارہوئے،

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جب تک ہم معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو فیس بک ٹویٹر ہمیں رسپانس نہیں دیتے ،ہم فیس بک ٹویٹر سے شکایات کرتے ہیں مگر وہ جواب نہیں دیتے،چائلڈ پورنوگرافی سمیت حساس نوعیت کے کیسزمیں وہ ہمیں جواب دے دیتے ہیں ،

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک وہ جواب نہیں دیں گے توہم اس معاملے پرآگے کیسے بڑھیں گے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ جواب دیں یانہ دیں ،حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ اگرکمیٹی ہدایات دے تومعاہدے سے متعلق معاملات آگے بڑھا سکتے ہیں،معاہدے پردستخط کرنے سے ہم بہت سی شقوں کے پابند ہوجائیں گے،ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاہدہ کرنے کے بعد کیا ہمارے مسائل حل ہوں گے،معاہدے پر دستخط کے بعد کیا فیس بک ٹویٹرہمیں جواب دیں گے؟

    رکن کمیٹی علی گوہر نے کہا کہ میرے نام پر6آئی ڈیز چل رہی ہیں، شکایت کنندہ کو جلد کارروائی کرکے بتایا جانا چاہیے ،سوشل میڈیا کرائمز کی شکایات کی باری آنے میں 9 ماہ لگ جاتے ہیں،ایک خاتون نے شکایت کی کہ فیس بک پر اس کی بچی کی تصاویر لگائی گئیں،ایک ایک گھرمیں 20،20 بچے ہوتے ہیں، سب سوشل میڈیا پرلگے رہتے ہیں،ہم نے اپنے معاشرے کے مطابق سوشل میڈیا کو دیکھنا ہوگا،بچے فیس بک کے استعمال سے خراب ہو رہے ہیں، جو بچے اسکول نہیں جاتے وہ بھی فیس بک استعمال کررہے ہیں،