Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی

    مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی

    مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان کرنے کے بعد شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی، شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا،کشمیریوں کے حق میں بھی بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں حکومت کے خلاف اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے تا ہم تاریخ کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی، مولانا کے اعلان کے بعد کمر درد میں مبتلا شہباز شریف صحتیاب ہو گئے،شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں حکومت کے خلاف دھرنے کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی.

    قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کی ہے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتےعوام مودی کےنازی ازم کےتحت گھروں میں قید ہیں ،مودی حکومت اتنی خوفزدہ ہےکہ کشمیریوں کےنماز پڑھنے پر بھی پابندی ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم تاریخ کے سیاہ ترین ادوار کی بربریت کو پیچھے چھوڑ گیا ہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سےعہدہے،ان پرظلم کی وجہ بننےوالےایک دن کٹہرےمیں ہونگے ،مقبوضہ کشمیر کےعوام کو دیوارسے لگانے کےخطرناک نتائج برآمد ہوں گے،نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے نتیجے میں کئی برہان مظفروانی پیدا ہوں گے ،مقبوضہ کشمیرمیں اخبارات وجرائدپرپابندیوں نےبھارتی جمہوریت کومحض ڈھونگ ثابت کردیاہے،مقبوضہ کشمیراوربھارت میں اقلیتوں ،نہتوں ،بےگناہوں پرظلم کرنیوالےایک دن کٹہرےمیں ہونگے ،ظلم،نفرت،تشدد کےنتیجےمیں بھارتی جنونی ٹولےکیخلاف دنیابھرمیں نفرت کی آگ پھیل رہی ہے،

    واضح رہے کہ شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے، نیب نے بھی شہباز شریف کو طلب کر رکھا تھا شہباز شریف نیب میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے

  • ٹرانسپورٹرز کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    ٹرانسپورٹرز کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر پلان تشکیل دیا جائے،ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ہائی ویزسیفٹی آرڈیننس 2000 کے نفاذ،اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات پرگفتگو کی گئی،اجلاس میں وزیرمواصلات مراد سعید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اوردیگر حکام شریک تھے ، اجلاس میں ایکسل لوڈ سے متعلق اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات اورعدالتی احکامات کا جائزہ لیا گیا ،سیکرٹری مواصلات نے این ایچ ایس آرڈیننس2000کے نفاذ کے ضمن میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ،ملکی سڑکوں کی موجودہ صورتحال، ذرائع مواصلات کی استعداد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی

    بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سڑکوں کی مرمت،دیکھ بھال کیلیے این ایچ اے کے سالانہ 65 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں ،ٹرکوں پرمنظور شدہ لوڈ سے اضافی بوجھ لادنے کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ ایس آرڈیننس 2000 کا نفاذ سڑکوں کو محفوظ بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا،نقل وحمل کے موجودہ ذرائع ناکافی ہیں،قانون کے نفاذ سے صنعت وتجارت،عام آدمی پرکسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں پڑنا چاہیے. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں تمام حقائق اعلیٰ عدلیہ کے سامنے پیش کیے جائیں،اعلیٰ عدلیہ سے قانون کے مرحلہ وارنفاذ کی استدعا کی جائے،خصوصاً ٹرکوں کی تعداد اور ریلوے کی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے ،

    وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر پلان تشکیل دیا جائے،ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،

  • مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ،چیئرمین کشمیر کمیٹی

    مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ،چیئرمین کشمیر کمیٹی

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادکےمطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے،قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا،وزیرخارجہ کی کاوشوں کے نتیجے میں سلامتی کونسل کا اجلاس بلایاگیا،

    فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں،بھارت طاقت کےذریعےکشمیریوں کی آواز دباناچاہتا ہے ،پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عالمی میڈیا بھی کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کررہا ہے،کشمیرمیں میڈیاپربھی پابندی عائد کردی گئی ہے،سلامتی کونسل میں دہائیوں بعد مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی ،وقت آگیا ہے کشمیریوں کو ان کا حق دیاجائے،دنیاکومقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکوفوری ہٹانےکامطالبہ کرناچاہیے،

    قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کےساتھ نا انصافیاں ہو رہی ہیں ،سوڈان اور مشرقی تی مور میں یو این قراردادو ں پر عمل کیا گیا ،وزیراعظم مجموعی طور پر قومی بیانیہ سامنے رکھیں گے ،مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی سرکارظلم وستم ڈھا کر نئی داستان رقم کر رہی ہے ،قائداعظم نےکشمیرکوپاکستان کی شہ رگ قراردیا

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کشمیر کے مسئلہ پر قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا خطاب آج پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان قوم کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حریت قیادت کےساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں ،ہوسکتا ہے مظالم میں مودی کا نام ہٹلر سے آگے نکل جائے ،تاریخ میں مودی کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائے گا ،دنیاکشمیرکےالمیےسےلاتعلق رہی تومجرمانہ غفلت ہوگی،موثرسفارت کاری کے باعث کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے ،تمام طبقات مقبوضہ کشمیر میں مظالم اجاگرکرنے میں کرداراداکریں ،سلامتی کونسل سمیت تمام ادارے کشمیر پر کلیدی کرداراداکریں ،

  • جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کے قریبی دوست کے ریمانڈ میں توسیع

    جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کے قریبی دوست کے ریمانڈ میں توسیع

    احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشاء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی،نیب حکام نے ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو عدالت میں پیش کیا،دوران سماعت نیب حکام نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈنشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17ستمبر تک توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ نیب نے رواں برس 23 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا۔ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کی کمپنی میسرز گلیکسی کنسٹرکشن کو کلفٹن میں تین رفاعی پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب کی بڑی کارروائی،سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتارکر لیا ملزم پر2009میں آصف زرداری کے پچھلی تاریخ میں استعفیٰ کے لیےمعاونت کاالزام ہے ،ملزم جاوید حسین جسمانی کوریمانڈ کے لیے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، نیب کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید حسین 2009میں رجسٹرارآر او سی اسلام آباد تھے،جاویدحسین نے بطورآراوسی 2009میں پارک لین کمپنی کاریکارڈ حاصل کیا،جاویدحسین جانتےتھےکہ پارک لین کمپنی آصف زرداری کی ملکیت تھی، جاوید حسین نے آصف زرداری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ بغیر کسی وجہ حاصل کیا،ملزم جاوید حسین نےاختیارات کےغلط استعمال سےآصف زرداری کوفائدہ پہنچایا

  • مود ی ہٹلر سے بھی آگے نکل گیا،کشمیرمیڈیا سیل قائم کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مود ی ہٹلر سے بھی آگے نکل گیا،کشمیرمیڈیا سیل قائم کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے حکومت کشمیر میڈیا سیل قائم کر رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کےساتھ نا انصافیاں ہو رہی ہیں ،سوڈان اور مشرقی تی مور میں یو این قراردادو ں پر عمل کیا گیا ،وزیراعظم مجموعی طور پر قومی بیانیہ سامنے رکھیں گے ،مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی سرکارظلم وستم ڈھا کر نئی داستان رقم کر رہی ہے ،قائداعظم نےکشمیرکوپاکستان کی شہ رگ قراردیا

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کشمیر کے مسئلہ پر قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا خطاب آج پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان قوم کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حریت قیادت کےساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں ،ہوسکتا ہے مظالم میں مودی کا نام ہٹلر سے آگے نکل جائے ،تاریخ میں مودی کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائے گا ،دنیاکشمیرکےالمیےسےلاتعلق رہی تومجرمانہ غفلت ہوگی،موثرسفارت کاری کے باعث کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے ،تمام طبقات مقبوضہ کشمیر میں مظالم اجاگرکرنے میں کرداراداکریں ،سلامتی کونسل سمیت تمام ادارے کشمیر پر کلیدی کرداراداکریں ،

  • آصف زرداری کو جیل میں کتنی بیماریاں لگ گئیں؟ رحمان ملک بول پڑے

    آصف زرداری کو جیل میں کتنی بیماریاں لگ گئیں؟ رحمان ملک بول پڑے

    سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب وضاحت دیں آصف زرداری کو اسپتال کیوں نہیں منتقل کیا جارہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د میں ایک بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بیک وقت قلب، ہائی بلڈ پریشر اورشوگرکے مریض ہیں ،ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف زرداری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے ،ڈاکٹروں کی ٹیم کی رپورٹ کے باوجود آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیوں نہیں کیا جا رہا؟

    رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق میڈیکل ٹیم کے تجویز پرعملدرآمد کرنا جیل حکام پر لازم ہے .سابق صدر آصف زرداری کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمےدارحکومت ہوگی،حکومت پیپلز پارٹی سے سیاسی انتقام لینابند کرے.

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب کی بڑی کارروائی،سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتارکر لیا ملزم پر2009میں آصف زرداری کے پچھلی تاریخ میں استعفیٰ کے لیےمعاونت کاالزام ہے ،ملزم جاوید حسین جسمانی کوریمانڈ کے لیے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، نیب کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید حسین 2009میں رجسٹرارآر او سی اسلام آباد تھے،جاویدحسین نے بطورآراوسی 2009میں پارک لین کمپنی کاریکارڈ حاصل کیا،جاویدحسین جانتےتھےکہ پارک لین کمپنی آصف زرداری کی ملکیت تھی، جاوید حسین نے آصف زرداری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ بغیر کسی وجہ حاصل کیا،ملزم جاوید حسین نےاختیارات کےغلط استعمال سےآصف زرداری کوفائدہ پہنچایا

  • ٹویٹربدمعاش مودی کا ترجمان بننے میں تمام حدیں عبور کر گیا، صدر مملکت کو بھی نوٹس

    ٹویٹربدمعاش مودی کا ترجمان بننے میں تمام حدیں عبور کر گیا، صدر مملکت کو بھی نوٹس

    مقبوضہ کشمیر پر ٹویٹس کرنے پر ٹوئٹر انتظامیہ کا صدر پاکستان صدر عارف علوی کو بھی نوٹس دے دیا

    مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا.

    بھارت کیخلاف ٹویٹ، کس وفاقی وزیر کو ٹویٹر نے بھیجا نوٹس؟ شیریں مزاری نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ،ٹوئٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیزہے،ٹوئٹر انتظامیہ مودی کی ترجمان بننے کی کوشش کررہی ہے،

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

  • مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

    مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

    کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر بھارتی حکومت نے وفاقی وزیرمراد سعید کےخلاف ٹویٹرکو درخواست دے دی

    ٹوئٹرپرجاری مواد بھارتی قوانین کےخلاف ہے،ٹوئٹر انتظامیہ نے مرادسعید کو تنبیہ کی ،ٹویٹر انتظامیہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آپ کا اکاوَنٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے،وزیر مواصلات مرادسعیدنےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ٹوئٹ کیا تھا.

    مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالہ سے بھارت کوناکامی ہوئی،ٹویٹراکاؤنٹ بند کرنےکی درخواست مسترد کر دی گئی ، مراد سعید کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش نہیں رہیں گے، ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے .

    بھارت کیخلاف ٹویٹ، کس وفاقی وزیر کو ٹویٹر نے بھیجا نوٹس؟ شیریں مزاری نے بتا دیا

    سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ,سینیٹر رحمان ملک نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بند ہونے پر کہا کہ ٹویٹرانتظامیہ کیطرف سےمیرا دفتری اکاؤنٹ معطل کرنےکا اقدام قابل مذمت ہے ،ٹویٹر انتظامیہ فوری طورپرمیرا دفتری اکاؤنٹ بحال کرے ،ٹویٹرانتظامیہ ظالم کی بجائے مظلوم کا ساتھ دے

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

  • بیرون ملک 4 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کا حکومتی فیصلہ

    بیرون ملک 4 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کا حکومتی فیصلہ

    حکومت نے بیرون ملک 4 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سمری منظوری کیلیے کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب،ایجنڈہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیونٹی ویلفیئراتاشی نیویارک اوربارسلونا میں تعینات کیے جائیں گے ،ایتھنز اور کوالالمپور میں بھی نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کیے جائیں گے ،نیویارک میں نوید احمد کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کوالالمپور میں محمد افضل کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اورشائستہ بنیاد کو بارسلونا میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے .

    موت انڈیا سے جہاد میں آ جائے تو اسے اچھی کوئی موت نہیں، مصطفیٰ کمال جائیں گے کشمیر

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی،

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے عوامی مفاد کے منصوبوں پر بات ہوگی ،اجلاس میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے،

    وزیراعظم عمران خان کشمیر بارے قوم سے کریں گے آج خطاب

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں عوامی فلاحی اتاشی لگانا ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں عملےکی ریگولرائزیشن پر گفتگو ہوگی ،وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری اثاثہ جات کی نجکاری کی شناخت پر بھی بریفنگ ہوگی

  • فیس بک استعمال کرنے سے بچے خراب ہو رہے ہیں، رکن اسمبلی

    فیس بک استعمال کرنے سے بچے خراب ہو رہے ہیں، رکن اسمبلی

    علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس پوا ،وزارت آئی ٹی حکام نے ملک میں سائبر کرائمز ایکٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت آئی ٹی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سائبرکرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں سائبرکرائم ونگ قائم کیا گیا ہے،ڈائریکٹرسائبرکرائم نے ایف آئی اے کی کمیٹی کو پیکا کے حوالے سے بریفنگ دی،

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بریفنگ میں بتایا کہ سائبر کرائمزڈیپارٹمنٹ کے پاس 16 ہزار شکایات زیرالتوا ہیں ،ادارے کے پاس صرف15 تفتیشی افسر ہیں، سائبرکرائمزایکٹ آنے کے بعد سے اب تک42 ہزار477 شکایات درج کرائی گئیں،ہم نے 16 ہزار689 شکایات کا ازالہ کردیا ہے، 16ہزار 163 شکایات زیر التوا ہیں، سائبرکرائم ایکٹ کے تحت 936 ایف آئی آرز درج کی گئیں،904 ملزمان گرفتارہوئے،

    کشمیر کے حق میں ٹویٹ، رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہوا بند

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جب تک ہم معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو فیس بک ٹویٹر ہمیں رسپانس نہیں دیتے ،ہم فیس بک ٹویٹر سے شکایات کرتے ہیں مگر وہ جواب نہیں دیتے،چائلڈ پورنوگرافی سمیت حساس نوعیت کے کیسزمیں وہ ہمیں جواب دے دیتے ہیں ،

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک وہ جواب نہیں دیں گے توہم اس معاملے پرآگے کیسے بڑھیں گے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ جواب دیں یانہ دیں ،حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ اگرکمیٹی ہدایات دے تومعاہدے سے متعلق معاملات آگے بڑھاسکتے ہیں،معاہدے پردستخط کرنے سے ہم بہت سی شقوں کے پابند ہوجائیں گے،ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاہدہ کرنے کے بعد کیا ہمارے مسائل حل ہوں گے،معاہدے پر دستخط کے بعد کیا فیس بک ٹویٹرہمیں جواب دیں گے؟

    کمیٹی اراکین نے میوچل لیگل اسسٹنس ٹریٹی کی کاپی طلب کرلی

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    رکن کمیٹی علی گوہر نے کہا کہ میرے نام پر6آئی ڈیز چل رہی ہیں، شکایت کنندہ کو جلد کارروائی کرکے بتایا جانا چاہیے ،سوشل میڈیا کرائمز کی شکایات کی باری آنے میں 9 ماہ لگ جاتے ہیں،ایک خاتون نے شکایت کی کہ فیس بک پر اس کی بچی کی تصاویر لگائی گئیں،ایک ایک گھرمیں 20،20 بچے ہوتے ہیں، سب سوشل میڈیا پرلگے رہتے ہیں،ہم نے اپنے معاشرے کے مطابق سوشل میڈیا کو دیکھنا ہوگا،بچے فیس بک کے استعمال سے خراب ہو رہے ہیں، جو بچے اسکول نہیں جاتے وہ بھی فیس بک استعمال کررہے ہیں،

    سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر