Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدرکیجانب سے الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رضا ربانی نے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پر ردعمل میں کہا کہ افسوس ناک ہے پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ اندر سے کیا گیا ،صدرنے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، صدرپارلیمنٹ کا حصہ ہیں،

    رضاربانی کا مزید کہنا تھا کہ صدر نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی،اٹھارویں ترمیم میں صوابدیدی اختیارکےالفاظ ہٹا کرپارلیمانی کمیٹی کو شامل کیا گیا تھا،آئین کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکےاتفاق رائے سے ممبران کے تین نام بھیجتے ہیں،وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ابتدائی مشاورت نہیں ہوئی .

    واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے

  • جج ارشد ملک معطل، انکوائری کا آغاز کب ہو گا؟ رجسٹرار نے بتا دیا

    جج ارشد ملک معطل، انکوائری کا آغاز کب ہو گا؟ رجسٹرار نے بتا دیا

    احتساب عدالت کےسابق جج ارشد ملک نےلاہورہائیکورٹ رپورٹ کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کومعطل ہوکرانکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا،آئندہ ایک 2ہفتوں میں اجلاس طلب کرکےانکوائری کاآ غازکردیا جائے گا،رجسٹرار ہائیکورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نےکل خط لکھ دیا تھا،

    رجسٹرار کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جج ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سےمتعلق تحقیقات کی جائیں گی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا.

     

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے دائر درخواستوں کے فیصلے میں کہا ہے کہ متعلقہ ویڈیو اور اس کے اثرات سے متعلق یہ موقع نہیں کہ عدالت مداخلت کرے ،جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کافیصلہ 15 پیراپرمشتمل ہے ،

    فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سے متعلق فوجداری اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے،ایف آئی اے پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ،بالخصوص متعلقہ ویڈیو کاتعلق اسلام آباد میں زیر التوا اپیل سے ہے.

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

  • مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    شریف فیملی مسلسل نیب کے ریڈار پر، نیب نے مریم نواز کے اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورنے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھے جائیں گے .

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. نیب میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے کی جائیداد قرق کے لئے احتساب عدالت نے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سلمان شہباز بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے ،نیب نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز ملک سے فرار ہو چکے ہیں، عدالت نے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی .

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

     

     

    مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

  • کلین کراچی مہم، وفاقی وزیر علی زیدی نے دی وزیراعظم کو بریفنگ

    کلین کراچی مہم، وفاقی وزیر علی زیدی نے دی وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی زیدی نے کلین کراچی مہم کی صفائی ستھرائی سے متعلق پیشرفت پروزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے کراچی جیسےاہم شہر میں کچرے کیلیے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی کم تعداد کا نوٹس لیا اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی تعداد مربوط حکمت عملی کے تحت بڑھانے کی ہدایت کی

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے کوڑا کرکٹ کومناسب طریقے سے ٹھکانے لگانےکوبھی یقینی بنانے کی ہدایت کی .

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

  • عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

    عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ سن رہے ہیں، بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں بھارت جھوٹا آپریشن کرسکتا ہے،ہم بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا سن رہے ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کچھ دہشتگرد افغانستان سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر سرگرمیاں کر رہے ہیں،ایسے دعوے مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانے کے لیے کیےجا رہے ہیں،دنیا کو خبردارکرناچاہتا ہوں بھارت جھوٹاآپریشن کرسکتا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی جا رہی ہے،ان دعوؤں کا مقصد بھارت میں نسل کشی سے توجہ ہٹانا ہے

    بھارت سرکار نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان پر ماضی کی طرح الزامات عائد کرنا شروع کر دئیے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سرکار نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 200 کے قریب افغانستان میں لڑنے والے طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے ،بھارت نے یہ الزام عائد کیا کہ افغانی طالبان کو لائن آف کنٹرول کے قریب لانچنگ کے لئے لایا گیا ہے پاکستان ان کو مقبوضہ کشمیر میں لانچ کرے گا جو نہ صرف جموں کشمیر بلکہ دہلی میں بھی بھارت کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں،.

  • جج معطل مگر نواز شریف کی سزا بحال ہے، احسن اقبال

    جج معطل مگر نواز شریف کی سزا بحال ہے، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک معطل ہیں مگر نواز شریف کو دی گئی سزا بحال ہے

    جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد اعظم کے پاکستان کے چہرے کو مسخ کیا جا رہا ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو فسطائیت کی طرف لےجایا جا رہا ہے ،نواز شریف کواقامہ کیس پر نااہل کیا گیا،عدلیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہم سے انصاف کرے گی،عدالتوں پرقوم نظر لگا کر بیٹھی ہے کہ عدلیہ قوم کاانصاف سےبول بالا کریگی،جج ارشد ملک معطل ہیں مگر نواز شریف کو دی گئی سزا بحال ہے،جج ارشد ملک کے کردار میں نقائص محسوس کیےجارہے ہیں،

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسلامی سربراہی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنیکی تجویز کیوں نہیں دی گئی،معلومات کے بعد عمران خان نے مودی کی کامیابی کا ٹوئٹ کیوں کیا،قومی اسمبلی میں سوال اٹھائیں گے کہ حکومت نےکیوں ایکشن نہیں لیا،عوام کا نظام عدل سے اعتماد اٹھ جائے تو ملک میں جنگل کا قانون بن جاتا ہے،

  • چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے، چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملکی ترقی کے لئے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،نیب انسان دوست بزنس فرینڈلی ادارہ ہے ،نیب بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے،

    شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق ایسی خبر آ گئی کہ ن لیگ پریشان ہو گئی

    چیئرمین نیب نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ نیب سیلزٹیکس اورانکم ٹیکس کے مقدمات شروع نہیں کرے گا ،

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    چیئرمین نیب نے پہلے سے موجود مقدمات کو قانون کے مطابق ایف بی آرکوواپس بھجوانے کا حکم دے دیا، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن کی فلورملزمالکان کوبھجوائے گئےنوٹسز بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ وہ خود فلور ملز نوٹسز کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے.

    گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

  • کشمیر کے حوالہ سے جلد احتجاج کی کال دوں گا، شیخ رشید

    کشمیر کے حوالہ سے جلد احتجاج کی کال دوں گا، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے احتجاج کی کال دوں گا، دونوں جانب سے کشمیری احتجاج کریں گے

    کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی پاگل سوچ کا حامل ہے ،مودی کے فیصلوں کےباعث سابق تمام معاہدے بے اثرہوچکے ہیں ،جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بےوقوف فیصلہ کرتے ہیں ،ایک ایسا احتجاج کریں گے جو دونوں جانب کےکشمیریوں کی جانب سے ہو گا،اس احتجاج میں پاکستانی بھی شامل ہوں گے اور خود اس کی کال بھی دونگا،

    بھارت نے منتیں کی تو شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا جبکہ ہٹلر مودی نے کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر فاشزم کی مثال قائم کر دی ہے ‘ مودی کی ایسی کارروائیاں جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان ہیں۔

     

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ میرا مرنا جینا آپکے ساتھ ہے،بھارت نےکشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کر دیا،جس دن کرفیو اٹھا اس دن دنیا دیکھے گی کہ کشمیری کس جوش و ولولے سے باہر نکلتے ہیں ،

  • فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

    فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام چیمبرز سے ملکر کشمیری خواتین کو معاشی خود مختاری کیلیے پلان بنائیں گے ،ایل اوسی پر بہن ، بیٹیاں بھارت کےظلم کا نشانہ بن رہی ہیں کشمیر اکنامک سیل راولپنڈی چیمبر میں بنانے جا رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے سامراجی نظام کے خلاف جدوجہد کی ،قائداعظم کے ساتھ فاطمہ جناح نے شانہ بشانہ کام کیا ،قوم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا اور عمران خان کو ووٹ دیا ،بد قسمتی سے پاکستان معاشی محاذ پر پیچھے ہے ،معاشی محاذ کی آدھی سے زیادہ فوج گھروں میں بیٹھی ہوئی ہے،ہمیں معاشی محاذ پر بڑھنے کیلیے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،خواتین گھربیٹھ کر جیولری اور پتھروں کےچھوٹےکاروبار شروع کر سکتی ہیں،جیولری اور پتھروں کے کاروبار کو ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے،ملائیشیا میں خواتین کی شرح خواندگی 100 فیصد ہے ،معاشی محاذ پر ملک کو کھڑا کرنے کیلیے اپنی خواتین کو مواقع دینا ہوں گے،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دی ہے،کامیاب نوجوان پروگرام میں 25فیصد قرضے صرف خواتین کو دیں ،تعمیر پاکستان میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان درست راستے پر گامزن ہے،ہمارے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 30 فیصد کمی ہوئی،ہماری امپورٹس میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے،عمران خان آنےوالی نسلوں کےلیے فیصلے کر رہے ہیں،ایسے اقدامات سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے ،حکومت ایکسپورٹ سےمتعلقہ تمام اقدامات کو سپورٹ کرتی ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18واں دن ہے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا گیا ہے ،کشمیر میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور یواین کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر دو ملکوں کا تنازع نہیں بلکہ آئیڈیالوجی ہے،مودی خطے کاہٹلر ہے ،ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے ،کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاسکتے،خوراک کی سپلائی بند ہے ،مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونا چاہیے ،کشمیر میں تاریخی کرفیو نافذ ہے ،تمام چیمبرز سے ملکر کشمیری خواتین کو معاشی خود مختاری کیلیے پلان بنائیں گے ،ایل اوسی پر بہن ، بیٹیاں بھارت کےظلم کا نشانہ بن رہی ہیں کشمیر اکنامک سیل راولپنڈی چیمبر میں بنانے جا رہے ہیں،کشمیریوں کےساتھ ناانصافی کوسرمایہ کاربھی عالمی سطح پراجاگر کریں گے،

  • بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

    بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکورٹی کونسل کو آج دوبارہ خط لکھوں گا،بھارت نیا ناٹک رچانے والا ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا جھوٹا ہے

    کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈا شروع کردیا ہے،23دن پہلے اقوام متحدہ سیکریٹر ی جنرل کو خطوط لکھے،سیکیورٹی کونسل کو آج دوبارہ خط لکھوں گا،کشمیریوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے،اطلاعات ہیں بھارت ایک نیا ناٹک رچانے والا ہے ،بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کررہاہے کہ 100 کے لگ بھگ دہشتگرد داخل ہوچکے ہیں،بھارت کا جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیاد پر کشمیریوں کا خون بہانے کا منصوبہ ہے

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو خط میں فالس فلیگ آپریشن کا ذکر کیا،لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکلنے کا ارادہ کرچکے ہیں ،انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ اس جانب دلانا چاہتا ہوں،میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام دنیا کو پہنچانا چاہتا ہے ،ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا جھوٹا ہے

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بہت بگڑ چکی ہے،کشمیری مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کررہے ہیں،بھارت قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہوگا ،میں نے ابھی جاپان کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے،میں نے جاپان کے وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ کس طرح بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے ،بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے اور غلط خبریں دے رہا ہے،دنیاکو نوٹس لینا چاہیے ،آج سری نگر میں کشمیری خواتین ، بچے اور بوڑھے اقوام متحدہ کے دفتر پہنچ کر احتجاج کریں گے ،جی سیون کے ممبران اور سربراہان پر ذمے داری عائد ہوتی ہے،یہ ایک خطے کا مسئلہ ہے،جی سیون کے سربراہان کو لاتعلق نہیں رہنا چاہیے،

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے