Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    تعلیمی نصاب میں سے اسلامی مضامین ختم کئے جانے پر حکومت کی اتحادی جماعت میدان میں آئی، چوھدری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی نصب میں اسلامی مضامین ختم کرنے پر حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین میدان میں آگئے ،چوہدری شجاعت نے اسلامی اورتحریک پاکستان کےمضامین ختم کرنے کیخلاف آوازبلند کردی.

    حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ چودھری شجاعت نے تعلیمی نصاب بنانے کا اختیار صوبوں کو دینے کی بھی مخالفت کر دی، اور کہا کہ اختیارصوبوں کوملنےسےاسلام،پاکستان دشمن نتائج سامنے آناشروع ہوگئے

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کےوقت تعلیمی نصاب کی ترمیم پرشدیدتحفظات کااظہارکیاتھا، آٹھویں جماعت کی کتاب سےاسلامی اورتحریک پاکستان کےباب ختم کر دیئے گئے،کتاب میں اہم تہوار،خون کا بدلہ،موسم،ادب کی اہمیت جیسےباب شامل کئے گئے ہیں.

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہرحکومت اپنےنظریئے کےمطابق نصاب تبدیل کرتی رہے گی،وزیراعلیٰ قائداعظم کی جگہ اپنی تصویرلگاسکتاہے،قانون روک نہیں سکتا، ملک دشمن سنہری شخصیات نصاب سےنکال کرنظریہ پاکستان کو کمزورکرناچاہتے ہیں، علامہ اقبال کی دعائیہ نظم‘‘یارب دل مسلم کووہ زندہ تمنادے’’غائب کردی گئی،پاکستان کےموسم،تفریح کی اہمیت جیسےمضامین کتاب میں ڈال دئیےگئے.

  • بنگلہ دیشی وزیراعظم پر حملہ کے ملزمان کوکیا سزا ملی؟

    بنگلہ دیشی وزیراعظم پر حملہ کے ملزمان کوکیا سزا ملی؟

    بنگلا دیش کی ایک عدالت نے بنگلہ دیشی وزیراعظم پر حملے کے الزام میں 9 افراد کو سزائے موت اور 25 کو عمر قید دے دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد پر 1992 کے ٹرین حملے کے الزام میں عدالت نے سزا سنائی

    ڈھاکہ کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ستم علی نے کیس کی سماعت کے بعد حکومت مخالف جماعت کے 25 افراد کو عمر قید اور 13 ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے. حسینہ واجد پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ 1992 میں باون افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا ،عدالت نے تمام ملزمان کو رہا کر دیا تھا .

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد ٹرین کے ذریعے سفر کررہی تھی کہ ان پر ریلوے اسٹیشن پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں حملہ آوروں نے ٹرین پر دستی بم بھی پھینکے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم شیخ حسینہ واجد حملے میں بچ گئی تھیں۔

    بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کےترجمان رضوی احمد کا کہنا ہے کہ یہ کیس من گھڑت اور فیصلہ ایک ڈھونگ ہے یہ فیصلہ اپوزیشن کے ڈر کو ختم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منظم کیا گیا۔

  • اقلیتی برداری نے ڈیم فنڈ کا چیک دیا وزیراعظم کو

    اقلیتی برداری نے ڈیم فنڈ کا چیک دیا وزیراعظم کو

    پاکستان کی اقلیتی برادری نے وزیراعظم عمران کان ڈیم فنڈ کے لئے 56 لاکھ کا چیک پیش کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کی قیادت میں بشپس کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم ہاوس اسلام‌ آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کیتھولک بشپس کے صدر آرچ بشپ جوزف ارشد، لاہور کے آرچ بشپ آرچ بشپ سباسٹین فرانسس شا، ملتان کے بشپ بینی تراوس، فیصل آباد کے بشپ اینڈریاس رحمت اور جان فلپ موجود تھے.

    وزیراعظم عمران خان نے اقلیتی برادری کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائے گی. ملاقات کے دوران مسیحی برادری کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی.

    اقلیتی برادری کے وفد نے وزیراعظم عمران کان کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے 56 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد اور کوئٹہ کے 7 کیتھولک چرچز نے عطیہ کی ہے

  • نواز شریف سے ملاقات پر پابندی، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا لیا

    نواز شریف سے ملاقات پر پابندی، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے نواز شریف سے ملاات کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا ،لاہور ہائیکورٹ میں ملاقات کے دو دن مقرر کرنے اور پابندی ختم کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی.

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت ہے،نواز شریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں .

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے نوازشریف سے کارکنوں اورپارلیمنٹرینزکی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،نواز شریف پر جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں .

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے ہفتے میں 2روز مختص کرنے کا حکم دیا جائے .مریم نواز کی درخواست میں پنجاب حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے.

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • نثار کھوڑو کے بیان کی الیکشن کمیشن نے کر دی تردید

    نثار کھوڑو کے بیان کی الیکشن کمیشن نے کر دی تردید

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ نثار کھوڑو بیان دینے میں احتیاط سے کام لیں، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کے بیان پرترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نثارکھوڑوکےالزامات کی سخت الفاظ میں تردید کرتاہے.

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کیخلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی کرتا ہے ،این اے205 گھوٹکی ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کیا گیا،نثارکھوڑوکو ایسے بیانات دینے میں احتیاط سےکام لینا چاہیے .

    واضح رہے کہ نثارکھوڑونے بیان دیا تھا کہ الیکشن کمیشن نےوزیراعظم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس بھیوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کےشیڈول کےاعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دورہ قوانین کی خلاف ورزی ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکوڈ آف کنڈکٹ پیرا17کی خلاف ورزی کی،وزیراعظم اس پر سات دن کے اندر جواب داخل کریں،ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان نے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالباری پتافی کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا.

  • عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کا ایجنڈہ کیا ہو گا؟ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتا دیا

    عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کا ایجنڈہ کیا ہو گا؟ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتا دیا

    پاکستان نے حریت رہنماوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں چالیس کشمیریوں کو شہید کیا، بے گناہ کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز کے دوران شہید کیا گیا ،دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے،مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت سزائیں دی جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف وزری کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے،پاکستان کشمیری مسلمانوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم 22جولائی کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے، امریکی صدر سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی جائے گی ،عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کاایجنڈا سفارتی سطح پرطے کیا جارہا ہے.

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کے حوالے سے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان ایک نتیجہ خیز افغان ڈائیلاگ کا خواہاں ہے،

  • گھریلو تشدد،قانون میں تبدیلی کے لئے رائے طلب

    گھریلو تشدد،قانون میں تبدیلی کے لئے رائے طلب

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی ذیلی کمیٹی نے گھریلو تشدد کی روک تھام سے متعلق قوانین میں بہتری کے لیئے وزارت داخلہ سے بھی رائے طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بلوں پر غور کیا گیا، بل کے محرک رمیش کمار نے کہا کہ نادرا کی رپورٹ کے مطابق ہمارے 3.8 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جو نشستیں بڑھائی جائیں تو وہ الیکشن کے عمل کے ذریعے ہونی چاہیئں،الیکشن کمیشن ہمارے حلقے بنا کر دے،اس وقت جو مخصوص نشستیں ہیں وہ کمیونٹی سے زیادہ پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں،

    بل کے محرک نوید عامر جیوا نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت ہے،2002 میں جنرل نشستوں کو بڑھایا گیا ،جبکہ اقلیتوں کی نشستیں دس کی دس ہی ہیں ،اقلیتوں کی آبادی میں 277 فیصد اضافہ ہوا ہے،خواتین کی مخصوص نشستوں کو 20 سے بڑھا کر 60 کر دیا گیا،چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔رکن کمیٹی عالیہ کامران نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے نشستیں بڑھنی چاہیئے ،لیکن منتخب ہو کر آنا چاہیئے ،یہ اپنے علاقے میں کام کر کے آئیں،جب تک جماعتیں اپنے اندر جہموریت نہیں لائیں گی معاملہ حل نہیں ہو گا، میں دوہرے ووٹ کے خلاف ہوں،

    رکن کمیٹی لال چند نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری دس نشستیں ہیں ،آبادی بڑھ گئی ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بھی بڑھ گئی،میں دونوں بلوں کی حمایت کرتا ہوں،وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ بل دو تہائی اکثریت سے پاس ہونا ہے اس لیئے اتفاق رائے ہونا ضروری ہے،رمیش کمار نے کہا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں چاہیئں ،خصوصی نشستوں پر انتخاب کرانا چاہیئے،دیگر پارٹیوں کے لوگ بھی اس بل پر متفق ہیں۔اجلاس میں گھریلو تشدد اورڈومیسٹک لیبر کی روک تھام سے متعلق قوانین میں بہتری کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، کمیٹی نے معاملے پر وزارت داخلہ کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

    محمد اویس

  • رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے، شہر یار آفریدی کا انکشاف

    رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے، شہر یار آفریدی کا انکشاف

    وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے ،جب ایوانوں میں بیٹھنے والے خود ہی ایسا کاروبار کریں گے تو پھر قوم کی عزت کا جنازہ نکلے گا.

    جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب،طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ عوام کے ووٹ لینے والے پی پی اور مسلم لیگ ن جو رانا ثناء اللہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ 1200 افراد جو منشیات کے کیسوں میں جیلوں‌ میں بند ہیں ان کے بارے مٰیں کیوں خاموش ہیں.

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    شہر یار آفریدی کے ہمراہ ڈی جی اے این ایف بھی موجود تھے.

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم گواہ ہیں ،تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے، رانا ثنا ء اللہ کا تعلق بین الاقوامی ریکٹ سے ہے، فیصل آباد میں ایک بندہ گرفتار ہوا تھا،جس کے بعد ہم نے کام کیا، تین ہفتے رانا ثناء اللہ کی گاڑی اور اس کی موومنٹ کو چیک کیا گیا اس کی فوٹیجز ہمارے پاس موجود ہیں. گاڑی کی موومنٹ ، نمبر پلیٹ سب پیش کیا جائے گا، تین بار روکا گیا لیکن وہ نہیں رکے، تمام چیزیں عدالت میں پیش کی جائیں گی. لوگ کہتے ہیں کہ ریمانڈ کیوں نہیں لیا؟ ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے، 15کلو ہیروئن نہیں،ملکی سالمیت کا سوال ہے ،

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    وزیر ممکت کا مزید کہنا تھا کہ بڑے لوگوں کو ناکوں پر نہیں روکا جاتا وہ آسانی سے موو کرتے ہیں، مہینے مٰیں 15 کلو ہیروئن جس کی مالیت پندرہ سولہ کروڑ ہے اس کی سمگل کریں، یہ لاہور اور اس سے باہر جانی تھی، عالمی سطح پر ہم مشکل حالات کا شکار ہیں، کیا ماضی کی حکومتوں نے اس چیز کو پروموٹ کیا،اب کوئی بھی قانون سے نہیں بچے گا ہم نے بڑے لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالنا ہے .

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    اے این ایف کے ڈی جی عارف ملک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس بہت زیادہ منشیات پکڑی، پاکستان میں ہم افغانستان سے آنے والی منشیات کو روک رہے ہیں ، ہم نے کافی ملزموں کو گرفتار کیا اور عدالت نے انہیں سزائیں دیں، ہم نے ثبوت کے ساتھ بندے کو پکڑا،رواں سال 100میٹرک ٹن سے زائدمنشیات پکڑی ،

    عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ سکولوں میں پھیل رہی ہے ،ہمیں بڑے بڑے فیصلے کرنے ہیں، نشہ بہت ساری برائیوں کو جنم دیتا ہے، اے این ایف نے منیشات کے خلاف ملک بھر میں پروگرام کئے، میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی ڈرگ کے خلاف آواز اٹھائی، ہم میڈیا کی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے،

    شہر یار آفریدی نے کہا کہ قوم کو بتانا ہے کہ اے این ایف کی مثال دیں ،پاکستان میں 29 پولیس سٹیشن ہیں اور 3 ہزار کی تقریبا افرادی قوت ہے ،بارڈر پر نظر رکھی ہوئی ہے تا کہ افغانستان سے منشیات کی سپلائی نہ ہو، ملک کے اندر سے بھی مشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں، انٹرنیشنل طور پر بھی منشیات کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں.

    شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں، صرف ان لوگوں‌کو پکڑ کر پیش کیا جائے جو پلوں کے نیچے بیٹھے ہیں ؟ اب بڑوں پر ہاتھ ڈالا گیا، ہم نے اللہ کو جان دینی ہے، بڑے مگر مچھوں کو پکڑا جائے گا، ہماری صفوں میں کوئی بھی ایسا ہو گا تو اس کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا.

     

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کتنا قرض دے رہا ہے؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کتنا قرض دے رہا ہے؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کا مقصد بنیادی طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا تھا، جو ٹیکس ادائیگیاں‌ ہوئیں وہ 70 ارب کی ہیں. ایشیائی ترقیاتی بینک 3.2ارب ڈالرپاکستان کو اضافی دینے کا سوچ رہا ہے ، آئی ایم ایف کا چھ ارب کا پیکج ہے ،ہر سال دو ارب ملیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک ایک مشکل صورتحال میں ہے، دوسرے ممالک نے بھی پاکستان کیلیے فنڈز ریلیز کرنا کا سلسلہ شروع کردیے ہیں،آئی ایم ایف کے پیکج سے معیشت میں استحکا م آئے گا،آئی ایم ایف نے 6ارب ڈالر کی منظوری دی ہے.

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ پاکستان میں معیشت کا پہیہ چلے اور بے روزگاری کوختم کیا جا سکے،یہاں پر ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکے، 31 ہزار ارب کا قرض اس حکومت کو ورثے میں ملا.

    انہوں نے کہا کہ 300 سے کم یونٹ والوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا،تین سو یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنے والوں پر جو بوجھ آئیگا وہ حکومت دےگی، آئی ایم ایف پروگرام میں جا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں ایسا پلیٹ فارم جو آمدنی میں شرح میں اضافہ کو آگے بڑھائے.

    مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے بزنس سیکٹر کو بجلی میں سبسڈی دی، امپورٹ پر ٹیکس نہیں بڑھایا ،ہم نے بزنس سیکٹر کو اس بجٹ میں مراعات دی ہیں ،قرضہ واپس کرنے کےلیے کئی فیصلے کیے گئے ہیں

    مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امیروں سے ٹیکس لینا اور غریبوں کا دفا ع کرنا ہے ،قرضے واپس کرنے کےلیے حکومت کو محنت کرنی ہوگی ،آئی ایم ایف کے کسی بورڈ رکن نے امداد دینے کی مخالفت نہیں کی،

  • انسپکٹر دولہا نے بائیس لاکھ لے لئے لیکن بارات نہ لے کر گیا، مقدمہ درج

    انسپکٹر دولہا نے بائیس لاکھ لے لئے لیکن بارات نہ لے کر گیا، مقدمہ درج

    سپپولیس اہلکار نے شادی کے لئے 22 لاکھ روپے جہیز کے نام پر لے لیے، گاڑی کا بھی مطالبہ کر دیا لیکن بارات والے دن دلہن انتطار کرتی رہی ، دولہا میاں نہ پہنچے، واقعہ کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دتیا کے ایک پولیس اہلکار نے دوسرے ضلع مرینا میں ایک خاتون سے شادی کے معاملے میں 22 لاکھ روپے جہیز کے طور پر لئے ، بعد ازاں لڑکی والوں سے گاڑی کا مطالبہ بھی کیا. لڑکی والوں نے کہا کہ بائیس لاکھ جہیز کے دے دئیے اب گاڑی شادی کے بعد دے دیں گے.

    دس جون کو شادی والے دن دلہن اور اس کے رشتے دار انتظار کرتے رہے لیکن دولہا نہ پہنچا، جس پر دلہن کے والدین تھانے پہنچ گئے. لڑکی کے والد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رام نواس تیواری نے اپنی بیٹی پرینکا کی شادی دیوی سنگھ پورا کے رہائشی بھاسکر شرما کے ساتھ طے کی. بھاسکر شرما جو پولیس اہلکار ہے اس نے بائیس لاکھ کی‌ ڈیمانڈ کی وہ دے دئیے ، پھر اس نے لڑکی کے بھائی سے گاڑی کا مطالبہ کیا جو بعد مٰں دینے کا کہا گیا، اس کے بعد شادی طے ہوئی لیکن انپسکٹر دولہا بارات لے کر نہیں آیا.

    لڑکی کے والد کی جانب سے درخواست کے بیس دن بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .