Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کشمیر کے حق میں ٹویٹ، رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہوا بند

    کشمیر کے حق میں ٹویٹ، رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہوا بند

    سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بند ہونے پر کہا کہ ٹویٹرانتظامیہ کیطرف سےمیرا دفتری اکاؤنٹ معطل کرنےکا اقدام قابل مذمت ہے ،ٹویٹر انتظامیہ فوری طورپرمیرا دفتری اکاؤنٹ بحال کرے ،ٹویٹرانتظامیہ ظالم کی بجائے مظلوم کا ساتھ دے،

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت ومودی مظالم کیخلاف ہمیشہ آوازبلندکی،ہرفورم پربھارتی جارحیت ومودی مظالم کوبے نقاب کرتےرہیں گے،مودی نہتے کشمیریوں پرظلم وبربریت کی انتہا کررہاہے، بھارتی قابض افواج کیلئےانسانی اقدارکوئی معانی نہیں رکھتے.

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

  • ایف اے ٹی ایف،بھارتی سازشیں ناکام ہوئیں تو پروپیگنڈہ شروع کر دیا

    ایف اے ٹی ایف،بھارتی سازشیں ناکام ہوئیں تو پروپیگنڈہ شروع کر دیا

    ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہونے کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، بھارتی سازشیں ہوئیں ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور فورم ایشیا پیسفگ گروپ کے پاس کسی ملک کوبلیک لسٹ کرنے کااختیارنہیں ،بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اوربدنیتی پرمبنی پاکستان مخالف ایجنڈے کاحصہ ہیں ،بھارت نے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ میں ڈاوَن گریڈ کرانے کے لیےایڑی چوٹی کا زور لگایا،بھارت کوششوں کے باوجود ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے میں ناکام رہا،بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس اجلاس میں تمام ممالک نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے اور دیگر اہداف کے حوالہ سے تمام اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کو تمام اہداف کا جائزہ پیش کیا۔ وفد نے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

    پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی بھارت کی لابی کو منہ کی کھانا پڑی اور بھارت کے تمام عزائم ناکام ہو گئے، تمام ایشیا پیسیفک گروپ ممالک نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کر دی۔اورپاکستان کی تجزیاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

  • سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

    سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے فیصل واوڈا اور چیئرمین واپڈا کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جب مسائل کےحل کیلیے قدم اٹھائےگی ،ساتھ دیں گے،اگر ہم اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے تو مسائل بہتر حل ہوسکیں گے،وفاق سندھ حکومت کو ساتھ ملاکر کام کرے تو اچھا کام ہوسکتا ہے ،دیگر وفاقی وزرا کو بھی پیغام ہے کہ ہم مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہیں،

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں سے فاصلے کم کرنےکی ہدایت کی ہے،وزیراعظم پورے پاکستان کےوزیراعظم ہیں صرف تین صوبوں کےنہیں،سندھ حکومت کی وزیراعظم سے ملاقات سو فیصد ہونی چاہیے. وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوگی،  وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

     

    اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

  • فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے مل کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کوشش کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مل کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کوشش کررہے ہیں ،صوبےکی ترقی اورملک کی ترقی میں کوئی تعصب نہیں ہونا چاہئے ،بجٹ منظور کرالیا ہے ،پروجیکٹ کی فیزیبلٹی اسٹڈی دس گیارہ ماہ میں ہوجائے گی ،عمران خان کوکریڈیٹ نہیں چاہئےانہیں مسائل حل کرنےہیں ،وزیراعلیٰ سندھ نے کھلے دل سے کہا جو چاہیے ہوگا سندھ حکومت دے گی،وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اگر پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلیے بجٹ کم پڑا تو آپ سے مانگ لیں گے .

    اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

    سندھ کے صوبائی وزیرسہیل انور سیال نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے،یقین دہانی کرائی گئی ہے فزیبلٹی اسٹڈی میں سندھ حکومت کو آن بورڈ لیاجائےگا ،پانی سمیت تمام مسائل کے حل کےلیے وفاق کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو زرداری نےکہاہے کہ پاکستان کی بہتری کیلیے وفاق کا ساتھ دیں گے،

  • ترجمان حاضر ہوں،وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

    ترجمان حاضر ہوں،وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں کشمیر سے متعلق حکومتی بیانیہ پر بات ہوگی ،اجلاس میں وزیراعظم موجودہ صورتحال پرپارٹی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا.

    نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم لا رہے ہیں خصوصی پروگرام

     

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

     

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

  • چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے سمن جاری کرنیکا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے سمن جاری کرنیکا فیصلہ

    آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کااجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی کےاراکین برہم ہو گئے، کمیٹی رکن اقبال محمد علی نے چیئرمین پی سی بی کی عدم شرکت پر احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا، اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی آج اجلاس میں کیوں نہیں آئے، کمیٹی اراکین اگرکراچی اورکوئٹہ سےآسکتے ہیں تو چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کیوں نہیں، من پسند لوگوں کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کرنے کیلیےنیاآئین لایا گیا، پی سی بی کانیا آئین جمہوری ہے یا آمرانہ ؟کون بتائے گا،

    کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ سبحان احمد کو قربانی کا بکرا بنانے کیلیے کمیٹی اجلاس میں بھیج دیا جاتا ہے، یہ سب اراکین کی توہین ہےکہ چیئرمین پی سی بی نےقائمہ کمیٹی کواہمیت نہیں دی ،قائمہ کمیٹی کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،

    قائمہ کمیٹی نے احسان مانی اور وسیم خان کی آیندہ اجلاس میں طلبی یقینی بنانے کیلیے سمن جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کو 23ستمبر کو قائمہ کمیٹی اجلاس میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،

    چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پارلیمنٹ سے بالا تر نہیں، احسان مانی اوروسیم خان 23ستمبر کواجلاس میں شرکت یقینی بنانےکیلیے سمن جاری کرینگے

  • کشمیرپرپاکستان اورچین کا موقف یکساں، چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات

    کشمیرپرپاکستان اورچین کا موقف یکساں، چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چین کے پاکستان میں سفیریوجینگ نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں کشمیرسمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی.

    اسلام آباد، کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ دفتر کے باہراحتجاج

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کشمیرپرپاکستان اورچین کا موقف یکساں ہے،بھارت کو کسی طورپرخطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے، کشمیرکی حیثیت کوتبدیل کرنےکےبھارتی فیصلےکی دنیامذمت کررہی ہے،پاکستان اورچین کے تعلقات تاریخ کی ہرآزمائش پرپورےاترے ہیں

    حریت کی اپیل، کشمیریوں کا آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثال دوست ہے،خطےمیں ہرقسم کی جارحیت،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان اورچین مقبوضہ کشمیرکےحوالے سے اپنےاصولی موقف پرقائم ہیں ،سی پیک کےتحت جاری منصوبوں پرکام میں مزیدتیزی لائی جائےگی،

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

  • اسلام آباد، کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ دفتر کے باہراحتجاج

    اسلام آباد، کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ دفتر کے باہراحتجاج

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا گیا ، احتجاجی مطاہرے کی قیادت حریت رہنما عبدالحمید لون نے کی، شرکاء کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے رہے.

    حریت کی اپیل، کشمیریوں کا آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ایک بڑے قتل عام کا منصوبہ بنا چکا ہے ،اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر فوراً مداخلت کرے،بھارت کی طرف سے370اور35اےکی منسوخی کشمیری عوام کے مفادات پرڈاکہ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ ،کرفیو ،پابندیوں ، گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں.

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

     

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

  • چودھری شجاعت حسین کی طبعیت اللہ کے فضل وکرم سے بہتر ہے، چودھری شافع کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    چودھری شجاعت حسین کی طبعیت اللہ کے فضل وکرم سے بہتر ہے، چودھری شافع کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں.

    باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابقہ وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی صحت کو لیکر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

    چودھری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد چودھری شجاعت حسین صاحب کی طبعیت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بہتر ہے۔ اس طرح کی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرا جائے۔ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں.

  • کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے لاہور کے صحافی چکوٹھی روانہ

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے لاہور کے صحافی چکوٹھی روانہ

    لاہورکے صحافی بازی لے گیا، کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے صحافیوں کا وفد چکوٹھی روانہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کی سربراہی میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم اور پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے صحافیوں کا قافلہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی سے چکوٹھی سیکٹر آزاد کشمیر راونہ ہو گیا،

    حریت کی اپیل، کشمیریوں کا آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان

    محمد آصف بٹ صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن اور سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ کی جانب کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پی یو جے اور پی ایف یو جے کی سربراہی میں جانے والے قافلے کا لاہور پریس کلب میں استقبال کیا گیا، ۔ قافلے کو گلدستے پیش کئے گے اور پھولوں کے ہار پہنا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ انداز میں قافلے روانہ کیا گیا ،سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری اور صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے دعائے خیر کے بعد صحافی بھائیوں کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چکوٹھی سیکٹر راونہ کیا۔

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری کا کہنا ہے کہ ہم پی، ایف، یو، جے اور پی یوجے کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور پریس کلب سے صحافیوں کا قافلہ آزاد کشمیر چکوٹھی سیکٹر بارڈر روانہ ہونے والے صحافی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

    پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدل فوج کی جانب سے ہمارے 23 صحافی بھائیوں کو شہید کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

    چکوٹھی جانے والے قافلے میں سینکڑوں صحافی شامل ہیں، روانگی کے موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے،

    ملک بھر سے صحافی 2 بجے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اکٹھے ہونگے جہاں مظفر آباد کنٹرول لائن کی طرف ریلی کی صورت میں روانہ ہونگے ۔ چکوٹھی کنٹرول لائن پر بھارت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔کشمیری بھائیوں اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔شہید کشمیری صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔