Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں ہے،ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پر شدید تحفظات ہیں ،حکومت پاکستان کا افغانستان میں امن ومفاہمت کے لئے موقف واضح ہے،افغانستان میں امن عمل افغانوں کے ذریعےاورافغانوں کے لئے ہونا چاہئے،

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جو بھارتی پاکستان میں پھنس گئےہیں وہ واہگہ سےواپس جاسکتے ہیں،دفتر خارجہ ان کی واپسی میں مدد کو تیار ہے،بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت رواں برس دستخط نہیں کیے ،اسی وجہ سے انہوں نے پاکستان کو ڈیٹا فراہم نہیں کیا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تمام آپشن زیر غور ہیں،بھارت ساری عمرمقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نہیں رکھ سکتا.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کب پاکستان آئیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسائے ملک میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے،پاکستان نے جلال آباد دھماکے کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کا مودی کوایوارڈ سےنوازنا ان کااندرونی معاملہ ہے،ہماری خواہش اورکوشش ہے کہ کرتار پورسرحد اپنے وقت پرکھل جائے،

    بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا، ترجمان دفترخارجہ

     

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت داعش کوکشمیرمیں کشمیریوں کےخلاف استعمال کر رہا ہے، داعش کاہیڈ کوارٹرزافغانستان میں ہے جہاں سے پاکستان پر حملے کیے جارہے ہیں،

  • چیئرمین سینیٹ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ سے متحدہ امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے دورہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین سینیٹ 25 سے28 اگست کوپارلیمانی وفدکے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

    کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، چیئرمین سینیٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں،تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلیے مربوط مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ایوان بالاکے سربراہ کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں

    حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس کشمیر کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے سے متعلق آئینی تبدیلی سے آگاہ کرنے کیلئے اہم پارلیمانی اداروں اور ممالک میں سینیٹ کے خصوصی وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ وفود امریکا ، روس ، بین الپارلیمانی یونین ، یورپین یونین اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی بھیجے جائیں گے.

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، کشمیر میں بھارتی فوج نے 38 ہزار مزید فوجی تعینات کر کے علاقہ بھر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہرنکلنے کی اجازت نہیں،بھارتی صدر نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بل پر دستخط کردئے ہین، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر واپس چلے گئے

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

  • جھنگ سے ن لیگ کا سابق رکن اسمبلی گرفتار

    جھنگ سے ن لیگ کا سابق رکن اسمبلی گرفتار

    مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار خان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق سابق رکن اسمبلی نے حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی اور ڈی پی او کے خلاف جلسہ میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے ،

    مریم نواز کیلئے ایک اور مشکل، شوہر پر بھی مقدمہ درج ہو گیا

    پولیس کے مطابق افتخار بلوچ کے گھر صبح کے وقت چھاپہ مارا گیا اور افتخار بلوچ کو چوکی سول لائنزکی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

    افتخار بلوچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز کو ’رانا ببلو‘ کہا تھا جس پر پولیس نے حراست میں لے لیا ،پولیس ذرائع کے مطابق سابق ن لیگی ایم پی اے کو 15 یوم کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

  • گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

    گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

    سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو اس ڈر سے نہیں پڑھاتے کہ کہیں وہ بھاگ نہ جائیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنےسےمتعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے لڑکی کو دارالامان بھیجنے اور لڑکے کوبھی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا

    پسند کی شادی پرمیاں بیوی قتل، سمن آباد میں مقدمہ درج

    عدالت نے دوران سماعت لڑکی کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی بیٹی کو کیوں نہیں پڑھایا؟آپ سمجھتے ہیں کہ لڑکی پڑھےگی تو بھاگ جائیگی؟

    جسٹس صلاح الدین کا کہنا تھا کہ زیادہ کیسز ایسےآتے ہیں جہاں لڑکا لڑکی پڑھے لکھے نہیں ہوتے،ہم اپنی بیٹیوں کو اس ڈر سے نہیں پڑھاتے کہ کہیں وہ بھاگ نہ جائیں،اپنی بیٹیوں کو پڑھاؤ یہ نوکرانی نہیں کہ ساری عمر آپ کو کھلائیں پلائیں.

  • کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے ،پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ،ہماری خواہش اورکوشش ہے کہ کرتار پورسرحد اپنے وقت پرکھل جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتوجہ دے،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کب پاکستان آئیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سمیت ابلاغ کے تمام ذرائع بند ہیں ،مقبوضہ کشمیر کو تاریخ کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیواوربلیک آؤٹ کا 19واں دن ہے، بھارت نے 20 اگست کو ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بلااشتعال بھارتی فائرنگ سےایک شہری شہید ہوا،

    ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو 4 بارطلب کیاگیا ،بھارتی جارحیت سےخطے کےامن کو خطرات لاحق ہیں،مقبوضہ کشمیر میں حال ہی میں چارکشمیریوں شہید کردیا گیا، مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لےرہا ہے عالمی برادری نوٹس لے،دنیا کشمیریوں کی جسمانی اور ذہنی اذیت کا اندازہ نہیں لگا سکتی، امریکی صدر ٹرمپ کے رابطے مسئلہ کشمیر کےحوالے سے ان کی دلچسپی کے عکاس ہیں، وزیراعظم کی صدرٹرمپ سےصورتحال پر 2باربات ہوئی، 9لاکھ سے زائدبھارتی افواج کشمیرمیں مظالم میں مصروف ہیں،کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے،

    بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا، ترجمان دفترخارجہ

    ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسائے ملک میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے،پاکستان نے جلال آباد دھماکے کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کا مودی کوایوارڈ سےنوازنا ان کااندرونی معاملہ ہے،ہماری خواہش اورکوشش ہے کہ کرتار پورسرحد اپنے وقت پرکھل جائے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ نےمختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے کیے ،شاہ محمود قریشی نے انہیں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراعتماد میں لیا ،عالمی رہنماؤں سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کا کہا گیا، مقبوضہ جموں وکشمیرپرپاکستان کا موقف اصولی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،

  • نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

    سپریم کورٹ میں سرگودھا کے رہائشی نصراللہ کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتنے لوگ جھوٹے گواہوں کی وجہ سےتکلیف اورمصیبت برداشت کرتے ہیں،

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت جھوٹی گواہی کے حوالے سے چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب سےکارروائی شروع ہوئی ہے تو جھوٹے گواہان بھاگنا شروع ہوگئے ہیں،گواہ جھوٹ بولتے ہیں تو قانون کا بھی تو سامنا کریں،1951کے بعد جب سے چیف جسٹس کا جھوٹی گواہی سے متعلق فیصلہ آیامعاملہ خراب ہوا،

    چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے لکھ دیاگواہ کوجھوٹ بولنے دیں ہم سچ اورجھوٹ کا خود پتہ لگالیں گے ،نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، کتنےلوگ جھوٹےگواہوں کی وجہ سےتکلیف اورمصیبت برداشت کرتےہیں،

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    جسٹس قاضی محمد آمین نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ جھوٹ کو سچ سےمت ملاؤ، چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ گواہ اللہ کا نام لے کر جھوٹ بول دیتے ہیں،عدالت نےہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے محمد ممتازکوبری کردیا ،ٹرائل کورٹ نے محمد ممتاز کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی ،ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا،

    عمر قید کی سزا کتنی ہو گی، سپریم کورٹ میں مدت کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل

  • حافظ محمد سعید کے خلاف مقدمات، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت

    حافظ محمد سعید کے خلاف مقدمات، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے اعتراضی درخواست سماعت پر سماعت ہوئی،

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست پر آفس اعتراض دور کر نے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے درخواست کے ساتھ مساجد کی تصاویرہٹا نے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ایسے میں درخواست قابل سماعت ہو گی ۔

    آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے ساتھ مساجد کی تصاویر لف کرنے پر اعتراض لگا دیا تھا . درخواستگزار کی طرف سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ پیش ہوئے.

    حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں‌ ہوئی توسیع

    واضح رہے کہ درخواست جماعت الدعوہ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کے سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے حافظ محمد سعید سمیت 65 رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے،انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے، حافظ سعید ریاست کے خلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حافظ سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائیں۔

     

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

  • پی آئی اے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کی ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کی ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی لندن سے لاہور کی پرواز پی کے 758 کو ہنگامی طور پر ماسکو میں لینڈ کرایا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں سوار مسافر شہناز اختر اطالوی شہری کو دوران پرواز دل کے عارضے کی شکایت پیدا ہوئی۔ پی آئی اے کے عملے نے شہناز اختر کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کیپٹن خالد انور نے طیارے میں موجود ڈاکٹروں سے مدد طلب کی۔ تینوں ڈاکٹروں کی متفقہ رائے پر کیپٹن خالد انور نے نہایت مہارت سے طیارے کو نزدیکی ایئر پورٹ ماسکو میں اتارا۔ کیپٹن خالد انور کے ماسکو ائیر پورٹ پر فوری اور موثر رابطے کے باعث مسافر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی کا پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کا اچانک دورہ

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ماسکو میں دو گھنٹے کے وقفے کے بعد طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 15۔4 پر ماسکو سے لاہور کے لئے روانہ ہوا۔ ماسکو سے روانگی پر مسافر کی طبیعت سنبھلنے اور خطرے سے مکمل طور پر باہر ہونے کی اطمینان بخش اطلاعات موصول ہوئیں ۔ مسافر کے گھر والوں کو لاہور میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک اور ڈرایکٹر فلائیٹ آپریشنز کیپٹن عزیر خان نے کیپٹن خالد انور اور پرواز کے عملے کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • مریم نواز کیلئے ایک اور مشکل، شوہر پر بھی مقدمہ درج ہو گیا

    مریم نواز کیلئے ایک اور مشکل، شوہر پر بھی مقدمہ درج ہو گیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن ر صفدر نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی، مریم صفدر کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے ڈنڈا چھین کر کارکنوں کو چھڑوا لیا تھا .

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر بھی ن لیگی رہنماؤں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر پولیس کی جانب سے 8 نامزد،150 سے زائد ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ،مقدمے میں عظمیٰ بخاری،توصیف شاہ اور دیگرکارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے.

    مقدمےمیں پولیس پرپتھراؤ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ملزمان نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ن لیگی رہنماؤں ،کارکنوں کیخلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا.

     

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

  • پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    سابق صدر پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نےسماعت کی ،وزارت قانون نے14ارکان پرمشتمل وکلاپینل کےنام عدالت میں جمع کرادیئے ،عدالت نے مشرف کے دفاع کیلئے وکلا کی فہرست مانگی تھی

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    جسٹس طاہرہ صفدر نے کہا کہ فہرست میں سےکسی ایک نام کا انتخاب عدالت کرےگی، سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ فہرست میں شامل کسی نام پراعتراض نہیں،ملزم کیلئے وکیل مقررکرناعدالت کی صوابدید ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آج ہی مشرف کےدفاع اور342کےبیان کیلئےوکیل مقررکرینگے،عدالت نے رضا بشیر کو وکیل مقرر کر دیا ،پرویزمشرف کا دفاع کرنے کیلیے رضا بشیرکو وزارت قانون اخراجات ادا کرے گی

    پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا

    عدالت نے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی

    پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.