Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، بھارتی سازشیں ہوئیں ناکام

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، بھارتی سازشیں ہوئیں ناکام

    ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروہ میں پاکستان کو کامیابی مل گئی، بھارت کے تمام مذموم عزائم ناکام ہو گئے

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس اجلاس میں تمام ممالک نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے اور دیگر اہداف کے حوالہ سے تمام اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کو تمام اہداف کا جائزہ پیش کیا۔ وفد نے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

    67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی بھارت کی لابی کو منہ کی کھانا پڑی اور بھارت کے تمام عزائم ناکام ہو گئے، تمام ایشیا پیسیفک گروپ ممالک نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کر دی۔اورپاکستان کی تجزیاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، سیکرٹری وزارت خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلمان خان، جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)سے میجر جنرل نعمان ذکریا، چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان ،گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن، ممبر کسٹمز جواد اویس آغا، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان، بریگیڈیئر عمر نسیم جی ایچ کیو اور کرنل سلمان راشد جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑ چکی ،شاہ محمود قریشی

    مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑ چکی ،شاہ محمود قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم نے بھی اس کی تصدیق کردی ،عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سےمتعلق الرٹ جاری کیاہے،

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہورہا ہے ،یہ تنظیم تمام صورتحال اور علامات دیکھ کر الرٹ جاری کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے کہ جینو سائیڈ واچ کوالرٹ جاری کرناپڑا،

    آرمی چیف سے مدارس کے طلبا و طالبات کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات سے تنگ کشمیری گھروں سے نکلیں گے تو بھارتی فوج گولیاں چلائے گی،جہاں کرفیو ہو،ادویات نہ مل رہی ہوں،کھانا نہ مل رہا ہووہاں عوام باہر نکلنے پر مجبورہوجاتے ہیں،

    واضح رہے کہ امریکی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے کشمیر پررپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1989سے 2006 تک 50 ہزار کشمیری مارے گئے،اقوام متحدہ اور رکن ممالک بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکے،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کی جماعت بی جے پی کا نظریہ ہندوتوا اس کی واضح علامت ہے،بھارتی کی قابض انتظامیہ کی جانب سے جابرانہ فوجی آمریت ایک اور علامت ہے،بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیر میں 2016سے اب تک70ہزار سے زائد کشمیر شہید کیے ،

  • شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے سلمان شہباز کے لئے بڑی پریشانی، جائیداد قرق کرنے کے لئے تاریخ مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے کی جائیداد قرق کے لئے احتساب عدالت نے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سلمان شہباز بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے ،نیب نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز ملک سے فرار ہو چکے ہیں، عدالت نے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی

    واضح رہے کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

  • مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر نیو یارک میں بھر پور احتجاج کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں مودی کی شرکت کے موقع پر احتجاج کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ امریکہ میں تاریخ ساز احتجاج کیا جائے اورکشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا جائے

    وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کے سفیر بن کر ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم برائےبین الاقوامی شعبہ جات کوتیاری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ امریکہ میں مودی کی آمد پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے،

    وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف نیویارک میں بھارتی مظالم کے خلاف عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے اور جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاری کرے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکاربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے،سفاک مودی سرکارکشمیریوں پرمظالم کے پہاڑتوڑرہی ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں مودی حکومت کے پاس کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز نہیں، بھارتی حکومت کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کو ہر سطح پر بے نقاب کروں گا۔

    واضح رہے کہ بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں. بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

    واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے آخری کارڈ کھیل دیا ہے، میں سمجھتا ہون یہ مودی اور بی جے پی کو بہت مہنگا پڑے گا، کشمیر پر بات کرنا مشکل تھا میں نے او آئی سی میں بات کی، امریکی‌صدر سے بات کی، اب لوگوں کو کشمیر کا اندازہ ہو گا، دنیا کی نظر اب کشمیر اور پاکستان پرہے، ہم اس کو مزید کیسے انٹرنیشنلائز کرتے ہیں، میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی دنیا میں آواز اٹھانے والا ایمبسڈر بنوں گا.

  • ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی کا چیئرمین وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کو بنایا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، سیکرٹری وزارت خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلمان خان، جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)سے میجر جنرل نعمان ذکریا، چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان ،گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن، ممبر کسٹمز جواد اویس آغا، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان، بریگیڈیئر عمر نسیم جی ایچ کیو اور کرنل سلمان راشد جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔ ایک انتہائی اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے 1دسمبر 2019 تک ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کروا کر کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے.

    قبل ازیں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بڑ ی کامیابی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اپنی تیسری کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں پاکستان کے اقدام کو سراہا گیا ہے..بھارت کی تمام مذموم حرکتیں ناکام ہو گئی ہین

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

  • 67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    پاکستانی نوجوان سے دوستی، فلپائنی خاتون شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہونے والی دوستی کے بعد فلپائنی خاتون پاکستان پہنچ گئی، پنجاب کے شہر لیہ کے جوان سے فلپائنی خاتون شادی کر رہی ہے ، 67 سالہ فلپائنی خاتون نے ضلع لیہ کے علاقہ پیر جگی کے رہائشی 24 سالہ شہروز سے فیس بک پر دوستی کی بعد ازاں شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی .

    لیہ کے رہائشی دلہا شہروز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کر لیں گے، اس کی ہونے والی فلپائنی بیگم کو اردو نہیں آتی تاہم وہ انگریزی میں بات کر سکتی ہے، دلہا کا کہنا ہے کہ فلپائنی خاتون پہلے اسلام قبول کرے گی، اس کے بعد شادی ہو گی

  • آئیوری کوسٹ کا کشمیر پر سیکورٹی کونسل میں پاکستان کا ساتھ دینے کا عندیہ

    آئیوری کوسٹ کا کشمیر پر سیکورٹی کونسل میں پاکستان کا ساتھ دینے کا عندیہ

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے آئیوری کوسٹ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے آئیوری کوسٹ کے ہم منصب سے رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے دوران مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان آئیوری کوسٹ کومغربی افریقہ کااہم ملک سمجھتاہے، وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یکطرفہ بھارتی اقدامات کےبعد نیا انسانی المیہ ہوتا دکھائی دے رہاہے، آئیوری کوسٹ انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام کیلئےکرداراداکرے،

    آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرنظررکھےہوئےہیں،وزیرخارجہ آئیوری کوسٹ نے سیکیورٹی کونسل میں تعاون کاعندیہ دیا

  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ. وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی ہے

    وفاقی کابینہ اجلاس ختم، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں وزارت کے منصوبوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بھی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا

    سعودی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان کو فون،کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی اہم سرکاری عمارات اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے اور بروئے کار لانے کے حوالہ سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خبیرپختونخوا محمود خان، وزیرِ سیاحت عاطف خان، چیف سیکرٹری کے پی محمد سلیم، سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    وزیرِاعظم کو پانچ اہم سرکاری عمارات بشمول گورنر ہاؤس، کرناک ہاؤس، وزیرِاعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس کو عوام کیلئے دستیابی کے حوالہ سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں واقع 49 ریسٹ ہاؤسز ستمبرسے عوام کو دستیاب ہوں گے۔ صوبے کے دیگر 169 ریسٹ ہاؤسز کے انتظام کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی .

     

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

  • پاکستان کی ترقی کے لئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا، وفاقی وزیر داخلہ

    پاکستان کی ترقی کے لئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نے بھاری مالی و جانی نقصان برداشت کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نینشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔

    کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

     

    وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے میں بڑی مدد ملی ہے،پاکستان کی ترقی اوربہتری کے لئے ہرشخص کواپنا انفرادی کردارادا کرناہوگا ۔

    ورکشاپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ،پولیس ، اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی .

  • مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے کس نے دئیے؟ وسیم اختر بھی میدان میں آ گئے

    مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے کس نے دئیے؟ وسیم اختر بھی میدان میں آ گئے

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے ایم کیو ایم نے دیئے

    جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفنرس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے ایم کیو ایم نے دیئے ،ایک جھوٹے آدمی کا کیا جواب دوں ،مصطفیٰ کمال جب آئے تھے ان کے پاس گھر تک نہیں تھا .

    نیب پر تنقید مصطفیٰ کمال کو مہنگی پڑی ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    وسیم اختر نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال درجہ چہارم کا لیب اٹنڈنٹ تھا،متحدہ بانی نے مصطفیٰ کمال کو گھر دیاتھا ،مصطفیٰ کمال لوگوں کو ڈرا دھمکا کرکام کرواتا تھا،مصطفیٰ کمال کو جواب دینے کا دل نہیں لیکن ٹھیک کرنا پڑے گا،مصطفیٰ کمال نے الیکشن کمیشن سے جھوٹ بول کرالیکشن لڑا،مصطفیٰ کمال کراچی سے بھاگ کردبئی گیا،

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، آرمی چیف سرحدوں کے دورے کی طرح کراچی کا دورہ بھی کریں ،کراچی کو خصوصی درجہ دیا جائے، ہم ملک کے خلاف کام نہیں کر رہے پھر بھی کراچی والوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے