Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ملتان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دو دہشت گرفتار

    پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بارودی مواد، دو دستی بم، اسلحہ سمیت دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں. سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ سیکورٹی ادارے تھے، بروقت گرفتاری سے شہر کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سی ٹی ڈی نے ملتان سے تین دہشت گرد گرفتار کئے تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا.

  • بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو ایمنسٹی سکیم میں حصہ لیں. عظیم قوم بدلنے کے لئے خود کو بدلنا پڑے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، عوام سے لیا ہوا آدھا ٹیکس قرض کی قسط میں چلا جاتا ہے، حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی سکیم میں سب شرکت کریں،30 جون تک اپنے اثاثے ،بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں،اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں،4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون کے بعدآپ کواثاثے ظاہرکرنے کاپھرموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں،وزیراعظم نے کہا کہ اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی سکیم میں سب حصہ لیں،ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا،وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پیر کرکھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں .

    واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اس سکیم کی منظوری کے لئے دستخط کر دئیے ہیں. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں

  • مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈرامے بندکریں،اگرزیادتی ہوئی ہے تومیرے ساتھ دوبارہ الیکشن لڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانادھرنا دیں لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کونقصان پہنچائےگا توبراحال ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کووارننگ دیتاہوں،غریبوں کےبچوں کواستعمال نہ کریں ،مولانانےاگرغریبوں کےبچوں کواستعمال کیا تومیں فضل الرحمان کا گریبان پکڑوں گا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نواز شریف اورزرداری سے پیسے لےکرجلسے کرتا ہے ، علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ احتساب کاعوام سےوعدہ کیاتھاجونبھارہےہیں،اگرزرداری کےپاس پیسےنہیں ہےتوعدالت کوبتادیں چھولےاوردہی بھلے والے کے اکاوَنٹ سے2،2ارب روپےنکلےہیں،آصف زرداری کامستقبل نوازشریف جیساہے.

  • ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، وکلاء کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، وکلاء کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس کے حوالہ سے سپریم کورٹ بار کونسل نے احتجاج کا اعلان کیا، اپوزیشن جماعتیں بھی احتجاج کرتی نظر آئیں لیکن اب حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے. پنجاب بار کونسل وکلاء ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالہ سے کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکلاء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام وکلا تنظیموں کا نمائندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، پنجاب بارکونسل وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت سےپہلے ہی احتجاج کی کالیں سمجھ سےبالاترہیں،جسٹس قاضی کیخلاف ریفرنس میں الزامات سےسب آگاہ ہیں،جج پرالزامات درست نہیں ہونگےتوریفرنس خودختم ہوجائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 209کےتحت سپریم جوڈیشل کونسل میں کسی بھی جج کااحتساب ہوسکتا ہے،آئین ججزکےاحتساب کافورم مہیاکرتاہے ،وکلاء رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہمیں شخصیت کونہیں بلکہ اداروں کودیکھناہے، ہمارامقصد بےلاگ احتساب ہے. پنجاب بار کونسل کے سابق ممبر رائے بشیر احمد کھرل نے کہا کہ وکلاء کا احتساب ہوتا ہے، سزائیں بھی ہوتی ہیں،22 کروڑ عوام کو سپریم کورٹ سے انصاف ملتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں جرنیلوں کااحتساب ہوااوران کوسزاملی، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے.

     

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

     

     

    حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہو گی،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آف پاکستان نے 14جون کے دن کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت امان اللہ کنرانی نے کی ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے یکجہتی کے طور پر منا یا جائے گا ۔ممبر پنجاب بار کونسل قوسین فیصل مفتی نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں بھر پور ساتھ دیں ،وکلاء اتحاد زندہ باد حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس کی مذمت کرتا ہے. یہ عدلیہ کی‌آزادی پر حملہ ہے.14 جون کو وکلاء برادری ملک بھر میں ججز کے ساتھ یکجہتی کرے گی .

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    قبائلی اضلاع کےامیدواروں نےالیکشن التوا کامطالبہ مسترد کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیدوار پی کے 113 جنوبی وزیرستان سمیع اللہ نے کہا کہ ہم نےقبائلی اضلاع میں انتخابی مہم شروع کی ہے،انتخابات ملتوی کرنےکی کسی کوشش کوقبول نہیں کرسکتے، جماعت اسلامی کے امیدوار اسداللہ نے کہا کہ کیا انتخابات میں 20دن تاخیرسےکیا قیام امن ممکن ہوجائےگا،پی ٹی آئی کوہارنظرآرہی ہےاس لیےتاخیری حربےاستعمال کیےجارہےہیں،امیدوار پی کے 111 نے کہا کہ آئین کےمطابق25جولائی تک ہرصورت انتخابات ہونےچاہییں،سیکیورٹی کابہانہ دھاندلی کی کوشش ہے،تاخیری حربے قبول نہیں.

    واضح رہے کہ پشاور کی صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

  • جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم 12 جون کو ایران کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے تہران میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں اقدام نہیں بلکہ نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہی. یورپی ممالک اورجوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایران کے اقتصادی روابط کو معمول پر لائیں۔ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ سوائے نقصان کے اور کچھ نہیں نکلا .انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی وزیراعظم اور جرمن وزیر‌خارجہ تہران کا دورہ کریں گے. ایران کے صدرحسن روحانی بشکیک اور دوشنبہ کا دورہ کریں گے اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اجمل خان وزیر میدان میں آ گئے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اجمل خان وزیر میدان میں آ گئے

    خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجمل خان وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں حالیہ دہشت گردی سمیت 6 وجوہات کی بنا پرانتخابات التوا کی درخواست کی گئی ہے. اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ دہشت گردی تشویش ناک ہے ،انتخابات کےالتواکا مقصدتمام امیدواروں کوپرامن ماحول اوریکساں میدان فراہم کرناہے، اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے جلد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ بھی کردیں گے ،پاکستان نے بارڈر پر نقل وحمل پر پوری توجہ مرکوز رکھی ہے، افغانستان بھی اقدامات اٹھائے .

    واضح رہے کہ پشاور کی صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

  • کمسن بچے پر تشدد کرنیوالے قاری کی ضمانت پر رہائی

    کمسن بچے پر تشدد کرنیوالے قاری کی ضمانت پر رہائی

    گوجرہ میں کمسن پرتشددکرنےوالے قاری کوضمانت پررہائی مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ کےبعدعلاقہ مجسٹریٹ نے قاری کی ضمانت منظورکی، پولیس کا کہنا ہے کہ تین ہفتے قبل قاری نے کمسن بچےپر سبق یاد نہ کرنےپر تشدد کیاتھا ،تشدداورنازیبا حرکات کی وڈیوپروزیراعلیٰ پنجاب کےنوٹس پرپولیس ایکشن میں آئی تھی، پولیس کے مطابق تشددکی وڈیووائرل ہونےپر بچےکےداداکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،قابل دست درازی جرم ہےعدالت چاہےتوجیل بھجوادےیارہاکردے، پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کےبعد ٹرائل ہوگافیصلہ عدالت کرےگی،

    واضح رہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے جس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس کا نام قاری مشتاق بتایا جاتا ہے. بچے پر تشدد کے الزام میں‌ قاری مشتاق کو حوالات میں‌ بند کیا گیا تھا. مذکورہ قاری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بچوں‌ کو تعلیم کے دوران تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اس واقعہ کے حوالہ سے ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں‌ قاری مشتاق کو بچے کے چہرے پر تھپڑ‌مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

  • ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا آج آسٹریلیا سے مقابلہ ہے، بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس موقع پر کہا کہ بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز ہیں ، سیکنڈاننگزمیں حریف پردباؤڈالنے کی کوشش کریں گے،ٹیم بیلنس ہےاس لیےکسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے .

    آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلی اور دونوں جیتی، آسٹریلوی ٹیم افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو ہرا چکی ہے۔ بھارت نے واحد میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

  • عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

    عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

    عید الفطر کی چھٹیوں میں پاکستانیوں نے خوب عید منائی،تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی حسین ترین وادیوں کا رخ کیا. اس عید پر صرف سوات میں دس لاکھ سے زیادہ سیاح پہنچے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی سینیروزیرسیاحت عاطف خان اوروزیربلدیات شہرام خان ترکئی نے گلیات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیاحتی سیزن کے لیے انتظامات کاجائزہ لیا اورمقامی افرادکی تجاویزسنی. صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ عید الفطرکےدوران ٹورازم پولیس اورریسکیو 1122 کی ڈیوٹی قابل تحسین ہے. 690 ٹوارزم پولیس اہلکارسوات،کاغان،ناران اورگلیات میں تعینات کیے گئے تھے. صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ عید الفطرمیں تقریباً 20لاکھ سیاحوں نےخیبرپختونخواکے پرفضامقامات کارخ کیا،سب سےزیادہ سیاح سوات کےدلکش نظاروں سےمحظوظ ہوئے، 147000گاڑیوں کےذریعے تقریباً 10لاکھ سیاح سوات آئے،انہوں نے مزید بتایا کہ دیر،چترال اوربونیرمیں 41ہزارگاڑیوں میں تقریباً 2لاکھ سیاح پہنچے ،63000گاڑیوں اورموٹرسائیکلزکےذریعےتقریباً 4لاکھ سیاح گلیات میں داخل ہوئے، 23859 گاڑیوں کےذریعےتقریباً 2لاکھ سیاحوں نےکاغان ناران کارخ کیا.

    واضح رہے کہ سيرو سياحت کے کثير مواقع کی وجہ سے سوات کو پاکستان کا سویٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ شمالی علاقہ جات کی ترقی ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھي ہے۔ سوات میں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پاني کے چشمے اور دريا موجوکالام ،مدين اور بحرين ميں زندگي کي تمام سہوليات بشمولِ اعلٰي تعليمي ادارے موجود ہيں۔ سوات کے لوگ انتہائي محنتي ہيں۔ پاک فوج کی جانب سے موسم گرما میں جشن سوات کے رنگا رنگ فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ موٹرسائیکل سے چھلانگ، چوگان کے مقابلے، گھڑسواری، گھوڑوں کا رقص، پیرا شوٹ سے چھلانگ، پیرا گلائیڈنگ کے شاندار مظاہرے اور رات کو آتشبازی سے آسمان پر رنگ و نور کی بارش جیسا منظر دیکھا جاتا ہے۔ اس سے سیاح بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ سوات کو سیاحتی مقام بنانے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف سوات میں آپریشن کیا تھا .

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اس سلسلہ میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس بھی قائم کی جس کے سربراہ وہ خود ہیں. ٹاسک فورس میں تمام صوبوں ،‌آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شامل ہیں. ٹاسک فورس کا مقصد نئے سیاحتی مقامات کو تلاش کرنا اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لانے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا تھا