Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • عمران خان لکی وزیراعظم،ایک سال میں کامیابیاں ہی کامیابیاں،اپوزیشن ملکر کچھ نہ بگاڑ سکی

    عمران خان لکی وزیراعظم،ایک سال میں کامیابیاں ہی کامیابیاں،اپوزیشن ملکر کچھ نہ بگاڑ سکی

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا

    عمران حکومت کو حکومت مخالف تحریک کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،متحدہ اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ تحریک عدم اعتماد پر منہ کی کھانی پڑی ،عمران خان کی حکومت نے احتساب کے نعرے پر عملدرآمد کیا ،2 سابق وزرائے اعظم نوازشریف، شاہد خاقان کو جیل بھیجا گیا ،سابق صدرزرداری سمیت کئی اہم سیاسی رہنماؤں کوبھی جیل جانا پڑا.

    تحریک انصاف کی ایک سالہ حکومت میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب، ترکی، چین، ایران،امریکہ سمیت کئی ممالک کے دورے کئے ،سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، امیر قطر بھی پاکستان کے دورے پر آئے، سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو امداد دی،

    حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کئے، اور قرضہ لیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،وفاقی کابینہ میں بھی دو بار تبدیلیاں کی گئیں، اسد عمر نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دیا تو ان کی جگہ عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ لگا دیا گیا، فواد چوھدری سے اطلاعات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس و ٹیکنالوجی دے دی گئی. فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات بنایا گیا.

    حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان ملین مارچ اور جلسے کرتے رہے لیکن وہ حکومت کے خلاف کچھ کر گزرنے میں ناکام ہوئے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بھی اپوزیشن جماعتوں کو ووٹوں کی اکثریت ہونے کے باوجود ناکامی ہوئی.

    سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمیشرہ کو منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے گرفتار کیا، ن لیگی رہنما بھی جیل میں ہیں ، رانا ثناء اللہ کو بھی منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا.

    تحریک انصاف کی حکومت میں ہی بھارت نے فروری میں پلوامہ کا ڈرامہ رچانے کے بعد پاکستان کے بالا کوٹ پر کاروائی کی جس میں وہ طیاروں کے پے رول پھینک کر فرار ہو گئے تا ہم اگلے روز پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا.

    تحریک انصاف کی ایک سالہ حکومت کے دوران بھارت کنڑول لائن کی خلاف ورزیوں سے باز نہیں آیا، بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب کشمیریوں پر بھی مظالم جاری رہے، پاکستان نے کشمیر کے مسئلہ کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کیا ،امریکی‌صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تو مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، کشمیر میں دو ہفتوں سے کرفیو نافذ ہے، پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے او آئی سی کا اجلاس کشمیرپرہوا، چین نے کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ،سلامتی کونسل کا بھی کشمیر پر خصوصی اجلاس ہوا.

    تحریک انصاف کی حکومت میں سول و عسکری قیادت ایک پیج پر نظر آئی،

    دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے باعث ملک میں مہنگائی ہوئی، حکومت ایک سال میں عوام کو ریلیف نہ دے سکی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی.

  • بھارتی فوج کشمیریوں پر کیسے ظلم کر رہی ہے؟ کشمیری لیڈر نے بھارتی فوج کو درندہ کہہ دیا

    بھارتی فوج کشمیریوں پر کیسے ظلم کر رہی ہے؟ کشمیری لیڈر نے بھارتی فوج کو درندہ کہہ دیا

    شوپیاں میں4کشمیریوں پربھارتی فوج کاانسانیت سوزتشدد،کشمیری رہنما شہلا خو رشید نے ہولناک انکشاف کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنما شہلا خورشید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نےدرندوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا،4 کشمیریوں کوفوجی کیمپ بلا کرمارا پیٹا گیا ،تشدد کے دوران مائیک رکھ کرچیخیں پورےعلاقے کوسنوائی گئیں ،پورےعلاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے بھارتی فوج نے شیطان کوبھی شرمادیا،اس واقعے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی،

    مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آج مسلسل 14ویں روز بھی وادی کشمیر اورجموں خطے کے کم از کم پانچ اضلاع میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا۔ دو ہفتوں میں بھارتی فوج نے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

    واضح رہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست کو جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے سے پہلے مقبوضہ علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیاتھا۔ مسلسل کرفیو اور مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث علاقے میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے کیوںکہ علاقے کے لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ اور مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی اوویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گن کا کھلے عام استعمال کر رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بھارتی ہائی کمشنر بھارت واپس روانہ ہو چکے ہیں، پاکستان نے کشمیر کے مسئلہ کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے کے لئے مختلف ممالک سے رابطے کئے ہیں، چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے،کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی گفتگو ہوئی ہے،

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، دو افراد شہید،جوابی کاروائی میں دو بھارتی فوجی ہلاک

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، دو افراد شہید،جوابی کاروائی میں دو بھارتی فوجی ہلاک

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد شہید ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری کی،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے2 بزرگ شہیدہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 75 سالہ لال محمداور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نےایل اوسی پرمارٹر،اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائرکیے ،پاکستان فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی،جس کے نتیجے میں2 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوئے. جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ، پی سی بی نے پروٹوکول کے مطابق انفارمیشن آئی سی سی کو فارورڈ کردیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ ہفتے ای میل کے ذریعے انڈین ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی تھي جس ميں کہا گيا تھا کہ بھارتی ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہوسکتا ہے۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے اطلاع آئی سی سی کو فارورڈ کردیں جس نے بھارتي کرکٹ بورڈ کو مطلع کرديا۔

    بعدازں آئی سی سی اور پي سي بي نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرديا۔ پي سي بي اور آئي سي سي کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے ایشوز کي بنا پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرسکتے۔

  • کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، لاہور پریس کلب کا واہگہ جانے کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، لاہور پریس کلب کا واہگہ جانے کا اعلان

    لاہور پریس کلب اور لاہور رنرزگروپ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ریس کورس پارک سے لاہورپریس کلب شملہ پہاڑی تک ” یکجہتی دوڑ ” کا انعقادکیاگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوڑ کی قیادت پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے نائب صدرعمران نذیراور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے حنیف گل نے کی۔ یکجہتی دوڑ میں طلبہ ، کھلاڑی، صحافی، وکلائ، اکاﺅنٹس اور دیگر شعبوں کے نمائندوںنے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیربنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، نریندرمودی مردہ باد، فاشزم مردہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیرکا پرچم لہراکراظہاریکجہتی کیا۔

    اس موقع پر لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر ذوالفقارعلی مہتو نے ” یکجہتی دوڑ ” کے شرکاءکو لاہور پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ انھوںنے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہندوستان اور اس کے حواری کسی بھول میں ہیں کہ وہ بزورطاقت کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کرلیں گے،ہم پاکستانی حکومت ،فوج اور عوام کے ساتھ مل کر کھڑے ہیں اور کسی صورت غاصب انڈیاکومن مانی کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کی فوج آخری گولی اور آخری فوجی تک اور پاکستانی عوام خون کے آخری قطرے تک حق کے لئے لڑیں گے اور ملک کے صحافی اس جنگ کا ہراول دستہ ہوںگے۔

    ریلی میں پاکستان ریلویزسپورٹس بورڈ کے نائب صدرہمدان نذیر، ڈی ایس ریلوے لاہور رنزگروپ محمد حنیف،گل کے علاوہ علی سعید، اسحاق نبی، ملک عظمت عباس، عبدالصمد خان، عبدالرحمن، سعد، احسن، ظہیر بشیر، سعد سلطان، محمد وقاص یونس، علی عثمان، امتنان یونس، محمد عثمان ودیگر افراد نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔اس موقع پر پاکستان ریلویزسپورٹس بورڈکے نائب صدرہمدان نذیر اورڈی ایس حنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت پرواضح کردیناچاہتے ہیںکہ دنیابھرمیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں کہ کشمیر ہرطرح سے پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے چاہے وہ جغرافیائی طورپرہویا نظریاتی طورپر اور اس حقیقت سے دنیاکی کوئی طاقت انکار نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اس پردنیاکو فی الفورنوٹس لیناچاہیے ورنہ یہاں بھڑکنے والی آگ ساری دنیا کو نگل لے گی۔ انھوںنے مزیدکہاکہ کئی دہائیوںسے اس پر بہت باتیں ہوچکی ہیں اب عمل کا وقت ہے اور ہم واشگاف الفاظ میں ہندوستان کو بتادیناچاہتے ہیں کہ وہ جس فورم پر بھی عملی طورپرہمارے مقابلے پر آئے گا ہم اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

    انھوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں لاہور پریس کلب سے واہگہ بارڈرتک نریندرمودی حکومت کے خلاف اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے” یکجہتی دوڑ ” منعقدکی جائے گی۔ لاہورپریس کلب کی جانب سے ” یکجہتی دوڑ ” کے شرکاءکی تواضع چائے سے کی گئی۔

  • ڈاکٹریاسمین راشد اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے متحرک

    ڈاکٹریاسمین راشد اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے متحرک

    صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کردئیے ہیں۔ اس موقع پرصوبائی وزیرآشفہ ریاض، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میاں شکیل، ریاض فتیانہ، ضلعی انتظامیہ اورصحت انصاف کارڈ لینے والے ہزاروں افراد موجود تھے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطباق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت انصاف کارڈ سے پاکستان کے 72 لاکھ خاندانوں کے کروڑوں افرادمستفیدہونگے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیشترآبادی صحت انصاف کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت سے مستفیدہوسکیں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام ہیلتھ کارڈہولڈرزکاترجیحی بنیادوں پرمعیاری علاج کیاجائیگا۔ ضرورت کے تحت صحت انصاف کارڈکی لمٹ سات لاکھ بیس ہزارسے بھی زیادہ بڑھائی جاسکے گی۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہصحت انصاف کارڈ کے ذریعے حادثات کے علاوہ آٹھ مہلک بیماریوں کاعلاج معالجہ کی مفت سہولت دستیاب ہوگی۔ابتدائی علاج معالجہ کے بعدمریض کومفت فولواپ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ وزیر صحت نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہرقسم کی ایمرجنسی، سرجری اورماں بچہ کی صحت سے متعلق طبی مشاورت مفت ملے گی۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست معاشرے کے ناداراوربے کس افراد کاسہارابنے گی۔ ناداراورمستحق لوگوں کوباعزت اندازمیں علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کوئی تعمیری اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ موجودہ حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کویقینی بنارہے ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشدنے ایگری کلچریونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں پودالگاکرشجرکاری مہم کابھی آغازکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرلاکھوں پودے لگاکرصدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ صحت مندماحول ہی صحت مندمعاشرے کی ضمانت ہوتاہے۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا- صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو آنے والے مریضوں کو بہترین علاج معالجے کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی –

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جماعت اسلامی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 اگست کو کرے گی، ٹرمپ کا کشمیر پر ثالثی کا بیان ایک سازش تھی ہمیں امریکہ اور اقوام متحدہ سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے اتوار کو پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک مقامی ہال میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انڈیا نے کشمیر کو جیل خانہ بنا رکھا ہے۔ سری نگر ظلم و جبر کا نیا کربلا ہے ،انڈیا کی فائرنگ اور بزدلانہ حملوں سے ہماری مائیں بہنیں اور بچیاں ، مساجد میں نمازی اور طالب علم تک محفوظ نہیں،وہ پکار رہے ہیں کہ ہمیں موت قبول ہے لیکن غلامی کی زندگی قبول نہیں، کشمیر کا ہر بچہ آزادی کے لیئے کٹ مرنے کو تیار ہے،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا وزیر دفاع کہتا ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم موجود ہے لیکن جب ہم آگے بڑھے تو اسے ایٹم بم چلانے کا موقع نہیں ملے گا،مودی کی آواز اور اس کے ہتھکنڈے ختم ہو جائیں گے۔

    سراج الحق نے موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نے ایک سال کے 365دنوں میں 365غلطیاں کی اور یو ٹرن لیے ،اسکی ترقی کا پہہ مخالف سمت چلتا رہا، قوم کو مایوسیوں اور یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہ مل سکا ،روپیہ کاغذ کا ٹکرا بن کر رہ گیا ایک کروڑ نوکریاں ملنے کی بجائے مزید پانچ لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے، 25اگست کو پشاور میں اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایٹم بم سےزیادہ طاقتورہمارے 22کروڑعوام ہیں، شہداکی قربانیوں سےکشمیرآزادہوگا، اب تک کوئی ایسااسلحہ نہیں بناجو ایمان کوکمزورکرے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی

  • پی سی بی کا پری سيزن کرکٹ کيمپ کل سے  شروع ہوگا

    پی سی بی کا پری سيزن کرکٹ کيمپ کل سے شروع ہوگا

    پی سی بی کا پری سيزن کرکٹ کيمپ کل سے شروع ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پری سيزن کيمپ ميں طلب کيے گئے بيس ميں سے تيرہ کھلاڑی پہلے روز نيشنل کرکٹ اکيڈمی ميں رپورٹ کريں گے۔ تربيتي کيمپ کے پہلے دو روز کھلاڑيوں کے فزيکل فٹنس ٹيسٹ ليے جاِئيں گے۔ جبکہ بائيس اگست سے سات ستمبر تک کھلاڑی کنڈيشنگ کيمپ ميں شرکت کريں گے۔

    اظہرعلی، بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کاونٹي سيزن کے بعد جبکہ حسن علي دوبئی ميں اپنے نکاح کي تقريب کے بعد کیمپ جوائن کرلیں گے۔ جبکہ مصباح الحق کو کيمپ کمانڈنٹ مقرر کيا گيا ہے۔

  • موجودہ حکومت نااہل اور نالائق نکلی، سعید غنی کا دعویٰ

    موجودہ حکومت نااہل اور نالائق نکلی، سعید غنی کا دعویٰ

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت ، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو اس ملک کی سب سے بدترین کارکردگی قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت کو نااہل اور نالائق حکومت قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے دوران ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کی اور نیب کو حکومتی آلہ کار بنایا۔ عمران نیازی کی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی، بیروزگاری، عوام کا معیار زندگی، عوام کو بے گھر کرنے اور ملک کو تباہی کے داہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگست 2018 کے مقابلے اگست 2019 میں ڈالر کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ جبکہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ عوام کی روزمرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی سو فیصد اضافہ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیازی حکومت میں میڈیا کو غیر اعلانیہ سینسرشپ کا سامنا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے خلاف سازشیں شروع کی۔ نیب کے چیئرمین کے خلاف ایک ویڈیو وائرل کرکے اسے بلیک میل جارہا ہے۔ وزراء اور مشیر اپنی حکومت کی کارکردگی کے بہتر ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ جس نئے پاکستان کا خواب نیازی حکومت نے عوام کو دکھایا اس میں صرف ان کی اپنی جماعت تو ضرور مستحکم ہورہی ہے لیکن اس کے مقابلے اس ملک میں بدترین معاشی بحران جنم لے چکا ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی معاون نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج کا دن دو مختلف حوالوں سے اہم ہے، پہلا حکومت نے پہلے ایک سال میں مسائل کے خاتمے کےلئے اقدامات کیے جن میں سے بعض میں کامیابی ملی اور کئی حوالوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی نے حکومت سبنھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا، آئندہ پانچ سال میں ملک کے غریب طبقے کو اپنا گھر فراہم کریں گے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر جاری ہے، غریب عوام کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت بیروزگاری میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.

  • بزدل دھونی،جان دینا اتنا آسان نہیں، صرف دو ہفتے کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ گزار کر دہلی فرار

    بزدل دھونی،جان دینا اتنا آسان نہیں، صرف دو ہفتے کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ گزار کر دہلی فرار

    بھارت کے معروف کرکٹر کی بھارتی فوج کے ساتھ محبت و پیار کے دعووں کی قلعی کھل گئی، مہندر سنگھ دھونی صرف دو ہفتے بھارتی فوج کے ساتھ گزار سکے اور دو ہفتے کے چوکیدارہ کے بعد واپس وہلی لوٹ گئے، دھونی اتنے ڈرپورک نکلے کہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال میں وہاں رہے اور اس کے بعد کشمیر چھوڑ کر بھاگ گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی نے فوج میں تربیت لینے کا پروگرام بنایاتھا، وہ اس ضمن میں مقبوضہ کشمیر آئے، 30 جولائی کو وہ 106 ٹی اے بٹالین کے ساتھ منسلک ہوئے لیکن صرف دو ہفتوں بعد وہ فوج چھوڑ کر واپس دہلی لوٹ گئے. دو ہفتوں میں دھونی نے نہ صرف بھارتی فوج سے ٹریننگ لی بلکہ فوج کے ساتھ چوکیداری بھی کی. دھونی کو گشت کے لئے بھیجا گیا تھا، 15 دنوں کی ٹریننگ میں دھونی اننت ناگ اور لداخ میں رہے،

    صرف دو ہفتوں بعد دھونی واپس دہلی لوٹ گئے،

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی دو سال قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں، دھونی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا مہں گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی تھے، دھونی بھارتی فوج کی وردی پہن کر مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے تھے.

    بھارتی کرکٹر دھونی اپنےایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے

    واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباﺅ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔ 38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے