Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، سابق آئی ایس آئی چیف کے بیٹے عبداللہ گل کا دبنگ اعلان

    گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، سابق آئی ایس آئی چیف کے بیٹے عبداللہ گل کا دبنگ اعلان

    تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ ادھوری آزادی کی تکمیل کی جدوجہد جاری رہے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر عبداللہ حمید گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب اپنے نظریئے پاس رکھو ،ہم اپنا نظریہ رکھتے ہیں، یہ 14 اگست میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں، ہم بھلا کیسے جشن منائیں جہاں ہمارے بہن بھائیوں کو آزادی نہ ہو،ادھوری آزادی کی تکمیل کی جدوجہد جاری رہے گی

    عبداللہ حمید گل کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا ادھورا ایجنڈا ہے ،اسکے الحاقِ کے بعد ہی ہماری آزادی مکمل ہوگی ،بزدلی و خوف کی پالیسیاں ترک کی جائیں ،آج وقت گھروں میں بیٹھنے کا نہیں بلکہ نعرہ تکبیر و نعرہ حیدری بلند کرنے کا ہے ،کشمیری مہاجر نہیں بلکہ ہیروز ہیں

  • کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لیجائیں گے، مودی سن لے،اسے بھی سبق سکھائیں گے، عمران خان

    کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لیجائیں گے، مودی سن لے،اسے بھی سبق سکھائیں گے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر لے جائیں گے، مودی سن لے، وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان اسے سبق سکھانے کے لئے تیار ہے.

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے‌ذریعے کشمیریوں کو حق خود اردایت کیوں نہیں دیا گیا، مودی نے قرارداد پھینک دی، ہم اقوام متحدہ میں جائیں گے، عالمی عدالت انصاف جائیں گے، ہر عالمی فورم پر جائیں گے، لندن میں کشمیر کے لئے تاریخی عوام نکلے گی، اگلے ماہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو گا وہاں بھی عوام دیکھیں گے جو کشمیر کے لئے نکلے گی.

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا،بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کیاگیا،نریندر مودی نے جو یہ کارڈ کھیلا یہ آئیڈیالوجی کا فائنل تھا،پاکستان کی آزادی کے دن میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں،مودی کو پیغام دیتا ہوں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ آخری حد تک کریں گے، مودی کشمیریوں کو غلام بناناچاہتا ہے، مودی نے اضافی فوج بھیج کر مقبوضہ کشمیر کو11روز سے بند کررکھا ہے،

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیریوں کا موت سے خوف چلا گیا ہے، قوم کی غیرت، آزادی کا جو مطلب سمجھ جاتے ہیں وہ کسی کے غلام نہیں بنتے، بھارت نے اگر آزاد کشمیر پر کچھ کیا تو ہم مودی کو سبق سکھائیں گے.

  • بھارت حملہ کی منصوبہ بندی کر چکا، پاک فوج تیارہے،آخر تک جائیں گے ،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    بھارت حملہ کی منصوبہ بندی کر چکا، پاک فوج تیارہے،آخر تک جائیں گے ،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،پاک فوج تیار ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے یوم آزادی کے موقع پر خصوصٰی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے جو کیا یہ کام کشمیر تک نہیں رکے گا، نفرت سے بھری ہوئی آئیڈیالوجی پاکستان کی طرف آئے گی، ہمیں انفارمیشن ہے ہماری دو بار نیشنل سیکورٹی میٹنگ ہوئی، انہوں نے‌آزاد کشمیر پر ایکشن لینے کا پلان ہوا ہے جس طرح بالا کوٹ پر ہوا تھا اس سے زیادہ خطرناک پروگرام انہوں نے بنایا ہوا ہے، دنیا کی نظریں کشمیر سے ہٹانے کے لئے وہ ایسا کریں گے، میں کہتا ہوں وہ ایکشن لیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج بیس سال سے لاشیں اٹھا رہی ہے، پاکستانی فوج تیار ہے، قوم بھی تیار ہے، قوم فوج کے ساتھ لڑے گی.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تیار ہیں، فوج،قوم سب ایک پیج پر ہیں، پھر یہ جو جنگ ہو گی ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ جن کی ذمہ داری تھی وہ ذمہ دار ہوں گے، اقوام متحدہ کی ناکامی ہے کہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ نہیں ہوا.

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے‌ذریعے کشمیریوں کو حق خود اردایت کیوں نہیں دیا گیا، مودی نے قرارداد پھینک دی، ہم اقوام متحدہ میں جائیں گے، عالمی عدالت انصاف جائیں گے، ہر عالمی فورم پر جائیں گے، لندن میں کشمیر کے لئے تاریخی عوام نکلے گی، اگلے ماہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو گا وہاں بھی عوام دیکھیں گے جو کشمیر کے لئے نکلے گی.

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ابھی سے بتائیں گے جو بھی کرفیو میں ظلم ہے اس کے آپ ذمہ دار ہیں، مودی نے کرفیو لگا کر فوج بھیج دی، وہاں کشمیر میں ظلم کر رہا ہے ،کیا خوشحالی ایسے لائی جاتی ہے، ہمارے ایمبسڈر متحرک ہیں، ہر فورم پر کشمیر کی آواز اٹھائیں گے، کشمیریوں کی‌آزادی کی منزل ابھی قریب ہے.

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم بات چیت سے کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں لیکن بھارت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، بانی پاکستان کو آج خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،

  • آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے عمران خان نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی سرکارکے ہوش اڑ گئے

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے عمران خان نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی سرکارکے ہوش اڑ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی دنیا میں آواز اٹھانے والا ایمبسڈر بنوں گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے آخری کارڈ کھیل دیا ہے، میں سمجھتا ہون یہ مودی اور بی جے پی کو بہت مہنگا پڑے گا، کشمیر پر بات کرنا مشکل تھا میں نے او آئی سی میں بات کی، امریکی‌صدر سے بات کی، اب لوگوں کو کشمیر کا اندازہ ہو گا، دنیا کی نظر اب کشمیر اور پاکستان پرہے، ہم اس کو مزید کیسے انٹرنیشنلائز کرتے ہیں، میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی دنیا میں آواز اٹھانے والا ایمبسڈر بنوں گا.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا کو آر ایس ایس کی‌آئیڈیالوجی سے آگاہ کرنا ہے، سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہو گا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تب تباہ ہوتا ہے جب نظریہ ختم ہوتا ہے، انسانی حقوق ختم ہوتے ہیں، بھارت میں جو آج ہو رہا ہے، ججز ڈرے ہوئے ہیں،میڈیا کنٹرول میں ہے، اپوزیشن گھبراہٹ میں ہے ،ہندو انتہا پسندوں نے جرمن نازیوں سے نظریئے کی آبیاری کی،جو مسلمان بات کرتا ہے تو اسے کہہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان چلے جاوَ بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، وہاں اٹھارہ انیس کروڑ مسلمان ہیں ان کے ھقوق ختم کر دیں گے تو اس کا رد عمل آئے گا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھارت کرکٹ کھیلنے جاتا تھا تو کئی دفعہ اچھے مسلمان کہتے تھے کہ ہم ایک ہی ملک میں زیادہ بہتر رہتے ہیں آج وہ سارے کہہ رہے ہیں کہ قائداعظم نے ٹھیک کیا، کشمیری لیڈر جو پروانڈیا تھے آج وہ سب کہہ رہے ہیں کہ قائداعظم ٹھیک کر رہے تھے، فاروق عبداللہ سے بھی یہی سنا، آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا، اب سکھوں ،دلت کے اوپر بھی مشکل وقت آئے گا ،عیسائیوں کو پہلے نشانہ بنایا گیا.

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ کام کشمیر تک نہیں رکے گا، نفرت سے بھری ہوئی آئیڈیالوجی پاکستان کی طرف آئے گی، ہمیں انفارمیشن ہے ہماری دو بار نیشنل سیکورٹی میٹنگ ہوئی، انہوں نے‌آزاد کشمیر پر ایکشن لینے کا پلان ہوا ہے جس طرح بالا کوٹ پر ہوا تھا اس سے زیادہ خطرناک پروگرام انہوں نے بنایا ہوا ہے، دنیا کی نظریں کشمیر سے ہٹانے کے لئے وہ ایسا کریں گے، میں کہتا ہوں وہ ایکشن لیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج بیس سال سے لاشیں اٹھا رہی ہے، پاکستانی فوج تیار ہے، قوم بھی تیار ہے، قوم فوج کے ساتھ لڑے گی.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کو بچانے کے لئے جس جنگ میں لوگ شرکت کرتے ہیں وہ مرتے ہوتے ہیں تو شہید ہوتے ہیں جو پیغمبروں‌ کے بعد سب سے بڑا رتبہ ہے، مسلمان موت سے نہیں ڈرتا، تاریخ دیکھیں بڑی فوجوں کو شکست دے چکے ہیں، مودی جو کرے گا مقابلہ کریں گے اور آخر تک جائیں گے،

  • فواد چودھری چھا گئے، ڈنمارک کے ایوان میں پیش ہو گی کشمیر پر قرارداد

    فواد چودھری چھا گئے، ڈنمارک کے ایوان میں پیش ہو گی کشمیر پر قرارداد

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ڈنمارک کی پارلیمان کا دورہ کیا جہاں ڈنمارک پارلیمنٹ کے منتخب رکن سکندر صدیق نے ان کا استقبال کیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ڈنمارک کی پارلیمان کے رکن سکندر صدیق اور دیگر شرکاء کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر اپنا کردار ادا کرے،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھارہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔

    ڈنمارک کے رکن اسمبلی سکندر صدیق نے کہا کہ ڈنمارک کے ایوان میں مسئلہ کشمیر پر تحریک لا ئی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرڈنمارک کے وزیر اعظم اور متعلقہ حکام سے انسانی حقوق بارے خصوصی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا تاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے انسانی حقوق پر ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کرے.

    قبل ازیں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ امن کے لیے بھی جنگیں لڑنا پڑتی ہیں، دنیا مودی کے اقدامات پر بھارت کو ملامت کر رہی ہے۔ تمام کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یورپ میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، کوپن ہیگن، لندن اور پیرس میں کل ریلیاں نکالی جائیں گی، پاکستان کو اپنی ترجیحات پر توجہ دینا ہوگی، پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع، وزیراعظم ایوان میں موجود

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع، وزیراعظم ایوان میں موجود

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیرکاسفر72 سال نہیں5سو سال پر محیط ہے،1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری جان قربان کرچکے،1932 میں کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا، سروں کی قیمت مقرر کی گئی،کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کاسلسلہ جاری رہے گا،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبا پہنچ گئے،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور اراکین کابینہ نےعمران خان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • کھال مافیا.حفیظ اللہ سعید

    کھال مافیا.حفیظ اللہ سعید

    کھال مافیا

    حفیظ اللہ سعید

    عید قربان پہ جانوروں کے لین دین اور ٹرانسپورٹ کے بعد ایک بہت بڑا کاروبار کھالوں کی خریدو فروخت ہے۔چمڑے کی صنعت ایک بڑی مقدار میں چمڑا حاصل کرتی ہے عید قربان کے موقع پہ۔اس چمڑے سے بننے والا ایک جوتا پرس یا خالص چمڑے کی کوئی چیز برانڈز کے نام پہ ہزاروں روپے میں بکتی ہے۔جبکہ ملک پاکستان میں دیکھنے کو یہ ملتا ہے کہ کھالوں کا ریٹ انتہائی کم ہو جاتا ہے عید پہ۔امسال بھی دنبے کی کھال 20 روپے بکرے کی 50 اور بڑے جانور کی 450 تک بکنے کی خبریں مل رہی ہیں
    یہ بھی مافیا کا کام ہے جیسے سبزی منڈی کی مافیا عید و رمضان میں سبزی فروٹ کے ریٹ آسمان پہ لے جاتی ہے ویسے ہی کھال مافیا بڑی عید پہ کھال کا ریٹ گوڑیوں کے بھاؤ پہ لے آتی ہے
    ہم من حیث القوم مفاد پرست و مطلبی ہیں کہ اس کی ایک اور مثال دی جا سکتی ہے
    دھوبی مافیا عید کے دنوں میں کپڑے استری کرنے کا ریٹ ڈبل سے بھی زیادہ کر دیتا ہے ڈھٹائی بھی ملاحظہ کریں کہ یہ مافیا عیدی کے نام پہ یہ کرتا ہے
    ہر طرف مافیاز و ابن الوقت لوگوں کا قبضہ ہے ہر شعبہ زندگی پہ جس کا جہاں جیسے اور جتنا داؤ لگتا ہے وہ اتنا ہی عوام کو لوٹنا اپنا پیدائشی حق سمجھتا ہے

  • شہباز شریف بھی ہوئے بیمار، ڈاکٹرز نے کیا ہدایات دیں؟ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف بھی ہوئے بیمار، ڈاکٹرز نے کیا ہدایات دیں؟ ن لیگی پریشان ہو گئے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کی تقریب کے دوران شہبازشریف کی کمرمیں تکلیف شروع ہو گئی، تقریب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے دھکم پیل سے شہبازشریف کی کمرمیں تکلیف ہوئی، شہبازشریف نے ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا،،ڈاکٹرزنے شہباز شریف کو ایک ہفتہ آرام کی ہدایت کی ہے.

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے،پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے،قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے،ہمیں اللہ کی طرف دیکھنا ہے اور اسی سے مدد مانگنی ہے،مودی کشمیر پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے،اللہ کی طرف سے مدد ضرور آئے گی،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانےکیلیےٹرمپ کی نہیں اللہ کی مدد چاہیے ،ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان،اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں، دوسروں کی طرف نہ دیکھیں

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی کشمیر کے مسئلہ پر اپوزیشن جماعتوں سے متحد ہونے کی درخواست

    اسپیکر قومی اسمبلی کی کشمیر کے مسئلہ پر اپوزیشن جماعتوں سے متحد ہونے کی درخواست

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے تعاون اوردباؤ سے بھارت کو اس کا فیصلہ واپس لینے پرمجبور کریں گے،اپوزیشن جماعتیں مسئلہ کشمیر پریک زبان ہوں تاکہ دنیا تک ہمارا واضح پیغام جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج کا 14 اگست ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ،کشمیری عوام نے تحریک آزادی کیلیے جدوجہد میں اپنے سروں کی قربانیاں دیں،آج کا یوم آزادی ہم کشمیری بہن، بھائیوں کے نام کرتے ہیں،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے پرپوری دنیا بھارت کی مذمت کررہی ہے،

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ اس وقت بھارت نے کشمیری عوام کو انکے حق خود ارادیت سے محروم کررکھا ہے، میں نے تمام ممالک کے اسپیکر صاحبان سے خود رابطے کیے ہیں،کشمیرکی تازہ صورتحال پرپارلیمنٹ سےمتفقہ منظورشدہ قرارداد کی کاپی بھی بھیجی ہے ،میں نے دنیا کے 189 ملکوں کے پارلیمان کو خط لکھے ہیں،کشمیرکا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ان شاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان،

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یقین ہے ہم دنیا کے سامنے بھارت کے اقدام کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب ہوں گے،عالمی برادری کے تعاون اوردباؤ سے بھارت کو اس کا فیصلہ واپس لینے پرمجبور کریں گے،اپوزیشن جماعتیں مسئلہ کشمیر پریک زبان ہوں تاکہ دنیا تک ہمارا واضح پیغام جائے،

  • وزیراعظم مظفر آباد پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم مظفر آباد پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گئے، صدر اوروزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبا پہنچ گئے،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور اراکین کابینہ نےعمران خان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے،اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا