Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقہ میں گولیاں چل گئیں ، تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں رشتے کے تنازع پر لڑائی ہوئی ، اس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے. جلال پور پیر والا کی اسلام پورہ کالونی میں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا ہے. پولیس نے ملزم کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا ہے.پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی.

  • شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    وزیراعلٰیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف عید لندن میں گزار کر واپس آئے، اچھا ہوتا مفرور داماد، بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی واپس لے آتے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے علاج کے نام پر لندن میں عید گزاری ایسے لگتا ہے جیسے وہن ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں. شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ مارا.کرپشن اور معیشت کو تباہ کرنے کی وجہ سے شہباز شریف کو لائف ٹائم کرپسن ایوارڈ دیا جانا چاہئے.شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں اور جب پکڑے گئے تو احتجاج کرنے لگ جاتے ہیں، اب احتساب احتجاج سے نہیں رکے گا.

    واضح رہے کہ شہباز شریف آج اتوار کی صبح لندن سے لاہور پہنچے ہیں جہاں پارٹی قائدین و کارکنان نے شہباز شریف کا استقبال کیا.

  • شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، کیسا استقبال ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، کیسا استقبال ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے پارٹی قائدین کے ساتھ ایک درجن موٹر سائیکل سوار کارکنان استقبال کے لئے پہنچے تو شہباز شریف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے ،مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا،ان کے ہمراہ ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار کارکنان تھے، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور ایئرپورٹ سے ایک درجن گاڑیوں اور ایک درجن موٹرسائیکلوں کے قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے پارٹی رہنماوں کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ کل تو دعوے کئے جا رہے تھے کہ کارکنان ائیر پورٹ پہنچنے کے لئے بیتاب ہیں ،کارکنان بھر پور استقبال کریں گے لیکن ائیرپورٹ پر کتنے کارکنان پہنچے؟ نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کی کارکردگی پر شدید کا مایوسی کا اظہار کیا.

  • جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی وفات پا گئے.

    جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی وفات پا گئے.

    جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی وفات پا گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لامہ عباس کمیلی چار ماہ سے سولجر بازار میں واقع ہسپتال میں زیر علاج تھے. وہ سابق سینیٹر بھی رہے ہیں. علامہ عباس کمیلی گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ دنوں اُن کی طبیعت کافی ناساز تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا، آج ان کی وفات مقامی ہسپتال میں ہوئی ہے. علامہ عباس کمیلی کےاہل خانہ کی جانب سے تدفین اور نمازِ جنازہ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اچھے عالم اور اچھے انسان تھے، مرحوم کی فرقہ واریہ یکجہتی کیلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی.

  • پسماندہ اضلاع میں مصنوعی اعضاء سنٹرز بنائے جائیں گے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

    پسماندہ اضلاع میں مصنوعی اعضاء سنٹرز بنائے جائیں گے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

    احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بیس پسماندہ اضلاع میں معذورفرادکےلیےمصنوعی اعضاء کے سینٹرزبنائےجائیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے اداروں نےرضاکارانہ طورپربجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کیاہے، تمام وزارتوں نے بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے بجٹ کٹوتی کا فیصلہ فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے ،انہوں نے کہا کہ انصاف کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو مفت ویل چیئراورسفید چھڑی فراہم کی جائےگی ، معذورافراد کواحساس پروگرام کے تحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،معذوری میں نابینا اورسماعت سےمحروم افراد بھی شامل ہیں ،ڈاکٹرثانیہ نے مزید کہا کہ اس تمام عمل کوشفاف بنانےکےلیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،قانون کےتحت سرکاری ملازمتوں معذورافرادکو2فیصدکوٹہ رکھا گیا ہے حکومت نےمعذورافراد کوہرممکن معاونت فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،نادرا کےتحت رجسٹرمعذورافرادکوسہولیات فراہم کرنےکافیصلہ کیا گیا

  • اب ٹرین میں تعینات ہوں گے مالشی، سو روپے میں زیتون کے تیل کے ساتھ ہو گی مالش

    اب ٹرین میں تعینات ہوں گے مالشی، سو روپے میں زیتون کے تیل کے ساتھ ہو گی مالش

    اگر آپ سفر پر جا رہے ہیں اور تھک گئے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اب ٹرین میں مالشئے بھی دستیاب ہوں گے جو آپ کی ڈیمانڈ کے مطابق زیتون کے تیل سے مالش کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لئے چلتی ٹرین میں مالش کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رتلام ڈویژن نے اندور سے شروع ہونے والی 39 ٹرینوں میں مالش کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں مالوہ ایکسپریس، نئی دہلی انٹرسٹی ایکسپریس، اہلیہ نگر ایکسپریس، اونتی ایکسپریس، شکشپرا ایکسپریس، نرمدا ایکسپریس، پینچ ویلی ایکسپریس، اجینی ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کیا جا چکا ہے، ہر ٹرین میں تین سے پانچ مالشیے تعینات ہوں گے جو صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک مسافروں کی ڈیمانڈ پر ان کی سیٹ پر جا کر ان کی مالش کریں گے. سر اور پیر کی مالش کے لئے گولڈ اسکیم میں سو روپے، ڈیمانڈ اسکیم میں دو سو روپے اور پلیٹینم اسکیم میں تین سے روپے کی قیمت متعین کی گئی ہیں۔ گولڈ اسکیم میں مالش کرنے والا 15 سے 20 منٹ تک زیتون یا کم چپکنے والے تیل سے مالش کرے گا جبکہ ڈیمانڈ اور پلاٹینم اسکیموں میں تیل کے ساتھ کریم اور وائپس کے ساتھ مالش کی جائے گی ۔ٹرین کی ہر بوگی میں مالشیوں کا فون نمبر لکھا ہوا ہو گا.

  • سابق چیئرمین بی ڈی اے انورسادات کا فرنٹ مین گرفتار

    سابق چیئرمین بی ڈی اے انورسادات کا فرنٹ مین گرفتار

    نیب نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سابق چیئرمین بی ڈی اے انورسادات کے فرنٹ مین کو گرفتارکر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کوخضدارسےگرفتارکیاگیا،ملزم سابق چیئرمین کی کروڑوں روپےمالیت کی جائیدادوں کا بےنامی دارتھا،نیب نےملزم کا4روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے .ڈی جی نیب بلوچستان نے تمام مفرورملزمان کی گرفتاری کیلئےکوششیں تیزکرنےکی ہدایات دی ہیں. نیب انٹیلی جنس نےملزمان کی گرفتاری کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا ہے.

  • دبئی میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں دو پاکستانی بھی جاں بحق

    دبئی میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں دو پاکستانی بھی جاں بحق

    دبئی میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں دو پاکستانی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات دبئی میں ٹورسٹ بس کو حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں سترہ افراد جاں بحق جبکہ انیس زخمی ہوئے ،اس حادثے میں دو پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوئے، دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ حکام کا اسپتال اور انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ میتوں کی جلد واپسی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں.

    واضح رہے کہ دبئی میں بس حادثے میں سترہ افراد جاں بحق ہوئے تھے. بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے۔ حادثہ دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ محمد بن زید پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔

  • ووٹ کو عزت دو،عدلیہ بحالی تحریک چلاو، نواز شریف کی مریم کو ہدایات

    ووٹ کو عزت دو،عدلیہ بحالی تحریک چلاو، نواز شریف کی مریم کو ہدایات

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز نے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایت کی کہ ووٹ کوعزت دواورعدلیہ بحالی کے لیے تحریک بڑھائی جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں ڈھائی گھنٹے جاری رہی ،مریم نوازشریف اپنے والد کے لیے گھر کا کھانا بھی لے کر آئیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھایا،اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شریک ہوں ،اب ووٹ کوعزت سے بڑھ کرن لیگ کا کوئی اورنعرہ نہیں. نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیرستان میں پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے ،دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک جنگ جاری رہےگی، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کومہنگائی کی چکی میں پستانہیں دیکھ سکتا،اس کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا،جوکہتےتھےشہبازشریف واپس نہیں آئیں گے،اب وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں.صحت کی فکرنہیں،ملک کی معاشی صورتحال دیکھ کردل خون کےآنسوروتا ہے .

  • بھارت، گوا ائیر پورٹ پر جنگی جہاز کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ آگ بھڑک اٹھی

    بھارت، گوا ائیر پورٹ پر جنگی جہاز کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی نیوی کے جنگی جہاز کا فیول ٹینک گوا ائیرپورٹ پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ائیرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈین ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر رتمام پروازیں معطل کی گئی ہیں. کیونکہ بھارتی نیوی کے جنگی جہاز MIG-29k کا ٹینک رن وے کے قریب گرا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی. بھارتی نیوی کے ترجمان ڈی ڈی شرما کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران تیل کی ٹینکی گرنے سے آ گ لگی، جس کے بعد حکام نے ائیرپورٹ کو دو گھنٹوں کے لئے بند کر دیا، گوا کے ایرپورٹ سے چار بجے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.