Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حسن علی کی شادی کی تیاری، باغی ٹی وی نے حاصل کیں تصاویر

    حسن علی کی شادی کی تیاری، باغی ٹی وی نے حاصل کیں تصاویر

    کرکٹر حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں، باغی ٹی وی نے حسن علی کی تصاویر حاصل کر لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏کرکٹر حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو سے نکاح ہونا ہے،نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے. حسن علی کے قریبی دوست شاداب خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے


    حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے شادی کے لئے کٹنگ کروائی جس کی تصاویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہیں. وہ کٹنگ کرواتے وقت کافی خوش اور پرجوش نظر آئے.

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی سے میوات کی جس لڑکی کی شادی ہورہی ہے وہ ائیر امیرات میں فلائٹ انجینئر ہیں، سامیہ آرزو کی طرح میوات علاقہ کی کئی لڑکیوں کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، لیکن ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے یہ رشتہ سرخیوں میں ہے، یہ بات بھی واضح رہے کہ حسن علی کی طرح شعیب ملک، محسن حسن خان اور دیگر بعض کھلاڑی بھی بھارتی لڑکیوں سے شادی کر چکے ہیں، شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بچہ ہے،

  • کشمیر و بھارت میں مسلمانوں مظالم، سابق کپتان جاوید میانداد پھٹ پڑے

    کشمیر و بھارت میں مسلمانوں مظالم، سابق کپتان جاوید میانداد پھٹ پڑے

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے انڈیپینڈنس ڈے پریڈ میں شرکت کی، سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی مظالم کیخلاف پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد نے پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ مودی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے ،انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بہت افسوس ہوتا ہے ،بھارت میں ایک مسلمان کو بیس بیس لوگ مارتے ہیں ،انڈیا میں رہنے والے مسلمان گھر سے نکلتے وقت اپنی حفاظت کیلئے چھری،خنجر اپنے ساتھ رکھیں

    جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ مرو تو دو کو ساتھ مار کر مرو،مسلمان کا یقین شہادت کا ہے ،جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ ناقابل قبول ہے،اس کی مزمت کرتا ہوں.

  • مودی کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیار،90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں،وزیراعظم عمران خان

    مودی کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیار،90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں،وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے، مودی کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کا دنیا نوٹس لے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پرفاشسٹ ہندوؤں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کر لیا ، مقبوضہ کشمیرمیں محصور 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے ،یہ معاملہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا پر بھی اثر انداز ہو رہاہے ،دنیا نسل پرست مودی کےہاتھ میں ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کا نوٹس لے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہییں ،صورتحال پاکستان، بھارتی اقلیت، نہرو اور گاندھی کے بھارت کیلیے بھی خطرناک ہے،نازی نظریے اور آر ایس ایس، بی جے پی کے بانیوں کے نظریات سب جانتے ہیں،40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراست اور شہریت کی منسوخی کاسامنا ہے،آر ایس ایس کے غنڈے تباہی مچاتے پھررہے ہیں، نفرت اور نسل کشی پھیلے گی،جن بوتل سےباہرآچکا، دنیا کو نوٹس لینا چاہیے،عالمی برادری اسے روکے.

    عمران خان نے مزید کہا کہ ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر چلنے والی مودی حکومت، نہ صرف پاکستان بلکہ نہرو اور گاندھی کے ہندوستان کے ہر طبقہ فکر خصوصا اقلیتوں کیلئے خطرہ ہے۔ نازی نظرئیے اور مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نسل کشی پر مبنی ایجنڈے کے مابین تعلق جاننے کیلئے گوگل سے مواد لیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

  • کتنے لاکھ گھر بن رہے ہیں؟  غریبوں کو کیا دیں گے؟ نعیم الحق بول پڑے

    کتنے لاکھ گھر بن رہے ہیں؟ غریبوں کو کیا دیں گے؟ نعیم الحق بول پڑے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا ،غریبوں کو گھر دیں گے، مشکلات کا سامنا حکومت کو کرنا پڑا لیکن مایوس نہیں ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج کا دن دو مختلف حوالوں سے اہم ہے، پہلا حکومت نے پہلے ایک سال میں مسائل کے خاتمے کےلئے اقدامات کیے جن میں سے بعض میں کامیابی ملی اور کئی حوالوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی نے حکومت سبنھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا، آئندہ پانچ سال میں ملک کے غریب طبقے کو اپنا گھر فراہم کریں گے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر جاری ہے، غریب عوام کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت بیروزگاری میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ہر ادارہ دیوالیہ ہوچکا تھا اس لیے قرضے اتارنے کے لیے دوست ممالک سے امداد لی،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہوجائیں گے اور اس وقت ساڑھے تین سے چار لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ،بے گھر افراد چند سال میں کم رقم دے کر گھروں کے مالک بن جائیں گے،ہم نے غریب عوام، یتمیوں اور بیواؤں کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں.دیہاتوں میں غریب طبقے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کی اسکیم لارہے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پہلا سال مشکل گزرا کیوں کہ مشکل اور سخت اقدامات کرنا پڑے، دوسرا سال بہتر اور تیسرا اس سے بہتر ہوگا

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم ملکی تاریخ کے اہم موڑ سے گزر رہے ہیں جو جدوجہد کشمیر کے حوالے سے بڑا اہم ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے اور پوری دنیا اس مسئلے کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کو پاکستان سے بات کرنا پڑے گی،بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے، مودی آر ایس ایس کے فلسفے کو لے کر چل رہے ہیں،کشمیریوں کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے.

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ آج عمران خان اپنی ناکامیوں کو پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے کا چورن بیچیں گے اور بتائیں گے کہ ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج میں بتیس فیصد اورروپے کی قدر میں تینتیس فیصد کمی ہوئی ہے،آج عمران خان صاحب بتائیں گے کہ ان کی حکومت کے ایک سال میں فی تولہ سونا 34050 سے 88400 روپے ہو گیا ہے۔

  • عمران خان چورن بیچیں……مریم اورنگزیب حکومت کا ایک برس ہونے پر برس پڑیں

    عمران خان چورن بیچیں……مریم اورنگزیب حکومت کا ایک برس ہونے پر برس پڑیں

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کا چورن بیچیں گے،تاریخی ناکامیوں کی داستان فخر کے ساتھ سنائی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ آج عمران خان اپنی ناکامیوں کو پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے کا چورن بیچیں گے اور بتائیں گے کہ ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج میں بتیس فیصد اورروپے کی قدر میں تینتیس فیصد کمی ہوئی ہے،آج عمران خان صاحب بتائیں گے کہ ان کی حکومت کے ایک سال میں فی تولہ سونا 34050 سے 88400 روپے ہو گیا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران صاحب یہ بھی بتائیں گے کہ گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافہ کیا اور بجلی کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کیا، اس کے علاوہ 7 ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔عمران صاحب آج بتانے والے ہیں کہ ایک برس میں پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے جس کے باعث ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھ گئی ہے،آج عمران صاحب بتائیں گے کہ پشاور میٹرو کے گڑھوں کی قیمت ایک کھرب تک پہنچ گئی ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک سال میں نئے پاکستان کی تکمیل کی اس کے باوجود بدترین تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،ہم سب میڈیا کےذریعے عوام کو جوابدہ ہیں، چند افراد اور ایلیٹ کلاس عوام کے حقوق چھینتے رہے۔ ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت تھی، عمران خان نے ہر ادارے میں ریفارمز متعارف کرائیں۔ ریلوے خسارے میں ملا، انتھک محنت سے پاؤں پر کھڑا کیا۔ انصاف اور احساس تک معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی، احساس پروگرام کیلئے 152 ارب روپے مختص کیے ہیں.

  • حکومت کا ایک برس، وزیراعظم نے کس کے راستے کو چنا، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    حکومت کا ایک برس، وزیراعظم نے کس کے راستے کو چنا، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے کفایت شعاری اورخود انحصاری کا راستہ مشکل ترین تھا، لیکن وزیراعظم نےقائداعظم کے سپاہی کے طورپر تنقید کا سامنا کرتے ہوئے بھی مخالفین کے اندازوں کوغلط ثابت کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے نعیم الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں نئے پاکستان کی تکمیل کی اس کے باوجود بدترین تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،ہم سب میڈیا کےذریعے عوام کو جوابدہ ہیں، چند افراد اور ایلیٹ کلاس عوام کے حقوق چھینتے رہے۔ ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت تھی، عمران خان نے ہر ادارے میں ریفارمز متعارف کرائیں۔ ریلوے خسارے میں ملا، انتھک محنت سے پاؤں پر کھڑا کیا۔ انصاف اور احساس تک معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی، احساس پروگرام کیلئے 152 ارب روپے مختص کیے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی اور مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، حکومت نے ایک سال میں محنت، دیانتدار اور درست سمت میں پالیسیوں کا آغاز کیا، پالیسیوں کا ثمر عوام کی ترقی و خوشحالی کی صورت میں سامنے آئے گا، نئے پاکستان میں حکمران طبقے کے نہیں بلکہ عوامی مفادات کا تحفظ ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان محنت اور عزم سے قائداعظم کے پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں، حکومت کا ایک سال استحکام پاکستان کا سفر ہے جبکہ آئندہ سال تعمیر پاکستان کا سال ہو گا، وزیراعظم تمام شعبوں میں اصلاحات کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ملک کے متوسط طبقے کی فلاح کے لئے احساس پروگرام شروع کیا گیا، غریبوں کے لئے تمام اقدامات احساس پروگرام کے تحت کئے جا رہے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن اور ریلوے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، پاکستان پوسٹ اور این ایچ اے بہترین کارکردگی کے باعث منافع بخش ادارے بن گئے، وزارت توانائی نے گردشی قرضوں میں نمایاں کمی کی ہے، ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے 175 ملکوں کے لئے آسان ویزہ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ، ایف بی آر نے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے بھی جامع اقدامات کئے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پی ٹی وی اب خسارے سے نکل کر منافع بخش ادارہ بن گیا ہے، ریڈیو کو بھی خسارے سے نکال کر کامیاب ادارہ بنائیں گے، ریڈیو کو حقیقی طور پر پاکستانی عوام کی آواز بنائیں گے، اے پی پی ویڈیو نیوز سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں تا کہ پوری دنیا میں ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جا سکے۔

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ درخت نہ صرف انسانوں کو سایہ فراہم کر کے تپتی دھوپ اور گرمی سے بچاتے ہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ سنت نبوی بھی ہے، پاکستانی اپنے گھروں، محلوں اور شہروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

    انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ 175 ممالک کیلئے آسان ویزہ پالیسی متعارف کرائی گئی، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے وزارت داخلہ نے مربوط اقدامات کیے۔ وزارت اطلاعات میں سوشل میڈیا کا ونگ قائم کیا گیا ہے، وزارت خارجہ نے بھارت کی تمام سفاکانہ کارروائیاں ناکام بنائیں۔ آخر میں انھوں نے اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشمیر کے معاملے پر حکومت کے قومی بیانیے کو سپورٹ کیا۔

  • کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، ترکی بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

    کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، ترکی بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

    ترکی بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میدان میں آ گیا، ترکی نے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق موثر کوششیں کی جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی قوانین اور مذاکرات سے حل ہونا چاہئے، ترجمان وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی اس سے خطے میں تناؤ کم ہوگا،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلے کے حل کیلئے مزید کوششیں کرے، فریقین یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15اراکین ممالک کےمندوب نے اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے بعد چینی سفیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی، کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا، سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا، کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا،چینی مندوب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیاہے،

  • کوئٹہ میں تاریخی یکجہتی کشمیرجلسہ، بھارت کی تمام سازشیں ہوئیں ناکام

    کوئٹہ میں تاریخی یکجہتی کشمیرجلسہ، بھارت کی تمام سازشیں ہوئیں ناکام

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ قوم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا تاریخی جلسہ کر کے مودی کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس ضمن میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بلوچ قوم نے ایک شاندار یکجہتی کشمیرجلسہ کا انعقاد کیا، جلسہ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تھے، جلسہ میں بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی ،جلسہ میں کوئٹہ سے تاجر برادری، وکلاء، علماء، طلبا سمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کوئٹہ شہر میں جلسہ گاہ اور ریلیوں کے راستوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جشن آزادی اور یکجہتی کشمیر ریلی کے حوالے سے بینرز، پوسٹرز، پمپلیٹس، قومی پرچم اور کشمیری پرچموں سے کوئٹہ شہر کو سجایا گیا تھا، سارا دن کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے لوگ ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچتے رہے، شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے، جلسہ کے شرکاء کشمیریوں سے یکجہتی اور مودی کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے،

    جلسہ گاہ میں پنڈال کے دائیں طرف پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے بڑے پرچم ایک ساتھ لگائے گئے تھے، جلسہ کے شرکاء کے لئے پنڈال میں کرسیاں لگائی گئی تھی، مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء کشمیریوں‌ سے ہکجہتی کے لئے نعرے لگاتے رہے،

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے یکجہتی کشمیر جلسہ کی کوریج کے لئے انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود ہے،کوئٹہ میں ہونے والے تاریخی جلسہ نے یہ پیغام دیا کہ بھارت کی بلوچستان کے خلاف سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی، بلوچستان ہے تو پاکستان ہے اور اہل بلوچ پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کو بچانے کے لئے متحد و بیدار ہیں،.

    مقررین نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ کشمیر کے مسلمان اکیلے نہیں ، بلوچستان کے ہزاروں افراد ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں بہت ظلم ہو رہا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کے دلوں میں کشمیریوں کا درد موجود ہے .

  • اسلام آباد کے شہری ڈی چوک پہنچیں، اسد عمر نے کی اپیل

    اسلام آباد کے شہری ڈی چوک پہنچیں، اسد عمر نے کی اپیل

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد پنڈی کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی چوک پہنچیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی چوک آئیں، اسد عمر کا کہنا تھا کہ مودی کا فیصلہ بھارتی قبضہ ختم کرنے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،دنیا کو پیغام دینا ہے کشمیریوں کی جدوجہد رائیگاں نہیں جانے دینگے ،آج جشن آزادی بھی منائیں گے اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرینگے،بھارت کا کشمیر پرقبضہ اس کے لیے آخری کیل ثابت ہوگا ،

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری قوم سے اظہارِ یکجہتی بھی کرنا ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے مودی سرکار کشمیر کی آزادی کو ختم نہیں کرسکتی ،اسلام آباد اور پنڈی کے عوام کو دعوت دوں گا ڈی چوک پر جشن آزادی منائیں،

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیلیے مذمتی قراردادوں ،تقریروں ،تصویروں پر نہیں جائینگے،عملی مدد کرینگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ میرا مرنا جینا آپکے ساتھ ہے،بھارت نےکشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کر دیا،جس دن کرفیو اٹھا اس دن دنیا دیکھے گی کہ کشمیری کس جوش و ولولے سے باہر نکلتے ہیں ،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ لارڈ نذیر احمد کی دعوت پر تین دن کےلیے لندن جارہاہوں ،واپسی پر آزاد کشمیر جاؤں گا کیونکہ یہ میرے اپنے علاقے ہیں،کشمیریوں کیلیے مذمتی قراردادوں،تقریروں،تصویروں پر نہیں جائینگے،عملی مدد کرینگے ،