Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • چوری ہونے پر انتھونی سے شہزادہ خالد بننے والے کو اٹھارہ سال قید کی سزا

    چوری ہونے پر انتھونی سے شہزادہ خالد بننے والے کو اٹھارہ سال قید کی سزا

    امریکا کی ایک عدالت نے جعلی سعودی شہزادے کو فراڈ کے الزام میں 18 سال کی سزا سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خود کو سعودی شہزادہ کہلوانے والے کولمبیا کے رہائشی 48 سالہ شخص کا نام انتھونی ہے جو امریکا میں شہزادہ سلطان بن خالد آل سعود اور کبھی عمر آل سعود کے ناموں کے ذریعے عوام سے دھوکا دہی کرتا رہا۔ انتھونی گینیاک کے والدین نے 1977ء میں اس وقت امریکی شہریت اختیار کرلی جب گینیاک کی عمر بہت کم تھی۔ اسے امریکہ کی پولیس نے 2017ء میں سفارتی نمبرپلیٹ والی ایک لگژری کار چلاتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ وہ مہنگی گاڑیاں انٹرنیٹ پر eBay کی ویب سائیٹ سے خرید کرتا۔ دھوکہ دینے کے لیے خلیجی ملکوں‌ کے بنکوں کی جعلی دستاویزات اور چیک بکس دکھاتا بتاتا کہ اس کے بینک اکائونٹ میں 60 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم موجود ہے۔ 1993ء میں وہ انتھونی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پذیر تھا جہاں‌اس کی چوری ہوگئی۔ اس نے ‘شہزادہ خالد’ کے نام سے مقامی پولیس کو درخواست دی۔ پولیس نے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو سفارتخانے نے کہا کہ فرضی یا جعلی نام ہے. یا نام پورا نہیں لکھا گیا. اس واقعہ کے بعد انتھونی شہزادہ خالد بن گیا اور لوگوں سے لین دین کر کے فراڈ شروع کر دیا. امریکی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد انتھونی نے اعتراف کیا کہ وہ انشورنس کمپنیوں، بنک کریڈٹ کمپنیوں، ہوٹلوں، دکانوں اور دیگر کے ساتھ دھوکا کرتا رہا،سفر کے لئے وہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کرتا رہا، لیموزین کار 7500‌ڈالر کرائے پر اس نے حاصل کر رکھی تھی. اس نے گرینڈ فلورڈین بیچ’ نامی سیاحتی مقام میں املاک بنانے کے لیے 14000 ڈالر قرض لیا مگر وہ رقم ادا نہیں‌ کی . مئی 2017 میں انتھونی کی حقیقت اس وقت کھلی جب اس نے میامی میں ایک پرتعیش ہوٹل میں سرمایہ کاری کی کوشش کی۔ ہوٹل مالکان نے پورک سے بنی مصنوعات کھانے کو کہا جس پر اس نے کھانے پر آمادگی ظاہر کی۔ میامی ہیرالڈ کے مطابق ایک پارسا مسلمان شہزادے کے لیے پورک ممنوع ہوتا ہے۔اس واقعہ کے بعد ہوٹل مالکان نے اسکے خلاف انکوائری مقرر کروائی. عدالت میں اس نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور عدالت نے اسے اٹھارہ سال چھ ماہ قید کی سزا سنا دی

  • احتساب کا عمل رکوانے کے لئے عید کے بعد پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے خوفناک کھیل

    احتساب کے عمل کو رکوانے کے لئے عید کے بعد ججز یکجہتی کے نام پر تحریک چلے گی جس میں انڈیا، امریکہ کا بھی کردار ہو گا اور تحریک انصاف کے لوگ بھی حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے. ججز کے خلاف ریفرنس قانونی ہے اس پر کسی قسم کا احتجاج نہیں بنتا لیکن وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے ، پاک فوج کے خلاف پروپگنڈہ اور احتساب کے عمل کو رکوانے کے لئے تحریک چلے گی. عمران خان کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوں گے. پاک فوج نے کرپشن کی سزا موت مقرر کر دی اور آرمی آفیسر کو سزائے موت سنا دی گئی جس کی وجہ سے کرپٹ ٹولہ خوفزدہ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم جو اسوقت امریکہ میں‌ ہیں ، ان کے والد کا نیویارک کی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے بعد پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے جس میں انڈیا ،امریکہ شامل ہے، اداروں میں لوگ، سیاستدان اور تحریک انصاف کے بھی کچھ لوگ اس سازش میں شامل ہیں، اس سازش کا ایک مقصد ہو گا کہ عمران کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جائے اور پاک فوج کو کمزور کیا جائے. دنیا میں پاکستان کی فوج کو طاقتور سمجھا جاتا ہے، پاکستان کے لوگوں‌ میں فوج پر ہمیشہ سے جو اعتماد ہے پاکستانی عوام کو یقین ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاک فوج ملک کے لئے بے مثال کردار ادا کرتی ہے .سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ اس حوالہ سے ایک تحریک چلائی جائے گی، ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے وکلاء ایک تحریک چلائں گے جس طرح افتخار چودھری کی بحالی کے لئے تحریک چلائی گئ تھی. اسوقت پرویز مشرف ایک ڈکٹیٹر تھا اس نے چیف جسٹس کو بلایا تھا اور کہا تھا کہ استعفیٰ دیں لیکن یہاں جب پراپرٹی ملی تو ریفرنس دائر کئے گئے جو قانون و آئین کے مطابق ہے، تو پھر ججز کے ساتھ یکجہتی کیسی؟ اس لحاظ سے احتجاج درست نہیں،اگر سپریم جوڈیشیل کونسل میں ججوں کے خلاف ریفرنس نہیں جا سکتا تو ججوں کا پھر احتساب کہاں ہے؟ . قانونی کام کوروکنے کی کوشش کی جارہی ہے. اور تاثر یہ بن گیا ہے کہ ریفرنسز اس لئے فائل کئے گئے کہ کچھ لوگ پاک فوج کی اتھارٹی کو چیلنج کر رہے ہیں .ایسا قطعی طور پر نہیں،. میری حکام سے بات ہوئی، قانونی طور پر کوئ چوائس ہی نہیں تھی، سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ مجھے امریکہ میں بیٹھ کر معلوم ہوا کہ امریکہ کے اندر اس وقت جو طاقتیں ہیں جو لابیز ہیں وہ متحرک ہیں اور ان کا نشانہ پاک فوج ہے، ججزکے ساتھ یکجہتی کی جو تحریک چلے گی یہ 77 کی طرح 35 نشستون کی دھاندلی پر تحریک شروع ہوئی تھی اور نظام مصطفیٰ کے نام پر جا کر حکومت کا خاتمہ کیا تھا ،بھٹو کو پھانسی ہوئی، یہ ججز کی یکجہتی کے نام سے تحریک شروع ہو گی لیکن اس کو ختم کیا جائے گا عمران خان کو ہٹانے پر. اللہ جانتا ہے کہ وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں لیکن اسوقت وہ سارے مہرے میڈیا پر خاص طور پر جیو، دنیا ،ڈان ایکسپریس یہ بھرپور مہم چلائں گے حکومت کے خلاف، جن جججز کے خلاف ریفرنس پیش ہوا جو قانونی ہے اس کا ساتھ دیں گے. عین اسوقت تھریک انصاف کے اندر جو ایسے لوگ ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے ،ان میں سے جو لیڈ کریں گے وہ فواد چودھری صاحب ہیں، اسوقت انکا رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،جسوقت یہ حکومت بننا چاہ رہی تھی تو وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہ رہے تھے اس کے لئے انہوں نے لابنگ بھی کی تھی اور مختلف صحافیوں کو لابنگ کرنے کا کہا تھا ،وہ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی ایم کا معاملہ سیاسی طور پر حل کرنا چاہئےے حالانکہ وہ معاملہ نہیں چند لوگ ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ، پاک فوج پر حملہ آور ہیں ،پاکستان میں گریٹر پشتونستان طرزکی کوئی چیز بنانا چاہتے ہیں. ان کے ساتھ سیاسی ایشو نہیں ،پشتون کی اکثریت محب وطن ہے، ان کو بیرونی سپورٹ حاصل ہے، جیسے ہی بھارتی الیکشن میں مودی کی جیت ہوئی انہوں نے حملہ شروع کر دیا اور یہ یوم یکجہتی چلے گا ججز کے ساتھ اسکے ساتھ پی ٹی ایم بھی چلے گا کہ ان کے پروڈکشن آرڈر نہیں آ رہے پھر بہت سارے لوگ جو تحریک انصاف کے اندر سے ہوں گے وہ تحریک انصاف کے ساتھ مزید واردات کریں گے کیونکہ یہ لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہو گا.کہ عمران خان مضبوط نہیں رہے وہ جانے والے ہیں، دوسری جانب پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا انڈیا اپنا رول کیسے ادا کرتا ہے؟ انڈیا پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے .جو پاکستان کے دوست ہیں اںڈیا ان کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہا ہے، ترکی کے ساتھ ڈھائی بلین ڈالر کا کنٹریکٹ سائن کیا، سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفارنری کا معاہدہ ہوا یہ انڈیا پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرے گا، انہی دنوں یعنی جون کے آکر میں ایف اے ٹی ایف نے اپنی رپورٹ دینی ہے، آئی ایم ایف کے ایگریمنٹ کی بھی جون کے آخر میں منظوری ہو گی ،اسوقت پاکستان میں میڈیا کو استعمال کیا جائے گا، تحریک انصاف کے اندرجو لوگ ہیں ان میں سے ایک گروپ علیحدہ ہونے کی کوشش کرے گا اور پاک فوج کو نشانہ بنایا جائے گا، اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ بہت ساری دہشت گردی کی وارداتیں جو انڈین سپانسرڈ گروپ نے فاٹا بلوچستان میں شروع کر دی ہیں ان میں تیزی آئے گی اور پاکستان کے لوگوں‌ کو یہ تاثر ملے گا کہ اس وقت جو حکومت ہے بالکل نااہل ہے، حکومت کوئی کام نہیں کر سکتی اور اس کا مقصد سرف یہ ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے اور کرپٹ لوگوں کے خلاف جو احتساب ہو رہا ہے اس کو روکا جائے، امریکہ اس سازش میں پوری طرح شامل ہے لیکن یہ بڑا امتھان ہے پاکستا ن کے لوگوں کے لئے کہ وہ اس کو سمجھیں، ساری چیزیں نظر آتی ہیں ،پی پی اور ن لیگ نے مل کر روپے کو ڈالر کے مقابلے میں ڈی ویلیو کیا ،ماضی میں قرضے اتنے لئے اور روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر بڑھائے رکھا، اس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پاکستان نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وزیراعظم نے جو کوششیں کی ہیں میڈیا اس کو دکھانے کے لئے تیار نہیں ،یہ ایک سازش ہے اس کا نشانہ عمران خان ہے، اس میں مافیا شامل ہے، اندرون ملک اور بیرونی دنیا کے لوگ شامل ہیں کیونکہ فوج نے جو سزائیں دی ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ کرپشن پر سزائے موت، سویلین کو بھی سزائے موت دی ہے اور آرمی افسر کو بھی سزائے موت دی ہے ،اس کو اس طریقے سے مت دیکھیں کہ یہ جاسوسی تھی ، انہوں نے پیسے لے کر فائلز کو آگے پیچھے کیا، پیسہ لے کر انہوں نے کرپشن کی اور کرپشن کی سزا جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موت ہے ،کہا جاتا تھا کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا ، بتایا جائے کہ کرپشن پر کسی سیاستدان کو سزائے موت ہوئی ہے اور یہ کرپشن بھی اس طرح کی ہے کہ پاکستان کے راز بیچتے ہیں بیرونی ایجنڈہ پاکستان پر مسلط کرتے ہیں، چائنہ میں اگر کرپشن کرنے والوں کو سزائے موت دی جا سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں دی جا سکتی، آرمی چیف کا یہ میسج تھا اور فوج اور حکومت ایک نشانہ ہے، عید کے بعد فیصلہ کن لڑائی کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس میں پاکستان کے عوام کا کردار اہم ہے، تبدیلی کا جو سفر شروع ہوا ہے لوٹ کھسوٹ کے خاتمے کے لئے عوام کو دانشمندانہ کردار ادا کرنا ہو گا ، ذرائع بتارہے ہیں کہ عمران خان بلیک میل نہیں ہوں گے کسی کے سامنے نہیں جھکیں گےعوام کے پاس جائیں گے، ریفرنڈم کروانا پڑا تو وہ کروا لیں گے، فواد چودھری ایک مہرہ ان کا سامنے آیا ہے کہ الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ لوگوں میں سرد جنگ ہے ار یہ ہونا چاہئے وہ وزیراعظم پر تنقید کر رہے ہیں جن لوگوں نے ایسے لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کروایا وہ بھی اس سازش میں شامل ہوں گے. ایک رول شاہ محمود قریشی کا ہو گا، کون کون کہاں پر کھڑاہے سب نظر آجائے گا، جون کا مہینہ اور جولائی اہم ہے،.آنکھیں، ذہن کھلے رکھیں، احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے جو سازش رچائی جا رہی ہے پاکستان نیو کلیر سٹیٹ ہے اور اس کا کنٹرول پاک فوج کے پاس ہےدنیا کو یہ برداشت نہیں.

  • زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے. جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، زرتاج گل نے وزیر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہمشیرہ شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کرائی، زرتاج گل نے اپنی بہن کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، شبنم گل کا انسداد دہشتگردی میں نہ کوئی تجربہ اور نہ کوئی ریسرچ ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی امور زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 ون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے، زرتاج گل ماحولیات جیسی اہم وزارت کی اہل نہیں رہی، ان کو فی الفور نا اہل قرار دیا جائے۔

    میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا .شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے شبنم گل کو اعزازی گریڈ 19 دے رکھا ہے ،شبنم گل نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا وہ 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں .
    وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں. وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،

  • یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی ضمانت پر درخواست کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ضمانت میں 11 جون کی توسیع کر دی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ہم نے قانون کےمطابق فیصلہ کرنا ہے،قانون کےمطابق ملزم کی تعریف کیا ہے، قانون کی نئی تشریح کہاں سےآگئی، یہ تشریح کہاں سےآگئی کہ ملزم کوگرفتارکرنےسے پہلے بتایاجائے،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے باہرنعرےبازی ہوتی ہے،یہ کوئی موچی دروازہ ہے؟

    لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کی،.حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہبازکوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹھوس شواہدکی بناپرحمزہ شہبازکےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ معاملےپربہت کچھ کہا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکدھرہے؟عدالت کے حکم پرحمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے،عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ میں نعرے بازی جاری ہے ،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی کیسز میں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے .نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہبازکےاثاثوں میں کروڑوں روپےکا اضافہ ہوا،حمزہ شہبازاپنےاثاثوں کےذرائع بتانے میں ناکام رہےصاف پانی کمپنی کیس سےمتعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا جا چکا ہے، حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب نےریفرنس دائرکرنے کے بعدحمزہ شہبازکونامزدکیا،رمضان شوگرملزمیں مقامی ایم پی اے کی درخواست پرنالہ تعمیرکیاگیا، سلمان بٹ ایڈووکیٹ بیرون ملک موجودہیں،پیش ہونےکےلئےمہلت دی جائے ،حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیسزکی سماعت10روزکیلئےملتوی کی جائے،عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس اگر روزانہ بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں ، آپ کیس شروع تو کریں تاکہ معلوم ہو کیس ہے کیا،عدالت نے نیب پروسیکیوٹرکودلائل دینے کا حکم دیا.

  • حج 2019 کی دوسری قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

    حج 2019 کی دوسری قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

    وفاقی وزیر مذہبی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ دوسری قرعہ اندازی میں 9 ہزار 474 افراد کو منتخب کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر نورالحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حج کا کوٹا 2 لاکھ ہے، ماضی میں منتخب نہ ہونے والے ان افراد کوبغیرقرعہ اندازی کےمنتخب کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ 9 ہزار474 سرکاری اور6 ہزار 316 عازمین پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج پرجائینگے. عازمین حج کو 14 جون سے پہلے لوازمات جمع کرانا ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ایک اچھی رقم حجاج کرام کو واپس بھی کی جائے گی. رہائش کھانے پینے کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے بچت ہوئی ہے. پیر نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب عازمین کوآج سے ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی.

    واضح رہے کہ حکومت نے 12 مارچ کو سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پرحج کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد حج کوٹے میں اضافے کے بعد اب دوسری بار قرعہ اندازی ہوئی ہے.

  • حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

    حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران حمز ہ شہباز کے وکیل نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیس کی سماعت 10 روز کے لئے ملتوی کی جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کی،.حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہبازکوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹھوس شواہدکی بناپرحمزہ شہبازکےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ معاملےپربہت کچھ کہا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکدھرہے؟عدالت کے حکم پرحمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے،عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ میں نعرے بازی جاری ہے ،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی کیسز میں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے .نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہبازکےاثاثوں میں کروڑوں روپےکا اضافہ ہوا،حمزہ شہبازاپنےاثاثوں کےذرائع بتانے میں ناکام رہےصاف پانی کمپنی کیس سےمتعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا جا چکا ہے، حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب نےریفرنس دائرکرنے کے بعدحمزہ شہبازکونامزدکیا،رمضان شوگرملزمیں مقامی ایم پی اے کی درخواست پرنالہ تعمیرکیاگیا، سلمان بٹ ایڈووکیٹ بیرون ملک موجودہیں،پیش ہونےکےلئےمہلت دی جائے ،حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیسزکی سماعت10روزکیلئےملتوی کی جائے،عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس اگر روزانہ بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں ، آپ کیس شروع تو کریں تاکہ معلوم ہو کیس ہے کیا،عدالت نے نیب پروسیکیوٹرکودلائل دینے کا حکم دیا،

  • سری لنکا کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 137 رنز کا ہدف

    سری لنکا کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 137 رنز کا ہدف

    کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 137 رنز کا ہدف دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.2 اوور میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے. سری لنکا کے اوپپنگ بلے بازوں نے محتاط اندز میں اننگز کا آغاز کیا مگر وہ بڑی پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر اپنی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے۔تھری مانے کیوی باؤلر ہنری کی گیند کا شکار بنے جو صرف ایک چوکے کی مدد سے 4 رنز ہی بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی ٹیم ک طرح مشکلات کا شکار ہے، پچاس رنز پر سری لنکا کے تین کھلاڑی آوٹ ہو ئے ،سری لنکا کی مکمل ٹیم 136 رنز پر آوٹ ہو گئی ،کپتان دمیوتھ کرونارتنےنےبیٹ کیری کیا ،کرونارتنےاوپنرجاکر52رنزپرناٹ آؤٹ رہے ،نیوزی لینڈ کےمیٹ ہینری اورلوکی فرگوسن نے تین تین کھلاڑی آوٹ کئے .

    کرکٹ کے گذشتہ 11 عالمی مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 10 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں چھ مرتبہ فتح سری لنکا کے نام جبکہ چار مرتبہ نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے۔

  • فواد چودھری حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے کہا فیصلے ہوجاتے ہیں پتہ نہیں چلتا

    فواد چودھری حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے کہا فیصلے ہوجاتے ہیں پتہ نہیں چلتا

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بول پڑے کہا ایک وقت میں 5لوگ کام کریں تو وہی ہوگاجو ہوتاہے ،میری سابقہ وزارت میں غیر منتخب افراد نے مداخلت کی ،اہم فیصلے ہوجاتے ہیں پتا ہی نہیں چلتا.کیا پارٹی ان لوگوں کے حوالے کردیں جو کونسلر نہیں رہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں ،فیصلہ سازی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،فیصلے منتخب لوگ کرتے ہیں غیر منتخب نہیں ،فیصلے منتخب افراد کو کرنے چا ہییں ،فود چوھدری نے مزید کہا کہ وزارتیں غیر منتخب لوگوں کی وجہ سےتبدیل ہوئیں ،ہمارے درمیان غیر منتخب اور منتخب لوگوں کی سرد جنگ ہے ،غیر منتخب افراد پر کافی اعتراضات ہیں کیا پارٹی ان لوگوں کے حوالے کردیں جو کونسلر نہیں رہے ، فواد چوھدری نے مزید کہا کہ میں نے کہا شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنائیں انہیں بنادیا،میں نے کہا شہباز شریف کو باہر نہیں جانے دینا چاہیے ہم پر الزام آئےگا،ان ساری چیزوں کا ہم پر اثر ہوتاہے ،انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں

  • 9 سال میں پی ایچ ڈی مکمل نہ کرنیوالی زرتاج گل کی ہمشیرہ کو بڑا عہدہ مل گیا

    9 سال میں پی ایچ ڈی مکمل نہ کرنیوالی زرتاج گل کی ہمشیرہ کو بڑا عہدہ مل گیا

    تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرتاج گل کی ہمشیرہ شبم گل کو نیکٹا میں تعینات کیا گیا ہے. اس حوالہ سے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. شبنم گل اس تعیناتی سے قبل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔مبینہ طورپر زرتاج گل کی سفارش پر انہیں اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے. شبنم گل کی تعیناتی تین سال کے لئے ہے .شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے شبنم گل کو اعزازی گریڈ 19 دے رکھا ہے ،شبنم گل نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا وہ 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں .

  • نواز شریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا

    نواز شریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کے طبی معائنہ کی اجازت طلب کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں ڈاکٹرعدنان نے حکومت پنجاب سے نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت طلب کی ہے، ڈاکٹر عدنان نے خط میں لکھا ہے کہ نوازشریف کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کیئرکی ضرورت ہے،طبی معائنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے،کئی بار حکومت سےنوازشریف کےمعائنے کی اجازت طلب کی مگرانکارکیا گیا، ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کو اسکے ذاتی معالج سے ملنے نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے .

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادون پر رہا کیا تھا مگر ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر نواز شریف پھر جیل گئے اب وہ عید الفطر بھی جیل میں کریں گے .