Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

    شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

    نیب نے شہباز شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین قاسم سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

    ایک رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کا پیسہ غیر قانونی منی ایکسچینج کے ذریعے منتقل ہوا جس کا مالک قاسم قیوم تھا، قاسم قیوم شریف فیملی کا ملازم بھی ہے اور فضل داد عباسی اسکو نقد رقم لاکر دیتا۔ قاسم قیوم نے صادق پلازہ مال روڈ اور علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر آفس بنا رکھا ہے جب کہ قاسم قیوم ماڈل ٹاون K 55 حمزہ اور سلیمان کے آفس سے رقم لے کر بیرون ملک منتقل کرتا تھا۔قاسم قیوم اب تک لاکھوں ڈالرز اور کویتی دینار بیرون ملک منتقل کرچکا ہے۔ قاسم قیوم نے اپنے اکاؤنٹ اور ملازمین کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے غیر قانونی طور پر رقم کی بیرون ملک ترسیلات کیں

    واضح رہے کہ نیب نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین قاسم کو گرفتار کیا ہوا ہے جس سے تفتیش کے بعد نیب نے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ہے .

  • مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ٹرمپ نے ایسا فیصلہ کیا کہ بھارت میں‌صف ماتم بچھ جائے

    مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ٹرمپ نے ایسا فیصلہ کیا کہ بھارت میں‌صف ماتم بچھ جائے

    نریندر مودی کا وزیر اعظم کے حلف اٹھانے کے بعد امریکہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کردیا، کیونکہ بھارت امریکا کو اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی فراہم کرنے کایقین دلانے میں ناکام ہوا،ترجمان کے مطابق بھارت کے جی ایس پی درجے ختم کرنے کا اعلان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ،وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 5 جون سےہوگا.

    انڈیا امریکہ کے جی ایس پی پروگرام سے سہولت اٹھانے والا سب سے بڑا ملک تھا جس کے تحت وہ اپنی مصنوعات امریکہ کو بغیر محصولات یا ٹیکس ادا کیے برآمد کرسکتا تھا۔ اس معیار پر پورا اترنے کے لیے ایک ملک کو جملہ حقوق کا تحفظ فراہم کرنا اور امریکہ کو اپنی منڈیوں تک مناسب اور منصفانہ رسائی دینا شامل ہے۔ تین ماہ قبل مارچ میں امریکی صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کے بارے میں انڈیا کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ انڈیا کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ واپس لینے کا ارادہ رکھتا ہے .

    واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات مین مودی ایک بار پھر وزیراعظم بنے ہیں اور دو دن قبل انہون نے حلف ٹھایا ہے، مودی کے حلف اٹھانے کے دور روز بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کر دیا جس پر بھارت کی نئی کابینہ میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی ہے.

  • پٹرول کی قیمت میں اضافہ معاشی دہشت گردی ہے، شہباز شریف

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ معاشی دہشت گردی ہے، شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبا شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول سستا ہو رہا ہے پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کا عید سے قبل پٹرول بم گرانا معاشی دہشتگردی ہے. اپوزیشن جماعتیں مل کر اس معاشی دہشت گردی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گی، شہباز شریف نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. حکومت نے پاکستا ن کی غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب میں ڈال دیا.

    واضح رہے کہ حکومت نے عیدالفطر سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    گزشتہ ماہ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس پراپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا.

  • ورلڈ کپ پہلے میچ میں ناقص بیٹنگ پر جاوید بدر کی پی سی بی پر تنقید

    ورلڈ کپ پہلے میچ میں ناقص بیٹنگ پر جاوید بدر کی پی سی بی پر تنقید

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں بیٹنگ میں ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما میدان میں آ گئے اور پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم 105 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی ،پاکستان کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کی باولنگ شاندار رہی، ویسٹ انڈیزکی جانب سے اوشانے تھومس نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ،جیسن ہولڈر نے تین، آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا.

    تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاوید بدر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ "یہ ہوتا ہے باؤلنگ کوچ ویلڈن مُشی بھائی پی سی بی والوں شرم کرو اور اپنے ہیروز کی عزت کرو نہیں تو آج سے بھی زیادہ بُرا حال ہونے والا ہے پاکستانی ٹیم کا اظہر محمود تمھارا باؤلنگ کوچ ہے کیا مقابلہ ہے اُس کا مُشی بھائی سے آج دیکھ لیا”

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے باولنگ کوچ مشتاق احمد ہیں. مشتاق احمد سابق پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے 1989ء سے 2003ء تک 52ٹیسٹ اور144 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ۔مشتاق احمد کو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال سپن بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی تھی اور اب وہ عالمی کپ میں بھی ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

  • پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی جانب سے وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے. ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیزکو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

  • ویسٹ انڈیز کی بہترین باولنگ کے پیچھے پاکستانی باولنگ کوچ کا ہاتھ

    ویسٹ انڈیز کی بہترین باولنگ کے پیچھے پاکستانی باولنگ کوچ کا ہاتھ

    پاکستان کے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی باولنگ اچھی رہی، اس باولنگ کے پیچھے بھی ایک پاکستانی کا ہاتھ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستا ن کے پہلے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ میں پاکستانی شائقین کی امیدوں‌ پر پانی پھیر دیا، 105 رنز پر پاکستان کی ساری ٹیم ڈھیر ہو گئی. قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے صرف 8 رنز بنائے تھے .پاکستان کےسات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے،امام الحق 2 ، محمد عامر 2 ، عماد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک رن بنایا .

    پاکستان کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کی باولنگ شاندار رہی، ویسٹ انڈیزکی جانب سے اوشانے تھومس نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ،جیسن ہولڈر نے تین، آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا.

    ویسٹ انڈیز کا باولنگ کوچ پاکستان کا سابق کھلاڑی ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑی نے تیار کیا ، ایک پاکستانی کھلاڑی کے تربیت یافتہ ویسٹ انڈیزکے کھلاڑیوں نے 105 رنز پر پاکستانی ٹیم کو آوٹ کر دیا. ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے باولنگ کوچ مشتاق احمد ہیں. مشتاق احمد سابق پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے 1989ء سے 2003ء تک 52ٹیسٹ اور144 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ۔مشتاق احمد کو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال سپن بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی تھی اور اب وہ عالمی کپ میں بھی ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

  • خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ، نیب نے ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں شہریوں سے 59 کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب وارث جنجوعہ نے خواجہ برادران ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ملزم عمر ضیاء، ملزم ندیم ضیاء اور ملزم فرحان علی کے خلاف ریفرنس دائر کیا. ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پیرا گون سٹی میں 93.6 فیصد شئیرز کے مالک ہیں. ملزمان نے پچاس کنال سے زیادہ سرکاری زمین پیرا گون سوسائٹی میں شامل کی اور کروڑوں کا فائدہ اٹھایا. نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے، خواجہ سلمان رفیق کیجانب سے 3 کروڑ 90 لاکھ کے مالی فوائد حاصل کئے گئے.

    واضح رہے کہ خواجہ برداران جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، انہوں نے ضمانت کے لئے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے. تاہم وہ عیدالفطر جیل میں ہی گزاریں گے.

  • کرکٹ، پاکستان کی ٹیم 105 پر ڈھیر

    کرکٹ، پاکستان کی ٹیم 105 پر ڈھیر

    پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں 105 پر ڈھیر ہو گئی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض 18 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، پاکستانی ٹیم 105 رنز پر آوٹ ہو گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے صرف 8 رنز بنائے تھے .پاکستان کےسات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے،امام الحق 2 ، محمد عامر 2 ، عماد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک رن بنایا .ویسٹ انڈیزکی جانب سے اوشانے تھومس نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،جیسن ہولڈر تین، آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا .ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی‌ نویں وکٹ 83 رنز پر گری تھی ،حفیظ بھی 16 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے. حسن علی 4 گیندوں پر 1 رن بنا کر ہولڈر کی گیند پر آوؑٹ ہو ئے تھے ،شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ،عماد وسیم 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر ہولڈر کی گیند پر آوؑٹ ہو گئے. پانچویں وکٹ 75 رنز پر گری تھی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے 8 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے انہوں نے 12 گیندیں کھلیں .پاکستان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 33 گیندوں پر 22 رنز بنا کر تھامس کی گیند پر آوؑٹ ہوئے . تیسری وکٹ 45 رنز پر گر گئی ہے، حارث سہیل 8 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ہیں.پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گر گئی تھی، اوپنرآنے والے فخر زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی رسل نے فخر زمان کو آوٹ کیا ہے .کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گر گئی تھی ، پہلے میچ میں فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر آئے تھے تا ہم امام الحق تسیرے اوور میں دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے.

     

    پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ

     

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ

     

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے‌آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ بجایا گیا،. پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر پاکستان کی ٹیم نے بھی قومی ترانہ پڑھا .
    وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ خری بال تک لڑیں،ہارکےڈرکواپنےدماغ میں کبھی نہیں آنےدیں ،ہار کا ڈرآپ کی اسٹریٹیجی اورکھیل کومتاثرکرے گا ،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں سرفرازاورٹیم کیساتھ ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکےخلاف ورلڈکپ میں سب سےکم اسکورپرآؤٹ ہوئی ،2015 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 160 کےاسکور پرڈھیرہوگئی تھی ،1992 میں پاکستان سب سےکم اسکور74 رنزپرآوٹ ہوگئی تھی .یہ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کا دوسرا سب سے کم اسکورہے

  • پاکستان کی بدترین بیٹنگ، 83 رنز پر 9 کھلاڑی آوٹ

    پاکستان کی بدترین بیٹنگ، 83 رنز پر 9 کھلاڑی آوٹ

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی‌ نویں وکٹ 83 رنز پر گر گئی ،حفیظ بھی 16 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے. حسن علی 4 گیندوں پر 1 رن بنا کر ہولڈر کی گیند پر آوؑٹ ہو ئے تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پہلے میچ میں پاکستان کے 9 کھلاڑی 83 رنز پر آوٹ ہو چکے ہیں. شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ،عماد وسیم 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر ہولڈر کی گیند پر آوؑٹ ہو گئے.

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 75 رنز پر گر ہو گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے 8 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے انہوں نے 12 گیندیں کھلیں .
    پاکستان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 33 گیندوں پر 22 رنز بنا کر تھامس کی گیند پر آوؑٹ ہوئے .
    ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں تیسری وکٹ 45 رنز پر گر گئی ہے، حارث سہیل 8 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ہیں.
    پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گر گئی تھی، اوپنرآنے والے فخر زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی رسل نے فخر زمان کو آوٹ کیا ہے .
    کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گر گئی تھی ، پہلے میچ میں فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر آئے تھے تا ہم امام الحق تسیرے اوور میں دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے. اب دوسرے اوپنر فخز زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے.

     

    پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ

     

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ

     

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

     

    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے‌آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ بجایا گیا،. پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر پاکستان کی ٹیم نے بھی قومی ترانہ پڑھا .
    وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ خری بال تک لڑیں،ہارکےڈرکواپنےدماغ میں کبھی نہیں آنےدیں ،ہار کا ڈرآپ کی اسٹریٹیجی اورکھیل کومتاثرکرے گا ،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں سرفرازاورٹیم کیساتھ ہیں.

  • پاکستان کی چھٹی وکٹ 77 رنز پر گر گئی

    پاکستان کی چھٹی وکٹ 77 رنز پر گر گئی

    ویسٹ انڈیزکے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں چھٹی وکٹ 77 رنز پر گر گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عماد وسیم 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر ہولڈر کی گیند پر آوؑٹ ہو گئے.

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 75 رنز پر گر ہو گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے 8 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے انہوں نے 12 گیندیں کھلیں .

    پاکستان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 33 گیندوں پر 22 رنز بنا کر تھامس کی گیند پر آوؑٹ ہوئے .

    ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں تیسری وکٹ 45 رنز پر گر گئی ہے، حارث سہیل 8 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ہیں.
    پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گر گئی تھی، اوپنرآنے والے فخر زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی رسل نے فخر زمان کو آوٹ کیا ہے .
    کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گر گئی تھی ، پہلے میچ میں فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر آئے تھے تا ہم امام الحق تسیرے اوور میں دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے. اب دوسرے اوپنر فخز زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے.

     

    پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ

     

    ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ

     

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے‌آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ بجایا گیا،. پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر پاکستان کی ٹیم نے بھی قومی ترانہ پڑھا .
    وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ خری بال تک لڑیں،ہارکےڈرکواپنےدماغ میں کبھی نہیں آنےدیں ،ہار کا ڈرآپ کی اسٹریٹیجی اورکھیل کومتاثرکرے گا ،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں سرفرازاورٹیم کیساتھ ہیں.