Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی

    قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں پپپلز پارٹی کے اراکین نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراو کر لیا ہے ،پپپلز پارٹی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا ہے، اراکین نے شدید شور شرابہ کیا اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کر لیا.اسپیکر کی ڈائس کے سامنے اپوزیشن اراکین نےپلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں ،ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے کی بار بار ہدایت کرتے رہے لیکن انہوں نے ایک نہ سنی ،پیپلز پارٹی کے اراکین نے علی محمدکےاظہارخیال کے دوران احتجاج شروع کیا. پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ہنگامہ‌آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا. قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ایک لاکھ 21ہزار117کارڈزمشکوک ہونے پربلاک کردیےہیں،جعل سازی سے بنائے گئے9554 قومی شناختی کارڈزمنسوخ کئے گئے ہیں ،غیرملکیوں کوقومی شناختی کارڈ جاری کرنے پرنادرا سے 120 ملازمین برطرف بھی کئے ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں بھی 22072 کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کرلیے ہیں ،ضلعی سطح کی کمیٹی کی رپورٹ پربلوچستان کے1450کارڈ منسوخ بھی کردیے.

  • ریاست کو للکارنے والے کی سزا کے خلاف عدالت حکومت پر برہم،کہا وقت ضائع کیا

    ریاست کو للکارنے والے کی سزا کے خلاف عدالت حکومت پر برہم،کہا وقت ضائع کیا

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کیا اور کوئی کام باقی نہیں رہا؟ حکومت پاکستان اتنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر سپریم کورٹ آگئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکومت پر برہمی کا اظہار کیا، سپریم کورٹ میں للکارنے کی بنا پرریاست کی جانب سے سرتاج علی کی ضمانت کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرتاج علی نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا صرف اپنی رگوں کو پھلایا ہے،3 سال صرف للکارنے اوراپنی رگیں پھلانے کی وجہ سے جیل میں رکھا گیا، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ٹرائل میں کوئی شواہد نہیں ملے اور للکارنے والا جیل کاٹ آیا، عدالت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا وقت ضائع کیا ہے،حکومت کوکچھ سوچنا چاہیے، وڈیو لنک پر خرچا آرہا ہے،جرمانہ کر دیتے ہیں، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ریاست خرچا تو دے جو وقت ضائع ہوا ہے،ریاست کو اپنا دماغ استعمال کرنا چاہیے،عدالت نےہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئےریاست کی جانب سے کی گئی درخواست مسترد کردی ،ہائیکورٹ نے سرتاج علی کو2018 میں ضمانت پر بری کیا تھا

  • علی وزیر کی گرفتاری ، خیبر پختونخواہ پولیس نے اسپیکر آفس کو کیا بتایا؟

    علی وزیر کی گرفتاری ، خیبر پختونخواہ پولیس نے اسپیکر آفس کو کیا بتایا؟

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بتایا ہے کہ ایک لاکھ اکیس ہزار 117 شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں. اجلاس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گرفتاری کے حوالہ سے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ علی وزیرکواقدام قتل،دہشت گردی اور 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،علی وزیرکودفعہ 302،307،انسداد دہشتگردی کی دفعہ7اور16ایم پی اوکے تحت گرفتارکیا گیا
    خیبرپختونخوا پولیس نے اسپیکرآفس کو آگاہ کردیاہے،ڈی آئی جی آپریشنزکے پی نےآگاہ کیاکہ علی وزیرکومختلف دفعات کےتحت گرفتارکیاگیا، قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ایک لاکھ 21ہزار117کارڈزمشکوک ہونے پربلاک کردیےہیں،جعل سازی سے بنائے گئے9554 قومی شناختی کارڈزمنسوخ کئے گئے ہیں ،غیرملکیوں کوقومی شناختی کارڈ جاری کرنے پرنادرا سے 120 ملازمین برطرف بھی کئے ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں بھی 22072 کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کرلیے ہیں ،ضلعی سطح کی کمیٹی کی رپورٹ پربلوچستان کے1450کارڈ منسوخ بھی کردیے.

    واضح رہے کہ محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.

  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا بھائی عدالت سے گرفتار

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا بھائی عدالت سے گرفتار

    رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بھائی اقبال کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بھائی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے ، ملزم کو ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ،درخواست پر سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کی اور ضمانت کو مسترد کیا، جس پر اینٹی کرپشن نے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا. ملزم پر ملزم پرکمالیہ میں اراضی میں فراڈ کرنےکا مقدمہ درج ہے .

    واضح رہے کہ ریاض فتیانہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف بھی ہیں. وہ این اے 113 سے منتخب ہوئے، ان کا تعلق حکومتی جماعت تحریک انصاف سے ہے.

  • مسلم لیگ ن کا اجلاس، حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا اجلاس، حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان

    ججز کے خلاف ریفرنس پر مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کیا جائے گا.اجلاس کے دوران ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سینٹر راجہ ظفر الحق نے کی ، اجلاس میں ایاز صادق، رانا تنویر،مریم اورنگزیب ،مشاہد اللہ خان و دیگر شریک ہوئے. اجلاس کے بعد ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے. حکومت کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے

    واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس پر 14 جون کو سماعت ہو گی

  • قریشی کی سعودی عرب میں ترکی، ملائشیا کے وزراء خارجہ سے ملاقات

    قریشی کی سعودی عرب میں ترکی، ملائشیا کے وزراء خارجہ سے ملاقات

    سعودی عرب میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے اپنے ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے بھی ملاقات کی ، اجلاس کے موقع پر پاکستان ترکی ملائشیا سہ ملکی مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان جبکہ ترکی اور ملائشیاء کے وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب میں او آئی سی اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی. اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں کیونکہ یہ حکومت سے حکومت، عوام سے عوام اور دل سے دل تک ہیں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں کھل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ ترک وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ 15 جولائی 2016ء کو ترکی پر آمریت کے ناکام حملے کے بعد پاکستان نے سب سے پہلے ترکی کی حکومت اور صدر رجب طیب اردوان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ کا فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینا قابل تحسین ہے۔ فریقین نے پاکستان اور ترکی دوطرفہ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملائشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات بہت گہرے اور مضبوط ہیں۔ ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر مہاتیر محمد کے حالیہ دورہ پاکستان کے نقوش ابھی تک ہمارے ذہنوں میں ترو تازہ ہیں، دونوں ممالک کی قیادت کی طرف سے حالیہ دوروں کے نتیجے میں یہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے،

  • ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم جوڈیشیل کونسل کی ہدایت کے بغیر میڈیا کو کوئی بریف نہیں دے سکتے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشیل کونسل نے 14 جون کے لئے اٹارنی جنرل اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو نوٹس جاری کئے ہیں، اس میں شکایت کنندہ وزارت قانون ہے. ان کیمرہ سماعت ہوتی ہے، جب ترجیحات طے کر کے واضح طور پر ہمیں سپریم جوڈیشل کونسل نہیں بتائے گی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے. کونسل کی جانب سے آنے والا بریف صحافیوں کو دیا جائے گا.

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

  • ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو

    ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو ویسٹ انڈیز سے ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو ہو گا ،پاکستانی ٹیم پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گی. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا . پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،چیف سلیکٹر انضمام الحق کی مشاورت سے گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دیں گے۔

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    ورلڈ کپ مقابلوں میں گرین شرٹس کے خلاف کیربیئنز نے زیادہ میچ جیتے ہیں، دس میں سے سات میچ ویسٹ انڈیز اور تین پاکستان نے جیتے .جبکہ تین میچوں میں پاکستان فاتح رہا۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں جمعہ کو گیارہویں بار آمنے سامنے ہوں گی .

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف ، عابد علی اور جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ کیا گیا ہے. انضمام الحق نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے. ڈاکٹرز نے شاداب خان کے ٹیسٹ کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا ہے، اب وہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھائیں گے .پندرہ رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں

  • محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا عدالت نے ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے گرفتار محسن داوڑ کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے محسن داوڑ کو 8روزہ جسمانی ریمانڈپرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو شمالی وزیر ستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ خرقمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم اب سیکورٹی اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا ہے. پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے ،واقعہ کی ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزد ہیں .
    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

    یاد رہے کہ محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌ کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے

  • آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینیر سول نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینیر سول نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینیر سول نمائندے نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے میں امن اور استحکام سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال ہوا،