Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب اسلام آباد کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تحقیقات کیں، نیب کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے ،نیب اسلام آباد کی ٹیم عدالت سےاجازت کےبعد جیل پہنچی تھی، نواز شریف سے تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی .

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر33قیمتی سرکاری گاڑیاں سال16-2015 میں خریدنےکا الزام ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سےدستیاب رکارڈکی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی ، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلی تھیں. سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔

  • ن لیگ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایسا فیصلہ کیا کہ سن کر شیخ رشید چپ نہ رہ سکیں گے

    ن لیگ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایسا فیصلہ کیا کہ سن کر شیخ رشید چپ نہ رہ سکیں گے

    مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم تکبیر کے حوالہ سے مرکزی تقریب ماڈل ٹاون لاہور میں ہو گی ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن یوم تکبیرکی مناسبت سے قومی اسمبلی میں قراردادلائے گی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماکل ایوان میں یوم تکبیرکےحوالےسے اظہارخیال کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کےبعدرہنما لاہوراورپشاورروانہ ہوجائیں گے جہاں یوم تکبیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے. یوم تکبیر کی مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن لاہورمیں منعقد ہوگی .یوم تکبیر کے حوالہ سے ہونے والی تکبیر میں مریم نواز،حمزہ شہباز،صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثناءاللہ خان شرکت کریں گے جبکہ شاہدخاقان عباسی،راناتنویر،خواجہ آصف پشاورمیں منعقد ہونیوالی تقریب میں شرکت کرینگے

  • نارووال کے علاقہ سے 12 کلو وزنی بھارتی ساختہ بم برآمد

    پنجاب کے ضلع نارووال کے شہر شکر گڑھ سے بھارتی بم بر آمد ہوا ہے جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری پہنچ کر ناکارہ بنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.

    واضح رہے کہ چند دن قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

    واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • یاسین ملک کے ریمانڈ میں 7  جولائی تک توسیع

    یاسین ملک کے ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع

    حریت رہنما لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کی جوڈیشل ریمانڈ میں 7جولائی تک توسیع کر دی گئی

    یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے عدالت میں پیش کیاعدالت نے 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے.

    یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا .واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو22فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا جہاں سے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا .حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل .

  • چین کے نائب صدرکے دورے کے دوران ہی ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    چین کے نائب صدرکے دورے کے دوران ہی ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    چین کے نائب صدر اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے آج لاہو رکا بھی دورہ کرنا ہے، چینی نائب صدر کے دورے کے دوران ہی ازبکستان کے نائب وزیر اعظم پاکستان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیر اعظم دو روزہ دورے پر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں،نور خان بیس پر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیورغنی ایو کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ، ازبک نائب وزیراعظم اعلیٰ حکومتی شخصیات کیساتھ ملاقات کریں گے اور پاک ازبک دو طرفہ تعاون اور باہمی روابط کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے، اور محکمہ ریلویز، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، صحت اور تجارت کے وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملیں گے۔

  • گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے حوالہ سے عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے حوالہ سے عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ، گلالئی اسماعیل کانام سفری پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے. اس ضمن میں تمام ایئر پورٹس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی. عدالت نے پی ٹی اے، پیمرا، ایف آئی اے کو 3 جون تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ملک، مذہب، اداروں کے خلاف کوئی بات ہو تو کاروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے . سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلالئی اسماعیل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے .

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف سرکار کی مدعیت میں لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے حوالہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ایس ایچ او سیف اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے. ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ گلالئی اسماعیل نے ریاست اور فوج کیخلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ استعال کئے۔ اس نے پشتونوں کو لسانی بنیاد پر ریاست کیخلاف بغاوت اور اکسانے کی کوشش کی۔مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 124 اے، 153 اور 500 اے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔اس سے قبل گلالئی اسماعیل کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے .محمد ذیشان نامی شہری کی درخواست پر گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا گیا۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کو بنیاد بنا کرجان بوجھ کر پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔

  • اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    پاکستان اور برطانیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالہ سے ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالہ کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دستخط کیے ہیں مفاہمتی یادداشت کے متن کے مطابق مفاہمت کی یادداشت جرم سے نمٹنے میں زیادہ متحرک تعاون فراہم کرے گی۔ برطانیہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرے گا.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پنے ٹوئٹ میں برطانیہ کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کے تحت اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کا قانونی عمل شروع کیا جا سکے گا۔

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں کیس زیر سماعت ہے وہ علاج کے لئے لندن گئےا ور وہیں کے ہو کر رہ گئے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسحاق ڈار کا پاپسورٹ بھی منسوخ کیا جا چکا ہے.

  • پاکستان دشمنی پر کسی کو سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، صمصام بخاری

    پاکستان دشمنی پر کسی کو سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، صمصام بخاری

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل قبول ہے. قبائلی ہم سے بڑے پاکستانی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ پشتون با عزت پاکستان کے شہری ہیں پاکستان کے دفاع کے لئے پشتونوں نے وہ کام کئے جو قابل ستائش ہیں ، پشتون پاکستان سے محبت کرتے ہیں، جس طرح پی ٹی ایم ایجنڈہ بنا رہی ہے اس طرح نہیں ہے وہ ملک دشمنوں کے ہاتھوں چڑھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا کو مین سٹریم میں لائے اب وہاں الیکشن ہونے جا رہے ہیں،لیکن پشتونوں کے جذبات سے کھیل کر سیاست نہیں کرنے دی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ پشتون قبائل محب وطن ہیں، بلال اور مریم نواز کے بیانات قابل غور ہیں. چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل قبول اور باعث شرم ہے، سب کو اس کی مذمت کرنی چاہئے. صمصام بخاری نے مزید کہا کہ ہر جماعت کو پاکستان میں سیاست کرنے کی اجازت ہے لیکن سیاست پاکستان دشمنی پر نہ کی جائے. صمصام بخاری نے مزید کہاکہ چینی نائب صدر چار بجے لاہور پہنچیں گے، ان کو پنجاب میں خوش آمدیدکہتے ہیں. چین کے ساتھ پاکستان کا عوامی سطح پر تعلق ہے. سی پیک پاکستان بلکہ خطے کے لئے گیم چینجر ہے.صمصام بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہ چینی باشندوں کی پاکستانی شادیوں کے حوالہ سے معاملہ میں کیا پاکستانی شامل نہیں، پاکستانی بھی مجرم میں ہیں ،یہ ایف آئی اے کی ڈومین میں آتا ہے، بہت سارے پکڑے گئے اور باقی پکڑے جائیں گے

  • مشیر خزانہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    مشیر خزانہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، کام سے روکنے کی دائر درخواست عدالت نے خارج کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ مین مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، عدالت کا کہنا تھا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کر سکتا ہے. درخواست گزار عدالت کے استفسار پر خاموش ہو گیا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کو کہا کہ تیاری کر کے عدالت آیا کریں، اور ایسی درخواستیں اس عدالت میں نہ دیا کریں ،عدالت نے حفیظ شیخ کو کام رسے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی.

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حفیظ شیخ کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی .درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کسی بھی غیر منتخب شخص کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا حق حاصل نہیں.

  • سعودی عرب کے ائیر پورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، ناکام بنا دیا، سعودی عرب

    سعودی عرب کے ائیر پورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، ناکام بنا دیا، سعودی عرب

    حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کی کوشش کی جس کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے جیزان میں ملک عبداللہ ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ڈرون کو تباہ کر دیا ہے ،ائیر پورٹ ہزاروں لوگ استعمال کرتے ہیں سویلین لوگوں‌کو خصوصی حفاظت کی ضرورت ہے، سویلین لوگوں‌ پر حملہ بنیادی انسانی قوانین کے خلاف ہے.
    سعودی عرب پر بہت زیادہ تنقید کی گئی کہ اس نے یمن پر ائیر سٹرائک کیں. تا ہم دوسری جانب حوثی باغی مسلسل دو ہفتوں سے سعودی عرب پر میزائل و ڈرون حملے کر رہے ہیں ،تیل کی تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری بھی حوثی باغیوں نے قبول کی، حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملہ کریں گے. حالیہ کشیدگی کا تعلق ایران اور امریکہ کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے ساتھ بھی ہے.

    واضح رہے کہ حوثی باغی اس سے قبل نجران کے ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔